🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. ما ذكر في فضل الجهاد والحث (عليه)
جہاد کی فضیلت اور اس کی ترغیب
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 19855 ترقیم الشثری: -- 20660
٢٠٦٦٠ - حدثنا خالد بن مخلد عن عبد الرحمن بن عبد العزيز نا الزهري عن عبد الرحمن بن كعب بن مالك عن ابيه قال: قال رسول الله ﷺ:"ليس جريح (يجرح) (١) في (٢) الله إلا جاء (جرحه) (٣) يوم القيامة يدمي: لونه لون الدم، وريحه ريح المسك، قدموا اكثر القوم قرآنا (فاجعلوه) (٤) في (اللحد) (٥) " (٦) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقطت في: [ف]، وفي [س]: (بجريح).
(٢) في [جـ]: زيادة (سبيل).
(٣) في [ط]: (جرجر).
(٤) في [س]: (فجعلو).
(٥) في [س]: (المللحد).
(٦) حسن؛ خالد وعبد الرحمن صدوقان، أخرجه الطبراني ١٩/ (١٦٧)، والبيهقي ٤/ ١١، وابن عدي ٤/ ٢٨٧، وابن سعد ٣/ ١٣، والطبراني في الدعاء (١٩٧٣)، وانظر: العلل لابن أبي حاتم ١/ ٣٥٢.

حضرت کعب بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جس شخص کو اللہ کے راستے میں زخم لگا، وہ جب قیامت کے دن آئے گا تو اس کے زخم سے خون بہہ رہا ہوگا۔ خون کا رنگ تو سرخ ہوگا لیکن اس کی خوشبو مشک جیسی ہوگی۔ جو قرآن زیادہ جانتا ہو اسے آگے کرو اور اسے لحد میں اتارو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20660]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20660، ترقيم محمد عوامة 19855)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 19856 ترقیم الشثری: -- 20661
٢٠٦٦١ - حدثنا يعلى بن عبيد (نا) (١) ابو (حيان) (٢) عن شيخ من اهل المدينة قال: كان بيني وبين كاتب عبيد الله بن زياد صداقة معروفة فطلبت إليه ان (ينسخ) (٣) لي رسالة عبد الله بن ابي اوفى إلى عبيد الله فنسخها (لي) (٤) فكان فيها (ان) (٥) عبد الله ابن ابي اوفى روى عن رسول الله ﷺ انه قال:"لا تسالوا لقاء العدو، فإذا لقيتموهم فاصبروا، واعلموا ان الجنة تحت ظلال السيوف". وكان ينتظر فإذا (زالت) (٦) الشمس (غدا) (٧) إلى عدوه و (هو) (٨) يقول:"اللهم منزل الكلتاب ومجري السحاب (و) (٩) هازم الاحزاب اللهم اهزمهم وانصرنا عليهم" (١٠) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) في [ط، هـ]: (حبان).
(٣) في [س]: (ينسح).
(٤) في [ط]: (إلي).
(٥) في [أ، ب، س، ز، ط، ك]: (ابن).
(٦) في [س]: (أزالت).
(٧) في [ك]: (نهد).
(٨) سقط من: [أ، ب، جـ، ز، ك].
(٩) سقط من: [جـ، س، ط، ك].
(١٠) مجهول؛ لإبهام كاتب عبد اللَّه، أخرجه أحمد (١٩١١٤)، وعبد الرزاق (٩٥١٥)، وسعيد بن منصور (٢٥١٨)، والطبراني في الدعاء (١٠٦٩)، وأصله عند البخاري (٢٨١٨)، ومسلم (١٧٤٢).

مدینہ منورہ کے ایک شیخ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میرے اور عبید اللہ بن زیاد کے ایک کاتب کے درمیان گہری دوستی تھی۔ میں نے اس سے کہا مجھے حضرت عبد اللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ کے عبید اللہ بن زیاد کی طرف لکھے گئے ایک خط کا نسخہ بنا دے۔ اس نے مجھے اس کا نسخہ بنا کردیا تو اس میں تھا: حضرت عبد اللہ ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ دشمن سے نبرد آزما ہونے کی دعا نہ مانگو، جب دشمن سے سامنا ہوجائے تو ثابت قدم رہو۔ یاد رکھو جنت تلواروں کے سائے کے نیچے ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا معمول یہ تھا کہ زوال کے وقت تک انتظار فرماتے جب سورج زائل ہوجاتا تو دشمن پر حملہ کرتے اور فرماتے:: اے اللہ! تو کتاب کو نازل کرنے والا ہے۔ تو بادلوں کو برسانے والا ہے، تو لشکروں کو شکست دینے والا ہے، انہیں شکست دے دے اور ہماری مدد فرما۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20661]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20661، ترقيم محمد عوامة 19856)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 19857 ترقیم الشثری: -- 20662
٢٠٦٦٢ - حدثنا إسحاق بن منصور (نا) (١) (هريم) (٢) عن ليث عن يحيى ابن عباد قال: فضل الغازي في البحر على الغازي في البر كفضل الغازي في ⦗١٠٦⦘ البر على (القاعد) (٣) في بيته.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ]: (ثنا)، وفي [ز، ك]: (بن).
(٢) في [س]: (هويم).
(٣) في [جـ، ز، ك]: (الجالس).

حضرت یحییٰ بن عباد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ سمندر میں جہاد کرنے والے کی خشکی میں جہاد کرنے والے پر اتنی فضیلت ہے جتنی خشکی میں جہاد کرنے والے کی گھر میں بیٹھنے والے پر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20662]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20662، ترقيم محمد عوامة 19857)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 19858 ترقیم الشثری: -- 20663
٢٠٦٦٣ - حدثنا شبابة (نا) (١) (ليث) (٢) بن سعد عن (يزيد) (٣) بن (ابي) (٤) حبيب عن ابي الخير عن ابي الخطاب عن ابي سعيد الخدري انه قال: إن النبي ﷺ خطب الناس عام تبوك وهو مسند (ظهره) (٥) إلى نخلة فقال:"الا (اخبركم) (٦) (بخير) (٧) الناس وشر الناس؟ إن من خير الناس (رجلا) (٨) (يحمل) (٩) في سبيل الله على ظهر (فرسه) (١٠) او (١١) ظهر بعيره او على قدمه حتى ياتيه الموت (١٢) وإن من شر الناس (رجلا) (١٣) (فاجرا) (١٤) (جريئا) (١٥) يقرا كتاب الله لا ⦗١٠٧⦘ يرعوي إلى (شيء) (١٦) منه" (١٧) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (ثنا)، وفي [جـ]: (عن).
(٢) في [ط]: (ثابت).
(٣) في [ط]: (زيد)، وفي [جـ]: (يرل).
(٤) سقط (أبي) من: [ب، س، ط].
(٥) في [س]: (ظهري).
(٦) في [ط]: (خيركم).
(٧) في [ط]: (خير).
(٨) في [ك]: (رجل).
(٩) في [ب]: (تحمل).
(١٠) في [ب]: (فرميه)، وفي [ط]: (فرس).
(١١) زيادة من [س]: (على).
(١٢) زيادة من [ط]: (هو).
(١٣) في [ب، س، ز، ك]: (رجل).
(١٤) في [ك]: (واحدًا حريًا)، وفي [س]: (أفاجرًا).
(١٥) في [ز]: (أحر)، وفي [جـ]: (حريًا)، وسقط من: [س، هـ].
(١٦) في [س]: (شتى).
(١٧) مجهول؛ لجهالة أبي الخطاب، أخرجه أحمد (١١٣١٩)، والنسائي ٦/ ١١، والحاكم ٢/ ٦٧، والبيهقي ٩/ ١٦٠، وعبد بن حميد (٩٨٩)، والمزي في ترجمة (أبي الخطاب) ٣٣/ ٢٨٢.

حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ غزوہ تبوک والے سال حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے کھجور کے تنے سے ٹیک لگا کر خطبہ ارشاد فرمایا کہ میں تمہیں بہترین اور بدترین آدمی کے بارے میں بتاتا ہوں۔ بہترین آدمی وہ ہے جو اللہ کے راستے میں اپنے گھوڑے یا اونٹ پر سوار ہو یا پیدل ہو اور اسے موت آجائے۔ بدترین آدمی وہ، جو فاجر اور بےحیا آدمی ہے جو اللہ کی کتاب پڑھتا تو ہے لیکن اس کے مضامین پر کان نہیں دھرتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20663]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20663، ترقيم محمد عوامة 19858)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 19859 ترقیم الشثری: -- 20664
٢٠٦٦٤ - حدثنا حسين بن علي عن ابن (عيينة) (١) عن علي بن زيد بن جدعان قال: قال ابو طلحة: ﴿انفروا خفافا وثقالا﴾ [التوبة: ٤١] ، قال: كهولا و (شبابا) (٢) قال: ما ارى الله (عذر) (٣) (احدا) (٤) ، فخرج إلى الشام فجاهد (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (عينية)، وفي [س]: (عنينيه).
(٢) في [ز]: (شبانا).
(٣) في [س]: (غد).
(٤) في [ز]: (أحد).
(٥) ضعيف منقطع؛ علي بن زيد ضعيف، وهو لم يدرك أبا طلحة.

حضرت ابو طلحہ رضی اللہ عنہ قرآن مجید کی آیت (انْفِرُوا خِفَافًا وَثِقَالاً) کے بارے میں فرماتے ہیں کہ اس میں جوانوں اور بوڑھوں ہر دو کو حکم ہے۔ پھر فرمایا کہ میرے خیال میں اس آیت نے کسی کے لیے کسی عذر کو نہیں چھوڑا، پھر وہ شام چلے گئے اور جہاد کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20664]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20664، ترقيم محمد عوامة 19859)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 19860 ترقیم الشثری: -- 20665
٢٠٦٦٥ - حدثنا يزيد بن هارون انا (ابن) (١) عون عن ابن سيرين عن ابي (العجفاء) (٢) السلمي قال: قال عمر بن الخطاب: قال محمد ﷺ:"من قتل في سبيل الله او مات فهو في الجنة" (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ]: (ابن).
(٢) في [ز، ك]: (الصحفا)، وفي [س، ط، هـ]: (الضّحى).
(٣) حسن؛ أبو العجاء صدوق، أخرجه أحمد (٢٨٥)، والنسائي ٦/ ١١٧، وفي الكبرى (٥٥١١)، وابن حبان (٤٦٢٠)، والحاكم ٢/ ١٧٥، والبيهقي ٣/ ٣١٤، وسعيد بن منصور ١/ (٢٥٤٧)، وعبد الرزاق (١٠٣٩٩)، وابن عبد البر في التمهيد ١٨/ ٣٤٥، وابن أبي خيثمة في أخبار المكيين ١/ ٤٠٦ (٤٣٣)، والطحاوي في شرح المشكل (٥١٠٢)، والحميدي (٢٣).

حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص اللہ کے راستے میں قتل کردیا گیا یا مرگیا تو وہ جنت میں جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20665]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20665، ترقيم محمد عوامة 19860)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 19861 ترقیم الشثری: -- 20666
٢٠٦٦٦ - حدثنا محمد بن بشر نا عبد العزيز بن عمر حدثني يزيد (بن يزيد) (١) (ابن) (٢) جابر عن مكحول عن بعض اصحاب النبي ﷺ ان الدعاء كان يستحب عند نزول القطر وإقامة الصلاة والتقاء (الصفين) (٣) (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط].
(٢) في [جـ]: (عن).
(٣) في [جـ]: (الجمعين).
(٤) حسن؛ عبد العزيز صدوق.

حضرت مکحول رحمہ اللہ بعض صحابہ رضی اللہ عنہم سے نقل کرتے ہیں کہ تین مواقع پر دعا کرنا مستحب سمجھا جاتا تھا: بارش کے وقت، نماز کی اقامت کے وقت اور جنگ میں صفوں کے آمنے سامنے ہونے کے وقت۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20666]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20666، ترقيم محمد عوامة 19861)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 19862 ترقیم الشثری: -- 20667
٢٠٦٦٧ - حدثنا محمد بن (بشر) (١) عن صدقة بن المثنى قال: سمعت جدي (رياح) (٢) (بن الحارث) (٣) يذكر عن سعيد (بن زيد) (٤) بن عمرو بن نفيل يقول: والله لمشهد (يشهده) (٥) الرجل منهم يوما واحدا في سبيل الله مع رسول الله ﷺ (٦) (اغبر) (٧) فيه وجهه، افضل من عمل احدكم ولو عمر عمر نوح (٨) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (بشير).
(٢) في [س، هـ]: (رباح).
(٣) سقط من: [جـ].
(٤) سقط من: [ك].
(٥) في [جـ]: (شهده)، وفي [س]: (يشهد).
(٦) في [ب، جـ، ز]: زيادة ﷺ.
(٧) في [س]: (أغير).
(٨) صحيح.

حضرت سعید بن زید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اللہ کی قسم! ان (صحابہ) میں سے کسی آدمی کا اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی معیت میں اللہ کے راستے میں جہاد کی غرض سے ایک ایسا دن گذارنا جس میں چہرہ غبار آلود ہوجائے یہ تم میں سے کسی کے عمر نوح ملنے پر ساری عمر عبادت کرنے سے افضل ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20667]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20667، ترقيم محمد عوامة 19862)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 19863 ترقیم الشثری: -- 20668
٢٠٦٦٨ - حدثنا خالد بن مخلد نا (إسماعيل بن) (١) جعفر بن ابي كثير حدثني العلاء بن عبد الرحمن بن يعقوب عن ابيه عن ابي هريرة قال: قال رسول الله ﷺ:"لا يجتمع كافر وقاتله من المسلمين في النار" (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، جـ، س، ز، هـ].
(٢) حسن؛ خالد والعلاء صدوقان، أخرجه أحمد (٨٨١٦)، ومسلم (١٨٩١).

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جہنم میں کافر اور اس کا مسلمان قاتل جمع نہیں ہوسکتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20668]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20668، ترقيم محمد عوامة 19863)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 19864 ترقیم الشثری: -- 20669
٢٠٦٦٩ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن واصل بن السائب الرقاشي قال: سالني عطاء بن ابي (رباح) (١) (اي) (٢) دابة عليك مكتوبة؟ قال فقلت: فرس. قال: تلك الغاية القصوى من (الاجر) (٣) ثم ذكر ان (رسول) (٤) الله ﷺ (قال) (٥) :"الا ادلكم على احب عباد الله إلى الله بعد النبيين والصديقين والشهداء قال: عبد مؤمن معتقل رمحه على فرسه يميل به النعاس (يمينا وشمالا) (٦) في سبيل الله، يستغفر الرحمن ويلعن الشيطان قال: و (تفتح) (٧) ابواب السماء فيقول الله (لملائكته) (٨) انظروا إلى عبدي قال: فيستغفرون له قال: ثم قرا: ﴿إن الله اشترى من المؤمنين (انفسهم واموالهم) (٩) بان لهم الجنة يقاتلون في سبيل الله﴾ [التوبة: ١١١] " إلى آخر الآية (١٠) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (الرباح).
(٢) في [ب، جـ، ز، ك]: (أنى).
(٣) في [س]: (أجر).
(٤) في [س]: (النبي).
(٥) تكرر في: [جـ]، وسقط من: [س].
(٦) في [ز]: (يمين وشمال).
(٧) في [ب]: (يفتح).
(٨) في [س]: (بملائكته)، وفي [ط]: (الملائكة)، وفي [ب]: (ملائكة).
(٩) في [هـ]: (أموالهم وأنفسهم).
(١٠) مرسل ضعيف؛ عطاء تابعي، وواصل ضعيف.

حضرت واصل بن سائب رقاشی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء بن رباح رحمہ اللہ نے مجھ سے سوال کیا کہ کون سی سواری (دیوان میں) تمہارے نام لکھی ہوئی ہے؟ میں نے عرض کیا: گھوڑا۔ انہوں نے فرمایا کہ یہ تو انتہائی اجر کی چیز ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں تمہیں بتاؤں کہ اللہ کے بندوں میں اللہ کے نزدیک انبیائ، صدیقین اور شہداء کے بعد سب سے زیادہ محبوب کون ہے؟ وہ مومن بندہ جو اللہ کے راستے میں گھوڑے پر سوار اپنے نیزے سے ٹیک لگائے بیٹھا ہے اور نیند کی وجہ سے کبھی دائیں ڈولتا ہے کبھی بائیں۔ وہ رحمن سے مغفرت طلب کرتا ہے اور شیطان پر لعنت کرتا ہے۔ اس کے لیے آسمان کے دروازے کھول دئیے جاتے ہیں اور اللہ تعالیٰ فرشتوں سے فرماتے ہیں کہ میرے بندے کو دیکھو، فرشتے بھی اس کے لیے استغفار کرتے ہیں۔ پھر حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت پڑھی:: اللہ تعالیٰ نے اہل ایمان سے ان کی جانوں اور ان کے مالوں کو اس بات پر خرید لیا ہے کہ ان کے لیے جنت ہے وہ اللہ کے راستے میں قتال کرتے ہیں۔ (التوبہ: ١١١) [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20669]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20669، ترقيم محمد عوامة 19864)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں