🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
33. من قال: إذا أنهر الله فكل ما خلا سنا أو عظما
جو حضرات فرماتے ہیں کہ ناخن اور ہڈی کے علاوہ ہر وہ چیز جو خون بہائے اس سے ذبح کرنا جائز ہے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 20178 ترقیم الشثری: -- 20995
٢٠٩٩٥ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن (عبد الملك) (١) عن عطاء قال: إذا ذبحت بالعود والمروة فقطعت الاوداج فليس به باس.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ].
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ جب تم لکڑی یا نوکیلے پتھر سے ذبح کرو اور رگیں کاٹ دو تو اس میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20995]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20995، ترقيم محمد عوامة 20178)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 20179 ترقیم الشثری: -- 20996
٢٠٩٩٦ - حدثنا يحيى بن (سعيد) (١) (عن) (٢) سلمة بن بشر عن عكرمة قال: (سالته) (٣) عن الذبيحة بالمروة (فقال) (٤) : إذا كانت حديدة لا (تثرد) (٥) الاوداج فكل.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من [جـ].
(٢) في [ط]: (بن).
(٣) في [جـ]: (سألت).
(٤) في [س]: (فقالت).
(٥) في [جـ، ز]: (تتر)، وفي [هـ]: (ترد)، وفي [س، ط]: (رد).

حضرت سلمہ بن بشر کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عکرمہ سے سوال کیا کہ کیا نوکیلے پتھر سے ذبح کرنا جائز ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ جب وہ تیز دھار ہو اور رگوں کو کاٹ دے تو کھالو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20996]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20996، ترقيم محمد عوامة 20179)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 20180 ترقیم الشثری: -- 20997
٢٠٩٩٧ - حدثنا غندر (حدثنا) (١) شعبة عن (عبد الله) (٢) بن ابي (السفر) (٣) قال: سمعت الشعبي يقول: كل ذبيحة المروة.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (عن)، وفي [س]: (نا).
(٢) في [س]: (عبد).
(٣) في [س]: (أسفر).

حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ نوکیلے پتھر کا ذبیحہ کھالو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20997]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20997، ترقيم محمد عوامة 20180)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 20181 ترقیم الشثری: -- 20998
٢٠٩٩٨ - حدثنا الفضل بن (دكبن) (١) عن إسرائيل عن السدي (٢) عن الوليد بن عتبة قال: (قال) (٣) (علي) (٤) : إذا لم نجد إلا المروة [فاذبح بها (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س، ط]: (وكين)، وفي [ب]: (دلكين).
(٢) في [أ، ب، ز، س، ط، ك]: (البدري)، وفي [جـ]: (المعري)، وفي [ع]: (الهجري).
(٣) في [جـ]: زيادة (قال).
(٤) سقط من: [أ، ب].
(٥) مجهول، لجهالة الوليد بن عتبة.

حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب تمہیں نوکیلے پتھر کے علاوہ کچھ نہ ملے تو اسی سے ذبح کرلو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20998]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20998، ترقيم محمد عوامة 20181)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 20182 ترقیم الشثری: -- 20999
٢٠٩٩٩ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن اشعث عن الشعبي قال: كل ما ذبح بالشفرة والمروة] (١) والقصبة والعود، (و) (٢) ما افرى الاوداج وانهر الدم، وكان يكره السن والعظم والظفر.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط ما بين المعكوفين من: [ز].
(٢) في [أ، ب، جـ، ز، س، ط، ك]: زيادة (و).

حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ تیز دھار آلے، نوکیلے پتھر، بانس کی دھار، لکڑی اور ہر اس چیز سے ذبح کردہ جانور کو کھالو جو رگوں کو کاٹ دے اور خون بہائے۔ البتہ دانت ہڈی اور ناخن سے ذبح کرنا مکروہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20999]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20999، ترقيم محمد عوامة 20182)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 20183 ترقیم الشثری: -- 21000
٢١٠٠٠ - حدثنا ابن عيينة عن زيد بن اسلم عن عطاء بن يسار ان غلاما من بني حارثة كان يرعى لقحة لنا (١) فاتاها الموت وليس معه ما يذكيها فاخذ (وتدا) (٢) فنحرها فسال النبي ﷺ (فامره) (٣) باكلها (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ز، ك]: زيادة (فأخذ).
(٢) في [جـ]: (وته).
(٣) في [جـ]: (فأمر).
(٤) مرسل؛ عطاء تابعي، أخرجه عبد الرزاق (٨٦٢٦)، وأخرجه متصلًا من طريق عطاء عن رجل من بني حارثة: أحمد (٢٣٦٤٧)، وأبو داود (٢٨٢٣)، والبيهقي ٩/ ٢٥٠، ومن طريق عطاء عن أبي سعيد أخرجه النسائي ٧/ ٢٢٥، وابن عدي ٢/ ٥٥٢.

حضرت عطاء بن یسار فرماتے ہیں کہ بنو حارثہ کا ایک غلام ہماری ایک دودھ دینے والی اونٹنی چرا رہا تھا، وہ اونٹنی اچانک مرنے لگی، اس کے پاس کوئی ایسی چیز نہ تھی جس سے وہ اسے ذبح کرتا، اس نے باندھنے کی کھونٹی اٹھائی اور اسے نحر کردیا، پھر اس بارے میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا تو آپ نے اسے کھانے کا حکم دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 21000]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21000، ترقيم محمد عوامة 20183)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 20184 ترقیم الشثری: -- 21001
٢١٠٠١ - حدثنا جرير عن الركين (١) عن ابي طلحة الاسدي قال: (كنت) (٢) جالسا عند ابن عباس فاتاه اعرابي فقال: كنت (في) (٣) غنم (فعدا) (٤) الذئب (فبقر) (٥) (النعجة) (٦) من غنمي، (فنثر) (٧) (قصبها) (٨) في الارض فاخذت ظرارا (٩) من الاظرة فضربت بعضه ببعض حتى صار لي منه كهيئة السكين، فذبحت به الشاة و (اهرقت) (١٠) به الدم، وقطعت العروق فقال: انظر (ما) (١١) مس الارض منها فاقطعه فإنه قد مات وكل سائرها (١٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (الدكين).
(٢) في [س]: (كلت).
(٣) في [س]: (من).
(٤) في [س، ط، هـ]: (فعلا).
(٥) في [س، هـ]: (فنفر).
(٦) في [س]: (النمجة).
(٧) في [س]: (فسبر)، وفي [هـ]: (فبر).
(٨) القصب: الأمعاء، وفي [س، هـ]: (وصبها).
(٩) في [س]: (صرارًا)، وفي [هـ]: (طرارًا).
(١٠) في [ز، ك]: (وأهراقت).
(١١) في [ط]: (حدا).
(١٢) حسن؛ أبو طلحة صدوق.

حضرت ابو طلحہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس بیٹھا تھا کہ ایک دیہاتی آیا اور اس نے کہا کہ میں اپنے بکریوں کے ریوڑ کو چرا رہا تھا کہ ایک بھیڑیا آیا اور اس نے ایک بھیڑ پر حملہ کردیا۔ اس نے بھیڑ کو بالکل نڈھال کردیا نا اور اس کی انتڑی باہر نکال دی۔ میں نے ایک پتھر کو توڑکر چھری کی طرح بنایا اور اس سے بکری کو ذبح کردیا۔ اس کا خون بھی بہا اور اس کی رگیں بھی کٹ گئیں۔ اب فرمائیں کہ اس بکری کا کیا حکم ہے؟ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ دیکھو اس کا جو حصہ زمین سے لگا ہے اسے کاٹ دو کیونکہ وہ مر چکا ہے، اور باقی کو کھالو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 21001]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21001، ترقيم محمد عوامة 20184)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 20185 ترقیم الشثری: -- 21002
٢١٠٠٢ - حدثنا محمد بن بشر عن مسعر عن عاصم عن زر قال: قال عمر: (ليذكين) (١) لكم (٢) الاسل (٣) : الرماح والنبل (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (نزكين)، وفي [ك]: (المبدكين)، وفي [ز]: (لليزكين)، وفي [هـ]: (ولا يذكين).
(٢) في [هـ]: زيادة (إلا).
(٣) في [أ، هـ]: زيادة (و).
(٤) ضعيف؛ عاصم ضعيف في زر.

حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نیزے اور تیر بھی تمہارے لیے (جانور کو) ذبح کرنے کا کام دے سکتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 21002]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21002، ترقيم محمد عوامة 20185)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 20186 ترقیم الشثری: -- 21003
٢١٠٠٣ - حدثنا (ابو) (١) معاوية عن حجاج عن نافع عن (ابن) (٢) كعب بن مالك عن ابيه ان (جويرية) (٣) لهم سوداء ذبحت شاة بمروة فسال النبي ﷺ عن ذلك فامره (باكلها) (٤) (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ].
(٢) سقط من: [جـ].
(٣) في [ز، ك]: (جويرة).
(٤) في [هـ]: (بأكله).
(٥) منقطع حكمًا؛ حجاج مدلس، ومن طريق آخر، أخرجه البخاري (٢٣٠٤)، وأحمد (١٥٧٦٨).

حضرت کعب بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میری ایک سیاہ فام باندی نے نوکیلے پتھر سے ایک بکری ذبح کی، اس بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سوال کیا گیا تو آپ نے اس کے کھانے کا حکم دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 21003]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21003، ترقيم محمد عوامة 20186)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 20187 ترقیم الشثری: -- 21004
٢١٠٠٤ - حدثنا ابو خالد الاحمر عن حجاج عن حماد عن إبراهيم عن ابن مسعود قال (١) : كل ما افرى الاوداج إلا سن او ظفر (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (قا).
(٢) منقطع؛ إبراهيم لم يدرك ابن مسعود.

حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ دانت اور ناخن کے علاوہ ہر وہ چیز جو رگیں کاٹ دے اس کو کھالو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 21004]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21004، ترقيم محمد عوامة 20187)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں