مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
1. ما ذكر في فضل الجهاد والحث (عليه)
جہاد کی فضیلت اور اس کی ترغیب
ترقیم عوامۃ: 19816 ترقیم الشثری: -- 20620
٢٠٦٢٠ - حدثنا بشر (بن) (١) مفضل عن مغيرة عن حبيب قال: سالت سالما عن المبارزة، فاكب (هنيهة) (٢) ثم رفع (راسه) (٣) فقال: ﴿إن الله يحب الذين يقاتلون في سبيله صفا كانهم بنيان مرصوص﴾ [الصف: ٤] .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (عن).
(٢) في [ك]: (هبهسة)، وفي [س]: (نهينه).
(٣) سقط من: [س].
حضرت حبیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سالم رحمہ اللہ سے مبارزت کے بارے میں سوال کیا تو تھوڑی دیر انہوں نے سر کو جھکایا پھر اس آیت کی تلاوت کی: بیشک اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو پسند کرتا ہے جو اس کے رستے میں صف بنا کر اس طرح قتال کرتے ہیں جیسے کہ کوئی مضبوط عمارت ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20620]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20620، ترقيم محمد عوامة 19816)
ترقیم عوامۃ: 19817 ترقیم الشثری: -- 20621
٢٠٦٢١ - حدثنا ابو الاحوص عن منصور عن ابي صالح عن ابن عباس: ﴿ولا تلقوا بايديكم إلى التهلكة﴾ [البقرة: ١٩٥] ، قال: انفق في سبيل الله ولو بمشقص (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ والمشقص: نصل السهم إذا كان طويلًا، انظر: النهاية ٢/ ٤٩٠.
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما قرآن مجید کی آیت { وَلاَ تُلْقُوا بِأَیْدِیکُمْ إلَی التَّہْلُکَۃِ } کے بارے میں فرماتے ہیں کہ اللہ کے رستے میں خرچ کرو خواہ تیر کا ایک ٹکڑا ہی کیوں نہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20621]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20621، ترقيم محمد عوامة 19817)
ترقیم عوامۃ: 19818 ترقیم الشثری: -- 20622
٢٠٦٢٢ - حدثنا وكيع (عن) (١) سفيان عن عثمان بن الاسود عن مجاهد قال: إذا لقيت فانهد (٢) ، فإنما نزلت هذه الآية في النفقة.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (نا).
(٢) في [س، ط، هـ]: زيادة (قائمًا).
حضرت مجاہد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب تمہارا دشمن سے سامنا ہو تو خوب توانا ہو کر دلیری سے اس پر حملہ کرو کیونکہ یہ آیت تو خرچ کے بارے میں نازل ہوئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20622]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20622، ترقيم محمد عوامة 19818)
ترقیم عوامۃ: 19819 ترقیم الشثری: -- 20623
٢٠٦٢٣ - حدثنا (محمد) (١) (بن) (٢) مروان البصري عن عمارة (٣) قال: شج ⦗٨٦⦘ النبي ﷺ (في وجهه) (٤) وكسرت رباعيته، وذلق من العطش حتى جعل يقع على (ركبتيه) (٥) وتركه اصحابه، فجاء ابي بن خلف يطلق بدم اخيه امية بن خلف فقال: (اين) (٦) هذا الذي يزعم انه نبي فليبرز (لي) (٧) ، (فإن) (٨) كان نبيا قتلني، فقال رسول الله ﷺ:"اعطوني الحربة" (فقالوا) (٩) : يا رسول الله! وبك حراك؟ قال:"إني (قد) (١٠) استسقيت الله دمه"، فاخذ الحربة ثم مشى إديه فطعنه فصرعه عن (دابته) (١١) ، وحمله اصحابه (فاستنقذوه) (١٢) فقالوا: ما نرى (بك) (١٣) باسا! فقال:" (إنه) (١٤) قد استسقى الله دمي إني لاجد لها ما لو كان على مضر وربيعة لوسعتهم" (١٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) سقط من: [ك].
(٣) سيأتي الخبر في باب غزوة أحد بزيادة (عن عكرمة).
(٤) في [جـ، ز، ط، ك]: زيادة (في وجهه).
(٥) في [س، ط]: (ركبته).
(٦) سقط من: [س].
(٧) في [جـ]: (له).
(٨) في [جـ]: (فإنه إن).
(٩) في [ط، ك]: (فقال).
(١٠) في [س]: سقط.
(١١) في [س]: (دابة).
(١٢) في [أ، ب، س، ط]: (فاستفروه)، وفي [هـ]: (فاستفردوه)، وفي [جـ، ز، ك]: (فاستنفدوه).
(١٣) سقط من: [س].
(١٤) سقط من: [ط].
(١٥) مرسل.
حضرت عمارہ فرماتے ہیں کہ غزوہ أحد میں نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ مبارک زخمی ہوگیا تھا اور آپ کے سامنے والے دانت بھی ٹوٹ گئے تھے۔ آپ پیاس کی شدت سے بےچین ہو کر گھٹنوں کے بل بیٹھ گئے تھے اور آپ کے بہت سے ساتھی بھی ادھر ادھر منتشر ہوگئے تھے۔ اس جنگ میں ابی بن خلف اپنے بھائی امیہ بن خلف کا بدلہ لینے کے لیے موجود تھا۔ اس نے للکار کر کہا کہ وہ شخص جو اپنے آپ کو نبی سمجھتا ہے، وہ میرے سامنے آئے، اگر وہ واقعی نبی ہے تو وہ مجھے مار ڈالے گا۔ اس پر اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مجھے نیزہ دو۔ لوگوں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ! آپ تو شدید پیاس اور گرمی کا شکار ہیں۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ مجھے اس کا خون پلائے گا۔ آپ نے نیزہ پکڑا، اس کی طرف تشریف لے گئے اور اسے نیزہ مار کر سواری سے نیچے گرا دیا۔ اس کے ساتھی اسے بچا کرلے گئے اور اسے تسلی دی کہ تمہیں زیادہ چوٹ نہیں آئی۔ اس نے کہا کہ انہوں نے اللہ سے میرا خون مانگا ہے، مجھے اس زخم کی اتنی تکلیف ہو رہی ہے کہ اگر قبیلۂ مضر اور قبیلہ ربیعہ میں تقسیم کردی جائے تو سب بےچین ہوجائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20623]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20623، ترقيم محمد عوامة 19819)
ترقیم عوامۃ: 19820 ترقیم الشثری: -- 20624
٢٠٦٢٤ - حدثنا (زيد) (١) بن (حباب) (٢) عن الضحاك بن عثمان نا الحكم ⦗٨٧⦘ ابن ميناء عن ابي هريرة انه سمعه يقول قال (٣) رسول الله ﷺ:" (غدوة) (٤) (في سبيل الله او روحة) (٥) خير من الدنيا وما (فيها) (٦) " (٧) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س، ط]: (يزيد).
(٢) في [ز]: (الحباب).
(٣) في [أ، ب، ز، ك]: زيادة (قال).
(٤) في [أ، ب]: (غزوة).
(٥) تقديم وتأخير في [أ، ب]: (غزوة أو روحة في سبيل اللَّه).
(٦) في [س]: (وما فيهما).
(٧) صحيح؛ أخرجه أحمد (١٠٨٨٣)، وابن ماجه (٢٧٥٥)، وابن المبارك في الجهاد (١٨)، وإبن أبي عاصم في الجهاد (٦١)، والترمذي (١٦٤٩)، وأصله عند مسلم (١٨٢٢).
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اللہ کے راستے میں ایک صبح یا ایک شام کا لگا دینا، جو کچھ دنیا میں ہے سب سے بہتر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20624]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20624، ترقيم محمد عوامة 19820)
ترقیم عوامۃ: 19821 ترقیم الشثری: -- 20625
٢٠٦٢٥ - حدثنا عبد الله بن نميرنا محمد بن إسحاق عن ابي مالك بن ثعلبة عن عمر بن الحكم بن ثوبان عن ابي هريرة قال: سمعت رسول الله ﷺ يقول:"ما (تعدون) (١) الشهيد؟" قال: (فقالوا) (٢) : المقتول في سبيل الله، قال:"إن شهداء امتي (إذن) (٣) لقليل! القتيل في سبيل الله شهيد، [ [والخار عن (دابته) (٤) في سبيل الله شهيد (والغرق في سبيل الله شهيد) (٥) ، [والطعن (في سبيل الله) (٦) شهيد، والمبطون في سبيل الله شهيد] (٧) ، (والمجنوب في سبيل الله شهيد) (٨) ] ] (٩) يعني (قرحة (١٠) ⦗٨٨⦘ ذات الجنب" (١١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (تعتدون).
(٢) في [س]: (فقال).
(٣) في [أ، ب، جـ]: (إذا).
(٤) في [س]: (دابة).
(٥) سقط من: [ط].
(٦) سقط من: [ك].
(٧) سقط ما بين المعكوفين من: [أ، ب، س، هـ].
(٨) تكرر هذا المقطع مرة وبدون لفظ الجلالة في: [ط]، وسقط من: [س].
(٩) سقط ما بين المعكوفين من: [أ، ب].
(١٠) في [س]: (فرحة).
(١١) مجهول؛ لجهالة أبي مالك بن ثعلبة، أخرجه أحمد (٩٦٩٥)، والبيهقي في الشعب (٩٤١٥)، وأصله عند البخاري (٦٥٣)، ومسلم (١٩١٥).
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا کہ تم شہید کسے سمجھتے ہو؟ لوگوں نے کہا: کہ جو اللہ کے راستے میں مارا جائے۔ آپ نے فرمایا: کہ اس طرح تو میری امت کے شہید بہت کم ہوں گے۔ اللہ کے راستے میں جان دینے والا بھی شہید ہے، اللہ کے راستے میں سواری سے گر کر ہلاک ہونے والا بھی شہید ہے، اللہ کے راستے میں ڈوبنے والا بھی شہید ہے، اللہ کے راستے میں طاعون کا شکار ہونے والا بھی شہید ہے، اللہ کے راستے میں پیٹ کی بیماری سے مرنے والا بھی شہید ہے، اور اللہ کے راستے میں پھوڑے کا شکار ہو کر مرنے والا بھی شہید ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20625]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20625، ترقيم محمد عوامة 19821)
ترقیم عوامۃ: 19822 ترقیم الشثری: -- 20626
٢٠٦٢٦ - حدثنا وكيع عن هشام بن الغاز عن عبادة (بن (نسي) (١) عن عبادة) (٢) بن الصامت ان النبي ﷺ قال:"ما (تعدون) (٣) الشهيد فيكم؟" قالوا: الذي يقاتل في سبيل الله [فيقتل، فقال رسول الله ﷺ:"إن شهداء امتي (إذن) (٤) لقليل! القتيل في سبيل الله شهيد] (٥) (والمطعون شهيد) (٦) والمبطون شهيد، والمراة تموث (بجمع) (٧) -يعني حاملا- شهيد" (٨) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (نسبي).
(٢) سقط من: [ز]، وتكرر في [ط]: مرة.
(٣) في [ط]: (تعتدون).
(٤) في [جـ]: (إذا).
(٥) سقط ما بين المعكوفين من: [ز].
(٦) سقط من: [أ، ب، س، هـ].
(٧) في [أ، ب]: (تجمع).
(٨) منقطع؛ عبادة بن نسي لا يروي عن عبادة بن الصامت، أخرجه أحمد (٢٢٦٨٥)، والطيالسي (٢٤١٤)، والدارمي (٢٤١٤)، والشاشي (١٣٠٣)، والطبراني في الشاميين (٢٢٣٥)، وابن الأثير في أسد الغابة ٢/ ١٨٧.
حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صحابہ سے پوچھا کہ تم شہید کسے سمجھتے ہو؟ انہوں نے کہا جو اللہ کے راستے میں قتال کرے اور جان دے دے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس طرح تو میری امت کے شہید بہت کم ہوں گے۔ اللہ کے راستے میں مرنے والا شہید ہے، طاعون سے مرنے والا شہید ہے، پیٹ کی بیماری سے مرنے والا شہید ہے، بچے کو جنم دیتے ہوئے مرنے والی عورت بھی شہید ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20626]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20626، ترقيم محمد عوامة 19822)
ترقیم عوامۃ: 19823 ترقیم الشثری: -- 20627
٢٠٦٢٧ - حدثنا وكيع (قال) (١) : نا ابو العميس عن عبد الله (بن عبد الله) (٢) ⦗٨٩⦘ ابن (٣) (جبر) (٤) بن عتيك عن ابيه عن جده ان النبي ﷺ (٥) عاده في مرضه فقال قائل من اهله: إنا (كنا) (٦) لنرجوا ان تكون وفاته (قتل) (٧) شهادة في سبيل الله! فقال:"إن شهداء امتي (إذن) (٨) (لقليل) (٩) ، القتيل في سبيل الله (شهيد) (١٠) ، والمبطون شهيد، والمطعون شهيد، والمراة تموت بجمع شهيد، والحرق والغرق و (المجنوب) (١١) شهيد". يعني قرحة ذات (الجنب) (١٢) (١٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ز].
(٢) سقط من: [أ، ب، س، هـ].
(٣) تكرر في: [ط].
(٤) في [أ، ب، س، ز، ط، ك]: (جبير)، وفي [جـ]: (جابر).
(٥) في [ك]: (عليه).
(٦) في [جـ]: سقط.
(٧) في [أ، ب]: (قبل).
(٨) في [أ، ب، جـ]: (إذا).
(٩) في [ك]: (القليل).
(١٠) سقط من: [س، ك].
(١١) في [س، هـ]: (الجنوب).
(١٢) في [س]: (الخيب).
(١٣) معلول، أخرجه ابن ماجه (٢٨٠٣)، والنسائي ٦/ ٥١، وابن قانع ١/ ١٤٠، والطبراني (١٧٨٠)، وابن عبد البر في التمهيد ١٩/ ٢٠٦، ورواه مالك عن عبد اللَّه عن جده عتيك عن جابر بن عتيك، أخرجه مالك ١/ ٢٣٣، والشافعي في المسند ١/ ١٩٩، وأحمد (٢٣٧٥٣)، وأبو داود (٣١١١)، والنسائي ٤/ ١٣، وابن حبان (٣١٨٩)، والحاكم ١/ ٣٥١، وابن أبي عاصم في الآحاد (٢١٤١)، والطحاوي ٤/ ٢٩١، وابن قانع ١/ ١٤٠، والطبراني (١٧٧٩)، والبيهقي ٤/ ٦٩، والبغوي (١٥٣٢)، وابن الأثير ١/ ٣٠٩، والمزي ١٩/ ٣٣٣.
حضرت جبر بن عتیک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم ان کے مرض میں ان کی عیادت کے لیے تشریف لائے تو ان کے گھر والوں نے عرض کیا کہ ہم تو سمجھتے تھے کہ ان کا انتقال اللہ کے راستے میں شہادت سے ہوگا۔ یہ سن کر حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس طرح تو میری امت کے شہید بہت کم ہوں گے۔ اللہ کے راستے میں جان دینے والا بھی شہید ہے، پیٹ کی بیماری سے مرنے والا شہید ہے، طاعون سے مرنے والا شہید ہے، بچے کو جنم دیتے ہوئے مرنے والی عوت شہید ہے، جل کر، ڈوب کر اور پھوڑے سے مرنے والا بھی شہید ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20627]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20627، ترقيم محمد عوامة 19823)
ترقیم عوامۃ: 19824 ترقیم الشثری: -- 20628
٢٠٦٢٨ - حدثنا يزيد بن هارون عن التيمي عن ابي عثمان (عن) (١) عامر بن ⦗٩٠⦘ مالك عن صفوان بن امية قال: الطاعون شهادة، والغرق شهادة، والبطن والنفساء (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط (عن) من: [أ، ب، س، هـ].
(٢) مجهول؛ لجهالة عامر بن مالك، وأخرجه أحمد (١٥٣٠٧)، والنسائي ٤/ ٩٩، والطبراني (٧٣٢٩)، وابن أبي عاصم في الآحاد (٧٧٨)، والدارمي ٢/ ٢٠٧.
حضرت صفوان بن امیہ فرماتے ہیں کہ طاعون شہادت ہے، ڈوبنا شہادت ہے، پیٹ کی بیماری سے اور عورت کا بچے کو جنم دیتے ہوئے مرنا شہادت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20628]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20628، ترقيم محمد عوامة 19824)
ترقیم عوامۃ: 19825 ترقیم الشثری: -- 20629
٢٠٦٢٩ - حدثنا وكيع عن سفيان عن إبراهيم بن مهاجر عن طارق بن شهاب قال: قال عبد الله: إن (ممن) (١) يغرق في البحور، ويتردى من الجبال، وتاكله السباع لشهداء عند الله يوم القيامة (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (بين)، وفي [أ، س، هـ]: (بين من).
(٢) حسن؛ إبراهيم بن مهاجر صدوق.
حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں جو لوگ سمندر میں غرق ہوجاتے ہیں، یا پہاڑوں سے گرجاتے ہیں، یا جانور انہیں کھا جاتے ہیں، ان میں سے کچھ لوگ قیامت کے دن اللہ کے نزدیک شہداء شمار کیے جائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20629]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20629، ترقيم محمد عوامة 19825)