الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند الشهاب
احادیث1001 سے 1200 667. إِنَّ لِكُلِّ صَائِمٍ دَعْوَةً بے شک ہر روزہ دار کے لیے ایک (مقبول) دعا ہوتی ہے
حارث بن عبیدہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک ہر روزہ دار کے لیے ایک (مقبول) دعا ہوتی ہے اور جب وہ روزہ افطار کرنے کا ارادہ کرے تو اسے چاہیے کہ اپنے پہلے لقمہ کے وقت یہ دعا پڑھے: اے وسیع مغفرت والے! میری مغفرت فرما۔“
تخریج الحدیث: «منقطع، وأخرجه الزهد لابن المبارك: 1409»
حارث بن عبیدہ سے آگے سند ہی نہیں۔ وضاحت:
فائدہ: - سیدنا عبداللہ بن عمر و رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”روزہ دار کے لیے افطار کے وقت ایک دعا ہے جو رد نہیں ہوتی۔“ عبداللہ بن ابی ملیکہ کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کو روزہ افطار کرتے وقت یہ دعا پڑھتے سنا: ”اے اللہ! میں۔ تیری اس رحمت کے وسیلے سے تجھ سے دعا مانگتا ہوں جو ہر چیز سے وسیع تر ہے کہ تو مجھے بخش دے۔“ [ابن ماجه: 1753، حسن] |
http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.