مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
1. ما ذكر في فضل الجهاد والحث (عليه)
جہاد کی فضیلت اور اس کی ترغیب
ترقیم عوامۃ: 19776 ترقیم الشثری: -- 20580
٢٠٥٨٠ - حدثنا وكيع نا ابو الاشهب عن الحسن قال: قال رسول الله ﷺ:"قال ربكم: من خرج مجاهدا في سبيلي ابتغاء وجهي فانا له ضامن، إن انا قبضته في وجهه ادخلته الجنة، وإن انا [ (ارجعته) (١) ارجعته] (٢) بما اصاب من اجر وغنيمة" (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (رجعته).
(٢) سقط ما بين المعكوفين من: [س، ز].
(٣) مرسل؛ الحسن تابعي.
حضرت حسن رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ تمہارا رب فرماتا ہے جو شخص میرے راستے میں مجھے راضی کرنے کے لیے نکلے میں اس کا ضامن ہوں کہ اگر میں نے اس کی جان لے لی تو میں اسے جنت میں داخل کروں گا اور اگر میں اسے واپس لے آیا تو میں اسے اجر اور مال غنیمت کے ساتھ واپس لاؤں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20580]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20580، ترقيم محمد عوامة 19776)
ترقیم عوامۃ: 19777 ترقیم الشثری: -- 20581
٢٠٥٨١ - حدثنا (وكيع ثنا) (١) مالك بن مغول وسفيان عن سلمة بن (كهيل) (٢) عن ابي الزعراء قال: قال عبد الله: لياتين على الناس زمان يغبط الرجل فيه (بقلة حاذه) (٣) كما (يغبط) (٤) بكثرة ماله وولده، فقالوا: يا (ابا) (٥) عبد الرحمن! فما ⦗٦٥⦘ (خير) (٦) مال الرجل يؤمئذ؟ قال: فرس صالح، وسلاح صالح، يزولان مع العبد حيث زال (٧) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، جـ، خ، س، ز، ط، هـ].
(٢) في [س]: (كهبل).
(٣) أي قلة ما له وأولاده، وفي [ز]: (بقلة حاده)، وفي [أ، ب]: (بقلبه جاره).
(٤) في [س]: (يغبطه).
(٥) في [جـ] ورد (با).
(٦) في [س، ط]: (خبر).
(٧) مجهول؛ لجهالة أبي الزعراء.
حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ عنقریب لوگوں پر ایک ایسا زمانہ آئے گا کہ اس میں اہل و عیال کی کمی پر اسی طرح رشک کیا جائے گا جیسے مال اور اولاد کی زیادتی پر رشک کیا جاتا ہے۔ لوگوں نے پوچھا: اے ابوعبدالرحمن! اس دن آدمی کا بہترین مال کیا چیز ہوگی؟ انہوں نے فرمایا: عمدہ گھوڑا اور عمدہ ہتھیار جو ہر جگہ اس کے ساتھ رہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20581]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20581، ترقيم محمد عوامة 19777)
ترقیم عوامۃ: 19778 ترقیم الشثری: -- 20582
٢٠٥٨٢ - حدثنا عيسى بن يونس عن الاعمش عن ابي (ظبيان) (١) قال: (غزا) (٢) ابو ايوب ارض الروم فمرض فقال: إذا انا مت فإن صافقتم العدو فادفنوني تحت اقدامكم (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (طبيان).
(٢) في [س]: (عزا).
(٣) منقطع؛ أبو ظبيان لم يدرك أبا أيوب، أخرجه أحمد (٢٣٥٦٠)، وابن سعد ٣/ ٤٨٤، والشاشي (١١٥٥)، والطبراني (٤٠٤٣).
حضرت ابو ظبیان رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو ایوب رضی اللہ عنہ سرزمین روم میں جہاد کے لیے گئے اور وہیں بیمار ہوگئے۔ انہوں نے فرمایا کہ جب میں مرجاؤں اور تمہارا دشمن سے سامنا ہو تو مجھے اپنے پاؤں کے نیچے دفن کردینا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20582]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20582، ترقيم محمد عوامة 19778)
ترقیم عوامۃ: 19779 ترقیم الشثری: -- 20583
٢٠٥٨٣ - حدثنا عيسى بن يونس عن عبد الرحمن بن يزيد بن جابر قال: حدثني ابو سلام الدمشقي عن خالد بن زيد قال: كنت رجلا راميا فكان يمر بي عقبة بن عامر فيقول: يا خالد، اخرج بنا (نرمي) (١) ، فلما كان ذات يوم (ابطات) (٢) عنه فقال: يا خالد، تعال اخبرك ما قال رسول الله ﷺ:"إن الله يدخل بالسهم الواحد ثلاثة نفر الجنة: صانعه (يحتسب) (٣) في صنعته الخير، والرامي به، (ومنبله) (٤) وليس اللهو إلا في ثلاث: تاديب الرجل فرسه، وملاعبته اهله ورميه بقوسه ونبله، ومن ⦗٦٦⦘ ترك الرمي بعدما علمه فهي نعمة تركها او كفرها" (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (رمى).
(٢) في [س]: (الطاف).
(٣) في [جـ]: (حتسب).
(٤) في [س]: (سنبله).
(٥) مجهول؛ لجهالة خالد بن زيد، أخرجه أحمد (١٧٣٢١)، وأبو داود (٢٥١٣)، والنسائي ٦/ ٢٨، والترمذي (١٦٣٧)، وابن ماجه (٢٨١١)، والحاكم (٢/ ٩٥)، وسعيد بن منصور (٢٤٥٠)، ويعقوب في المعرفة ٢/ ٥٠١، وابن الجارود (١٠٦٢)، وأبو عوانة ٥/ ١٠٣، والطبراني ١٧/ (٩٤٢)، والبيهقي ١٠/ ١٣، والخطيب في موضح الأوهام ١/ ١١٣، والمزي ٨/ ٧٥، والطحاوي في شرح المشكل (٢٩٧)، وعبد الرزاق (٢١٠١٠)، والدارمي (٢٤٠٥)، والطيالسي (١٠٠٦)، وابن عبد البر في التمهيد ٢٤/ ١٠١.
حضرت خالد بن زید رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں ایک ماہر تیر انداز تھا۔ حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ جب کبھی میرے پاس سے گزرتے تو فرماتے کہ اے خالد! چلو آؤ تیر اندازی کرتے ہیں۔ ایک دن میں نے کچھ سستی کی تو انہوں نے فرمایا: کہ اے خالد! آؤ میں تمہیں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ایک حدیث سناتا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کہ اللہ تعالیٰ ایک تیر کی وجہ سے تین آدمیوں کو جنت میں داخل فرمائے گا۔ اس کے بنانے والے کو اگر اس نے اس کے بنانے میں خیر کا ارادہ کیا۔ اس کے چلانے والے کو اور چلانے والے کو تیر پکڑانے والے کو۔ دل لگی کے صرف تین کام (جائز) ہیں۔ ایک آدمی کا اپنے گھوڑے کو سدھانا، دوسرا آدمی کا اپنی بیوی سے دل لگی کرنا اور تیسرا کمان سے تیر پھینکنا۔ جس شخص نے تیر اندازی سیکھنے کے بعد اسے چھوڑ دیا تو یہ ایک نعمت ہے جسے اس نے چھوڑ دیا یا اس کی ناشکری کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20583]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20583، ترقيم محمد عوامة 19779)
ترقیم عوامۃ: 19780 ترقیم الشثری: -- 20584
٢٠٥٨٤ - حدثنا عيسى بن يونس بن ابي إسحاق اخبرني ابي عن رجال من بني سلمة قالوا: لما صرف معاوية عينه التي (تمر) (١) على قبور الشهداء، (فاجريت) (٢) عليهما -يعني (على) (٣) قبر عبد الله بن (عامر) (٤) بن (حرام) (٥) وعلى قبر عمرو ابن (الجموح) (٦) - (فبرز) (٧) قبراهما (فاستصرخ) (٨) عليهما (فاخرجناهما) (٩) (يتثنيان) (١٠) تثنيا كانهما ماتا بالامس، عليهما بردتان قد (غطي) (١١) بهما على ⦗٦٧⦘ (وجهيهما) (١٢) ، وعلى ارجلهما شيء من نبات الارض (١٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (بمر)، وفي [أ، ب]: (يمر).
(٢) في [س]: (فأضرت)، وفي [هـ]: (فأضربت).
(٣) في [س]: سقطت.
(٤) في [جـ]: (عمرو).
(٥) في [أ، ب]: (حزام).
(٦) في [ز، ك]: (الجموع).
(٧) في [أ، ب]: (قرار)، وفي [س، هـ]: (فرز).
(٨) في [ط]: (فاستصرفاخ).
(٩) في [س]: (فأخرجنابهما)، وفي [جـ]: (وأخرجلاهما).
(١٠) في [أ، ب، س]: (يتشيان)، وفي [ط]: (تيثينان).
(١١) في [أ، س]: (عطى).
(١٢) في [أ، ب، س]: (وجوههما)، وفي [ط]: (وجهما)، وفي [ب، هـ]: (وجههما).
(١٣) مجهول؛ لإبهام الرجال من بني سلمة.
حضرت ابو اسحاق رحمہ اللہ بنو سلمہ کے کچھ آدمیوں سے نقل کرتے ہیں کہ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کے زمانے میں چشمے کا پانی احد کے شہداء کی قبروں کی طرف آگیا۔ اس کی وجہ سے حضرت عبدا للہ بن عمرو بن حرام رضی اللہ عنہ اور حضرت عمرو بن جموح رضی اللہ عنہ کی قبر ظاہر ہوگئی۔ فیصلہ یہ ہوا کہ ان حضرات کی قبروں کو کسی دوسری جگہ منتقل کردیا جائے۔ جب ہم نے ان حضرات کے مبارک جسموں کو قبروں سے نکالا تو وہ اس طرح تازہ تھے جیسے کل ہی ان کا انتقال ہوا ہو۔ ان کے چہرے والے حصوں کو چادر سے اور پاؤں کو اذخر نامی گھاس سے ڈھانپا گیا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20584]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20584، ترقيم محمد عوامة 19780)
ترقیم عوامۃ: 19781 ترقیم الشثری: -- 20585
٢٠٥٨٥ - حدثنا وكيع عن سفيان عن الاسود بن قيس عن (نبيح) (١) عن جابر قال: قال لي (٢) ابي عبد الله: اي بني، لولا نسيات اخلفهن من بعدي من (بنات) (٣) واخوات (لاحببت) (٤) ان اقدمك امامي، ولكن كن في (نظاري) (٥) المدينة قال: فلم البث ان جاءت بهما عمتي قتيلين -يعني اباه وعمه- قد (عرضتهما) (٦) على بعير (٧) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س، ط]: (سح).
(٢) في [س]: زيادة (عبد اللَّه).
(٣) في [س، ط]: (نبات).
(٤) في [س]: (لأجبت).
(٥) أي: مراقبًا للعدو غير مشارك في القتال، وفي [س، ط]: (بطار)، وفي [أ، ب]: (بطاري)، وفي [هـ]: (نظار).
(٦) في [ط]: (عرفتهما).
(٧) صحيح.
حضرت جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ مجھ سے میرے والد حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کہ اے میرے بیٹے! اگر مجھے ان بچیوں کی فکر نہ ہوتی تو میں میدان جنگ میں تمہیں اپنے سے پہلے بھیجتا، لیکن ان کی دیکھ بھال کے لیے تم یہاں مدینہ میں رہ جاؤ۔ حضرت جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ کچھ دنوں بعد میری پھوپھی میرے والد اور میرے چچا کی نعشوں کو ایک اونٹ پر لاد کرلے آئیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20585]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20585، ترقيم محمد عوامة 19781)
ترقیم عوامۃ: 19782 ترقیم الشثری: -- 20586
٢٠٥٨٦ - حدثنا وكيع (عن) (١) سفيان عن سالم عن سعيد بن جبير: ﴿ولا تحسبن الذين قتلوا في سبيل الله امواتا بل احياء عند ربهم يرزقون﴾، قال: لما اصيب حمزة بن عبد المطلب ومصعب بن عمير يوم احد قالوا: ليت إخواننا يعلمون ما اصبنا من الخير، كي يزدادوا (رغبة) (٢) فقال الله: انا ابلغ عنكم فنزلت: ﴿ولا تحسبن الذين قتلوا في سبيل الله امواتا بل احياء عند ربهم يرزقون (١٦٩) فرحين﴾ إلى ⦗٦٨⦘ قوله: (﴿المؤمنين﴾) (٣) (٤) [آل عمران: ١٦٩ - ١٧٠، ١٧١] .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س، هـ]: (نا).
(٢) في [س]: (رغبته).
(٣) في [أ، ب، جـ، ز]: (المحسنين).
(٤) مرسل؛ سعيد بن جابر تابعي.
حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ قرآن مجید کی آیت:: ”جو لوگ اللہ کے راستے میں قتل کر دئیے جائیں انہیں مردہ شمار نہ کرو، وہ زندہ ہیں اور انہیں اللہ کے یہاں رزق دیا جاتا ہے۔“ کے بارے میں فرماتے ہیں کہ جب غزوہ احد میں حضرت حمزہ بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ اور حضرت مصعب بن عمیر رضی اللہ عنہ شہید ہوگئے تو انہوں نے شہادت کے بعد کہا کہ کاش ہمارے بھائیوں کو اس خیر کا علم ہوجائے جو اللہ تعالیٰ نے ہمیں عطا کی ہے تاکہ ان کی رغبت اور بڑھ جائے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ میں ان تک تمہارا یہ پیغام پہنچاتا ہوں۔ اس پر اللہ تعالیٰ نے { وَلاَ تَحْسَبَنَّ الَّذِینَ قُتِلُوا فِی سَبِیلِ اللہِ أَمْوَاتًا بَلْ أَحْیَائٌ عِنْدَ رَبِّہِمْ یُرْزَقُونَ فَرِحِینَ } سے لے کر { المؤمنین } (آل عمران: ١٦٩) تک آیت نازل فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20586]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20586، ترقيم محمد عوامة 19782)
ترقیم عوامۃ: 19783 ترقیم الشثری: -- 20587
٢٠٥٨٧ - حدثنا عيسى بن يونس عن الاوزاعي عن (سعيد) (١) (بن جبلة) (٢) عن طاوس ان النبي ﷺ قال:"إن الله بعثني بالسيف بين يدي الساعة، (وجعل) (٣) رزقي (٤) تحت ظل رمحي، وجعل الذل والصغار على من خالفني، ومن تشبه بقوم فهو منهم" (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ع]: (سعد).
(٢) في [س، ص]: (حلة)، وسقط من: [هـ].
(٣) في [ط]: (واجعل).
(٤) في [أ، ب]: زيادة (في).
(٥) مرسل؛ طاوس تابعي، وورد مرفوعًا عن ابن عمر عند أحمد (٥١١٤)، والطبراني في مسند الشاميين (٢١٦)، وابن الأعرابي (١١٣٧)، والبيهقي في شعب الإيمان (١١٩٩)، وسبق عند المصنف ٥/ ٣١٣.
حضرت طاوس سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے قیامت سے پہلے مجھے تلوار دے کر بھیجا ہے، اللہ نے میرے رزق کو میرے نیزے کے نیچے رکھا ہے، میرے مخالفت کرنے والے کا مقدر ذلت اور رسوائی ہے، جس نے کسی قوم کی مشابہت اختیار کرلی وہ ان میں سے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20587]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20587، ترقيم محمد عوامة 19783)
ترقیم عوامۃ: 19784 ترقیم الشثری: -- 20588
٢٠٥٨٨ - حدثنا غندر عن شعبة عن سماك عن (عبد) (١) الله بن (شداد) (٢) ان رسول الله ﷺ قال (لسعد) (٣) بن معاذ وهو يكيد بنفسه:"جزاك الله خيرا من سيد قوم، فقد (صدقت) (٤) الله ما وعدته، والله صادقك ما وعدك" (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من [ط]: (عبد).
(٢) في [س]: (سعداد).
(٣) في [س]: (لسعيد).
(٤) في [ط]: (صدنت).
(٥) مرسل؛ عبد اللَّه بن شداد تابعي، أخرجه أحمد في فضائل الصحابة (١٥٠٤)، وابن سعد ٣/ ٤٢٩.
حضرت عبد اللہ بن شداد فرماتے ہیں کہ جب حضرت سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ حالت نزع میں تھے تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں فرمایا: اے قوم کے سردار! اللہ تجھے بہترین بدلہ عطا فرمائے، تو نے اللہ سے جو وعدہ کیا تھا اسے سچا کر دکھایا اور اللہ نے تجھ سے جو وعدہ کیا ہے اللہ اسے بھی سچا کر دکھائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20588]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20588، ترقيم محمد عوامة 19784)
ترقیم عوامۃ: 19785 ترقیم الشثری: -- 20589
٢٠٥٨٩ - حدثنا محمد بن ابي عدي عن ابن عون عن محمد قال: جاءت (كتيبة) (١) من قبل (المشرق) (٢) (٣) من (كتائب) (٤) الكفار، فلقيهم رجل من الانصار فحمل عليهم فخرق الصف حتى خرج ثم (كر) (٥) راجعا، (فصنع) (٦) (مثل) (٧) ذلك مرتين او ثلاثا، فإذا سعد بن هشام (٨) (فذكر) (٩) ذلك لابي هريرة فتلا هذه الآية: ﴿ومن الناس من يشري نفسه ابتغاء مرضات الله﴾ [البقرة: ٢٠٧] (١٠) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (كتبة)، وفي [ك]: (كتبهه).
(٢) في [ز]: (المشركين).
(٣) في [ز، ك]: زيادة (و).
(٤) في [ز، ك]: (كتاب).
(٥) في [أ، ب، س، ط، هـ]: (فكبر).
(٦) في [س]: (الصنع).
(٧) في [ك]: (من).
(٨) كذا في جميع النسخ وفي الاستذكار ٥/ ١٣٣، وتفسير السمرقندي ١/ ١٥٦، وفي الإصابة ٦/ ٥٤٣، والدر المنثور ١/ ٥٧٧، وتفسير ابن جرير ٢/ ٣٢١، وشعب الإيمان للبيهقي (٣٢١١)، والزهد لابن المبارك ١/ ٢٩٥، أن القصة لوالده هشام بن عامر.
(٩) في [أ، ب، س، ط، هـ]: (يذكر).
(١٠) صحيح.
حضرت محمد فرماتے ہیں کہ کفار کا ایک لشکر مشرق کی طرف سے آیا تو انصار کے ایک آدمی نے ان پر حملہ کیا اور ان کی صفوں کو چیرتا ہوا دوسری طرف سے نکل گیا، پھر پیچھے سے ان پر حملہ آور ہوا اور ان کی صفوں کو چیرتا ہوا باہر نکل آیا۔ اس نے دو یا تین مرتبہ ایسا کیا، جب دور سے دیکھا گیا تو وہ حضرت سعد بن ہشام تھے۔ اس بات کا ذکر حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے کیا گیا تو انہوں نے یہ آیت پڑھی:: کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو اللہ کی رضا کی خاطر اپنے نفس کو فروخت کردیتے ہیں۔ (البقرۃ: ٢٠٧) [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20589]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20589، ترقيم محمد عوامة 19785)