الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 

سنن دارمي کل احادیث 3535 :حدیث نمبر
سنن دارمي
من كتاب السير
سیر کے مسائل
42. باب في أَنْ يُنَفَّلَ في الْبَدْأَةِ الرُّبُعُ وَفِي الرَّجْعَةِ الثُّلُثُ:
لشکر کشی کی ابتداء میں ربع اور دوبارہ پھر حملہ کرنے پر ثلث کا بیان
حدیث نمبر: 2518
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
(حديث مرفوع) اخبرنا محمد بن عيينة، حدثنا ابو إسحاق الفزاري، عن عبد الرحمن بن عياش، عن سليمان بن موسى، عن ابي سلام، عن ابي امامة الباهلي، عن عبادة بن الصامت، قال: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم"إذا اغار في ارض العدو، نفل الربع، وإذا اقبل راجعا، وكل الناس، نفل الثلث".(حديث مرفوع) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُيَيْنَةَ، حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاق الْفَزَارِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَيَّاشٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى، عَنْ أَبِي سَلَّامٍ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ"إِذَا أَغَارَ فِي أَرْضِ الْعَدُوِّ، نَفَّلَ الرُّبُعَ، وَإِذَا أَقْبَلَ رَاجِعًا، وَكُلُّ النَّاسِ، نَفَّلَ الثُّلُثَ".
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب دشمن کی سرزمین پر حملہ آور ہوتے تو ربع یعنی چوتھائی مالِ غنیمت کا انعام دیتے، اور جب تمام لوگ لوٹتے (اور دوبارہ جنگ کی ضرورت واقع ہوتی) تو ایک تہائی مالِ غنیمت کا انعام دیتے۔

تخریج الحدیث: «إسناده حسن، [مكتبه الشامله نمبر: 2525]»
اس روایت کی سند حسن ہے۔ دیکھئے: [ترمذي 1561]، [ابن ماجه 2852]، [ابن حبان 4855]، [موارد الظمآن 1693]

وضاحت:
(تشریح حدیث 2517)
جب مالِ غنیمت ہاتھ آوے تو اس میں پانچواں حصہ الله اور رسول کا ہے، وہ امام و سربراہ نکا لے اور باقی چار حصے مجاہدین میں تقسیم کئے جائیں، اور امام کو اختیار ہے کہ ان باقی چار حصوں میں سے جتنا چاہے انعام کسی خاص شخص یا خاص جماعت کے لئے تجویز کرے۔
امام احمد و اسحاق رحمہما اللہ کا یہی قول ہے۔
بعض فقہاء نے کہا کہ امام انعام کا وعدہ کرے تو خمس میں سے کرے جو اللہ اور رسول کا حصہ ہے۔
علامہ وحیدالزماں رحمہ اللہ لکھتے ہیں: بعد خمس نکالنے جب لڑائی شروع ہونے لگے اس وقت چوتھائی مالِ غنیمت ایک خاص فرقے کو جو کوئی بہادری کا کام کرتا انعام مقرر کرے، اور جنگ سے لوٹنے کے بعد پھر اگر کوئی دشمن سے لڑتا تو اس کو تہائی نفل دیتے، اس واسطے کہ اس نے دو بار محنت و مشقت برداشت کی۔

قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده حسن

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.