مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
1. ما ذكر في فضل الجهاد والحث (عليه)
جہاد کی فضیلت اور اس کی ترغیب
ترقیم عوامۃ: 19727 ترقیم الشثری: -- 20530
٢٠٥٣٠ - حدثنا وكيع نا سفيان عن منصور عن ابي الضحى عن مسروق: ﴿اولئك هم الصديقون والشهداء﴾ [الحديد: ١٩] ، قال: هذه للشهداء خاصة.
حضرت مسروق رحمہ اللہ قرآن مجید کی آیت { أُولَئِکَ ہُمَ الصِّدِّیقُونَ وَالشُّہَدَائُ } کے بارے میں فرماتے ہیں کہ یہ شہداء کے ساتھ خاص ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20530]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20530، ترقيم محمد عوامة 19727)
ترقیم عوامۃ: 19728 ترقیم الشثری: -- 20531
٢٠٥٣١ - (١) [حدثنا وكيع نا سفيان عن برد عن مكحول قال: للشهداء (خاصة) (٢) ] (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في حاشية [س]: زيادة (وكيع أخبرنا).
(٢) سقط من: [ب].
(٣) سقط الأثر من: [جـ، ع].
حضرت مکحول رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ شہداء کے ساتھ خاص ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20531]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20531، ترقيم محمد عوامة 19728)
ترقیم عوامۃ: 19729 ترقیم الشثری: -- 20532
٢٠٥٣٢ - حدثنا وكيع نا سفيان عن برد عن مكحول قال: (للشهيد) (١) ست ⦗٤٢⦘ خصال يوم القيامة، يؤمن من عذاب (الله) (٢) ، ومن الفزع الاكبر، ويشفع في كذا وكذا من اهل بيته، ويحلى (حلية) (٣) الايمان، ويرى مقعده من الجنة، ويغفر له كل ذنب.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (للشهداء).
(٢) سقط من: [س].
(٣) في [أ، ب، س، ز، ط، ك]: (عليه).
حضرت مکحول رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ شہید کو قیامت کے دن چھ انعام ملیں گے وہ اللہ کے عذاب سے مامون رہے گا۔ B وہ بڑے خوف (فزع اکبر) سے محفوظ رہے گا۔ C وہ اپنے گھر والوں میں سے اتنے اتنے لوگوں کی شفاعت کرے گا۔ D اسے ایمان کا زیور پہنایا جائے گا۔ E وہ جنت میں اپنے ٹھکانے کو دیکھ لے گا۔ F اس کے ہر گناہ کو معاف کردیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20532]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20532، ترقيم محمد عوامة 19729)
ترقیم عوامۃ: 19730 ترقیم الشثری: -- 20533
٢٠٥٣٣ - حدثنا ابو بكر (١) (بن) (٢) عياش عن ابي إسحاق عن (علقمة) (٣) قال: غزوة لمن قد حج خير من عشر حجات.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: زيادة (قال: حدثنا).
(٢) في [ط]: (قال).
(٣) في [ط]: (علقمة).
حضرت علقمہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جو شخص حج کرچکا ہو اس کا ایک غزوہ دس حج کرنے سے بہتر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20533]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20533، ترقيم محمد عوامة 19730)
ترقیم عوامۃ: 19731 ترقیم الشثری: -- 20534
٢٠٥٣٤ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن عبد الله بن مرة عن مسروق قال: سالت ابن مسعود عن هذه الآية: ﴿ولا تحسبن الذين قتلوا في سبيل الله امواتا بل احياء عند ربهم يرزقون﴾ [آل عمران: ١٦٩] ، فقال: اما إنا قد سالنا عن ذلك (١) : ارواحهم (طير) (٢) خضر تسرح في الجنة في ايها (شاءت) (٣) ، [ثم تاوي إلى قناديل معلقة (بالعرش) (٤) ] (٥) (٦) فبينما هم كذلك (إذ اطلع) (٧) عليهم (ربك) (٨) ⦗٤٣⦘ فقال: سلوني (ما شئتم) (٩) فقالوا: يا ربنا، وماذا نسالك (و) (١٠) نحن نسرح في الجنة في ايها شئنا! قال [: فبينما هم كذلك إذ اطلع عليهم ربهم اطلاعة فقال: سلوني (١١) ما شئتم! فقالوا: يا ربنا (و) (١٢) ماذا نسالك ونحن نسرح في الجنة (في) (١٣) ايها شئنا! قال: فبينما هم كذلك إذ اطلع عليهم (ربهم) (١٤) اطلاعة فقال: سلوني ما شئتم! فقالوا: (يا) (١٥) ربنا (و) (١٦) ماذا نسالك ونحن نسرح في الجنة في ايها شئنا! (قال) (١٧) ] (١٨) : فلما (راوا) (١٩) انهم (لن يتركوا) (٢٠) قالوا: نسالك (ان) (٢١) ترد ارواحنا في اجسادنا (إلى الدنيا) (٢٢) حتى نقتل في سبيلك، (قال) (٢٣) : فلما راى انهم لا يسالون إلا هذا تركهم (٢٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: زيادة (قال).
(٢) في [ب، هـ]: (كطير).
(٣) في [أ، ب]: (شيئًا).
(٤) في [ز]: (العرش).
(٥) سقط ما بين المعكوفين من: [ب].
(٦) في [ب]: زيادة (قال).
(٧) في [ز]: (إذ طلع).
(٨) في [ك]: (ربهم)، وبعدها في [هـ]: (اطلاعه).
(٩) في [هـ]: (ماذا شئتم).
(١٠) في [ب]: (أو).
(١١) تكرر في: [جـ].
(١٢) سقط من: [س].
(١٣) سقط من: [جـ].
(١٤) في [جـ]: (ربك).
(١٥) سقط من: [ط].
(١٦) سقط من: [س].
(١٧) سقط من: [جـ].
(١٨) سقط ما بين المعكوفين من: [أ، ب].
(١٩) في [جـ]: (رأى).
(٢٠) في [أ، ب، س، ط]: (لا يتركوا)، وفي [هـ]: (لا يتركون من أن يسألوا).
(٢١) سقط من: [ز].
(٢٢) سقط من: [س].
(٢٣) سقط من: [جـ].
(٢٤) صحيح؛ أخرجه مسلم (١٨٨٧)، والترمذي (٣٠١١)، وابن ماجه (٢٨٠١).
حضرت مسروق رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے قرآن مجید کی اس آیت کے بارے میں سوال کیا: { وَلاَ تَحْسَبَنَّ الَّذِینَ قُتِلُوا فِی سَبِیلِ اللہِ أَمْوَاتًا بَلْ أَحْیَائٌ عِنْدَ رَبِّہِمْ یُرْزَقُونَ } انہوں نے فرمایا کہ ہم نے اس بارے میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ شہداء کی روحیں سبز پرندوں کی صورت میں ہوتی ہیں اور جنت میں جہاں چاہتی ہیں سیر کرتی پھرتی ہیں۔ پھر وہ عرش سے لٹکے ہوئے قنادیل پر بیٹھی ہیں تو اللہ تعالیٰ ان سے مخاطب ہو کر فرماتا ہے جو تم چاہتے ہو وہ مانگو، وہ کہتے ہیں کہ اے ہمارے رب! ہم آپ سے اور کیا مانگیں ہم جنت میں سیر کر رہے ہیں اس کے علاوہ ہمیں اور کیا چاہیے۔ اللہ تعالیٰ فرمائیں گے تم مجھ سے جو چاہتے ہو مانگو۔ وہ کہیں گے اے ہمارے رب! ہم تجھ سے کیا مانگیں، ہم جنت میں سیر و تفریح کر رہے ہیں، اس کے علاوہ ہمیں کس چیز کی خواہش ہوسکتی ہے۔ اللہ تعالیٰ پھر ان کی طرف متوجہ ہو کر فرمائے گا کہ تم جو چاہتے ہو مجھ سے مانگو۔ وہ کہیں گے کہ اے ہمارے رب! ہم آپ سے کیا مانگیں، ہم جنت میں جہاں چاہتے ہیں سیر کرتے ہیں ہمیں اور کیا چاہیے، پھر جب وہ دیکھیں گے کہ اللہ تعالیٰ انہیں ضرور کچھ دینا چاہتے ہیں تو وہ کہیں گے اے ہمارے رب! ہم تجھ سے سوال کرتے ہیں کہ تو ہماری روحوں کو ہمارے جسموں میں واپس لوٹا دے تاکہ ہم جا کر تیرے راستے میں قتل کیے جائیں۔ جب اللہ تعالیٰ دیکھیں گے کہ وہ اس کے سوا کچھ نہیں مانگ رہے تو اللہ تعالیٰ انہیں ان کے حال میں چھوڑ دیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20534]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20534، ترقيم محمد عوامة 19731)
ترقیم عوامۃ: 19732 ترقیم الشثری: -- 20535
٢٠٥٣٥ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن عمرو بن مرة عن سالم بن ابي الجعد عن شرحبيل بن السمط قال: قلنا لكعب بن مرة: حدثنا يا كعب عن رسول الله ﷺ (واحذر) (١) ! فقال: سمعت رسول الله ﷺ (٢) يقول:"ارموا، من بلغ (العدو) (٣) بسهم (رفعه) (٤) الله به درجة"، فقال له عبد الرحمن (بن ابي النحام) (٥) : يا رسول (الله! و) (٦) ما الدرجة؟ قال:" (اما الدرجة) (٧) اما إنها ليست (بعتبة) (٨) (ابيك) (٩) ولكن ما بين الدرجتين مائة عام"، (١٠) يا كعب! حدثنا عن رسول الله ﷺ (١١) واحذر! (قال) (١٢) : سمعت رسول الله ﷺ (يقول) (١٣) :"من شاب في سبيل الله (شيبة) (١٤) كانت له نورا يوم القيامة، ⦗٤٥⦘ (ومن) (١٥) (رمى) (١٦) بسهم في سبيل الله كان (كمن) (١٧) اعتق رقبة" (١٨) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (فاحذره).
(٢) في [ط]: (صلى اللَّه يقول:).
(٣) في [س]: (الحدو)، وفي [أ، ب]: (الغد).
(٤) في [ك]: (رفع اللَّه).
(٥) في [ط]: (النجام)، وفي [أ، ب]: (النحام)، وفي [هـ]: (بن أم الحكم)، وفي [جـ]: (أم النحام)، والمثبت موافق لما في مسند أحمد وعليه أكثر النسخ، وما في [أ، ب] موافق لما عند ابن حبان والنسائي في الكبرى (٤٣٥٢)، وعمدة القاري ١٤/ ١٨٢، وما في [جـ]: يوافق ما في الإصابة ٤/ ٤٦٣، وأسد الغابة ٣/ ٥١٥.
(٦) سقط من: [س].
(٧) سقط من: [جـ، ز، ك].
(٨) في [ط]: (بعنة).
(٩) في [هـ]: (أمك).
(١٠) في [هـ]: زيادة (ثم قلنا).
(١١) سقط من: [ك].
(١٢) في [جـ، ز، ك]: (فقال).
(١٣) في [أ، ب، جـ، ز]: (يقول).
(١٤) سقط من: [ك].
(١٥) سقط من: [س].
(١٦) في [ط]: (ومن يرمي).
(١٧) في [أ، ب]: (عمن).
(١٨) منقطع حكمًا؛ سالم بن أبي الجعد مدلس، أخرجه أحمد (١٨٠٦٣)، والنسائي (٦/ ٢٧)، وابن حبان (٤٦١٦)، وأبو داود (٣٩٦٧)، والبيهقي ٩/ ١٦٢، وطرفه عند ابن ماجه (٢٥٢٢)، وابن الأثير في أسد الغابة ٤/ ٤٩٠.
حضرت شرحبیل بن سمط رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ہم نے حضرت کعب بن مرہ رضی اللہ عنہ سے کہا کہ اے کعب رضی اللہ عنہ! ہمیں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی بیان کردہ کوئی حدیث سنائیں اور اللہ سے ڈریں! حضرت کعب بن مرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ دشمن پر تیر چلاؤ۔ جس کا تیر دشمن کو لگ گیا اللہ تعالیٰ جنت میں اس کا ایک درجہ بلند فرما دیتے ہیں۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ ارشاد سن کر حضرت عبد الرحمن بن ابی نحام رضی اللہ عنہ نے کہا کہ یا رسول اللہ! وہ درجہ کتنا ہے! حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ وہ درجہ تمہارے باپ کے گھر کی دہلیز جیسا نہیں بلکہ دو درجوں کے درمیان سو سال کی مسافت کا فاصلہ ہے۔ ہم نے پھر کہا اے کعب رضی اللہ عنہ! حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی بیان کردہ کوئی حدیث سنائیں اور اس سے ڈریں۔ انہوں نے فرمایا کہ میں نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جس شخص کے بال اللہ کے راستے میں سفید ہوئے اس کے لیے قیامت کے دن نور ہوگا اور جس شخص نے اللہ کے راستہ میں تیر چلایا یہ اس شخص کی طرح ہے جس نے ایک غلام آزاد کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20535]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20535، ترقيم محمد عوامة 19732)
ترقیم عوامۃ: 19733 ترقیم الشثری: -- 20536
٢٠٥٣٦ - حدثنا وكيع نا محمد بن عبد الله عن ليث (١) (بن) (٢) المتوكل (المحاربي) (٣) عن مالك بن عبد الله (الخثعمي) (٤) قال: قال رسول الله ﷺ:"من اغبرت قدماه في سبيل الله حرمه الله على النار" (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، هـ]: زيادة (عن).
(٢) في [أ، ب، جـ، س، ط، هـ]: (أبي).
(٣) في [أ، ب، س، ط، هـ]: (الناجي).
(٤) في [ك]: (الخثمعي).
(٥) مجهول؛ ليث بن المتوكل مجهول، أخرجه أحمد (٢١٩٦٣)، والطبراني ١٩/ (٦٦١)، وابن قانع ٣/ ٥٥، وابن المبارك في الجهاد (٣٣)، والدارمي (٢٣٩٧)، وابن عاصم في الآحاد (٢٧٧٧)، وابن الأثير في أسد الغابة ٥/ ٣٢.
حضرت مالک بن عبد اللہ خثعمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جس شخص کے قدم اللہ کے راستے میں گرد آلود ہوئے اللہ تعالیٰ اس پر جہنم کو حرام کردیتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20536]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20536، ترقيم محمد عوامة 19733)
ترقیم عوامۃ: 19734 ترقیم الشثری: -- 20537
٢٠٥٣٧ - حدثنا وكيع نا سفيان نا يحيى بن عمرو بن سلمة عن ابيه قال: قال عبد الله: لئن امتع بسوط في سبيل الله احب إلي من حجة في إثر حجة (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ يحيى بن عمرو بن سلمة صدوق، أخرجه الطبراني (٨٥٧٥) و (٩١٥٨)، وابن المبارك في الجهاد (٢٢٦)، والخطيب في الموضح ١/ ٣٣٢.
حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں اللہ کے راستے میں کسی مجاہد کو ایک کوڑا استعمال کے لیے دے دوں یہ مجھے حج کے بعد حج کرنے سے زیادہ محبوب ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20537]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20537، ترقيم محمد عوامة 19734)
ترقیم عوامۃ: 19735 ترقیم الشثری: -- 20538
٢٠٥٣٨ - حدثنا وكيع نا إسماعيل عن قيس قال: سمعت سعدا يقول: إني اول العرب رمى بسهم في سبيل الله (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت سعد رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں پہلا عرب ہوں جس نے اللہ کے راستے میں تیر چلایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20538]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20538، ترقيم محمد عوامة 19735)
ترقیم عوامۃ: 19736 ترقیم الشثری: -- 20539
٢٠٥٣٩ - حدثنا يزيد بن هارون انا يحيى بن سعيد (عن سعيد) (١) عن عبد الله بن ابي قتادة عن ابيه قال: جاء رجل إلى رسول الله ﷺ فقال: (يا) (٢) رسول الله! (إن) (٣) قتلت في سبيل (الله) (٤) كفر الله به (خطاياي) (٥) فقال رسول الله ﷺ:"إن قتلت في سبيل الله (صابرا) (٦) محتسبا مقبلا غير مدبر كفر الله به خطاياك إلا الدين، كذا قال لي (جبريل) (٧) " (٨) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ع].
(٢) سقط من: [جـ].
(٣) في [ز، ك]: (لئن)، وفي [جـ]: (لأن)، وفي [ب]: (إني).
(٤) سقط من: [س]، وفي [أ، ب]: زيادة (تعالى).
(٥) في [أ، ب، س، ط]: (خطاي).
(٦) في [س]: (ضامرًا).
(٧) في [ط]: (حبرائيل).
(٨) صحيح؛ أخرجه مسلم (١٨٨٥)، وأحمد (٢٢٥٤٢).
حضرت ابو قتادہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے عرض کیا کہ اگر میں اللہ کے راستے میں شہید ہو جاؤں تو کیا میرے سارے گناہ معاف ہوجائیں گے؟ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کہ اگر تم صبر کرتے ہوئے، ثواب کی نیت کرتے ہوئے، آگے بڑھتے ہوئے اور پیچھے نہ دیکھتے ہوئے شہید ہوئے، تو قرض کے علاوہ تمہارے سارے گناہ معاف ہوجائیں گے۔ مجھے جبریل نے یونہی بتایا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20539]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20539، ترقيم محمد عوامة 19736)