الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند الشهاب
احادیث1001 سے 1200 745. أَلَا إِنَّ عَمَلَ الْجَنَّةِ حَزَنٌ بِرَبْوَةٍ سنو! بے شک جنت کا عمل سخت اونچی مشکلات میں گھرا ہوا ہے
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرا سہارا لیے ہوئے مسجد میں تشریف لائے اور فرما رہے تھے: ”تم میں سے کس کو یہ بات خوش کرتی ہے کہ اللہ اسے دوزخ کی بھاپ سے بچا لے؟“ پھر فرمایا: ”سنو! بے شک جنت کا عمل سخت اونچی مشکلات میں گھرا ہوا ہے۔“ یہ تین بارفرمایا۔ (پھر فرمایا) سنو! بے شک دوزخ کا عمل۔“ یا فرمایا۔ ”دنیا کا عمل آسان لذت و شہوت کے ساتھ گھرا ہوا ہے۔“
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه أحمد:327/1، شعب الايمان: 9339»
نوح بن جعونہ (نوح بن ابی مریم) ضعیف ہے۔ |
http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.