كتاب اللباس كتاب اللباس اللہ تعالیٰ کا پاکیزگی پسند ہے
ابن مسیّب سے روایت ہے، انہیں کہتے ہوئے سنا گیا کہ ”اللہ پاک ہے وہ (اپنے بندوں سے) صفائی و خوشبو پسند کرتا ہے، وہ نظیف ہے نظافت کو پسند کرتا ہے، وہ کریم ہے کرم کو پسند کرتا ہے، وہ سخی داتا ہے سخاوت کرنے کو پسند کرتا ہے، میرا خیال ہے آپ نے فرمایا: تم اپنے صحنوں کو صاف ستھرا رکھو، اور یہود کی نقل مت اتارو۔ “ راوی بیان کرتے ہیں، میں نے مہاجرین مسمار سے اس کا تذکرہ کیا تو انہوں نے کہا: عامر بن سعد نے اسے اپنے والد کے واسطے سے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اسی طرح بیان کیا مگر انہوں نے کہا: ”اپنے صحن صاف رکھو۔ “ اسنادہ ضعیف جذا، رواہ الترمذی۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«إسناده ضعيف جدًا، رواه الترمذي (2799 وقال: غريب) ٭ فيه خالد بن إلياس: متروک الحديث.» |