مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
1. ما ذكر في فضل الجهاد والحث (عليه)
جہاد کی فضیلت اور اس کی ترغیب
ترقیم عوامۃ: 19826 ترقیم الشثری: -- 20630
٢٠٦٣٠ - حدثنا عبد الوهاب الثقفي عن ايوب عن محمد عن امراة مسروق (عن مسروق) (١) قال: الطاعون والبطن والنفساء والغرق وما اصيب به مسلم فهو (له) (٢) شهادة.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط].
(٢) سقط من: [جـ].
حضرت مسروق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ طاعون، پیٹ کی بیماری، حمل، غرق اور ان کو پہنچنے والی ہر تکلیف شہادت کا سبب ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20630]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20630، ترقيم محمد عوامة 19826)
ترقیم عوامۃ: 19827 ترقیم الشثری: -- 20631
٢٠٦٣١ - حدثنا (همام نا عفان) (١) نا محمد بن (جحادة) (٢) ان ابا حصين حدثه ان ابا صالح حدثه ان ابا هريرة حدثه قال: جاء (رجل) (٣) إلى النبي ﷺ (٤) فقال: يا ⦗٩١⦘ رسول الله! علمني عملا يعدل الجهاد، قال:"لا اجده" [ (ثم) (٥) قال:"هل تستطيع إذا خرج المجاهد ان تدخل مسجدك فتقوم لا تفتر، وتصوم] (٦) (و) (٧) لا تفطر"، قال: لا استطيع (ذلك) (٨) ، فقال ابو هريرة: إن فرس المجاهد ليستن في طوله (فتكتب) (٩) (له) (١٠) (حسناته) (١١) (١٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) كذا في النسخ، وصوابه: (عفان عن همام)، كما في البخاري (٢٧٨٥)، والنسائي (٤٣٣٦)، والبيهقي ٩/ ١٥٧، وأبي عوانة (٧٣٥٢)، ومسند أحمد ٢/ ٣٤٤ (٨٥٢١).
(٢) في [س]: (حصادة)، وفي [ك]: (محارة)، وفي [ز]: (محاده).
(٣) سقط من: [أ، ب، ك].
(٤) زيادة في [أ، ب، جـ، ز، ط، ك]: ﷺ.
(٥) سقط من: [أ، ب، جـ، س، ط، هـ].
(٦) سقط ما بين المعكوفين من: [ك].
(٧) سقط (و) من: [جـ].
(٨) في [أ، ب، ط، ك]: (ذاك).
(٩) في [أ، ب]: (فيكتب).
(١٠) في [أ، ب، ط، هـ]: (به).
(١١) في [جـ]: (حسنات).
(١٢) صحيح؛ أخرجه البخاري (٢٧٨٥)، ومسلم (١٨٧٨).
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک مرتبہ ایک آدمی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر ہوا اور اس نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول! مجھے کوئی ایسا عمل بتا دیجئے جو جہاد کے برابر ہو۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں تو کسی ایسے عمل کو نہیں جانتا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کیا تم اس بات کی طاقت رکھتے ہو کہ جب مجاہد نکل جائے تو مسجد میں جاؤ اور بغیر سستی کے نماز پڑھو اور بغیر افطار کیے مسلسل روزے رکھو؟ اس نے کہا: میں تو اس کی طاقت نہیں رکھتا۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب مجاہد کا گھوڑا اپنی رسی میں چکر لگاتا ہے پھر بھی مجاہد کے لیے ثواب لکھا جاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20631]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20631، ترقيم محمد عوامة 19827)
ترقیم عوامۃ: 19828 ترقیم الشثری: -- 20632
٢٠٦٣٢ - حدثنا محمد بن بشر عن محمد بن عمرو عن ابي سلمة عن ابي هريرة قال: قال رسول الله ﷺ:"ما من رجل او ما من احد ينفق زوجين في سبيل الله إلا (١) خزنة الجنة يوم القيامة (يدعونه) (٢) (تعال) (٣) [يا (فلان) (٤) (تعال) (٥) ] (٦) هذه خير،، فقال ابو بكر: اي رسول الله! هذا الذي لا (توى) (٧) ⦗٩٢⦘ عليه فقال:"إني ارجو ان تكون منهم" (٨) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: زيادة (ابتدرته).
(٢) في [ط]: (يذعوبه)، وفي [أ، ب]: (يدعوته).
(٣) في [ط، ك]: (تعالى)، وفي [س]: (اللَّه تعالى).
(٤) في [أ، ب، جـ، ك]: (فل).
(٥) في [ك]: (تعالى).
(٦) سقط ما بين المعكوفين من: [ط]، وفي [ز]: بياض.
(٧) أي نقص، وفي [ك]: (ثوى).
(٨) حسن؛ محمد بن عمرو صدوق، أخرجه ابن حبان (٤٦٤١)، وبنحوه البخاري (٢٨٤١)، ومسلم (١٠٢٧).
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب بھی کوئی شخص دو چیزیں اللہ کے راستے میں خرچ کرے گا تو قیامت کے دن بہت سے نگہبان فرشتے اسے بلائیں گے کہ اے فلاں! ادھر آ جا، ادھر خیر ہے یہ سن کر حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! ایسے شخص کے لیے تو کوئی ہلاکت نہیں۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں امید کرتا ہوں کہ تم انہی لوگوں میں سے ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20632]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20632، ترقيم محمد عوامة 19828)
ترقیم عوامۃ: 19829 ترقیم الشثری: -- 20633
٢٠٦٣٣ - حدثنا وكيع نا الربيع عن الحسن قال: قال (رجل) (١) لعمر: يا خير الناس! قال: لست بخير الناس، الا (اخبرك) (٢) بخير الناس؟ قال: بلى! يا امير المؤمنين! قال: رجل من اهل البادية له (صرمة) (٣) من إبل (او) (٤) غنم، اتى بها (مصرا) (٥) من (الامصار) (٦) فباعها، ثم انفقها في سبيل الله، وكان بين المسلمين وبين عدوهم (فذاك) (٧) خير الناس (٨) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط].
(٢) في [جـ]: (أخبركم).
(٣) في [س]: (حرمة)، وفي [أ، ب]: (ظربة).
(٤) في [أ، س، هـ]: (و).
(٥) في [أ، ب، ز، ك]: (مصر).
(٦) في [أ]: (مصار)، وفي [س، هـ]: (أمصار).
(٧) في [هـ]: (فذلك).
(٨) منقطع؛ الحسن لم يدرك عمر.
حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ ایک آدمی نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو لوگوں میں بہترین شخص کہہ کر مخاطب کیا۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں لوگوں میں سے بہترین شخص نہیں۔ بلکہ لوگوں میں بہترین گاؤں میں رہنے والا وہ شخص ہے جس کے پاس اونٹوں یا بکریوں کا ریوڑ ہو، وہ اسے لے کر شہر کی طرف آئے اور پھر انہیں بیچ کر ان کی قیمت اللہ کے راستے میں خرچ کرے، اور مسلمانوں اور مسلمانوں کے دشمنوں کے درمیان برسر پیکار ہوجائے یہ شخص لوگوں میں سب سے بہتر شخص ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20633]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20633، ترقيم محمد عوامة 19829)
ترقیم عوامۃ: 19830 ترقیم الشثری: -- 20634
٢٠٦٣٤ - حدثنا عبدة بن سليمان عن محمد بن عمرو (عن) (١) (صفوان) (٢) بن سليم عن حصين بن اللجلاج عن ابي هريرة قال: قال رسول الله ﷺ:"لا يجتمع الشح والإيمان في جوف رجل مسلم، ولا غبار في سبيل الله ودخان جهنم في ⦗٩٣⦘ (جوف) (٣) رجل" (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ف]: (بن).
(٢) في [س]: (سفيان).
(٣) سقط من: [س].
(٤) مجهول؛ لجهالة حصين بن اللجلاج، أخرجه أحمد (٧٤٨٠)، والبخاري في التاريخ ٤/ ٣٠٧، والنسائي ٦/ ١٤، وهناد في الزهد (٤٦٧)، وسعيد بن منصور (٢٤٠٢)، كما أخرجه الترمذي (١٦٣٣)، وابن ماجه (٢٧٧٤)، وابن حبان (٤٦٠٧)، والحاكم ٢/ ٧٢، والطيالسي (٢٤٦١)، والبيهقي ٩/ ١٦١، والبغوي (٢٦١٩)، وابن أبي عاصم في الجهاد (١٢١)، والطبراني في الصغير (٤١٠)، والحميدي (١٠٩١)، ووكيع في الزهد (٢٣)، وعبد ابن حميد (١٤٤٧).
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کہ ایمان اور بخل ایک مسلمان کے دل میں جمع نہیں ہوسکتے اور اللہ کے رستے کا غبار اور جہنم کا دھواں ایک مسلمان میں جمع نہیں ہوسکتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20634]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20634، ترقيم محمد عوامة 19830)
ترقیم عوامۃ: 19831 ترقیم الشثری: -- 20635
٢٠٦٣٥ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن (حصين) (١) عن سالم يرفعه إلى (معاذ) (٢) (قال) (٣) : من شاب شيبة في سبيل الله كانت له نورا يوم القيامة، ومن رمى بسهم في سبيل الله رفعه الله به درجة (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ف]: (حضين).
(٢) في [أ، ب]: (معاد).
(٣) سقط من: [س].
(٤) منقطع؛ سالم لا يروي عن معاذ.
حضرت معاذ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جس شخص کے بال اللہ کے راستے میں سفید ہوئے یہ اس کے لیے قیامت کے دن نور ہوں گے اور جس نے اللہ کے راستے میں ایک تیر چلایا اللہ تعالیٰ اس کے بدلے اس کا ایک درجہ بلند فرمائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20635]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20635، ترقيم محمد عوامة 19831)
ترقیم عوامۃ: 19832 ترقیم الشثری: -- 20636
٢٠٦٣٦ - حدثنا حسين (بن علي) (١) عن زائدة عن منصور عن (شقيق) (٢) عن مسروق قال: ما من حال (احرى) (٣) ان يستجاب للعبد فيه إلا ان يكون في سبيل الله من ان يكون عافرا وجهه ساجدا.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ].
(٢) في [ز، ك]: (سفيان).
(٣) في [أ، ب]: (أجدى).
حضرت مسروق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ کسی مسلمان کے لیے دعا کی قبولیت کا سب سے زیادہ اہم مقام وہ ہوتا ہے جب وہ اللہ کے راستے میں ہو یا جب اس نے اپنے چہرے کو سجدے کی حالت میں مٹی پر رکھا ہوا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20636]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20636، ترقيم محمد عوامة 19832)
ترقیم عوامۃ: 19833 ترقیم الشثری: -- 20637
٢٠٦٣٧ - حدثنا ابو اسامة عن هشام بن عروة قال: اسلم الزبير وهو ابن ⦗٩٤⦘ (ست) (١) (عشرة) (٢) سنة ولم يتخلف عن غزوة غزاها رسول الله ﷺ (وقتل) (٣) وهو ابن بضع (و) (٤) ستين سنة (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، هـ]: (ستة).
(٢) في [أ، ب، هـ]: (عشر).
(٣) سقط من: [هـ].
(٤) سقط من: [س].
(٥) مرسل؛ هشام تابعي.
حضرت ہشام بن عروہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت زبیر رضی اللہ عنہ نے جب اسلام قبول کیا تو اس وقت ان کی عمر سولہ برس تھی۔ وہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہر غزوہ میں شریک رہے اور ساٹھ سال سے کچھ زائد ان کی عمر تھی جب انہیں شہید کیا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20637]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20637، ترقيم محمد عوامة 19833)
ترقیم عوامۃ: 19834 ترقیم الشثری: -- 20638
٢٠٦٣٨ - حدثنا وكيع نا هشام بن سعد عن زيد بن اسلم عن ابيه قال: لما اتى ابو عبيدة الشام (حصر) (١) هو واصحابه (واصابهم) (٢) جهد شديد، قال: فكتب إلى عمر، فكتب إليه عمر: (سلام) (٣) (عليك) (٤) ، اما بعد: فإنه لم (تكن) (٥) شدة إلا جعل الله بعدها مخرجا، (و) (٦) لن يغلب عسر (يسرين) (٧) ، (وكتب) (٨) إليه: ﴿ياايها الذين آمنوا اصبروا وصابروا ورابطوا واتقوا الله لعلكم تفلحون﴾ [آل عمران: ٢٠٠] ، قال: فكتب إليه ابو عبيدة سلام! اما بعد فإن الله ﵎ قال: ﴿اعلموا انما الحياة الدنيا لعب ولهو وزينة وتفاخر بينكم وتكاثر في الاموال والاولاد﴾ [الحديد: ٢٠] ، إلى آخر الآية، قال: فخرج عمر بكتاب ⦗٩٥⦘ ابي (عبيدة) (٩) (فقراه) (١٠) على الناس فقال: يا اهل المدينة! (إنما) (١١) كتب ابو عبيدة يعرض بكم، ويحثكم على الجهاد، قال زيد: فقال ابي: (فإني) (١٢) (لقائم) (١٣) في السوق إذ (اقبل) (١٤) قوم مبيضين، قد اطلعوا (١٥) (من الثنية) (١٦) ، (فيهم) (١٧) حذيفة بن اليمان (يبشرون) (١٨) الناس قال: فخرجت اشتد حتى دخلت على عمر فقلت: يا امير المؤمنين! ابشر بنصر الله والفتح! فقال عمر: الله اكبر، رب (قائل: لو كان) (١٩) خالد بن الوليد (٢٠) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، س، ط، هـ]: (حضر).
(٢) في [س، ك]: (وأصحابهم).
(٣) في [ب]: (مسلم).
(٤) سقط من: [أ، ب، ز، ط، ك، هـ].
(٥) في [أ، ب، س]: (يكن).
(٦) سقط من: [جـ].
(٧) في [ط]: (سعرين).
(٨) في [جـ]: (فكتب).
(٩) في [ط]: فراغ.
(١٠) في [أ، ب، ط]: (فقرأ).
(١١) سقط من: [س].
(١٢) في [أ، س، ط، هـ]: (إني)، وفي [جـ]: (إني).
(١٣) في [ب]: (لقاسم).
(١٤) في [ب]: (قيل).
(١٥) في [ز]: زيادة (في).
(١٦) سقط من: [س].
(١٧) في [جـ]: (منهم).
(١٨) في [س]: (يشرون).
(١٩) في [س، هـ]: (قاتل)، وفي [أ، ب]: (قائل).
(٢٠) حسن؛ هشام بن سعد صدوق.
حضرت اسلم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب حضرت ابو عبیدہ رضی اللہ عنہ شام آئے تو ان کا اور ان کے ساتھیوں کا محاصرہ کرلیا گیا۔ اس وقت وہ شدید تکلیف کا شکار ہوئے۔ انہوں نے مشکل کی اس گھڑی میں مدد کے لیے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو خط لکھا۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے خط کا جواب ان الفاظ کے ساتھ دیا: ”اما بعد! اللہ تعالیٰ نے ہر مشکل کے بعد آسانی رکھی ہے، ایک مشکل دو آسانیوں پر ہرگز غالب نہیں آسکتی۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے حضرت ابو عبیدہ رضی اللہ عنہ کو یہ آیت بھی لکھ بھیجی: اے ایمان والو! صبر کرو، صبر میں ایک دوسرے سے بڑھ جاؤ، سرحدوں پر ڈٹے رہو اور اللہ سے ڈرو تاکہ تم کامیاب ہوجاؤ۔ (آل عمران: آخری آیت) حضر ت ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ نے پھر دوبارہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو خط لکھا جس میں یہ آیت لکھ بھیجی:: جان لو کہ دنیا کی زندگی کھیل، تماشا، زینت، باہمی تفاخر اور مال و اولاد میں ایک دوسرے سے بڑھنے کی حرص ہی تو ہے۔ (الحدید: 20) حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے حضرت ابو عبیدہ رضی اللہ عنہ کا یہ خط لوگوں کو پڑھ کر سنایا پھر فرمایا کہ اے مدینہ کے لوگو! ابو عبیدہ رضی اللہ عنہ تمہیں جہاد کی دعوت دے رہے ہیں۔ حضرت اسلم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں بازار میں کھڑا تھا کہ سفید لباس والے کچھ لوگ گھاٹی سے نیچے اترے ہوئے نظر آئے، ان میں حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ بن یمان رضی اللہ عنہ بھی تھے۔ وہ لوگوں کو فتح کی خوشخبری دے رہے تھے۔ میں خوشی سے سرشار حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس پہنچا اور میں نے کہا اے امیر المؤمنین! فتح کی خوشخبری ہو! حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اللہ اکبر کا نعرہ لگایا اور فرمایا کہ کتنے ہی کہنے والے کہیں گے کہ کاش (امیر) خالد بن ولید رضی اللہ عنہ ہوتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20638]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20638، ترقيم محمد عوامة 19834)
ترقیم عوامۃ: 19835 ترقیم الشثری: -- 20639
٢٠٦٣٩ - حدثنا وكيع نا سفيان عن برد عن مكحول قال: قال رسول الله ﷺ:"إن الله جعل رزق هذه الامة في (سنابك) (١) خيلها وازجة رماحها ما لم يزرعوا فإذا زرعوا (صاروا) (٢) من الناس" (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (سنانك).
(٢) سقط من: [ط].
(٣) مرسل؛ مكحول تابعي.
حضرت مکحول رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے اس امت کا رزق گھوڑے کے کھروں اور نیزوں کے نیچے رکھ دیا ہے جب تک یہ زراعت نہیں کرتے۔ جب یہ زراعت کریں گے تو عام لوگوں کی طرح ہوجائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20639]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20639، ترقيم محمد عوامة 19835)