مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
1. ما ذكر في فضل الجهاد والحث (عليه)
جہاد کی فضیلت اور اس کی ترغیب
ترقیم عوامۃ: 19786 ترقیم الشثری: -- 20590
٢٠٥٩٠ - حدثنا غندر عن شعبة عن سعد بن إبراهيم عن ابيه (عن جده) (١) (عبد الرحمن) (٢) بن عوف (انه) (٣) اتي بطعام قال شعبة: احسبه كان صائما، ⦗٧٠⦘ (فقال) (٤) عبد الرحمن: قتل حمزة (ولم) (٥) (نجد) (٦) ما (نكفنه) (٧) وهو خير (مني) (٨) ، وقتل مصعب بن عمير وهو خير مني، ولم (نجد) (٩) ما (نكفنه) (١٠) ، (و) (١١) قد اصبنا ما اصبنا، (قال شعبة) (١٢) : (او) (١٣) قال: اعطينا منها (ما اعطينا) (١٤) ثم قال عبد الرحمن: إني لاخشى ان تكون قد عجلت لنا طيباتنا في الدنيا، قال شعبة: واظنه قام (ولم) (١٥) ياكل (١٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ز]، وبعدها في [ب، س، ط، هـ]: (عن).
(٢) سقط من: [جـ، ك].
(٣) في [أ]: (أته).
(٤) في [ز]: (قال).
(٥) في [جـ]: (فلم).
(٦) في [ط]: (تجد).
(٧) في [أ، ب]: (يكفيه)، وفي [س، ط، هـ]: (يكفنه).
(٨) سقط من: [س، ط].
(٩) في [ط]: (تجد).
(١٠) في [أ، ب]: (يكفيه)، وفي [س، ط، هـ]: (يكفنه).
(١١) زيادة (و) في: [جـ، ز، ك].
(١٢) في [أ، ب، جـ، ز، ك]: زيادة (قال: شعبه).
(١٣) في [س، ط]: (و).
(١٤) ورد في حاشية: [ك].
(١٥) في [س]: (وثم).
(١٦) صحيح.
حضرت عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کے پاس ایک مرتبہ کھانا لایا گیا (حضرت شعبہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میرے خیال میں وہ روزے سے تھے) تو انہوں نے فرمایا: کہ حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ کو شہید کیا گیا تو ان کو کفنانے کے لیے ہمارے پاس کپڑا نہیں تھا، حالانکہ وہ مجھ سے بہتر تھے۔ حضرت مصعب بن عمیر رضی اللہ عنہ کو شہید کیا گیا تو ان کو کفنانے کے لیے بھی ہمارے پاس کپڑا نہیں تھا حالانکہ وہ بھی مجھ سے بہتر تھے۔ اب دنیا کا بہت سا مال و متاع ہمارے قبضہ میں آگیا ہے۔ اس کے بعد حضرت عبد الرحمن رضی اللہ عنہ نے فرمایا: مجھے ڈر ہے کہ ہمیں ہمارا اجر دنیا ہی میں نہ دے دیا گیا ہو۔ حضرت شعبہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میرے خیال میں وہ اٹھ گئے اور انہوں نے کھانا نہیں کھایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20590]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20590، ترقيم محمد عوامة 19786)
ترقیم عوامۃ: 19787 ترقیم الشثری: -- 20591
٢٠٥٩١ - حدثنا وكيع بن الجراح نا كهمس عن سيار بن (منظور) (١) عن ابيه قال: حدثني (ابن) (٢) (عبد الله) (٣) بن سلام قال: تجهزت غازيا فلما وضعت رجلي في رجلي في (الغرز) (٤) قال لي ابي: يا بني اجلس! قلت: الا كان هذا قبل ⦗٧١⦘ ان (اتجهز) (٥) وانفق؟ قال: اردت ان يكتب لي اجر غاز، وإنها كربة تجيء من هاهنا واشار بيده نحو الشام -فإن ادركتها فسوف تراني كيف (افعل) (٦) ، وإن لم ادركها (فعجل) (٧) (إليها) (٨) (٩) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب، س]: (منطور).
(٢) سقط من: [س، ط].
(٣) في [هـ]: (لعبد اللَّه).
(٤) في [أ، ب]: (العزر).
(٥) في [س]: (تجهز)، وفي [ط]: (أتجهر).
(٦) سقط من [س].
(٧) في [جـ]: (يعجل).
(٨) في [أ، ب، جـ، ز، ك]: (عليها).
(٩) مجهول؛ لجهالة سيار ووالده.
حضرت عبد اللہ بن سلام رضی اللہ عنہ کے ایک صاحبزادے فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں جہاد کی تیاری کر کے نکلنے لگا تو میرے والد نے مجھ سے فرمایا: ٹھہر جاؤ اے میرے بیٹے! میں نے کہا آپ مجھے پہلے نہیں روک سکتے تھے جب میں نے تیاری نہیں کی تھی اور اس پر روپے خرچ نہیں کیے تھے؟ انہوں نے فرمایا کہ میں چاہتا تھا کہ تمہارے لیے مجاہد کا اجر لکھ دیا جائے۔ انہوں نے شام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ اس طرف سے ایک مصیبت آنے والی ہے اگر میں نے اسے پا لیا تو تم دیکھو گے میں اس میں کیا کرتا ہوں اور اگر میں اسے نہ پاسکا تو تم جھپٹ کر اس کی طرف لپکنا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20591]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20591، ترقيم محمد عوامة 19787)
ترقیم عوامۃ: 19788 ترقیم الشثری: -- 20592
٢٠٥٩٢ - حدثنا وكيع عن مسعر عن عبيد بن الحسن عن ابن (معقل) (١) قال: اراد ابن لعبد الله بن سلام (الغزو) (٢) (فاشرف) (٣) إليه ابوه فقال: يا بني لا تفعل، فإن (صريخ) (٤) الشام إذا (جاء بلغ) (٥) كل مسلم (٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، س، هـ]: (مغفل).
(٢) في [س، ط]: (العدو).
(٣) في [أ، ب، س، ط]: (فأسرف).
(٤) في [أ، ب]: (صريح).
(٥) في [هـ]: (بلغ بلغ)، وفي [أ، ب]: (بلغ).
(٦) منقطع؛ ابن معقل لم يدرك عبد اللَّه بن سلام.
حضرت ابن معقل رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن سلام رضی اللہ عنہ کے بیٹے نے جہاد کے لیے جانے کا ارادہ کیا تو حضرت عبد اللہ بن سلام رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ بیٹا ابھی نہ جاؤ، شام سے ایک جنگ آنے والی ہے جو ہر مسلمان کو اپنی زد میں لے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20592]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20592، ترقيم محمد عوامة 19788)
ترقیم عوامۃ: 19789 ترقیم الشثری: -- 20593
٢٠٥٩٣ - حدثنا وكيع عن إسماعيل عن قيس قال: سمعت خالد بن الوليد قال: (اندقت) (١) في يدي يوم مؤتة (تسعة) (٢) (اسياف) (٣) فما (صبرت) (٤) في ⦗٧٢⦘ يدي إلا (صفيحة) (٥) يمانية (٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (إندفت).
(٢) سقط من: [س].
(٣) في [س]: (أسياف).
(٤) في [س، ط]: (صرت).
(٥) في [جـ]: (صيحة).
(٦) صحيح؛ أخرجه البخاري (٤٢٦٥).
حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ غزوہ موتہ میں میرے ہاتھ میں نو تلواریں ٹوٹ گئیں۔ صرف ایک یمنی مضبوط تلوار باقی رہی جس نے میرا ساتھ دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20593]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20593، ترقيم محمد عوامة 19789)
ترقیم عوامۃ: 19790 ترقیم الشثری: -- 20594
٢٠٥٩٤ - حدثنا يزيد بن هارون انا المسعودي عن ابي إسحاق قال: جاء رجل إلى النبي ﷺ يساله (ان) (١) (يعطيه) (٢) سيفا [فقال لعلي:"إن (اعطيتك) (٣) سيفا تقوم به في (الكيول) (٤) "، قال: فاعطاه رسول الله ﷺ سيفا] (٥) فجعل يضرب به المشركين وهو يقول: إني (امرء) (٦) (بايعني) (٧) خليلي … ونحن عند اسفل (النخيل) (٨) (الا) (٩) (اقوم) (١٠) الدهر في (الكيول) (١١) … اضرب بسيف الله والرسول (١٢)
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (عن).
(٢) في [ب]: (تعطيه).
(٣) في [جـ]: (أعطيك).
(٤) في [أ، ب]: (الليول)، وفي [س، هـ]: (الكبول)، وفي [ع]: (الكتول).
(٥) سقط ما بين المعكوفين من: [ز].
(٦) في [س]: (أمراء).
(٧) في [ط]: (يا يعني).
(٨) في [س]: (التخيل)، وفي [أ، ب]: (النخيلي).
(٩) في [جـ]: (أن لا).
(١٠) في [س، ز]: (قوم).
(١١) في [أ، ب]: (الليول)، وفي [س، هـ]: (الكبول)، وفي [ع]: (الكتول).
(١٢) مرسل ضعيف؛ أبو إسحاق تابعي، والمسعودي اختلط.
حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ ایک آدمی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے عرض کیا کہ مجھے ایک تلوار دیجئے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایسا نہ ہو کہ میں تمہیں تلوار دوں لیکن تم پچھلی صف میں کھڑے ہو جاؤ۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو تلوار دی وہ مشرکین سے لڑائی کرتا جاتا تھا، ساتھ ساتھ یہ شعر پڑھتا تھا۔: میں وہ شخص ہوں کہ مجھ سے میرے خلیل نے کھجور کے درختوں کے نیچے کھڑے ہو کر یہ وعدہ لیا ہے کہ میں پچھلی صف میں نہ کھڑا رہوں بلکہ اللہ اور اس کے رسول کی تلوار کو لے کر دشمنوں سے جنگ کروں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20594]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20594، ترقيم محمد عوامة 19790)
ترقیم عوامۃ: 19791 ترقیم الشثری: -- 20595
٢٠٥٩٥ - حدثنا وكيع عن سفيان عن الاعمش عن (خيثمة) (١) عن عبد الله بن (عمرو) (٢) قال: ياتي على الناس (زمان) (٣) لا يبقى مؤمن إلا (لحق) (٤) بالشام (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (حثيمة).
(٢) في [س، ط، هـ]: (عمر).
(٣) سقط من: [ط].
(٤) في [س]: (حق).
(٥) صحيح.
حضڑت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ لوگوں پر ایک زمانہ ایسا آئے گا کہ ہر مومن شام چلا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20595]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20595، ترقيم محمد عوامة 19791)
ترقیم عوامۃ: 19792 ترقیم الشثری: -- 20596
٢٠٥٩٦ - حدثنا يزيد بن هارون نا جرير بن حازم عن الزبير بن (الخريت) (١) عن عكرمة عن ابن عباس قال: كان فرض على المسلمين ان يقاتل الرجل منهم العشرة من المشركين، قوله: ﴿إن يكن منكم عشرون صابرون يغلبوا مائتين وإن يكن منكم مائة يغلبوا الفا﴾، فشق ذلك عليهم، فانزل الله التخفيف فجعل على (الرجل) (٢) يقاتل الرجلين قوله تعالى: ﴿إن يكن منكم عشرون صابرون يغلبوا مائتين﴾ [الانفال: ٦٥] ، فخفف (عنهم ذلك) (٣) ذلك ونقصوا من النصر بقدر ذلك (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، س، ط، هـ]: (الحريث).
(٢) في [هـ]: (رجل).
(٣) تقديم وتأخير في [ز، ك]: (ذلك عنهم).
(٤) صحيح؛ أخرجه البخاري (٤٦٥٣)، والبيهقي ٩/ ٧٦، وابن جرير ١٠/ ٤٠، والضياء في المختارة ٨/ (٤٨٩)، وإسحاق كما في المطالب (٤٢٤٨)، وابن أبي حاتم في التفسير (٩١٤١)، والنحاس في الناسخ ١/ ٤٧٠، والطبراني (١١٣٩٦).
حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ پہلے مسلمانوں پر اس بات کو فرض قرار دیا گیا تھا کہ ایک آدمی دس مشرکوں سے قتال کرے۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: اگر تم میں بیس صبر کرنے والے ہیں تو وہ دو سو پر غالب آئیں گے اور اگر سو ہیں تو وہ ہزار پر غالب آئیں گے۔ یہ بات مسلمانوں پر دشوار گذری تو اللہ تعالیٰ نے تخفیف فرما دی کہ ایک آدمی دو مشرکوں سے قتال کرے اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ: اگر تم میں سو صبر کرنے والے ہیں تو وہ دو سو پر غالب آئیں گے۔ یوں ان سے یہ تخفیف کردی گئی اور مدد میں بھی اسی کے بقدر کمی کردی گئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20596]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20596، ترقيم محمد عوامة 19792)
ترقیم عوامۃ: 19793 ترقیم الشثری: -- 20597
٢٠٥٩٧ - [حدثنا عيسى بن يونس عن ابي بكر الغساني عن حبيب بن ⦗٧٤⦘ (عبيد) (١) قال: قال كعب (٢) : احب البلاد إلى الله الشام، واحب الشام إليه القدس، واحب القدس إليه جبل بنابلس، لياتين على الناس زمان يتماسحونه بينهم بالحبال] (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز، ك]: (عمرو)، وفي [جـ]: (عمير)، وذكره ابن عساكر (١/ ١٢٢) عن حسين بن عبيد ثم قال: صوابه حبيب بن عبيد.
(٢) في [ع]: زيادة (قال رسول ﷺ) وسيأتي في [باب ما جاء في أهل الشام) موقوفًا وهو كذلك في تاريخ دمشق ١/ ١٢٢.
(٣) سقط الخبر من: [أ، ب، س، ط، هـ].
حضرت کعب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کو سب ملکوں سے پسندیدہ ملک شام ہے، شام میں سب سے محبوب جگہ القدس ہے۔ قدس میں سب سے محبوب جگہ نابلس کا ایک پہاڑ ہے۔ لوگوں پر ایک زمانہ ایسا آئے گا کہ وہ اسے آپس میں رسیوں سے ناپ ناپ کر بانٹیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20597]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20597، ترقيم محمد عوامة 19793)
ترقیم عوامۃ: 19794 ترقیم الشثری: -- 20598
٢٠٥٩٨ - حدثنا عيسى بن يونس عن ابي بكر عن ابي الزاهرية قال: قال رسول الله ﷺ:"معقل المسلمين من الملاحم دمشق، ومعقلهم من (الدجال) (١) بيت المقدس ومعقلهم من ياجوج وماجوج بيت (الطور) (٢) " (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، ك]: (الرجال).
(٢) في [أ، ب، ط]: (الطورة).
(٣) مرسل ضعيف؛ أبو الزاهرية تابعي، وأبو بكر بن أبي مريم ضعيف.
حضرت ابو زاہریہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جنگوں کے زمانے میں مسلمانوں کا ٹھکانہ دمشق، دجال کے مقابلے میں ان کا ٹھکانہ بیت المقدس اور یاجوج ماجوج کے مقابلے میں ان کا ٹھکانہ بیت الطور ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20598]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20598، ترقيم محمد عوامة 19794)
ترقیم عوامۃ: 19795 ترقیم الشثری: -- 20599
٢٠٥٩٩ - حدثنا يحيى بن إسحاق (١) حدثني يحيى بن ايوب عن يزيد بن ابي حبيب (ان) (٢) عبد الرحمن بن (شماسة) (٣) (المهري) (٤) اخبره عن زيد بن (ثابت) (٥) قال: بينما (نحن) (٦) حول رسول الله ﷺ (نؤلف) (٧) القرآن من ⦗٧٥⦘ (الرقاع) (٨) (إذ) (٩) قال:"طوبى للشام، (طوبى للشام) (١٠) "، قيل يا رسول الله: (ولماذا؟) (١١) (قال) (١٢) :"لان (ملائكة) (١٣) الرحمن باسطة اجنحتها عليها" (١٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: زيادة (حدثنا).
(٢) في [س]: (عن).
(٣) في [س]: (شمامة).
(٤) في [ز، ك]: (المهدي).
(٥) في [س]: (ثاين).
(٦) سقط من: [أ، ب].
(٧) في [أ، ب]: (يؤلف).
(٨) في [أ، ب]: (الدفاع).
(٩) في [س]: (إذا).
(١٠) سقط من: [س، هـ].
(١١) في [أ، ب، ز، ط، ك]: (ولم ذا)، وفي [س]: (لماذا).
(١٢) سقط من: [أ، ب، ز، ط، ك]، وتكرر في [جـ]: مرة.
(١٣) في [س]: (الملائكة).
(١٤) حسن؛ يحيى بن أيوب صدوق، أخرجه أحمد (٢١٦٠٧)، والترمذي (٣٩٥٤)، وابن حبان (١١٤)، والحاكم ٢/ ٢٢٩، والطبراني (٤٩٣٣)، والبيهقي في دلائل النبوة ٧/ ١٤٧، ويعقوب في المعرفة ٢/ ١٧٣، والمزي ١٧/ ١٧٤، وابن عساكر ١/ ١٢٥.
حضرت زید بن ثا بت رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ ہم حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے گرد بیٹھے قرآن مجید کو چمڑے کے ٹکڑوں سے جمع کر رہے تھے کہ آپ نے فرمایا: شام کے لیے خوشخبری، شام کے لیے خوشخبری۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کسی نے پوچھا کہ اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! شام کے لیے خوشخبری کیوں ہے؟ آپ نے فرمایا: کہ شام پر رحمن کے فرشتوں نے اپنے پر پھیلا رکھے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20599]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20599، ترقيم محمد عوامة 19795)