كتاب الدعوات كتاب الدعوات |
مشكوة المصابيح
كتاب الدعوات كتاب الدعوات سوتے وقت دائیں رخسار کے نیچے ہاتھ رکھ کر دعا پڑھنا
حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رات کے وقت اپنے بستر پر تشریف لاتے تو آپ اپنا ہاتھ اپنے رخسار کے نیچے رکھتے، پھر یہ دعا پڑھتے: ”اے اللہ! میں تیرے ہی نام سے مرتا اور زندہ ہوتا ہوں۔ “ اور جب آپ بیدار ہوتے تو یہ دعا پڑھتے: ”ہر قسم کی تعریف اللہ کے لئے ہے جس نے ہمیں مارنے کے بعد زندہ کیا اور اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔ “ رواہ البخاری۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«رواه البخاري (6314)» |
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.