الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند الشهاب
احادیث1001 سے 1200 738. إِنَّمَا الْأَعْمَالُ بِالْخَوَاتِيمِ اعمال کا دارو مدار تو خاتمہ پر ہے
سیدنا سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اعمال کا دارو مدار تو خاتمہ پر ہے۔“
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 6607، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 112، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6175، والمعجم الكبير: 5798، وأحمد فى «مسنده» برقم: 23276»
یہ حدیث سیدنا سہل رضی اللہ عنہ سے ایک دوسری سند کے ساتھ بھی اسی طرح مروی ہے۔
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 6607، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 112، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6175، والمعجم الكبير: 5798، وأحمد فى «مسنده» برقم: 23276»
وضاحت:
تشریح: - معلوم ہوا کہ آخرت میں وہی شخص کامیاب ہوگا جس کا خاتمہ بالخیر ہوا ہوگا، اگر خاتمہ بالخیر نہ ہوا تو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اعمال سابق کا کوئی اعتبار نہیں اعتبار صرف ان اعمال کا ہوگا جن پر خاتمہ ہوا ہے۔ لہٰذا بندے کو چاہئے کہ ہر وقت یہی سوچ کر کہ شائد یہ آخری وقت ہو اپنے آپ کو اطاعت الہٰی میں مصروف رکھے اور معصیت سے بچتا رہے۔ |
http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.