🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
11. دعاء النبي ﷺ: "طهرني بالثلج"
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا: اے اللہ! مجھے برف سے پاک فرما دے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29818 ترقیم الشثری: -- 31169
٣١١٦٩ - حدثنا ابن فضيل عن عمارة بن القعقاع عن (ابي زرعة عن) (١) ابي هريرة قال: كان رسول الله ﷺ إذا كبر سكت بين التكبير والقراءة قال: فقلت له: بابي (٢) وامي ارايت سكوتك بين التكبير والقراءة اخبرني ما تقول؟ قال:"اقول اللهم باعد بيني وبين خطاياي كما باعدت بين المشرق والمغرب، اللهم نقني من خطاياي كالثوب الابيض من الدنس، اللهم (اغسلني من) (٣) خطاياي بالماء والبرد والثلج" (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، جـ، ط، ك]، وتقدم الخبر برقم [٢٨٦٦].
(٢) في [هـ]: زيادة (أنت).
(٣) في [ك]: (اغسل).
(٤) صحيح؛ أخرجه مسلم (٥٩٨)، وأحمد (٧١٦٤)، وأصله في البخاري (٧٤٤).

حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب نماز کے لئے تکبیر کہتے تھے تو تکبیر اور قراءت کے درمیان کچھ دیر خاموش رہتے تھے، ابوہریرہ کہتے ہیں: میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا: میرے ماں، باپ آپ پر قربان ہوں، میں تکبیر اور قراءت کے درمیان آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خاموش رہنے کو دیکھتا ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مجھے بتائیے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیا پڑھتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”میں یہ دعا پڑھتا ہوں: اے اللہ! میرے اور میرے گناہوں کے درمیان اتنا لمبا فاصلہ کر دے جتنا مشرق و مغرب کے درمیان ہے، اے اللہ! آپ مجھے میرے گناہوں سے اس طرح پاک و صاف کردیں جیسے سفید کپڑے کو میل کچیل سے پاک و صاف فرماتے ہیں، اے اللہ! مجھ سے میرے گناہوں کو پانی، اولے اور بارانی برف سے دھو دیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31169]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31169، ترقيم محمد عوامة 29818)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29819 ترقیم الشثری: -- 31170
٣١١٧٠ - حدثنا زيد بن الحباب حدثنا معاوية بن صالح قال: حدثني حبيب بن عبيد عن جبير بن نفير الحضرمي عن عوف بن مالك الاشجعي قال: سمعت رسول الله ﷺ يقول على الميت:"اللهم اغسله بالماء والثلج والبرد، ونقه من الخطايا كما (ينقى) (١) الثوب الابيض من الدنس" (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (تنقي).
(٢) حسن؛ معاوية بن صالح صدوق، أخرجه مسلم (٩٦٣)، وأحمد (٢٣٩٧٥).

حضرت عوف بن مالک الاشجعی فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو میت پر یہ دعا پڑھتے ہوئے سنا ہے: اے اللہ! آپ اس کو پانی اور بارانی برف اور اولے سے دھو دیجیے۔ اور اس کے گناہوں کو ایسے پاک و صاف فرما دیں جیسا کہ سفید کپڑے کو میل کچیل سے پاک کیا جاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31170]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31170، ترقيم محمد عوامة 29819)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
12. الرعد ما يدعى (به) له؟
بادلوں کی گرج کے وقت کیا دعا مانگی جائے؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29820 ترقیم الشثری: -- 31171
٣١١٧١ - حدثنا وكيع حدثنا جعفر بن برقان قال: بلغنا ان رسول الله ﷺ (١) كان إذا سمع الرعد الشديد قال:"اللهم لا تهلكنا بعذابك ولا تقتلنا ⦗١٢٧⦘ بغضبك وعافنا قبل ذلك" (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط].
(٢) معضل؛ جعفر من تابعي التابعين.

حضرت جعفر بن برقان فرماتے ہیں کہ مجھے خبر پہونچی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب سخت گرج کی آواز سنتے تو یہ دعا کرتے تھے: اے اللہ! ہمیں اپنے عذاب کے ذریعہ سے ہلاک مت فرما، اور نہ ہی ہمیں اپنے غصہ کی وجہ سے قتل کر، اور اس سے پہلے ہی ہمیں عافیت عطا فرما۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31171]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31171، ترقيم محمد عوامة 29820)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29821 ترقیم الشثری: -- 31172
٣١١٧٢ - حدثنا وكيع عن مهدي بن ميمون سمعه من غيلان بن جرير عن رجل عن ابن عباس انه كان إذا سمع الرعد قال: سبحان الله وبحمده سبحان الله العظيم (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مجهول، لإبهام الراوي عن ابن عباس، أخرجه سعيد بن منصور ٢/ (١١٦٤).
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما جب بھی بجلی کی کڑک سنتے تو فرماتے: اللہ پاک ہے اور اپنی سب تعریفوں کے ساتھ ہے، اللہ پاک ہے جو کہ عظمت والا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31172]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31172، ترقيم محمد عوامة 29821)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29822 ترقیم الشثری: -- 31173
٣١١٧٣ - حدثنا وكيع عن سفيان عن ابن طاوس عن ابيه انه كان إذا سمع الرعد قال: سبحان من سبحت له.
حضرت ابن طاو وس فرماتے ہیں کہ ان کے والد جب بجلی کی گرج سنتے تو فرماتے: پاک ہے وہ ذات جس کی تو نے پاکی بیان کی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31173]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31173، ترقيم محمد عوامة 29822)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29823 ترقیم الشثری: -- 31174
٣١١٧٤ - حدثنا ابن مبارك عن عبد الرحمن بن يزيد بن (جابر) (١) عن ابن ابي زكريا قال: (٢) من سمع صوت الرعد فقال: سبحان الله (و) (٣) بحمده لم تصبه صاعقة.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (رجاء).
(٢) في [هـ]: زيادة (بلغني أن).
(٣) سقط من: [هـ].

حضرت ابن ابی زکریا فرماتے ہیں: جو شخص گرج کی آواز سن کر یہ کلمات کہے: اللہ پاک ہے اور اپنی سب تعریفوں کے ساتھ ہے، تو آسمانوں سے گرنے والی بجلی اسے نہیں پہنچ سکے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31174]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31174، ترقيم محمد عوامة 29823)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29824 ترقیم الشثری: -- 31175
٣١١٧٥ - حدثنا معن عن مالك بن انس عن عامر بن عبد الله بن الزبير عن ابيه انه كان إذا سمع الرعد ترك الحديث، وقال: سبحان (الذي) (١) (سبح) (٢) الرعد بحمده والملائكة من خيفته، ثم يقول: إن هذا (الوعيد) (٣) لاهل الارض شديد (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (اللَّه).
(٢) في [جـ، هـ]: (يسبح).
(٣) في [ط، هـ]: (الرعد).
(٤) صحيح؛ أخرجه مالك في الموطأ ٢/ ٩٩٢ (١٨٠١)، والبيهقي ٣/ ٣٦٢.

حضرت عامر بن عبد اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن زبیر جب بجلی کی گرج کی آواز سنتے تو بات چیت کرنا چھوڑ دیتے اور فرماتے: پاک ہے وہ ذات جس کی پاکی رعد نے تمام تعریفوں کے ساتھ بیان کی ہے اور فرشتوں نے بھی پاکی بیان کی ہے اس سے ڈر کر پھر فرماتے: یہ گرج زمین والوں کے لیے بہت سخت وعید ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31175]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31175، ترقيم محمد عوامة 29824)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29825 ترقیم الشثری: -- 31176
٣١١٧٦ - حدثنا الفضل بن دكين حدثنا جعفر بن برقان قال: بلغني ان النبي ﷺ قال:"اللهم لا تقتلنا بغضبك، ولا تهلكنا بعذابك، وعافنا قبل ذلك" (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل، بل معضل؛ جعفر بن برقان ليس صحابيًا ولا تابعيًا، وانظر: [٣١١٧١].
حضرت جعفر بن برقان فرماتے ہیں کہ مجھے یہ خبر پہونچی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دعا کرتے تھے: اے اللہ! ہمیں تو اپنے غصہ سے قتل نہ فرما، اور ہمیں اپنے عذاب سے ہلاک مت کر، اور ہمیں اس سے پہلے ہی عافیت عطا فرما۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31176]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31176، ترقيم محمد عوامة 29825)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29826 ترقیم الشثری: -- 31177
٣١١٧٧ - حدثنا مالك بن إسماعيل حدثنا يعلى بن الحارث قال: حدثنيه جامع ابن شداد قال: كان الاسود (النخعي بن يزيد) (١) إذا سمع الرعد قال: سبحان الذي يسبح الرعد بحمده، والملائكة من خيفته.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (ابن يزيد النخعي).
حضرت جامع بن شداد فرماتے ہیں کہ جب حضرت اسود نخعی بن یزید بجلی کی گرج کی آواز سنتے تھے تو فرماتے: پاک ہے وہ ذات جس کے خوف سے رعد اور تمام فرشتے اس کی پاکی بیان کرتے ہیں تمام تعریفوں کے ساتھ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31177]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31177، ترقيم محمد عوامة 29826)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29827 ترقیم الشثری: -- 31178
٣١١٧٨ - حدثنا قتيبة بن سعيد حدثنا عبد الواحد بن زياد عن حجاج بن ارطاة عن ابي مطر انه سمع سالم بن عبد الله يحدث عن ابيه قال: كان رسول الله ﷺ إذا سمع الرعد والصواعق قال:"اللهم لا تقتلنا بغضبك، ولا تهلكنا بعذابك، وعافنا قبل ذلك" (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مجهول، منقطع حكمًا؛ حجاج مدلس، وأبو مطر مجهول، أخرجه أحمد (٥٧٦٣)، والترمذي (٣٤٥٠)، والنسائي في الكبرى (١٠٧٦٤)، والبخاري في الأدب المفرد (٧٢١)، وأبو يعلى (٥٥٠٧)، والدولابي ٢/ ١١٧، والطبراني (١٣٢٣٠)، وابن السني (٣٠٤).
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب بادلوں کی گرج اور بجلی کے کڑکنے کی آواز سنتے تو فرماتے: اے اللہ! ہمیں اپنے غصہ سے قتل نہ فرما، اور نہ ہی ہمیں اپنے عذاب سے ہلاک کر، اور اس سے پہلے ہی ہمیں عافیت عطا کر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31178]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31178، ترقيم محمد عوامة 29827)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں