الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند الشهاب
احادیث1001 سے 1200 691. إِنَّ اللَّهَ يَقْبَلُ تَوْبَةَ عَبْدِهِ مَا لَمْ يُغَرْغِرْ بلاشبہ اللہ اپنے بندے کی توبہ اس وقت تک قبول کرتا ہے جب تک اسے غرغرہ شروع نہ ہو
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ بے شک اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بلاشبہ اللہ اپنے بندے کی تو بہ اس وقت تک قبول کرتا ہے جب تک اسے غرغرہ شروع نہ ہو (یعنی عالم نزع طاری نہ ہو)۔“
تخریج الحدیث: إسناده ضعیف، قتادہ مدلس کا عنعنہ ہے۔
وضاحت:
فائدہ: - سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ بندے کی تو بہ اس وقت تک قبول کرتا ہے جب تک اسے غرغرہ شروع نہ ہو (یعنی عالم نزع طاری نہ ہو)۔“ [ترمذي: 3537، وسنده حسن] |
http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.