🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی سے تلاش کل احادیث (4035)
حدیث نمبر لکھیں:
سلسله احاديث صحيحه ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (4103)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
اللہ گناہ بخش دیتا ہے
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 967 ترقیم فقہی: -- 2254
-" لو أن العباد لم يذنبوا لخلق الله عز وجل خلقا يذنبون، ثم يغفر لهم وهو الغفور الرحيم".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر بندے گناہ نہ کریں تو اللہ تعالیٰ ایسے بندے پیدا کر دے گا جو گناہ کر کے اس سے مغفرت طلب کریں گے اور وہ انہیں بخش دے گا اور وہ بخشنے والا رحم کرنے والا ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/التوبة والمواعظ والرقائق/حدیث: 2254]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 967

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 968 ترقیم فقہی: -- 2255
-" لو أنكم لم تكن لكم ذنوب يغفرها الله لكم لجاء الله بقوم لهم ذنوب يغفرها لهم".
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر اللہ تعالیٰ کے بخشنے کے لیے تمہارے گناہ نہ ہوئے تو وہ ایسی قوم لے آئے گا، جس کے گناہ ہوں گے اور وہ ان گناہوں کو معاف کرے گا۔“ [سلسله احاديث صحيحه/التوبة والمواعظ والرقائق/حدیث: 2255]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 968

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 969 ترقیم فقہی: -- 2256
-" لو أنكم لا تخطئون لأتى الله بقوم يخطئون يغفر لهم".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تم گناہ نہ کرو گے تو اللہ تعالیٰ ایسے لوگوں کو لے آئے گا جو خطائیں کریں گے اور وہ انہیں بخشے گا۔“ [سلسله احاديث صحيحه/التوبة والمواعظ والرقائق/حدیث: 2256]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 969

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1963 ترقیم فقہی: -- 2257
-" لولا أنكم تذنبون لخلق الله خلقا يذنبون فيغفر لهم".
جب سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ کی وفات کا وقت قریب آیا تو انہوں نے کہا: میں تم سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ایک حدیث (کسی مصلحت کے پیش نظر) چھپاتا رہا، (لیجئے اب بیان کر دیتا ہوں) میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”اگر تم گناہ نہیں کرو گے تو اللہ تعالیٰ ایسی مخلوق پیدا کر دے گا جو گناہ کرے گی اور اللہ تعالیٰ اس کو بخشے گا۔“ [سلسله احاديث صحيحه/التوبة والمواعظ والرقائق/حدیث: 2257]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1963

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 970 ترقیم فقہی: -- 2258
-" لو لم تذنبوا لجاء الله بقوم يذنبون ليغفر لهم".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تم گناہ نہیں کرو تو اللہ تعالیٰ ایسی قوم پیدا کر دے گا جو گناہ کرے گی اور وہ اسے بخشے گا۔“ [سلسله احاديث صحيحه/التوبة والمواعظ والرقائق/حدیث: 2258]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 970

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1950 ترقیم فقہی: -- 2259
-" والذي نفسي بيده لو لم تذنبوا لذهب الله بكم، ولجاء بقوم يذنبون فيستغفرون الله فيغفر لهم".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! اگر تم لوگ گناہ نہیں کرو گے تو اللہ تعالیٰ تم کو فنا کر کے ایسی قوم پیدا کر دے گا جو گناہ کر کے اللہ تعالیٰ سے بخشش طلب کرے گی اور وہ اسے معاف کرے گا۔“ [سلسله احاديث صحيحه/التوبة والمواعظ والرقائق/حدیث: 2259]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1950

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
خود پسندی بھی گناہ سے کم نہیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 658 ترقیم فقہی: -- 2260
-" لو لم تكونوا تذنبون خشيت عليكم أكثر من ذلك: العجب".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تم لوگ گناہ نہ کرتے ہوتے تو مجھے اندیشہ تھا کہ تم خود پسندی و اتراہٹ میں پڑ جاو گے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/التوبة والمواعظ والرقائق/حدیث: 2260]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 658

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
ہر جاندار کی خدمت میں اجر ہے
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2152 ترقیم فقہی: -- 2261
-" لك في كل كبد حرى أجر".
سیدنا سراقہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، جبکہ وہ جعرانہ میں تھے، مجھے سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ میں اس کے بارے میں کیسے سوال کروں۔ (بالآخر) میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! میں اپنا حوض بھر کر اپنی سواریوں کے پہنچنے کا انتظار کر رہا ہوتا ہوں (کہ کسی دوسرے آدمی کے) بکری یا بھیڑ کے بچے پانی پی جاتے ہیں، کیا مجھے اس کا اجر ملے گا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(ہاں) ہر تر جگر والے (جاندار کی خدمت اور دیکھ بھال) میں اجر ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/التوبة والمواعظ والرقائق/حدیث: 2261]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2152

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
میدان حشر میں غیر معمولی اعمال معمولی نظر آئیں گے
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 446 ترقیم فقہی: -- 2262
-" لو أن رجلا يجر على وجهه من يوم ولد إلى يوم يموت هرما في مرضاة الله عز وجل لحقره يوم القيامة".
سیدنا عتبہ بن عبد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر ایک آدمی اپنے یوم ولادت سے انتہائی عمر رسیدگی میں مرنے والے دن تک اللہ کی اطاعت میں چہرے کے بل گھسٹتا رہے تو وہ روز قیامت اس (مشکل اور کٹھن) عمل کو بھی حقیر سمجھے گا۔“ [سلسله احاديث صحيحه/التوبة والمواعظ والرقائق/حدیث: 2262]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 446

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
رزق بندے کا پیچھا کرتا ہے
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 952 ترقیم فقہی: -- 2263
-" لو أن ابن آدم هرب من رزقه كما يهرب من الموت لأدركه رزقه كما يدركه الموت".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر ابن آدم اپنے رزق سے یوں بھاگے جیسے وہ موت سے بھاگتا ہے تو اس کا رزق اسے یوں پا لے گا جیسے اسے موت پا لیتی ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/التوبة والمواعظ والرقائق/حدیث: 2263]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 952

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں