🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی سے تلاش کل احادیث (4035)
حدیث نمبر لکھیں:
سلسله احاديث صحيحه ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (4103)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
تین نجات دلانے والے اور تین ہلاک کرنے والے امور
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1802 ترقیم فقہی: -- 2234
-" ثلاث مهلكات، وثلاث منجيات، فقال: ثلاث مهلكات: شح مطاع وهوى متبع وإعجاب المرء بنفسه. وثلاث منجيات: خشية الله في السر والعلانية والقصد في الفقر والغنى والعدل في الغضب والرضا".
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تین (برائیاں) ہلاک کرنے والی اور تین (نیکیاں) نجات دینے والی ہیں۔ تین ہلاک کر دینے والی برائیاں یہ ہیں: بخل جس کی پیروی کی جائے، خواہش نفس جس کے پیچھے چلا جائے اور بڑائی خور ہونا۔ تین نجات دینے والی نیکیاں یہ ہیں: خلوت و جلوت میں اللہ تعالیٰ کی خشیت، فقر و غنی میں میانہ روی اور غضب و رضا میں عدل۔“ یہ حدیث سیدنا انس بن مالک، سیدنا عبداللہ بن عباس، سیدنا ابوہریرہ، سیدنا عبداللہ بن ابواوفی اور سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم سے مروی ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/التوبة والمواعظ والرقائق/حدیث: 2234]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1802

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
انسان کسی نہ کسی انداز میں ناشکری کرتا رہتا ہے
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1578 ترقیم فقہی: -- 2235
-" ابن آدم إن أصابه البرد قال: حس، وإن أصابه الحر قال: حس".
سیدہ خولہ بنت قیس بن فہد انصاریہ، جو بنو انصار سے تھیں، کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک دن تشریف لائے، میں نے ہانڈی پیش کی جس میں روٹی یا (ایک مخصوص) حلوا تھا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھانے کے لیے ہانڈی میں اپنا ہاتھ ڈالا، (کھانا گرم ہونے کی وجہ سے) آپ کی انگلیاں جلنے لگیں، جس کی وجہ سے آپ نے ”ہائے“ کہا اور پھر فرمایا: ”جب ابن آدم کو کوئی چیز ٹھنڈی محسوس ہوتی ہے تو وہ ہائے کرتا ہے اور جب کوئی چیز گرم محسوس کرتا ہے تو بھی وہ ہائے کرتا ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/التوبة والمواعظ والرقائق/حدیث: 2235]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1578

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
جماعت رحمت ہے اور فرقہ بندی عذاب
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 667 ترقیم فقہی: -- 2236
-" الجماعة رحمة والفرقة عذاب".
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ، کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جماعت (کی زندگی) رحمت ہے اور افتراق (کی زندگی) عذاب ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/التوبة والمواعظ والرقائق/حدیث: 2236]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 667

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
دنیا کی لذت، آخرت کی تلخی ہے
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1817 ترقیم فقہی: -- 2237
-" حلوة الدنيا مرة الآخرة، ومرة الدنيا حلوة الآخرة".
ابوعبید شریح حضرمی سے روایت ہے کہ جب سیدنا ابومالک اشعری رضی اللہ عنہ کی وفات کا وقت قریب آیا تو انہوں نے کہا: اے اشعریوں کی جماعت! موجودہ لوگ غائب لوگوں تک میری بات پہنچا دیں۔ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا، ”دنیا کی لذت آخرت کی کڑواہٹ ہے اور دنیا کی تلخی آخرت کی لذت و شیری ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/التوبة والمواعظ والرقائق/حدیث: 2237]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1817

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اللہ تعالیٰ کی طرف سے بندے کے عمل صالح پر اس کی قدر دانی
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2287 ترقیم فقہی: -- 2238
-" قال الله تعالى: يا ابن آدم! قم إلي أمش إليك، وامش إلي أهرول إليك".
ایک صحابی رسول بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اے ابن آدم! تو میرے لیے کھڑا ہو، میں تیری طرف چل کر آؤں گا اور اگر تو میری طرف چل پڑے تو میں تری طرف دوڑ کر آؤں گا۔“ [سلسله احاديث صحيحه/التوبة والمواعظ والرقائق/حدیث: 2238]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2287

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اللہ تعالیٰ کا بندوں کے ساتھ معاملہ ان کے ظن کے مطابق ہوتا ہے
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2012 ترقیم فقہی: -- 2239
-" قال الله عز وجل: عبدي! أنا عند ظنك بي، وأنا معك إذا ذكرتني".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ عزوجل نے فرمایا: اے میرے بندے! میرے بارے میں جو تیرا گمان ہو گا میں اسی کے مطابق تجھ سے پیش آؤں گا اور جب تو میرا ذکر کرے گا تو میں تیرے ساتھ ہوں گا۔“ [سلسله احاديث صحيحه/التوبة والمواعظ والرقائق/حدیث: 2239]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2012

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
دو امن ممکن ہیں نہ دو خوف
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 742 ترقیم فقہی: -- 2240
-" قال الله عز وجل: وعزتي لا أجمع لعبدي أمنين ولا خوفين، إن هو أمنني في الدنيا أخفته يوم أجمع فيه عبادي، وإن هو خافني في الدنيا أمنته يوم أجمع فيه عبادي".
سیدنا شداد بن اوس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے فرمایا: مجھے میری عزت کی قسم! میں اپنے بندے پر دو امن جمع کرتا ہوں نہ دو خوف۔ یعنی اگر میرا بندہ دنیا میں (اپنی من مانیاں کر کے) مجھ سے امن میں رہا تو میں اسے بندوں کے حشر والے دن خوف دلاؤں گا اور اگر وہ دنیا میں مجھ سے ڈر گیا تو لوگوں کے جمع ہونے والے دن اسے امن عطا کروں گا۔“ [سلسله احاديث صحيحه/التوبة والمواعظ والرقائق/حدیث: 2240]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 742

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
کسی معین شخص کو اللہ تعالیٰ کی رحمت سے محروم نہیں قرار دیا جا سکتا
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2014 ترقیم فقہی: -- 2241
-" قال رجل: والله لا يغفر الله لفلان، فقال الله: من ذا الذي يتألى علي أن لا أغفر لفلان، فإني قد غفرت لفلان، وأحبطت عملك".
سیدنا جندب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک آدمی نے کہا: اللہ کی قسم! اللہ فلاں آدمی کو نہیں بخشے گا، اللہ تعالیٰ نے کہا: کون ہے جو مجھ پر قسم اٹھاتا ہے کہ میں فلاں کو نہیں بخشوں گا۔ میں نے اس کو بخش دیا اور (اے قسم اٹھانے والے!) تیرے اعمال برباد کر دیے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/التوبة والمواعظ والرقائق/حدیث: 2241]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2014

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
فرعون سے جبریل کی انتقامی کاروائی
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2015 ترقیم فقہی: -- 2242
-" قال لي جبريل: لو رأيتني وأنا آخذ من حال البحر فأدسه في فم فرعون مخافة أن تدركه الرحمة".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جبریل نے مجھے کہا: کاش آپ مجھے اس وقت دیکھتے جب میں سمندر کی کالی مٹی لے کر فرعون کے منہ میں ٹھونس رہا تھا، اس ڈر سے کہ کہیں (اللہ کی) رحمت اس کو پا نہ لے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/التوبة والمواعظ والرقائق/حدیث: 2242]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2015

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
عدم صبر ہر گناہ کی حفاظت کرتا ہے
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2016 ترقیم فقہی: -- 2243
-" قتل الصبر لا يمر بذنب إلا محاه".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عدم صبر، ہر گناہ کی حفاظت کرتا ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/التوبة والمواعظ والرقائق/حدیث: 2243]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2016

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں