🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
77. في الرجل (يكون) له المرأة (فتقول): اقسم لي
اگر کوئی عورت مرد سے کہے کہ مجھے طلاق نہ دے بلکہ میں اپنا حق چھوڑتی ہوں تو اس کا کیا حکم ہے؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 16727 ترقیم الشثری: -- 17270
١٧٢٧٠ - حدثنا عبدة عن هشام عن (ابيه) (١) عن عائشة: ﴿وإن امراة خافت من بعلها نشوزا او إعراضا﴾ الآية، قالت: نزلت هذه (الآية) (٢) في (المراة) (٣) ⦗٢٩٥⦘ (تكون) (٤) عند الرجل فتطول صحبتها فيريد ان يطلقها فتقول: لا تطلقني (وامسكني) (٥) وانت في حل مني فنزلت هذه الآية فيهما (٦) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
(٢) في [جـ، ز، ك]: ما بين القوسين ساقط.
(٣) في [ط]: (للمرأة).
(٤) في [ب]: (يكون).
(٥) في [ط]: (وسكنى).
(٦) صحيح؛ أخرجه البخاري (٢٤٥٠)، ومسلم (٣٠١٩).

حدثنا عبدة، عن هشام، عن عائشة ، وإن امراة خافت من بعلها نشوزا او إعراضا سورة النساء آية 128 الآية، قالت: نزلت هذه الآية في المراة تكون عند الرجل فتطول صحبتها فيريد ان يطلقها، فتقول:" لا تطلقني وامسكني وانت في حل مني فنزلت هذه الآية فيهما"
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ قرآن مجید کی یہ آیت:: اگر عورت کو اپنے خاوند سے برائی یا بےنیازی کا خدشہ ہو۔ (الخ) اس عورت کے بارے میں نازل ہوئی جو ایک طویل عرصے سے ایک آدمی کی بیوی تھی۔ وہ آدمی اس عورت کو طلاق دینا چاہتا تھا۔ لیکن اس عورت کا کہنا تھا کہ مجھے طلاق نہ دو اپنے پاس رکھو۔ اور میں تم سے کسی حق کا مطالبہ نہ کروں گی۔ یہ آیت اس موقع پر نازل ہوئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17270]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17270، ترقيم محمد عوامة 16727)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 16728 ترقیم الشثری: -- 17271
١٧٢٧١ - حدثنا ابن مهدي عن حرب بن شداد عن يحيى بن ابي كثير قال: (حدثنا) (١) (ابو) (٢) النجاشي مولى رافع بن خديج: إن رافع بن (خديج) (٣) تزوج امراة على امراته فقال لامراته (الاولى) (٤) : إن شئت ان (امسكك) (٥) ولا اقسم لك وإن شئت طلقتك، فاختارت (ان) (٦) يمسكها ولا يطلقها (٧) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س، ز، هـ]: (نا).
(٢) في [أ، ب، س، ط، هـ]: (ابن).
(٣) في [س]: (جريج).
(٤) سقط من: [جـ].
(٥) في [أ، جـ، ز]: (أمسك).
(٦) سقط من: [ط].
(٧) صحيح.

حدثنا حدثنا ابن مهدي، عن حرب بن شداد، عن يحيى بن ابي كثير، قال: نا ابو النجاشي مولى رافع بن خديج، ان رافع بن خديج ، تزوج امراة على امراته، فقال لامراته الاولى:" إن شئت ان امسكك ولا اقسم لك , وإن شئت طلقتك، فاختارت ان يمسكها ولا يطلقها"
حضرت ابو نجاشی فرماتے ہیں کہ حضرت رافع بن خدیج نے ایک عورت سے شادی کی اور اپنی پہلی بیوی سے کہا کہ اگر تم چاہو میں تمہیں طلاق نہیں دیتا البتہ تمہیں تمہاری تقسیم کا حصہ نہ ملے گا۔ اور اگر تم چاہو تو میں تمہیں طلاق دے دیتا ہوں اس عورت نے اس بات کو اختیار کیا وہ اسے اپنے نکاح میں باقی رکھیں طلاق نہ دیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17271]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17271، ترقيم محمد عوامة 16728)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 16729 ترقیم الشثری: -- 17272
١٧٢٧٢ - حدثنا ابن مهدي عن (حرب) (١) بن شداد عن يحيى بن ابي كثير عن محمد بن إبراهيم بن الحارث ان بنت عبد الله بن جعفر كانت تحت رجل من قريش فخيرها (بين) (٢) ان يمسكها ولا يقسم لها وبين ان يطلقها فاختارت ان يمسكها ولا يطلقها.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، جـ، س، ز، ط، ك]: (حريث).
(٢) سقط من: [أ، ب، ز، ك].

حدثنا ابن مهدي، عن حرب بن شداد، عن يحيى بن ابي كثير، عن محمد بن إبراهيم بن الحارث: ان بنت عبد الله بن جعفر ," كانت تحت رجل من قريش، فخيرها بين ان يمسكها ولا يقسم لها وبين ان يطلقها، فاختارت ان يمسكها ولا يطلقها"
حضرت محمد بن ابراہیم بن حارث فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن جعفر کی صاحبزادی ایک قریشی شخص کے نکاح میں تھیں۔ اس آدمی نے انہیں اختیار دیا کہ اگر وہ اس کے نکاح میں رہنا چاہیں تو رہیں البتہ انہیں ان کی تقسیم کا حصہ نہ ملے گا۔ دوسری صورت یہ ہے کہ وہ طلاق لے لیں۔ انہوں نے نکاح کے باقی رکھنے کا اختیار کیا اور طلاق لینے سے انکار کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17272]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17272، ترقيم محمد عوامة 16729)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 16730 ترقیم الشثری: -- 17273
١٧٢٧٣ - حدثنا عبد الوهاب عن ايوب عن محمد عن (عبيدة) (١) قال: (سالته) (٢) عن هذه الآية: ﴿وإن امراة خافت من بعلها نشوزا او إعراضا﴾ قال: هو (الرجل) (٣) تكون له المراة قد خلا من (سنها) (٤) فيصالحها (من حقها على شيء) (٥) فهو له ما رضيت (فإذا) (٦) كرهت (فلها ان يعدل عليها) (٧) او يرضيها (من) (٨) حقها او يطلقها.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ، س، ط]: (عبدة).
(٢) في [هـ، س]: (سألت).
(٣) في [هـ]: (رجل).
(٤) في [هـ]: (سهمها)، وفي [ط]: (من سها).
(٥) في [أ، ب]: (على شيء من حقها).
(٦) في [ز]: (وإذا).
(٧) في [أ]: بياض.
(٨) في [هـ]: (عن).

حدثنا عبد الوهاب، عن ايوب، عن محمد، عن عبيدة، قال: سالت عن هذه الآية: وإن امراة خافت من بعلها نشوزا او إعراضا سورة النساء آية 128 قال:" هو رجل تكون له المراة قد خلا من سنها فيصالحها من حقها على شيء فهو له ما رضيت، فإذا كرهت فلها ان يعدل عليها او يرضيها عن حقها او يطلقها"
محمد فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبیدہ سے قرآن مجید کی اس آیت کے بارے میں سوال کیا: اگر عورت کو اپنے خاوند سے برائی یا بےنیازی کا خدشہ ہو۔ (الخ) انہوں نے فرمایا کہ اس سے مراد وہ شخص ہے جس کی کوئی بیوی ہو جس کی عمر ڈھل چکی ہو، اور وہ اس سے اس کے حق میں سے کسی چیز پر صلح کرلے، تو جب تک عورت راضی رہے یہ مرد کے لئے جائز ہے۔ اور جب عورت ناپسند کرے تو اسے حق ہے کہ مرد اس کے ساتھ انصاف کرے، یا اس کا حق دے کر اسے راضی کرے، یا اسے طلاق دے دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17273]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17273، ترقيم محمد عوامة 16730)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 16731 ترقیم الشثری: -- 17274
١٧٢٧٤ - حدثنا ابو الاحوص عن سماك عن خالد بن عرعرة عن علي قال: اتاه رجل يستفتيه في: ﴿وإن امراة خافت من بعلها نشوزا او إعراضا﴾ فقال: هي المراة تكون عند الرجل (فتنبو) (١) عيناه من (دمامتها) (٢) او فقرها او (سوء) (٣) خلقها فتكره فراقه فإن وضعت له من حقها شيئا حلت له وإن جعلت من ايامها (شيئا) (٤) فلا حرج (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، س، ص]: (فتسوء)، وفي [هـ]: (فتسوأ).
(٢) في [أ، ط، هـ]: (ذمامها)، وفي [ب، ز]: (دمامها).
(٣) في [أ، ط]: (هو).
(٤) سقط من: [جـ].
(٥) حسن؛ خالد وسماك صدوقان.

حدثنا حدثنا ابو الاحوص، عن سماك، عن خالد بن عرعرة، عن علي ، قال: اتاه رجل يستفتيه في: امراة خافت من بعلها نشوزا او إعراضا سورة النساء آية 128، فقال:" هي المراة تكون عند الرجل فتسوء عيناه من دمامها او فقرها او سوء خلقها فتكره فراقه، فإن وضعت له من حقها شيئا حلت له , وإن جعلت من ايامها شيئا فلا حرج"
حضرت خالد بن عرعرہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے سوال کیا کہ اگر عورت کو اپنے خاوند سے برائی یا بےنیازی کا خدشہ ہو تو وہ کیا کرے؟ انہوں نے فرمایا کہ اس سے مراد وہ عورت ہے جس کے خاوند کی نگاہیں اس کی بدصورتی، تنگدستی یا بداخلاقی کی وجہ سے اس سے پھر جائیں اور وہ اسے چھوڑنا چاہے لیکن بیوی اس سے الگ ہونے پر راضی نہ ہو۔ اگر عورت اپنے حق میں سے کوئی مقدار اس کے لئے چھوڑ دے تو مرد کے لئے حلال ہے اور اگر عورت اپنی باری کے دنوں میں سے کچھ چھوڑ دے تو اس میں بھی کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17274]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17274، ترقيم محمد عوامة 16731)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 16732 ترقیم الشثری: -- 17275
١٧٢٧٥ - حدثنا ابن نمير عن هشام بن عروة عن ابيه ان سودة لما اسنت وهبت يومها لعائشة حتى لقيت الله (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل؛ عروة تابعي، وانظر: ما بعده.
حدثنا حدثنا ابن نمير، عن هشام بن عروة، عن ابيه:" ان سودة لما اسنت وهبت يومها لعائشة حتى لقيت الله".
حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ جب حضرت سودہ رضی اللہ عنہا بہت عمر رسیدہ ہوگئیں تو انہوں نے اپنے حصے کا دن ہمیشہ کے لئے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے لئے ہبہ کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17275]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17275، ترقيم محمد عوامة 16732)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 16733 ترقیم الشثری: -- 17276
١٧٢٧٦ - حدثنا عقبة بن خالد عن هشام بن عروة عن ابيه عن عائشة بمثله (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه البخاري (٥٢١٢)، ومسلم (١٤٦٣).
حدثنا عقبة بن خالد، عن هشام بن عروة، عن ابيه، عن عائشة ، بمثله
ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17276]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17276، ترقيم محمد عوامة 16733)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 16734 ترقیم الشثری: -- 17277
١٧٢٧٧ - حدثنا جرير عن منصور عن (١) ابي رزين في قوله تعالى: ﴿ترجي من تشاء منهن وتؤوي إليك من تشاء﴾ [الاحزاب: ٥١] ، وكان ممن آوى عائشة وام سلمة وزينب وحفصة (٢) فكان (قسمتهن) (٣) من نفسه وماله (فيهن) (٤) سواء، وكان ممن ارجى سودة وجويرية وام حبيبة وميمونة وصفية فكان يقسم لهن ما شاء، وكان اراد ان يفارقهن فقلن له: اقسم لنا من نفسك ما شئت ودعنا نكون على حالنا (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س، ط، هـ]: زيادة (ابن).
(٢) في [ز]: زيادة (ميمونة وصفية).
(٣) سقط من: [س، ط]، وفي [هـ]: (يقسم).
(٤) في [جـ، هـ]: (منهن).
(٥) مرسل؛ أبو رزين تابعي، وهو مسعود بن مالك الأسدي.

حدثنا جرير ، عن منصور ، عن ابي رزين ، في قوله تعالى: ترجي من تشاء منهن وتؤوي إليك من تشاء سورة الاحزاب آية 51" وكان ممن آوى عائشة، وام سلمة، وزينب، وحفصة، فكان يقسم من نفسه وماله منهن سواء، وكان ممن ارجى سودة، وجويرية، وام حبيبة، وميمونة، وصفية، فكان يقسم لهن ما شاء وكان اراد ان يفارقهن، فقلن له: اقسم لنا من نفسك ما شئت ودعنا نكون على حالنا"
حضرت ابو رزین قرآن مجید کی آیت: ”ان میں سے آپ جسے چاہیں چھوڑ دیں اور جسے چاہے ساتھ رکھ لیں“ (الاحزاب: 51) کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس آیت کے بعد حضور صلی اللہ علیہ وسلم حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا، حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا، حضرت زینب رضی اللہ عنہا اور حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا کو رکھنا چاہتے۔ ان کا حصہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات اور آپ کے مال میں برابر ہوتا۔ جنھیں آپ چھوڑنا چاہتے تھے وہ حضرت سودہ رضی اللہ عنہا، حضرت جویریہ رضی اللہ عنہا، حضرت ام حبیبہ رضی اللہ عنہا، حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا اور حضرت صفیہ رضی اللہ عنہا تھیں۔ آپ ان کے لیے جو چاہتے تقسیم فرماتے۔ جب آپ نے انہیں چھوڑنے کا ارادہ کیا تو انہوں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے فرمایا کہ آپ ہمارے لئے جو چاہیں حصہ مقرر فرما دیں اور ہمیں ہمارے حال پر چھوڑدیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17277]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17277، ترقيم محمد عوامة 16734)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
78. المرأة تملك من زوجها (شقصا)
اگر عورت اپنے غلام خاوند کے کسی حصہ کی مالک بن جائے تو کیا حکم ہے؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 16735 ترقیم الشثری: -- 17278
١٧٢٧٨ - حدثنا ابو بكر قال: (نا) (١) عبد السلام عن (عطاء بن السائب) (٢) ⦗٢٩٨⦘ ان امراة ملكت من زوجها (قيمة) (٣) (سبع) (٤) (الدرهم) (٥) (فسئل) (٦) ميسرة عن ذلك فقال: حرمت عليه، ولا ادري من اين تحل له؟.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (حدثنا).
(٢) في [ب]: تكررت. وفي [ز]: (عطاء بن السكيب).
(٣) في [أ، ب]: ما بين القوسين ساقط.
(٤) في [ص]: (سبعة).
(٥) في [ز]: (دراهم)، وفي [جـ]: (الدرام)، وكذلك [س].
(٦) في [أ، ب]: (قبل).

حدثنا ابو بكر، قال: نا عبد السلام، عن عطاء بن السائب،" ان امراة ملكت من زوجها قيمة سبع الدرهم، فسئل ميسرة عن ذلك، فقال: حرمت عليه ولا ادري من اين تحل له؟
حضرت عطاء بن سائب فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ ایک عورت اپنے خاوند کے ایک درہم کے ساتویں حصے کی قیمت کے بقدر حصے کی مالک بن گئی۔ اس بارے میں حضرت میسرہ سے سوال کیا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ وہ عورت اپنے خاوند کے لئے حرام ہوگئی۔ اور میں نہیں جانتا کہ وہ اس کے لئے کیسے حلال ہوگی؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17278]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17278، ترقيم محمد عوامة 16735)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 17279
١٧٢٧٩ - فلقيت الشعبي فسالته فقال: الق ابا بكر بن ابي موسى (فاساله) (١) ، وهو يومئذ قاض فاتيته فسالته فقال: إذا لم تستطع شيئا فدعه إلى ما (تستطيع) (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ك]: (فسأله).
(٢) في [أ، ب، ط]: (يستطيع).

فلقيت الشعبي فسالته، فقال: الق ابا بكر بن ابي موسى فاساله , وهو يومئذ قاض، فاتيته فسالته، فقال: إذا لم تستطع شيئا فدعه إلى ما تستطيع،
(حضرت عطاء بن سائب فرماتے ہیں کہ) میں حضرت شعبی سے ملا اور ان سے سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ ابوبکر بن ابی موسیٰ سے ملو اور ان سے سوال کرو۔ وہ ان دنوں قاضی تھے۔ میں ان کے پاس آیا اور ان سے سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ جب تم کسی چیز کی طاقت نہ رکھو تو اسے چھوڑ کر وہ کام کرو جس کی تم طاقت رکھتے ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17279]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17279، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں