مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
101. في نتف الشيب
سفید بال اکھیڑنے کا بیان
ترقیم عوامۃ: 26477 ترقیم الشثری: -- 27634
٢٧٦٣٤ - حدثنا وكيع عن سفيان عن منصور عن ابي معشر عن إبراهيم انه (كره) (١) نتف الشيب، ولم ير بقصه باسا.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (في).
حضرت ابو معشر فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے سفید بال اکھیڑنے کو مکروہ قرار دیا اور اس کو کاٹنے میں کوئی حرج نہیں سمجھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27634]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27634، ترقيم محمد عوامة 26477)
102. في القعود بين الظل والشمس
سائے اور سورج کے درمیان میں بیٹھنے کا بیان
ترقیم عوامۃ: 26478 ترقیم الشثری: -- 27635
٢٧٦٣٥ - حدثنا غندر عن شعبة عن مغيرة عن الشعبي قال: سمعت عبد الله ابن عمر يقول: القعود بين الظل والشمس مقعد الشيطان (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
امام شعبی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کو یوں فرماتے ہوئے سنا کہ سائے اور سورج کے درمیان میں بیٹھنا شیطان کے بیٹھنے کی جگہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27635]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27635، ترقيم محمد عوامة 26478)
ترقیم عوامۃ: 26479 ترقیم الشثری: -- 27636
٢٧٦٣٦ - حدثنا وكيع عن شعبة عن قتادة قال: نهى رسول الله ﷺ ان يقعد الرجل بين الظل والشمس (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل؛ قتادة تابعي.
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس بات سے منع فرمایا کہ کوئی آدمی سائے اور سورج کے درمیان میں بیٹھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27636]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27636، ترقيم محمد عوامة 26479)
ترقیم عوامۃ: 26480 ترقیم الشثری: -- 27637
٢٧٦٣٧ - حدثنا وكيع عن إسماعيل عن زياد مولى بني مخزوم عن ابي هريرة قال: حرف الظل (مقعد) (١) الشيطان (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ث]: (مجلس).
(٢) صحيح؛ أخرجه البيهقي (٣/ ٢٧٣)، وعبد الرزاق (١٩٧٩٩)، والبغوي (٣٣٣٥)، وورد نحوه من حديث أبي هريرة مرفوعًا أخرجه أبو نعيم في تاريخ أصبهان (١/ ٣٣٦)، وورد النهي عن الجلوس بين الشمس والظل من حديثه، أخرجه أحمد (٨٩٧٦)، وأبو داود (٤٨٢١)، والحميدي (١١٣٨)، والحاكم (٤/ ٢٧١).
حضرت زیاد جو بنو محزوم کے آزاد کردہ غلام ہیں فرماتے ہیں کہ حضرت ابوہریرہ نے ارشاد فرمایا: سائے کا کنارہ شیطان کے بیٹھنے کی جگہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27637]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27637، ترقيم محمد عوامة 26480)
ترقیم عوامۃ: 26481 ترقیم الشثری: -- 27638
٢٧٦٣٨ - حدثنا وكيع عن قرة عن نفيع الجمال عن سعيد بن المسيب قال: حرف الظل (مقيل) (١) الشيطان.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (مقعد).
حضرت نفیع الجمال فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن المسیب نے ارشاد فرمایا: سایہ کا کناری شیطان کے قیلولہ کرنے کی جگہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27638]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27638، ترقيم محمد عوامة 26481)
ترقیم عوامۃ: 26482 ترقیم الشثری: -- 27639
٢٧٦٣٩ - حدثنا علي بن الجعد قال: حدثنا حماد بن سلمة عن محمد بن واسع عن ابي عياض عن عبيد بن عمير قال: حد الظل والشمس مقاعد الشيطان (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) أخرج أحمد (١٥٤٢١)، وابن أبي عاصم في الآحاد (٢٩٠٥) نحوه من حديث أبي عياض عن رجل من أصحاب النبي ﷺ مرفوعًا.
حضرت ابو عیاض فرماتے ہیں کہ حضرت عبید بن عمیر نے ارشاد فرمایا: کہ سورج اور سایہ کا کنارہ شیطان کے بیٹھنے کی جگہیں ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27639]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27639، ترقيم محمد عوامة 26482)
ترقیم عوامۃ: 26483 ترقیم الشثری: -- 27640
٢٧٦٤٠ - حدثنا عبد الاعلى عن خالد عن عكرمة في الذي يقعد بين الظل والشمس، (قال) (١) : (ذلك) (٢) مقعد الشيطان.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (قال).
(٢) في [أ، جـ]: (ذاك).
حضرت خالد فرماتے ہیں کہ حضرت عکرمہ نے اس شخص کے بارے میں جو سورج اور سائے کے درمیان بیٹھے ہوں ارشاد فرمایا کہ وہ تو شیطان کے بیٹھنے کی جگہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27640]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27640، ترقيم محمد عوامة 26483)
ترقیم عوامۃ: 26484 ترقیم الشثری: -- 27641
٢٧٦٤١ - حدثنا زيد بن الحباب (عن) (١) (ابي) (٢) المنيب عن ابن (٣) بريدة عن ⦗٣١١⦘ ابيه عن النبي ﷺ انه نهى ان يقعد بين الشمس والظل (٤) (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح]: (ابن).
(٢) سقط من: [ط].
(٣) في [أ، ح، ط]: زيادة (أبي).
(٤) زاد في [ث]: ([٢٩٧] عبيد اللَّه بن إسرائيل عن منصور عن إبراهيم قال: العقود بين الظل والشمس مقعد الشيطان).
(٥) ضعيف؛ لضعف أبي المنيب، أخرجه ابن ماجه (٣٧٢٢)، والحاكم (٤/ ٢٧٢)، وابن عدي (٤/ ٣٢٩).
حضرت بریدہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سایہ اور سورج کے درمیان بیٹھنے سے منع فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27641]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27641، ترقيم محمد عوامة 26484)
103. في الذي يستمع حديث (القوم)
اس شخص کا بیان جو لوگوں کی بات غور سے سنتا ہے
ترقیم عوامۃ: 26485 ترقیم الشثری: -- 27642
٢٧٦٤٢ - حدثنا وكيع عن عمران بن (حدير) (١) قال: سمعت عكرمة يقول: من (استمع) (٢) حديث قوم وهم له كارهون صب في اذنه الآنك يوم القيامة، -يعني الرصاص (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح]: (جرير).
(٢) في [جـ]: (سمع)، وزاد بعدها في [هـ]: (إلى).
(٣) ورد الخبر عن عكرمة عن ابن عباس مرفوعأ، أخرجه البخاري (٧٠٤٢).
حضرت عمران بن حدیر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عکرمہ کو یوں فرماتے ہوئے سنا جو شخص کسی قوم کی بات کو غور سے سنے اور وہ اس کو ناپسند کریں تو قیامت کے دن اس شخص کے کانوں میں سیسہ ڈالا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27642]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27642، ترقيم محمد عوامة 26485)
104. في (طول) الوقوف على الدابة
جانور کو دیر تک کھڑا رکھنے کا بیان
ترقیم عوامۃ: 26486 ترقیم الشثری: -- 27643
٢٧٦٤٣ - حدثنا عبد الله بن المبارك عن (سعيد) (١) بن ابي ايوب عن عطاء بن دينار قال: قال رسول الله ﷺ:"لا تتخذوا ظهور الدواب كراسي لاحاديثكم، فرب راكب مركوية هي خير منه واطوع لله ﷿ واكثر ذكرا" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (سعد).
(٢) معضل؛ عطاء بن دينار من أتباع التابعين.
حضرت عطاء بن دینار فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم اپنے جانوروں کی پشتوں کو اپنی باتوں کے لیے کرسیاں مت بناؤ۔ اس لیے کہ بہت سی سواریاں سوار سے بہتر ہوتی ہیں کہ وہ اللہ کی فرمانبردار بہت زیادہ ذکر کرنے والی ہوتی ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27643]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27643، ترقيم محمد عوامة 26486)