🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. ما ذكر في فضل الجهاد والحث (عليه)
جہاد کی فضیلت اور اس کی ترغیب
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 19865 ترقیم الشثری: -- 20670
٢٠٦٧٠ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن اشعث بن سوار عن محمد بن سيرين عن ابي (عبيدة) (١) بن حذيفة قال: كان حذيفة بن اليمان وعبد الله بن ⦗١١٠⦘ مسعود و (ابو) (٢) مسعود الانصاري وابو موسى (الاشعري) (٣) في المسجد فجاء رجل فقال: يا عبد الله بن قيس! فسماه باسمه (فقال: ارايت إن انا اخذت سيفي فجاهدت به) (٤) اريد وجه الله (تعالى) (٥) (فقتلت) (٦) وانا على ذلك، (اين) (٧) انا؟ قال: في الجنة قال حذيفة عند ذلك: استفهم (الرجل) (٨) وافهمه، فليدخلن النار كذا وكذا يصنع ما قال هذا؟ فقال حذيفة: إن اخذت سيفك فجاهدت به (فاصبت) (٩) الحق (فقتلت) (١٠) وانت على ذلك فانت في الجنة ومن اخطا الحق فقتل وهو على ذلك فلم يوفقه الله ولم يسدده دخل (النار) (١١) قال القوم: (صدقت) (١٢) (١٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، س، ز، ط، هـ]: (عبيد).
(٢) في [أ، ب، س، ز، ط، ك]: (ابن).
(٣) في [ط]: بياض، وفي [س]: (دستري).
(٤) في [جـ]: تكرر ما بين القوسين (مرة واحدة)، مع سقوط (أنا) في التكرار الثاني.
(٥) في [أ، ب]: زيادة (تعالى).
(٦) سقط من [س].
(٧) في [ط]: (ابن).
(٨) سقط من: [أ، س، هـ].
(٩) في [هـ]: (فاصيت).
(١٠) في [س، ط]: (فقلت).
(١١) في [س]: (الجنة).
(١٢) في [جـ]: (صدق).
(١٣) ضعيف؛ لضعف أشعث.

حضرت ابو عبیدہ بن حذیفہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ، حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ، حضرت ابو مسعود انصاری رضی اللہ عنہ اور حضرت ا بو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ مسجد میں تھے کہ ایک آدمی آیا اور اس نے کہا: اے عبد اللہ بن قیس رضی اللہ عنہ! اگر میں اپنی تلوار پکڑ کر اللہ کی رضا کے جذبے پر قائم رہتے ہوئے جہاد کروں اور اسی جذبہ پر قتل کردیا جاؤں تو میں کہاں جاؤں گا؟ انہوں نے فرمایا: جنت میں، حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے اس موقع پر فرمایا کہ اس شخص کی بات کو سمجھو اور اسے ٹھیک بات سمجھاؤ، کیونکہ بات کو غلط سمجھنے کی وجہ سے یہ جہنم میں بھی جاسکتا ہے۔ پھر حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ اگر تم نے حق کو درست طریقے سے سمجھا پھر اپنی تلوار لے کر اللہ کے راستے میں شہید ہوگئے تو جنت میں جاؤ گے لیکن اگر کوئی شخص حق کو سمجھنے میں غلطی کرے اور اس کو راہ حق کی ہدایت نہ ملے، اس پر وہ قتل ہوجائے تو وہ جہنم میں جائے گا۔ اس پر سب لوگوں نے کہا کہ آپ ٹھیک کہتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20670]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20670، ترقيم محمد عوامة 19865)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 19866 ترقیم الشثری: -- 20671
٢٠٦٧١ - حدثنا عبد الرحيم عن اشعث عن ابن سيرين قال: كانوا يقولون: القتال في سبيل الله خير من الجلوس، والجلوس خير من القتال على الضلال، ومن ⦗١١١⦘ (رابه) (١) شيء (فليتعده) (٢) إلى ما لا يريبه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (راى به).
(٢) في [س]: (فليتعده).

حضرت ابن سیرین رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اسلاف کہا کرتے تھے کہ اللہ کے راستے میں قتال کرنا گھر بیٹھنے سے بہتر ہے اور گھر بیٹھنا گمراہی کے راستے میں قتال کرنے سے بہتر ہے۔ جس آدمی کو کسی چیز میں شک ہو تو وہ شک سے بالا تر ہو کر معاملہ کو اختیار کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20671]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20671، ترقيم محمد عوامة 19866)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 19867 ترقیم الشثری: -- 20672
٢٠٦٧٢ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن زكريا عن ابي إسحاق عن البراء بن (عازب) (١) قال: لما (انزلت) (٢) هذه الآية: ﴿لا يستوي القاعدون من المؤمنين (٣) والمجاهدون في سبيل الله﴾ [النساء: ٩٥] ، قال رسول الله ﷺ:"ادع (لي) (٤) زيدا (وليجيئني) (٥) (باللوح) (٦) (والدواة) (٧) " او قال:"بالكتف (والدواة) (٨) "، (فقال) (٩) : اكتب: ﴿لا يستوي القاعدون من المؤمنين﴾، فقال (عمرو) (١٠) بن ام (مكتوم) (١١) وكان ضرير البصر: (يا رسول) (١٢) الله (فبم) (١٣) تامرني فإني لا ⦗١١٢⦘ استطيع الجهاد؟ فانزل (الله) (١٤) (مكانه) (١٥) : ﴿غير اولي الضرر﴾ (١٦) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (العازب).
(٢) في [أ، ب، س، ز، ط، ك]: (نزلت).
(٣) في [س، هـ]: زيادة ﴿غَيْرُ أُولِي الضَّرَرِ﴾؛ والاستثناء متأخر النزول.
(٤) سقط من: [جـ، ط].
(٥) في [جـ، ز، ك]: (وليجي).
(٦) في [س]: (بالوح).
(٧) في [س]: (والداواة).
(٨) في [أ، ب، جـ، ط، ك]: زيادة (الدواة).
(٩) سقط من [س].
(١٠) سقط من: [هـ].
(١١) في [ز، ك]: (كلثوم).
(١٢) في [ط]: (برسول).
(١٣) في [س، ز، ط، هـ]: (بما).
(١٤) سقط من [ز، ك].
(١٥) في [س، هـ]: (إليه).
(١٦) صحيح؛ صرح أبو إسحاق بالتحديث عند الشيخين، أخرجه البخاري (٢٨٣١)، ومسلم (١٨٩٨).

حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب یہ آیت نازل ہوئی { لاَ یَسْتَوِی الْقَاعِدُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِینَ }، { وَالْمُجَاہِدُونَ فِی سَبِیلِ اللہِ } حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کہ زید رضی اللہ عنہ کو بلاؤ اور اسے کہو کہ تختی اور دوات بھی لے آئے۔“ یا فرمایا کہ شانے کی ہڈی اور دوات لے آئے۔ پھر فرمایا لکھو { لاَ یَسْتَوِی الْقَاعِدُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِینَ } یہ آیت سن کر ایک نابینا صحابی حضرت عمرو ابن ام مکتوم رضی اللہ عنہ نے عرض کیا یارسول اللہ! میں جہاد کی طاقت نہیں رکھتا، آپ مجھے کس بات کا حکم دیتے ہیں؟ اس پر اللہ تعالیٰ نے { غَیْرُ أُولِی الضَّرَرِ } کو نازل فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20672]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20672، ترقيم محمد عوامة 19867)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 19868 ترقیم الشثری: -- 20673
٢٠٦٧٣ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن مجالد عن الشعبي عن مسروق قال: إن (الشهداء) (١) ذكروا عند عمر بن الخطاب قال: فقال عمر للقوم: ما ترون الشهداء؟ قال القوم: يا امير المؤمنين! هم (من) (٢) يقتل في هذه (المغازي) (٣) قال: فقال (عمر) (٤) عند ذلك: إن شهداءكم (إذن) (٥) (لكثير) (٦) ، إني اخبركم عن ذلك ان الشجاعة (والجبن) (٧) غرائز في الناس، يضعها الله حيث يشاء، فالشجاع يقاتل من وراء من لا يبالي ان لا يؤوب إلى اهله، والجبان فار عن (حليلته) (٨) ، ولكن الشهيد من احتسب بنفسه، والمهاجر من هجر ما نهى الله عنه، والمسلم من سلم المسلمون من لسانه ويده (٩) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (للشهداء).
(٢) في [هـ]: (ممن).
(٣) في [س]: (المغاري).
(٤) سقط من [أ، ب، جـ، ز، ك].
(٥) في [جـ]: (إذا).
(٦) سقط من: [ك]، ووردت في الحاشية.
(٧) في [ط]: (والجبر).
(٨) في [أ، ب]: (حيلته)، وفي [هـ]: (خليلته).
(٩) ضعيف؛ لضعف مجالد.

حضرت مسروق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے سامنے ایک مرتبہ شہداء کا ذکر کیا گیا تو آپ نے فرمایا: کہ تم شہداء کن لوگوں کو سمجھتے ہو؟ حاضرین نے کہا اے امیر المؤمنین! جو جنگوں میں مارے جائیں۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ اس طرح تو تمہارے شہید اور بہت زیادہ ہوجائیں گے۔ میں تمہیں شہداء کے بارے میں بتاتا ہوں۔ بہادری اور بزدلی یہ لوگوں میں موجود خصلتیں ہیں جو اللہ تعالیٰ جس میں چاہتا ہے رکھتا ہے۔ بہادر آدمی اپنے پیچھے والوں کے دفاع میں قتال کرتا ہے اور اسے اس کی پرواہ نہیں ہوتی کہ وہ اپنے گھر والوں کی طرف لوٹ کر نہ جائے، اور بزدل اپنی بیوی کو چھوڑ کر بھاگ جاتا ہے، لیکن شہید وہ ہے جو اللہ سے اجر کی امید رکھتے ہوئے اپنی جان پیش کر دے۔ مہاجر وہ ہے جو اللہ کے منع کردہ امور کو چھوڑ دے اور مسلمان وہ ہے جس کے ہاتھ اور زبان سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20673]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20673، ترقيم محمد عوامة 19868)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 19869 ترقیم الشثری: -- 20674
٢٠٦٧٤ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن هشام بن عروة عن ابيه ان اول رجل سل سيفا في سبيل الله الزبيز (١) [ (نفح) (٢) نفحة (من الشيطان) (٣) ] (٤) (٥) : اخذ رسول الله (٦) فخرج الزبير يشق الناس بسيفه ورسول الله ﷺ (٧) باعلى (مكة) (٨) قال: فلقي النبي ﷺ فقال:"مالك يا زبير؟" (قال) (٩) : اخبرت انك اخذت؟ قال: فصلى عليه ودعا له ولسيفه (١٠) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: زيادة (وذلك أنه)، وسقط من: [أ، جـ، ز، ك].
(٢) في [أ، س، هـ]: (نفحت).
(٣) سقط من: [أ، ب، جـ، ز، ك].
(٤) سقط من: [س، ط].
(٥) في [س]: زيادة (حدثنا).
(٦) في [أ، ب، جـ]: زيادة ﷺ.
(٧) في [أ، ب، جـ]: زيادة ﷺ.
(٨) في [ط]: (مكم).
(٩) في [أ، ب]: (فقال).
(١٠) مرسل؛ عروة تابعي.

حضرت عروہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اللہ کے راستے میں سب سے پہلا تلوار چلانے والے حضرت زبیر رضی اللہ عنہ ہیں، ایک مرتبہ یہ افواہ پھیلی کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو کافروں نے گرفتار کرلیا ہے، اس پر حضرت زبیر رضی اللہ عنہ تلوار پکڑ کر لوگوں میں سے گذرتے ہوئے گئے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ کے بالائی حصہ میں تھے، ملاقات ہوئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تو پوچھا کہ اے زبیر! کیا ہوا؟ حضرت زبیر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا کہ مجھے خبر ملی تھی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کافروں نے پکڑ لیا ہے۔ اس پر حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں دعا دی اور ان کی تلوار کے لیے بھی دعا فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20674]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20674، ترقيم محمد عوامة 19869)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 19870 ترقیم الشثری: -- 20675
٢٠٦٧٥ - حدثنا يحيى بن ابي (بكير) (١) نا شعبة عن ابي الفيض قال: سمعت سعيد بن جابر (الرعيني) (٢) عن ابيه يحسب (٣) (ان) (٤) ابا بكر شيع جيشا فمشى معهم فقال: الحمد لله اغبرت اقدامنا في سبيله! قال: فقال رجل: إنما شيعناهم، فقال: إنما جهزناهم وشيعناهم و (دعونا لهم) (٥) (٦) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س، ز، ط، ك]: (بكر)، وفي [أ، ب، جـ]: (كثير).
(٢) في [أ، ب]: (الدعييني)، وفي [س، ط]: (الرعبي).
(٣) في [أ، ب، جـ، ز، ط، ك]: زيادة (قال يحسب الشك منه).
(٤) في [ط]: (لأن).
(٥) في [س]: (دعوناهم).
(٦) مجهول؛ لجهالة سعيد بن جابر الرعيني وأبيه، أخرجه البيهقي ٩/ ١٧٣.

حضرت جابر رعینی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہایک لشکر کو رخصت کرتے ہوئے ان کے ساتھ چلے تو فرمایا کہ تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں، ہمارے قدم اس کے راستے میں گرد آلود ہوگئے، ایک آدمی نے کہا کہ ہم تو محض ان کے پیچھے چلے ہیں۔ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ ہم نے انہیں تیار کیا، ہم ان کے پیچھے چلے اور ہم نے ان کے لیے دعا کی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20675]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20675، ترقيم محمد عوامة 19870)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 19871 ترقیم الشثری: -- 20676
٢٠٦٧٦ - حدثنا ابن ابي (غنية) (١) عن ابيه عن (إسماعيل) (٢) بن ابي خالد عن قيس او غيره (٣) قال: بعث ابو بكر جيشا إلى الشام فخرج يشيعهم على رجليه فقالوا: يا خليفة رسول الله، (ان) (٤) لو ركبت قال: (إني) (٥) احتسب (خطاي) (٦) في سبيل الله (٧) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (عينيه) وفي [س]: (عينه)، وفي [هـ]: (عيينة).
(٢) في [س]: (إسرائيل).
(٣) في [هـ]: زيادة (يحسب الشك منه).
(٤) سقط من: [جـ، س].
(٥) سقط (إني) من: [س، ط، هـ].
(٦) في [جـ، س، ك]: (خطائي).
(٧) صحيح.

حضرت قیس فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے شام کی طرف لشکر روانہ فرمایا اور آپ پیدل ان کے ساتھ چلے۔ لوگوں نے کہا اے اللہ کے رسول کے خلیفہ! آپ سوار ہوجائیں۔ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں اللہ کے راستے میں اپنے قدموں پر اجر کی امید رکھتا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20676]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20676، ترقيم محمد عوامة 19871)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 19872 ترقیم الشثری: -- 20677
٢٠٦٧٧ - حدثنا ابو اسامة عن الاعمش عن ابي إسحاق قال: (لما) (١) (اسلم) (٢) عكرمة بن ابي جهل (اتى) (٣) النبي ﷺ فقال: يا رسول الله! والله لا اترك مقاما قمته (ليصد) (٤) (به) (٥) عن سبيل الله إلا قمت مثليه في سبيل الله، ولا اترك نفقة (انفقتها ليصد) (٦) بها عن سبيل الله (إلا انفقت مثليها في سبيل الله) (٧) ⦗١١٥⦘ فلما كان يوم اليرموك نزل (فترجل) (٨) فقاتل قتالا شديدا، فقتل (فوجد) (٩) به (بضع وسبعون) (١٠) من بين طعنة ورمية وضربة (١١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، س، هـ]: (أبي).
(٢) في [س، ط]: (أسكم).
(٣) في [هـ]: (فأتى).
(٤) في [جـ]: (أصد).
(٥) في [س]: (بها).
(٦) في [جـ]: (نفقتها أصد).
(٧) سقط من: [أ، ب، ز، هـ].
(٨) في [أ، ب]: (فترحل).
(٩) في [س]: (وجد).
(١٠) في [أ، ب، ط، هـ]: (بضعًا وسبعين).
(١١) مرسل؛ أبو إسحاق لم يدرك ذلك.

حضرت ابو اسحاق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب عکرمہ بن ابی جہل رضی اللہ عنہ نے اسلام قبول کرلیا تو وہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا کہ میں نے اللہ کے راستے سے روکنے میں جتنی طاقت خرچ کی ہے میں اللہ کے راستے کی طرف لانے میں اس سے دوہری طاقت خرچ کروں گا اور میں نے اللہ کے راستے سے روکنے میں جتنا مال خرچ کیا ہے میں اللہ کے راستے میں اس سے دوگنا مال خرچ کروں گا۔ جنگ یرموک میں حضرت عکرمہ رضی اللہ عنہاپنی سواری سے اترے اور پیدل لڑتے ہوئے زبردست لڑائی کی اور شہید ہوگئے۔ ا ن کے جسم پر نیزوں، تیروں اور تلواروں کے ستر سے زیادہ زخم تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20677]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20677، ترقيم محمد عوامة 19872)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 19873 ترقیم الشثری: -- 20678
٢٠٦٧٨ - حدثنا عبد الله بن نميرنا هشام بن سعد قال: حدثني قيس بن بشر (التغلبي) (١) قال: كان ابي (جليسا) (٢) لابي الدرداء بدمشق، وكان بدمشق رجل من اصحاب رسول الله ﷺ يقال له ابن (الحنظلية) (٣) من الانصار، وكان الرجل متوحدا، (قل) (٤) ما يجالس الناس، إنما هو يصلي فإذا انصرف فإنما هو تسبيح وتهليل حتى ياتي اهله، (فمر بنا) (٥) ذات يوم ونحن (عند) (٦) ابي الدرداء فسلم فقال له ابو الدرداء: (كلمة) (٧) تنفعنا ولا تضرك! قال: قال رسول الله ﷺ: ["المنفق على الخيل في سبيل الله كباسط يديه بالصدقة لا يقبضها"، ثم مر بنا يوما آخر، فسلم، فقال ابو الدرداء: كلمة تنفعنا ولا تضرك، قال: قال رسول الله ﷺ] (٨) : ⦗١١٦⦘"إنكم قادمون على (إخوانكم) (٩) ، (فاصلحوا) (١٠) (رحالكم) (١١) واصلحوا لباسكم حتى تكونوا كانكم شامة في الناس فإن الله لا يحب الفحش (ولا) (١٢) التفحش" (١٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، س، ز، ط، ك]: (الثعلبي)، وفي [هـ]: (التغلي)، وفي [أ، ب]: (التغلمي).
(٢) في [ط]: (جلسًا).
(٣) في [ط]: (الحيطليه).
(٤) في [ك]: (قبل).
(٥) تكرار في [أ، ب]: (فمر بنا).
(٦) في [ط]: (عز).
(٧) في [ك]: (أكلمة).
(٨) سقط ما بين المعكوفين من: [أ، ب، س، ز، ط، ك، هـ].
(٩) في [جـ]: (أخوالكم).
(١٠) في [س]: (وأصلحوا).
(١١) في [أ، ط، هـ]: (رجالكم)، وفي [ب]: (أرحالكم).
(١٢) سقط من: [هـ].
(١٣) مجهول؛ لجهالة بشر التغلبي، أخرجه أحمد (١٧٦٢٢)، وأبو داود (٤٠٨٩)، والحاكم ٢/ ٩١ و ٤/ ١٨٣، وابن المبارك في الزهد (٨٥٣)، والطبراني (٥٦١٦)، والبيهقي في شعب الإيمان (٦٢٠٤)، والمزي ٤/ ١٤٣، وابن عساكر ١٠/ ٢٥٠.

حضرت قیس بن بشر تغلبی رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میرے والد دمشق میں حضرت ابو الدرداء رضی اللہ عنہ کی مجلس میں بیٹھے تھے۔ دمشق میں ابن حنظلیہ رضی اللہ عنہ نام کے ایک گوشہ نشین انصاری صحابی بھی موجود تھے۔ وہ لوگوں سے بہت کم میل جول رکھتے تھے۔ وہ نماز سے فارغ ہوتے تو تسبیح و تہلیل کرتے اپنے گھر چلے جاتے۔ ایک مرتبہ وہ ہمارے پاس سے گذرے، ہم حضرت ابو الدرداء رضی اللہ عنہ کے ساتھ بیٹھے تھے۔ انہوں نے سلام کیا تو حضرت ابو الدرداء رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ ہمیں کوئی ایسی بات بتا دیجئے جو ہمیں فائدہ دے اور آپ کو اس کے بتانے سے کوئی نقصان نہ ہو۔ انہوں نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اللہ کے راستے میں اپنے گھوڑے پر خرچ کرنے والا ایسا ہے جیسے صدقہ کو مسلسل بلا روکے جاری رکھنے والا۔ پھر وہ ایک دن ہمارے پاس سے گذرے اور سلام کیا تو حضرت ابوالدرداء رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ کوئی ایسی بات بتا دیجئے جو ہمیں فائدہ دے اور آپ کو اس سے کوئی نقصان نہ ہو۔ انہوں نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم اپنے بھائیوں کے پاس پہنچنے والے ہو، اس لیے اپنی سواریاں اور اپنا لباس درست کرلو تاکہ تم لوگوں میں (خوبصورت) تل کی طرح نمایاں نظر آؤ۔ اللہ تعالیٰ بےحیائی اور بےہودگی کو پسند نہیں فرماتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20678]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20678، ترقيم محمد عوامة 19873)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 19874 ترقیم الشثری: -- 20679
٢٠٦٧٩ - حدثنا وكيع عن الاعمش عن إبراهيم قال: قال عبد الرحمن بن (يزيد) (١) : (اغدوا) (٢) بنا حتى نجتعل قال: فغدوت إليه فقال (لي) (٣) : إني قرات البارحة سورة (براءة) (٤) فوجدتها تحث على الجهاد قال: فخرج.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ز، ط].
(٢) في [س، هـ]: (اغزوا).
(٣) سقط من: [س].
(٤) في [س]: (البراءة).

ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت عبد الرحمن بن یزید رحمہ اللہ نے ایک مرتبہ فرمایا کہ صبح ہمارے ساتھ چلو تاکہ ہم (جہاد پر جانے کا) جُعل (معاوضہ) لیں۔ میں صبح ان کے پاس گیا تو انہوں نے فرمایا کہ میں نے رات کو سورة التوبہ کی تلاوت کی یہ سورت جہاد کی ترغیب دے رہی ہے۔ یہ فرما کر وہ جہاد کے لیے روانہ ہوگئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20679]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20679، ترقيم محمد عوامة 19874)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں