مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
3. ما ذكر في عثمان ﵁
سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے تذکرہ کے بیان میں
ترقیم عوامۃ: 38876 ترقیم الشثری: -- 40522
٤٠٥٢٢ - (حدثنا) (١) خالد بن مخلد عن سليمان بن بلال قال: حدثني شريك ابن عبد الله بن ابي نمر عن الاعشى بن عبد الرحمن (بن) (٢) مكمل عن ازهر بن عبد الله قال: اقبل عبادة بن الصامت حاجا من الشام فقدم المدينة، فاتى عثمان بن عفان فقال: يا عثمان الا اخبرك شيئا سمعته من رسول الله ﷺ؟ قال: بلى، (قلت) (٣) : فإني سمعت رسول الله ﷺ يقول:" (ستكون) (٤) عليكم امراء (يامرونكم) (٥) بما تعرفون ويعملون ما تنكرون فليس لاولئك عليكم طاعة" (٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (ثنا).
(٢) في [أ، ب، هـ، ع]: (عن).
(٣) سقط من: [ع].
(٤) في [ع]: (سيكون).
(٥) في [أ، ب، ع]: (يؤمرون)، وفي [س]: (يومرونكم).
(٦) منقطع فيه جهالة؛ الأعشى مجهول، وأزهر لا يروي عن عبادة، أخرجه الحاكم ٣/ ٣٥٧، وبنحوه أخرجه أحمد (٢٢٧٦٩)، وابنه (٢٢٧٨٦)، والبزار (٢٧٣١)، والشاشي (١٢٥٨)، والطبراني في الأوسط (٢٩١٥)، وأبو يعلى كما في إتحاف الخيرة (٥٧٩٠).
ازہر بن عبداللہ سے منقول ہے کہ عبادہ بن صامت شام سے حج کرنے کے لیے تشریف لائے پھر مدینہ حاضر ہوئے اور حضرت عثمان کی خدمت میں آئے اور فرمایا اے عثمان! کیا میں آپ کو ایسی بات کی خبر نہ دوں جو میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنی ہو تو حضرت عثمان نے فرمایا کیوں نہیں حضر ت عبادہ بن صامت نے فرمایا کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے عنقریب تمہارے اوپر ایسے امراء آئیں گے جو تم کو ایسی باتوں کا حکم دیں گے جن کو تم جانتے ہو اور خود ایسے کام کریں گے جن کو تم برا سمجھتے ہو۔ پس ایسے امراء کی اطاعت تم پر واجب نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40522]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40522، ترقيم محمد عوامة 38876)
ترقیم عوامۃ: 38877 ترقیم الشثری: -- 40523
٤٠٥٢٣ - [حدثنا عبد الله بن نمير قال: (حدثنا) (١) إسماعيل بن ابي خالد عن إسماعيل الاودي قال: اخبرتني بنت معقل بن يسار ان اباها (ثقل) (٢) ، فبلغ ذلك (ابن) (٣) (زياد) (٤) فجاء يعوده فجلس فعرف فيه الموت فقال له: يا معقل الا تحدثنا، فقد كان الله ينفعنا باشياء (نسمعها) (٥) منك، فقال: إني سمعت رسول الله ﷺ يقول:"ليس من وال يلي (امة) (٦) ، قلت: او كثرت لم يعدل فيهم إلا ⦗٤٥٠⦘ (كبه) (٧) الله (لوجهه) (٨) في النار"، فاطرق الآخر ساعة فقال: شيء سمعته من رسول الله ﷺ (٩) او من وراء وراء؟ قال: لا، بل شيء سمعته من رسول الله ﷺ (١٠) ، (سمعت رسول الله ﷺ) (١١) يقول:"من استرعى رعية فلم يحطهم بنصيحة لم يجد ريح الجنة، وريحها يوجد من مسيرة مائة عام"، (فقال) (١٢) ابن زياد: الا كنت حدثتني بهذا قبل الآن؟ قال: والآن لولا ما انا عليه لم احدثك به] (١٣) (١٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (أخبرنا).
(٢) في [أ، ب]: (مقتل).
(٣) سقط من: [جـ، س، ع].
(٤) في [أ، ب، س، ط، ع]: (زيادًا).
(٥) في [ع]: (ينفعنا).
(٦) في [س]: (أمته).
(٧) في [ع]: (أكبه).
(٨) في [أ، ب، س]: (بوجه).
(٩) سقط من: [ع].
(١٠) سقط من: [ع].
(١١) سقط من: [س].
(١٢) في [ط، هـ]: (قال).
(١٣) سقط الحديث من: [ب].
(١٤) مجهول؛ لجهالة إسماعيل الأودي، سماه ابن حبان في الثقات ٦/ ٢٩: (إسماعيل بن إبراهيم)، وسماه ابن معين كما في رواية الدوري ٣/ ٣٤٨: (ابن عبد الرحمن)، أخرجه أحمد (٢٠٢٩٠)، والبخاري في التاريخ ١/ ٣٣٩، والطبراني ٢٠/ (٥١٤)، وابن عساكر ١٩/ ٢٠١.
بنت معقل بن یسار سے روایت ہے کہ ان کے والد محتر م کی طبیعت بہت زیادہ خراب ہوئی تو یہ خبر ابن زیاد کو پہنچی پس ابن زیاد عیادت کے لیے حاضر خدمت ہوا پس ان کے قریب بیٹھا اور ان کے چہرے پر موت کے اثرات دیکھے پھر کہنے لگا اے معقل! کیا آپ حدیث بیان نہیں کریں گے تحقیق کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں ان احادیث سے جو آپ سے سنی ہیں بہت نفع پہنچایا ہے۔ پس حضرت معقل بن یسار نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ”کہ کوئی والی حکومت نہیں جس کی رعیت میں میری کم یا زیادہ امت ہو اور وہ اس کے ساتھ انصاف نہ کرے مگر یہ کہ اللہ تعالیٰ اس کو منہ کے بل آگ میں پھینکے گا۔ وہ ایک گھڑی کے لیے مبہوت ہوگئے۔ پھر ابن زیاد بولا یہ آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا ہے یا ان کے بعد آنے والوں سے سنا ہے معقل نے فرمایا نہیں بلکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا ہے۔ پھر فرمایا میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے یہ بھی سنا ہے ”کہ جس شخص کو رعایا کی باگ دوڑ دی جائے اور اس کے ساتھ بھلائی نہ کرے تو جنت کی خوشبو بھی نہیں پائے گا جبکہ جنت کی خوشبو سو سال کے فاصلے سے آتی ہے۔ ابن زیاد نے کہا آپ نے یہ حدیث اس سے پہلے نہیں سنائی؟ حضرت معقل نے فرمایا اگر میں مرض الوفات میں نہ ہوتا تو آپ کو اب بھی یہ حدیث نہ سناتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40523]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40523، ترقيم محمد عوامة 38877)
ترقیم عوامۃ: 38878 ترقیم الشثری: -- 40524
٤٠٥٢٤ - حدثنا وكيع عن إسماعيل عن قيس ان رجلا كان يمشي مع حذيفة نحو الفرات فقال: كيف انتم إذا (اخرجتم) (١) لا (تذوقون) (٢) منه قطرة؟ (قال) (٣) : قلنا: (اتظن) (٤) (ذلك؟) (٥) قال: ما اظنه ولكن استيقنه (٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (خرجتم).
(٢) في [هـ]: (تذوق).
(٣) سقط من: [أ، ب].
(٤) سقط من: [ع].
(٥) في [ع]: (ذاك).
(٦) صحيح؛ أخرجه الحاكم ٤/ ٥٤٦.
قیس سے منقول ہے کہ ایک شخص حذیفہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ فرات کی طرف جا رہا تھا حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کیا حال ہوگا؟ جب تم نکلو گے اور تم اس دریا سے ایک قطرہ نہ چکھ سکو گے قیس کہتے ہیں کہ ہم نے عرض کیا! کیا یہ آپ کا گمان ہے؟ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا میرا گمان نہیں بلکہ مجھے اس کا یقین ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40524]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40524، ترقيم محمد عوامة 38878)
ترقیم عوامۃ: 38879 ترقیم الشثری: -- 40525
٤٠٥٢٥ - حدثنا عبد الاعلى عن الجريري عن ابي العلاء قال: قالوا (لمطرف) (١) : هذا عبد الرحمن بن الاشعث قد اقبل، فقال مطرف: والله لئن (٢) يرى بين امرين: لئن ظهر لا يقوم لله دين، ولئن ظهر عليه لا يزالون اذلة إلى يوم القيامة.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (الطرف).
(٢) في [جـ، س، ع]: زيادة (لم).
ابو العلاء سے منقول ہے لوگوں نے مطرف سے کہا یہ عبدالرحمن بن الاشعث آئے ہیں۔ مطرف نے فرمایا اللہ کی قسم انہوں نے دو کاموں میں قدم رکھا ہے اگر یہ غالب آگئے تو اللہ کا دین قائم نہ ہوگا اور اگر یہ مغلوب ہوگئے تو لوگ قیامت تک ذلیل ہوتے رہیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40525]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40525، ترقيم محمد عوامة 38879)
ترقیم عوامۃ: 38880 ترقیم الشثری: -- 40526
٤٠٥٢٦ - [حدثنا وكيع (١) قال: (حدثنا) (٢) الاعمش عن سالم عن ابي الدرداء قال: لو ان رجلا همه الإسلام وعرفه، ثم تفقده لم يعرف منه شيئا] (٣) (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: زيادة (عن إسماعيل).
(٢) في [ع]: (أخبرنا).
(٣) سقط الخبر من: [ب].
(٤) منقطع؛ سالم لا يروي عن أبي الدرداء.
ابو درداء سے منقول ہے اگر کسی شخص کو اسلام نے متفکر کیا اور اس نے اسلام کو پہچان لیا، پھر (بعد میں) وہ اسے تلاش کرے تو اس میں سے کچھ بھی نہ پہچان پائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40526]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40526، ترقيم محمد عوامة 38880)
ترقیم عوامۃ: 38881 ترقیم الشثری: -- 40527
٤٠٥٢٧ - حدثنا وكيع قال: (حدثنا) (١) الاعمش عن شيخ قال: قال عمر: من اراد الحق فلينزل بالبراز -يعني يظهر امره (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (أخبرنا).
(٢) مجهول؛ لإبهام شيخ الأعمش.
اعمش اپنے شیخ سے نقل کرتے ہیں کہ حضرت عمر نے فرمایا جو حق چاہتا ہے تو اسے چاہیے کہ وہ کھلے میدان میں اترے یعنی اپنے معاملے کا اظہار کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40527]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40527، ترقيم محمد عوامة 38881)
ترقیم عوامۃ: 38882 ترقیم الشثری: -- 40528
٤٠٥٢٨ - حدثنا معاوية بن هشام عن علي بن صالح عن يزيد بن ابي زياد عن إبراهيم عن علقمة عن عبد الله بن مسعود قال: (بينا) (١) نحن عند رسول الله ﷺ (إذ) (٢) اقبل فتية من بني هاشم، فلما (رآهم) (٣) النبي ﷺ (اغرورقت) (٤) عيناه وتغير لونه، ⦗٤٥٢⦘ قال: فقلت له: (ما نزال نرى) (٥) في وجهك شيئا (نكرهه؟) (٦) قال:"إنا اهل (بيت) (٧) اختار (الله لنا) (٨) الآخرة على الدنيا، وإن اهل بيتي سيلقون بعدي بلاء (وتشريدا) (٩) (وتطريدا) (١٠) ، (حتى) (١١) ياتي قوم من قبل المشرق معهم رايات سود يسالون الحق فلا يعطونه، فيقاتلون (فينصرون) (١٢) فيعطون ما سالوا، فلا (يقبلونه) (١٣) حتى (يدفعوها) (١٤) إلى رجل من اهل بيتي، فيملؤها قسطا كما ملؤوها جورا، فمن ادرك ذلك منكم فلياتهم ولو (حبوا) (١٥) على الثلج" (١٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (بين).
(٢) في [ب]: (إذا).
(٣) في [س]: (رأى هم).
(٤) في [أ، ب]: (ذرفت).
(٥) في [أ، ب]: (ما نرى أنرى).
(٦) في [ب]: (تكرهه).
(٧) في [هـ]: (البيت).
(٨) في [هـ]: (لنا اللَّه).
(٩) في [ب، ع]: (وتشديد).
(١٠) في [ع]: (تطريد).
(١١) في [س]: (أحق).
(١٢) في [أ، ب]: (وينصرون)، وفي [هـ]: (فيضرون).
(١٣) في [أ، ب]: (يقبلونها).
(١٤) في [أ، ب، هـ]: (يدفعوا).
(١٥) في [أ، ب]: (حثوا).
(١٦) ضعيف؛ لضعف يزيد بن أبي زياد، أخرجه ابن ماجه (٤٠٨٢)، والبزار ١/ ٢٤٦، وابن أبي عاصم في السنة (١٤٩٩)، والطبراني (١٠٠٣١)، والحاكم ٤/ ٤٦٤، وابن عدي ٧/ ٦٢٥، والعقيلي ٤/ ٣٨١، والشاشي (٣٢٩)، وأبو نعيم في الحلية ٥/ ٧٥، وبعضه عند أحمد (٣٥٧١).
عبداللہ بن مسعود سے روایت ہے کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس تھے کہ اس دوران بنو ہاشم کے کچھ نوجوان سامنے آئے جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو دیکھا تو آنکھوں میں آنسو آگئے اور آپ کا رنگ بدل گیا۔ میں نے عرض کیا یا رسو ل اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہم آپ کے چہرے پر ایسی شئے کو دیکھ رہے ہیں جسے ہم ناپسند کرتے ہیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے میرے اہل بیت کے لیے آخرت کو دنیا پر ترجیح دی ہے۔ میرے بعد اہل بیت کو ایک آزمائش، انتشار اور جلا وطنی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ یہاں تک کہ مشرق کی جانب سے ایک قوم آئے گی ان کے پاس سیاہ جھنڈے ہوں گے وہ حق کا مطالبہ کریں گے مگر ان کو حق نہیں دیا جائے گا پس وہ قتال کریں گے اور ان کی مدد کی جائے گی پس ان کا مطالبہ تسلیم کیا جائیگا مگر وہ اسے قبول نہیں کریں گے یہاں تک کہ امر خلافت میرے اہل بیت کے ایک شخص کے سپر د کردیا جائے پس وہ زمین کو ایسے انصاف سے بھر دیں گے جیسے ان سے پہلوں نے ظلم وستم سے بھردیا تھا۔ تم میں سے اگر کوئی اسکو پائے تو اس کو چاہیے کہ وہ ان کے پاس جائے اگرچہ بر ف پر گھسٹ کر جانا پڑے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40528]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40528، ترقيم محمد عوامة 38882)
ترقیم عوامۃ: 38883 ترقیم الشثری: -- 40529
٤٠٥٢٩ - حدثنا وكيع عن شريك عن ابي (مهل) (١) قال: قلت لابي جعفر: إن السلطان يولى العمل، قال: لا تلين لهم شيئا، وإن وليت فاتق الله واد الامانة.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [س]، وفي [ع]: (منهل).
ابو مہل سے منقول ہے کہتے ہیں کہ میں نے ابو جعفر سے کہا بادشاہ لوگوں کو کام کا والی بناتا ہے؟ تو انہوں نے فرمایا! ان کے لیے کسی شئے کے والی نہ بننا اگر تم کو والی بنایا جائے تو تم اللہ سے ڈرو اور امانت ادا کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40529]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40529، ترقيم محمد عوامة 38883)
ترقیم عوامۃ: 38884 ترقیم الشثری: -- 40530
٤٠٥٣٠ - حدثنا وكيع عن خالد بن طهمان عن ابي جعفر قال: لا (تعد) (١) ⦗٤٥٣⦘ لهم (سفرا) (٢) ولا (تخط) (٣) لهم بقلم.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (بعد)، وفي [ع]: (يقر).
(٢) في [س]: (شرًا)، وفي [جـ]: (ـــــــص).
(٣) وفي [جـ]: خط.
ابو جعفر سے منقول ہے کہتے ہیں کہ تم ان کے لیے کتاب تیار نہ کرو اور نہ ہی ان کے لیے قلم سے کچھ لکھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40530]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40530، ترقيم محمد عوامة 38884)
ترقیم عوامۃ: 38885 ترقیم الشثری: -- 40531
٤٠٥٣١ - حدثنا ابو اسامة عن الاعمش عن ابي وائل قال: دخلت على عبيد الله بن زياد بالبصرة وقد اتى بجزية اصبهان ثلاثة آلاف الف، فهي موضوعة بين يديه، فقال: يا ابا وائل: ما تقول فيمن مات وترك مثل هذه؟ قال: فقلت: اعرض به: (كيف) (١) إن كانت من غلول؟ قال: ذاك شر على شر، ثم قال: يا ابا وائل! إذا انا قدمت الكوفة فاتني لعلي اصيبك بخير، قال: فقدم الكوفة، قال: فاتيت علقمة فاخبرته فقال: اما إنك لو (اتيته) (٢) قبل ان تستشيرني، لم اقل لك شيئا، فاما (إذا) (٣) استشرتني فإنه (يحق) (٤) علي ان (انصحك) (٥) ، فقال: ما احب ان لي الفين من (الفيء) (٦) وإني اعز الجند عليه، وذلك اني لا (اصيب) (٧) من دنياهم شيئا إلا اصابوا من ديني اكثر منه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (فكيف).
(٢) في [ب]: (أتيتم).
(٣) في [س، ع]: (إذ).
(٤) في [ع]: (لحق).
(٥) في [ب]: (نصحه).
(٦) في [هـ]: (ألفين).
(٧) سقط من: [أ، ب]، وفي [ع]: (لو أصبنا)، وفي [جـ]: (أصابوا).
ابو وائل سے منقول ہے کہتے ہیں کہ میں عبید اللہ بن زیاد کے پاس بصرہ گیا جب کہ اس کے سامنے اصبہان کا تیس لاکھ جزیہ پڑا تھا۔ ابن زیاد نے کہا اے ابو وائل اس شخص کے بارے میں کیا خیال ہے جو اتنا ترکہ چھوڑ کر مرا ہو۔ میں نے تعریض کرتے ہوئے کہا کیا حال ہو اگر یہ خیانت کا مال ہو۔ ابن زیاد نے کہا یہ تو شرپر شر ہوا، پھر کہا اے ابو وائل جب میں کوفہ آؤں تو میرے پاس آنا ممکن ہے کہ میں تمہیں خیر پہنچاؤں، ابو وائل کہتے ہیں: پھر وہ کوفہ آیا تو میں علقمہ کے پاس گیا اور انہیں یہ بات بتائی تو انہوں نے فرمایا: اگر آپ مجھ سے مشورہ کرنے سے پہلے اسکے پاس چلے جاتے تو میں کچھ نہ کہتا، اور اب اگر مجھ سے مشورہ کر ہی بیٹھے ہو تو مجھ پر یہ حق ہے آپ کا کہ آپ کو نصیحت کروں، پس علقمہ نے فرمایا: میں پسند نہیں کرتا کہ میرے لیے مال فیء میں سے دو ہزار ہوں اور میں اس کے نزدیک لشکر میں سب سے زیادہ معزز ہوں۔ اور یہ اس وجہ سے کہ میں ان کی دنیا تک اتنا نہیں پہنچ سکتا جتنا وہ میرے دین کو نقصان پہنچائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40531]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40531، ترقيم محمد عوامة 38885)