مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
3. ما ذكر في عثمان ﵁
سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے تذکرہ کے بیان میں
ترقیم عوامۃ: 38857 ترقیم الشثری: -- 40502
٤٠٥٠٢ - حدثنا يزيد بن هارون عن العوام قال: حدثني رجل من اصحاب (الآجر) (١) (عن) (٢) شيخين من بني ثعلبة رجل وامراته قالا: قدمنا الربذة فمررنا برجل ابيض الراس واللحية اشعث، فقيل له: هذا من (اصحاب) (٣) رسول الله ﷺ (٤) ، وقد فعل بك هذا الرجل وفعل، فهل انت ناصب لنا راية (فناتيك) (٥) برجال ما شئت، فقال: يا اهل الإسلام! لا ترضوا علي اذاكم، لا تذلوا السلطان، فإنه من اذل السلطان اذله الله، والله (ان) (٦) لو صلبني عثمان على اطول (حبل) (٧) او اطول خشبة لسمعت واطعت وصبرت واحتسبت ورايت ان ذلك خير لي، ولو ⦗٤٣٩⦘ (سيرني) (٨) ما بين الافق إلى الافق، او (ما) (٩) بين المشرق إلى المغرب، لسمعت واطعت وصبرت واحتسبت ورايت ان ذلك خير لي (١٠) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (الآخر)، وفي [هـ]: (الأخرس).
(٢) سقط من: [هـ].
(٣) سقط من: [جـ، س، ع].
(٤) في المراجع زيادة: (فأستاذناه أن نغسل رأسه فأذن لنا واستأنس بنا، فبينا نحن كذلك إذ أتاه نفر من أهل العراق فقالوا: يا أبا ذر: فعل بك هذا الرجل).
(٥) في [أ، ب]: (ونأتيك).
(٦) سقط من: [جـ].
(٧) في [س]: (جبل).
(٨) في [ع]: (سرني).
(٩) سقط من: [س، هـ].
(١٠) مجهول؛ لإبهام بعض رواته، أخرجه سعد ٤/ ٢٢٤، وابن عساكر ٦٦/ ٢٠١، وانظر: تاريخ الإسلام ٣/ ٤١٣، وسير أعلام النبلاء ٢/ ٧١.
آجر کے ساتھیوں میں سے ایک ساتھی سے منقول ہے وہ بنی ثعلبہ کے دو بوڑھوں سے روایت کرتا ہے یعنی ایک مرددوسری عورت دونوں کہتے ہیں کہ ہم ربذہ مقام کے پاس سے گزرے وہاں ہم نے ایک سفید داڑھی اور سفید سر والے پراگندہ حال شخص کو دیکھا پس کہا گیا کہ یہ صحابی رسول ہیں (ایک وفد آیا اس نے حضرت ابو ذر کی حالت دیکھ کر کہا) یہ سلوک اس شخص نے کیا ہے؟ کیا آپ ہمارے لیے جھنڈا نصب کریں گے تا کہ آپ کے پاس لوگ آپ کی مدد کے لیے آئیں اگر آپ چاہیں تو انہوں نے کہا کہ اے لوگو! اپنی اذیت کو میرے اوپر پیش نہ کرو اور نہ امرا کو رسوا کرو کیونکہ جو امیر کو رسوا کرے گا اللہ اسے بھی ذلیل کرے گا۔ اللہ کی قسم اگر حضرت عثمان مجھے سب سے لمبی رسی یا سب سے لمبی لکڑی پر سولی چڑھانا چاہیں تو میں ان کے اس حکم کی بھی اطاعت کروں گا اور اس پر صبر کروں گا اور اللہ سے اجر کی امید رکھوں گا اور اس کو اپنے لیے باعث خیر جانوں گا۔ اگر وہ مجھے ایک افق سے دوسرے افق تک چلنے کا حکم دیں یا مشرق سے مغرب تک چلنے کا حکم دیں تو ضرور سنوں گا اور اطاعت کروں گا اور صبر کروں گا اور اللہ سے اجر کی امید رکھوں گا اور اس کو اپنے لیے باعث خیر جانوں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40502]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40502، ترقيم محمد عوامة 38857)
ترقیم عوامۃ: 38858 ترقیم الشثری: -- 40503
٤٠٥٠٣ - حدثنا غندر عن شعبة عن عاصم قال: سمعت ابا وائل يقول: لما قتل عثمان قال ابو موسى: إن هذه الفتنة فتنة باقرة كداء البطن، لا ندري انى (تؤتى) (١) تاتيكم (من) (٢) مامنكم وتدع الحليم كانه ابن امس، قطعوا ارحامكم وانتصلوا رماحكم (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (يؤتى).
(٢) في [س، ع]: (عن).
(٣) ضعيف؛ لضعف عاصم في أبي وائل، وأخرجه نعيم (١٢٢)، وابن قتيبة في غريب الحديث ٢/ ٦٩، وابن عساكر ٣٢/ ٩١، وأبو بكر الشافعي في الغيلانيات (٨٧٤).
ابو وائل کہتے ہیں کہ جب عثمان کو شہید کیا گیا تو ابو موسیٰ نے فرمایا کہ بیشک یہ فتنہ پیٹ پھاڑنے والا ہے، پیٹ کی بیماری کی طرح ہم نہیں جانتے کہ یہ کہاں سے آیا ہے۔ تمہارے پاس یہ تمہارے امن کی جگہ سے آیا ہے۔ بردبار انسان کو گزشتہ کل کے بچے کی طرح بناڈالے گا تم قطع رحمی کرو گے، پس اپنے نیزوں کے پھل اتار دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40503]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40503، ترقيم محمد عوامة 38858)
ترقیم عوامۃ: 38859 ترقیم الشثری: -- 40504
٤٠٥٠٤ - حدثنا وكيع عن (فطر) (١) عن زيد بن علي قال: كان زيد بن ثابت ممن بكى على عثمان يوم الدار (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (قطر).
(٢) منقطع؛ زيد بن علي لم يدرك ذلك، أخرجه الآجري في الشريعة (١٤٣٦)، والخلال في السنة (٤٣٦).
زید بن علی رحمہ اللہ سے منقول ہے کہ زید بن ثابت ان لوگوں میں سے تھے جو حضرت عثمان پر روئے تھے ان کے محاصرے کے دن۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40504]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40504، ترقيم محمد عوامة 38859)
ترقیم عوامۃ: 38860 ترقیم الشثری: -- 40505
٤٠٥٠٥ - حدثنا يزيد بن هارون قال: (اخبرنا) (١) ابو (عبيدة) (٢) الناجي عن الحسن قال: اتت الانصار عثمان فقالوا: يا امير المؤمنين! (ننصر) (٣) الله مرتين، ⦗٤٤٠⦘ نصرنا رسول الله ﷺ (٤) (وننصرك) (٥) قال: لا حاجة (لي) (٦) في (ذلك) (٧) ارجعوا (٨) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (أنا)، وسقط من: [أ، ب].
(٢) في [جـ]: (عبدة).
(٣) في [ب]: (ينصر).
(٤) سقط من: [ع].
(٥) في [ب]: (وينصرك).
(٦) سقط من: [هـ].
(٧) في [هـ]: (ذاك).
(٨) ضعيف جدًا، أبو عبيدة الناجي منكر.
حسن فرماتے ہیں کہ انصار حضرت عثمان کی خدمت حاضر ہوئے اور عرض کیا اے امیر المؤمنین ہم اللہ کی دو دفعہ مدد کریں گے، ہم نے اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی مدد کی اور ہم آپ کی بھی مدد کریں گے تو انہوں نے کہا اس کی ضرورت نہیں تم لوٹ جاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40505]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40505، ترقيم محمد عوامة 38860)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 40506
٤٠٥٠٦ - (١) قال الحسن: والله لو ارادوا ان يمنعوه بارديتهم لمنعوه (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: زيادة (و).
(٢) أخرجه ابن شبه (٢٢٨٤).
حسن فرماتے ہیں کہ اللہ کی قسم اگر وہ اپنی چادروں کے ذریعے بھی ان کی حفاظت کرنا چاہتے تو ان کی حفاظت کرلیتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40506]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40506، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 38861 ترقیم الشثری: -- 40507
٤٠٥٠٧ - حدثنا ابو اسامة عن الاعمش عن ابي صالح قال: قال عبد الله بن سلام لما حصر عثمان في الدار (١) : لا تقتلوه فإنه لم (يبق) (٢) من اجله إلا (قليل) (٣) والله لئن قتلتموه لا (تصلوا) (٤) جميعا ابدا (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، س، ع]: زيادة (قال).
(٢) في [ب]: (تبق).
(٣) في [ع]: (القليل).
(٤) في [س]: (تقتلوا)، وفي [ط]: (تقاتلوا).
(٥) صحيح؛ سمع أبو صالح من عبد اللَّه بن سلام كما عند نعيم، أخرجه أحمد في فضائل الصحابة (٧٦٩)، ونعيم في الفتن (٤٣٧)، والحلال في السنة (٤٣٩).
ابو صالح سے منقول ہے کہ جب حضرت عثمان کا محاصرہ کیا گیا تو حضرت عبداللہ بن سلام نے فرمایا تم حضرت عثمان کو قتل نہ کرو کیونکہ ان کی زندگی بہت کم باقی ہے اللہ کی قسم اگر تم نے ان کو قتل کردیا تو پھر کبھی سب مل کر اکٹھے نماز ادا نہ کرسکو گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40507]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40507، ترقيم محمد عوامة 38861)
ترقیم عوامۃ: 38862 ترقیم الشثری: -- 40508
٤٠٥٠٨ - حدثنا زيد بن (الحباب) (١) (قال: (حدثني) (٢) العلاء بن المنهال) (٣) قال: حدثني محمد بن سوقة قال: (حدثني) (٤) منذر الثوري قال: كنا عند محمد بن ⦗٤٤١⦘ الحنفية، قال: (فنال) (٥) بعض القوم من عثمان فقال: مه، (فقلنا) (٦) له: كان ابوك يسب عثمان، (قال) (٧) : ما (سبه) (٨) ، ولو سبه يوما (لسبه) (٩) يوم جئته وجاءه (السعاة) (١٠) ، فقال: (خذ) (١١) كتاب (١٢) (السعاة) (١٣) فاذهب به إلى عثمان، فاخذته فذهبت به إليه، فقال: لا حاجة لنا (فيه) (١٤) ، فجئت إليه فاخبرته فقال: ضعه موضعه، فلو سبه يوما لسبه ذلك اليوم (١٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (الخباب).
(٢) في [جـ]: (حدثنا).
(٣) سقط من: [هـ].
(٤) في [س]: (حدثنا).
(٥) في [ب]: (قال).
(٦) في [ع]: (فقلت).
(٧) في [أ، ب]: (فقال).
(٨) في [ب]: (لسبه).
(٩) في [جـ]: (لسببه).
(١٠) في [س]: (السماة).
(١١) في [أ، ط، هـ]: (خير).
(١٢) في [ط، هـ]: زيادة (اللَّه في).
(١٣) في [س]: (السماة).
(١٤) في [ع]: (به).
(١٥) صحيح؛ أخرجه بنحوه البخاري (٣١١١)، وأحمد ١/ ١٤١ (١١٩٥).
منذر ثوری فرماتے ہیں کہ ہم محمد ابن حنفیہ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ کسی نے حضرت عثمان کو برا بھلا کہا تو محمد بن حنفیہ نے فرمایا ٹھہر جاؤ، تو ہم نے کہا آپ کے والد ماجد (حضرت علی رضی اللہ عنہ) تو ان کو برا بھلا کہا کرتے تھے تو انہوں نے فرمایا کہ انہوں نے کبھی حضرت عثمان کو برا بھلا نہیں کہا۔ اگر وہ برا بھلا کہتے تو اس دن کہتے جس دن میں ان کے پاس آیا اس حال میں کہ ان کے پاس صدقات وصول کرنے والے آئے ہوئے تھے۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا صدقات وصول کرنے والوں کی یہ تحریر لے جاؤ اور حضرت عثمان کو دے دو۔ پس اسے لیکر حضرت عثمان کی خدمت میں حاضر ہوا مگر انہوں نے کہا کہ مجھے اس کی ضرورت نہیں پس میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کی خدمت میں واپس ہوا اور ان کو حضرت عثمان کے قول کے بارے میں بتایا پس حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ اس کو اس کی جگہ پر رکھ دو۔ اگر حضرت علی رضی اللہ عنہ ان کو طعن وتشنیع کرتے تو اس دن کرتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40508]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40508، ترقيم محمد عوامة 38862)
ترقیم عوامۃ: 38863 ترقیم الشثری: -- 40509
٤٠٥٠٩ - حدثنا زيد بن (الحباب) (١) قال: (حدثني) (٢) العلاء بن المنهال قال: حدثني فلان قال: سمعت الزهري بالرصافة يقول: (والله) (٣) لقد (نصح) (٤) علي و (صحح) (٥) في عثمان، لولا انهم اصابوا الكتاب (لرجعوا) (٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (الخباب).
(٢) في [جـ]: (أخبرنا).
(٣) في [هـ]: (اللهم).
(٤) في [أ، ب]: (نصحت).
(٥) سقط من: [س].
(٦) في [أ، ب، جـ، ط]: (فرجعوا).
زہری نے رصافہ مقام میں فرمایا اللہ کی قسم حضرت علی رضی اللہ عنہ نے حضرت عثمان کے بارے خیر خواہی کی اور اطاعت اختیار کی۔ اگر ان کو (باغیوں کو) خط کا علم نہ ہوتا تو وہ مدینہ کی طرف واپس نہ لوٹتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40509]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40509، ترقيم محمد عوامة 38863)
ترقیم عوامۃ: 38864 ترقیم الشثری: -- 40510
٤٠٥١٠ - حدثنا يحيى بن آدم قال: (حدثنا) (١) ابو بكر بن عياش عن مغيرة عن إبراهيم عن علقمة قال: قلت للاشتر: لقد كنت كارها ليوم الدار (فكيف رجعت عن رايك؟ فقال: اجل، والله إن كنت لكارها ليوم الدار) (٢) ، ولكن جئت بام حبيبة بنت ابي سفيان لادخلها الدار، واردت ان اخرج عثمان في هودج، فابوا ان يدعوني وقالوا: ما لنا ولك يا اشتر، (ولكني) (٣) رايت طلحة والزبير والقوم بايعوا عليا طائعين غير مكرهين، ثم نكثوا عليه، قلت: (فابن) (٤) الزبير (القائل) (٥) : اقتلوني ومالكا؟ قال: لا، والله، ولا رفعت السيف عن (ابن) (٦) الزبير وانا ارى ان (فيه) (٧) شيئا من الروح، لاني كنت عليه (بحنق) (٨) ؛ لانه استخف ام المؤمنين حتى اخرجها، فلما لقيته ما رضيت له بقوة ساعدي حتى قمت في الركابين قائما فضربته على راسه، فرايت اني (قد) (٩) قتلته، ولكن القائل اقتلوني ومالكا: عبد الرحمن بن عتاب بن اسيد لما لقيته (اعتنقته) (١٠) فوقعت انا وهو عن فرسينا، فجعل (ينادي) (١١) : اقتلوني ومالكا، والناس يمرون لا يدرون من يعني، و (لو) (١٢) يقل: ⦗٤٤٣⦘ الاشتر (١٣) ، (لقتلت) (١٤) (١٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (حدثني).
(٢) سقط من: [أ، ب].
(٣) في [ع]: (ولكن).
(٤) في [أ، ب، جـ، ع]: (فأين).
(٥) في [جـ]: تكرر.
(٦) سقط من: [أ، ب].
(٧) في [ع]: (فيها).
(٨) في [أ، ب]: (بحتف).
(٩) سقط من: [أ، ب].
(١٠) في [س]: (اعتقنه).
(١١) في [ع]: (يقول).
(١٢) في [أ، ط، هـ]: (لم).
(١٣) في [هـ]: زيادة (إلا).
(١٤) في (س): (نقلت).
(١٥) صحيح؛ أخرجه ابن شبه (٢٣٨٧).
علقمہ سے منقول ہے کہتے ہیں میں نے اشتر سے کہا آپ تو یوم دار (حضرت عثمان کے گھر کے محاصرے کا دن) کو ناپسند کرتے تھے پھر آپ نے کیسے اپنی رائے سے رجوع کیا؟ تو اس نے کہا اللہ کی قسم میں یوم دار کو ناپسند کرتا تھا اور میں ام حبیبہ بنت ابو سفیان کو لایا تا کہ میں ان کو حضرت عثمان کے گھر لے جاؤں اور حضرت عثمان کو ھودج میں نکال لوں۔ مگر انہوں نے مجھے اندر جانے سے روک دیا اور کہا کہ ہمارا اشتر سے کیا واسطہ۔ لیکن میں نے طلحہ زبیر اور کچھ لوگوں کو دیکھا کہ انہوں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کے ہاتھ پر بغیر کسی اکراہ کے بیعت کی اور پھر اس بیعت کو توڑ ڈالا۔ علقمہ کہتے ہیں کہ میں نے کہا کہ ابن زبیر یہ کہنے والے تھے کہ ”مجھے اور مالک کو قتل کردو“ تو اس نے جواب دیا نہیں اللہ کی قسم میں نے ابن زبیر سے تلوار نہیں ہٹائی تھی اس حال میں کہ اندر روح کو دیکھ رہا تھا (یعنی زندگی کی رمق دیکھتا رہا) کیونکہ مجھے ان پر غصہ تھا اس بات پر کہ انہوں نے ام المومنین کو آمادہ کرلیا یہاں تک کہ ان کو نکال لائے۔ پس جب میرا ان سے لڑائی میں سامنا ہوا تو میں نے اپنے بازؤں کی قوت پر اکتفاء نہیں کیا بلکہ میں نے دونوں رکابوں میں کھڑے ہو کر قوت کے ساتھ ان کے سر میں تلوار ماری پس میں نے سمجھا کہ میں نے اس کو قتل کردیا ہے۔ لیکن (مجھے اور مالک کو قتل کردو) کہنے والے، عبدالرحمن بن عتاب سے جب ملاقات ہوئی تو میں اس سے لپٹ گیا حتی کہ میں اور وہ اپنے گھوڑوں سے گرگئے پس اس نے پکارنا شروع کیا کہ مجھے اور مالک کو قتل کردو اور لوگ گزر رہے تھے مگر وہ نہیں جانتے تھے کہ مالک سے اس کی مراد کیا ہے کیونکہ اس نے اشتر نہیں کہا تھا اگر وہ اشتر کہتا تو میں قتل کردیا جاتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40510]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40510، ترقيم محمد عوامة 38864)
ترقیم عوامۃ: 38865 ترقیم الشثری: -- 40511
٤٠٥١١ - حدثنا ابو اسامة عن ابن ابي عروبة عن قتادة قال: اخذ علي بيد الاشتر ثم انطلق (به) (١) حتى اتى طلحة، فقال: (يا طلحة) (٢) إن هؤلاء -يعني اهل مصر- يسمعون منك ويطيعونك، فانههم عن قتل عثمان، فقال: (ما استطيع) (٣) دفع دم اراد الله إهراقه؛ فاخذ علي بيد الاشتر، ثم انصرف وهو يقول: (بئس) (٤) ما ظن ابن الحضرمية ان يقتل ابن عمي ويغلبني على ملكي، (بئس) (٥) ما (راى) (٦) (٧) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ].
(٢) سقط من: [هـ].
(٣) في [ع]: (لا أستطع).
(٤) في [ع]: (لبئس).
(٥) في [ع]: (ليس)، وفي [أ]: (بئيس).
(٦) في [أ، ب، ط، هـ]: (أرى).
(٧) منقطع؛ قتادة لم يدرك عليًا.
قتادہ سے روایت ہے کہ علی رضی اللہ عنہ نے اشتر کا ہاتھ تھاما اور چل دیے یہاں تک کہ طلحہ کے پاس آئے پھر فرمایا یہ لوگ یعنی اہل مصر آپ کی بات سنتے ہیں اور آپ کی اطاعت کرتے ہیں پس ان کو حضرت عثمان کے قتل سے منع کریں انہوں نے جواب دیا جس خون کو اللہ نے بہانے کا ارادہ کرلیا ہے میں اسے نہیں روک سکتا۔ پس حضرت علی رضی اللہ عنہ نے اشتر کا ہاتھ پکڑا اور واپس آگئے یہ کہتے ہوئے کہ ابن حضرمیہ کا یہ گمان کتنا برا ہے کہ وہ میرے چچا کے بیٹے کو قتل کرے اور میری حکومت میں مجھ پر غالب آجائے، اس کی یہ رائے کتنی بری ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40511]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40511، ترقيم محمد عوامة 38865)