🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
96. في الجمع بين كنية النبي ﷺ واسمه
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی کنیت اور نام کو جمع کرنے کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26448 ترقیم الشثری: -- 27604
٢٧٦٠٤ - حدثنا وكيع عن سفيان عن عبد الكريم عن عبد الرحمن بن ابي عمرة عن (عمه) (١) قال: قال رسول الله ﷺ:"لا تجمعوا بين اسمي وكنيتي" (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ث]: (عمته).
(٢) صحيح؛ عبد الكريم هو الجزري، أخرجه أحمد (١٥٧٣٤ و ٢٣٠٨١)، وابن سعد (١/ ١٠٧).

حضرت عبد الرحمن بن ابی عمرہ کے چچا فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم میرے نام اور میری کنیت کو جمع مت کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27604]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27604، ترقيم محمد عوامة 26448)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26449 ترقیم الشثری: -- 27605
٢٧٦٠٥ - حدثنا ابن عيينة عن محمد بن المنكدر (سمع) (١) جابرا يقول ولد لرجل منا غلام قال: فسماه القاسم، قال: فقلنا: لا (نكنيه) (٢) ابا القاسم لا ننعمه عينا، فاتى رسول الله ﷺ فذكر له ذلك فقال:" (اسم) (٣) ابنك عبد الرحمن" (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (وسمع).
(٢) في [ث]: (نكنيك).
(٣) في [ز، هـ]: (سم).
(٤) صحيح؛ أخرجه البخاري (٦١٨٦)، ومسلم (٢١٣٣).

حضرت محمد بن منکدر فرماتے ہیں کہ حضرت جابر نے ارشاد فرمایا: کہ ہم میں سے ایک آدمی کے بیٹا پیدا ہوا تو اس نے اس کا نام قاسم رکھا۔ اس پر ہم نے کہا! کہ ہم تجھے ابو القاسم کی کنیت سے نہیں پکاریں گے اور اس کے ذریعہ سے ہم تیری آنکھ کو ٹھنڈک نہیں پہنچائیں گے، پس وہ شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں آیا اور اس نے یہ بات آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے ذکر کی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اپنے بیٹے کا نام عبد الرحمن رکھ لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27605]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27605، ترقيم محمد عوامة 26449)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
97. (باب من كره أن يكنى أبا القاسم وإن لم يكن اسمه محمد)
(باب: وہ شخص جو ابو القاسم کہلائے جانے کو ناپسند کرے اگرچہ اس کا نام محمد نہ ہو)
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26450 ترقیم الشثری: -- 27606
٢٧٦٠٦ - حدثنا وكيع عن ابن عون قال: قلت لمحمد اكان يكره ان يكنى الرجل بابي القاسم وإن لم يكن اسمه محمدا قال: نعم.
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ میں نے امام محمد سے پوچھا: کیا آدمی کی کنیت ابو القاسم رکھنا مکروہ ہے اگر چہ اس کا نام محمد نہ ہو؟ آپ نے فرمایا: جی ہاں!۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27606]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27606، ترقيم محمد عوامة 26450)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26451 ترقیم الشثری: -- 27607
٢٧٦٠٧ - حدثنا ابن عيينة عن سليمان الاحول قال: كنا نطوف ومعنا مقسم فجعل طاوس يحدثه ويقول: (ايها) (١) فقلنا: ابو القاسم، فقال: والله لا اكنيه بها.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، جـ، ح، ط]: (لها)، وفي [ث]: (أي هي)، وفي [ز]: (إنها)، وفي [هـ]: (إلينا).
سلیمان احول فرماتے ہیں کہ ہم لوگ طواف کر رہے تھے اس حال میں کہ حضرت مقسم ہمارے ساتھ تھے، اور حضرت طاؤس ان سے باتیں کرنے لگے اور کہنے لگے: اے صاحب! ہم نے کہا: ابو القاسم: تو حضرت طاؤس نے فرمایا: اللہ کی قسم! میں ان کو اس کنیت سے نہیں پکاروں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27607]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27607، ترقيم محمد عوامة 26451)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
98. في لعن البهيمة
جانور کو برا بھلا کہنے کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26452 ترقیم الشثری: -- 27608
٢٧٦٠٨ - حدثنا ابن علية عن ايوب عن ابي قلابة عن ابي المهلب عن عمران ابن حصين قال: بينا رسول الله ﷺ في بعض اسفاره، وامراة من الانصار على ناقة، فضجرت فلعنتها، فسمع ذلك رسول الله ﷺ فقال:"خذوا ما عليها ودعوها، ⦗٣٠٤⦘ فإنها ملعونة، قال عمران بن حصين: فكاني اراها تجول في السوق ما يعرض لها احد (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه مسلم (٢٥٩٥)، وأحمد (١٩٨٧٠).
حضرت عمران بن حصن فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کسی سفر میں تھے اور انصار کی ایک عورت اونٹنی پر تھی کہ اس اونٹنی نے تنگ کیا تو اس عورت نے اونٹنی کو لعنت کی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ سنا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو کچھ اس پر ہے وہ لے لو اور اس کو چھوڑو، بیشک یہ تو ملعونہ ہے، حضرت عمران بن حصین فرماتے ہیں گویا کہ میں اسے دیکھ رہا ہوں کہ وہ بازاروں میں چکر لگا رہی ہے اور کوئی بھی اس کو خریدنے کے لیے نہیں دیکھ رہا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27608]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27608، ترقيم محمد عوامة 26452)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26453 ترقیم الشثری: -- 27609
٢٧٦٠٩ - حدثنا يزيد بن هارون قال: (اخبرنا) (١) سليمان التيمي عن ابي عثمان عن ابي (برزة) (٢) ان جارية بينما هي على بعير او راحلة عليها متاع للقوم بين جبلين فتضايق بها الجبل، فاتى عليها رسول الله ﷺ فلما (ابصرته) (٣) (جعلت) (٤) تقول: (حل) (٥) اللهم العنه، حل اللهم العنه، فقال رسول الله ﷺ:"من صاحب الراحلة؟ لا يصحبنا بعير او راحلة عليها لعنة من الله" -او كما قال (٦) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، هـ].
(٢) في [جـ]: (بردة).
(٣) في [ط]: (ابصره).
(٤) في [جـ]: (وجعلت).
(٥) سقط من: [أ، ح، ث، ط، هـ].
(٦) صحيح؛ أخرجه مسلم (٢٥٩٦)، وأحمد (١٩٧٩٠).

حضرت ابو برزہ فرماتے ہیں کہ ایک باندی اونٹ یا کسی سواری پر سوار تھی اور اس اونٹ پر چند لوگوں کا سامان تھا جو دو پہاڑوں کے درمیان سے گزر رہا تھا، پس پہاڑنے اس کا راستہ تنگ کردیا۔ اتنے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کے پاس آئے۔ جب عورت نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا تو اس نے اونٹ کو کہنا شروع کردیا، چل چل۔ اے اللہ! اس پر لعنت فرما، چل چل۔ اے اللہ! اس پر لعنت فرما۔ اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس سواری کا مالک کون ہے؟ ہمارے ساتھ وہ اونٹ یا سواری نہیں چلے گی جس پر اللہ کی لعنت ہو یا جیسا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27609]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27609، ترقيم محمد عوامة 26453)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26454 ترقیم الشثری: -- 27610
٢٧٦١٠ - حدثنا شبابة قال: حدثنا ليث بن سعد عن محمد بن عجلان عن (ابيه) (١) عن ابي هريرة قال: بينما رسول الله ﷺ يسير في ناس من اصحابه، إذ لعن رجل منهم بعيره، فقال رسول الله ﷺ:"من لعن بعيره؟" فقال: انا يا رسول الله (قال) (٢) :"اخره عنا فقد اجبت" (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (أمه).
(٢) في [جـ]: (فقال).
(٣) حسن؛ ابن عجلان وأبوه صدوقان، أخرجه أحمد (٩٥٢٢)، والنسائي في الكبرى (٨٨١٥)، والطحاوي في شرح المشكل (٣٥٤٠)، والخرائطي في مساوئ الأخلاق (٧٣)، والطبراني في الدعاء (٢٠٨٩)، والكلاباذي في بحر الفوائد (١/ ١٣١)، والذهبي في سير أعلام النبلاء (١٦/ ٦٢٩).

حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ اس درمیان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے صحابہ میں سے چند لوگوں کے درمیان سفر کر رہے تھے، کہ ان میں سے ایک آدمی نے اپنے اونٹ کو لعنت کی۔ اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کس نے اپنے اونٹ کو لعنت کی؟ اس شخص نے کہا: اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! میں نے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس کو ہمارے سے دور کردو۔ تحقیق تمہاری دعا قبو ل ہوگئی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27610]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27610، ترقيم محمد عوامة 26454)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26455 ترقیم الشثری: -- 27611
٢٧٦١١ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن شمر عن يحيى بن وثاب عن عائشة انها قرب إليها بعير (ا) (١) لتركبه، فالتوى عليها فلعنته، فقال رسول الله ﷺ:"لا تركبيه فإنك (لعنتيه) (٢) " (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ث].
(٢) في [جـ]: (لعنته).
(٣) منقطع؛ يحيى لم يسمع من عائشة عند الأكثر، أخرجه أحمد (٥٠٧٤)، وأبو يعلى (٤٧٣٢)، وإسحاق (١٦٣٠)، والطبراني في الأوسط (٨٥٩١).

حضرت یحییٰ بن وثاب فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے قریب ایک اونٹ کیا گیا تاکہ آپ اس پر سوار ہوجائیں پس اس اونٹ نے آپ پر سوار ہونا دشوار کردیا تو آپ نے اس پر لعنت کی، اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم اس پر سوار مت ہو کیونکہ تم نے اس کو لعنت کی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27611]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27611، ترقيم محمد عوامة 26455)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26456 ترقیم الشثری: -- 27612
٢٧٦١٢ - حدثنا عبد الاعلى عن الجويري عن ابي عثمان قال: بينما عمر يسير في اصحابه وفي القوم رجل يسير على بعير له من القوم يضعه حيث يشاء، فلا ادري بما التوى عليه فلعنه، فقال عمر: من هذا اللاعن؟ قالوا: فلان، قال: تخلف عنا انت وبعيرك، لا تصحبنا (راحلة) (١) ملعونة (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (رجله).
(٢) صحيح.

حضرت ابو عثمان فرماتے ہیں کہ اس درمیان کہ حضرت عمر اپنے ساتھیوں میں سفر کر رہے تھے کہ لوگوں میں ایک شخص اپنے اونٹ پر سفر کر رہا تھا جسے وہ جہاں چاہتا چلاتا، میں نہیں جانتا کہ اس پر کیا دشواری آئی کہ اس نے اونٹ کو لعنت کی، اس پر حضرت عمر نے پوچھا: یہ لعنت کرنے والا کون شخص ہے؟ لوگوں نے کہا: فلاں شخص ہے۔ آپ نے فرمایا: تو اور تیرا اونٹ ہم سے دور ہوجائیں ہم کسی ملعون سواری کو اپنے ساتھ نہیں رکھیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27612]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27612، ترقيم محمد عوامة 26456)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
99. من كان يستحب إذا جلس أن يجلس مستقبل القبلة
جو شخص اس بات کو مستحب سمجھتا ہو کہ وہ جب بھی بیٹھے تو قبلہ رخ ہو کر بیٹھے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26457 ترقیم الشثری: -- 27613
٢٧٦١٣ - حدثنا عبد الاعلى عن برد بن سنان عن سليمان بن موسى. قال: إن لكل شيء شرفا، واشرف المجالس ما استقبل (به) (١) القبلة.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط].
حضرت سلیمان بن موسیٰ فرماتے ہیں کہ بیشک ہر چیز کے لیے عزت و بزرگی ہے۔ معزز ترین مجلس وہ ہیں جن میں قبلہ رخ ہو کر بیٹھا جاتا ہے [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27613]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27613، ترقيم محمد عوامة 26457)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں