🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
461. باب وفاته صلى الله عليه وسلم - ذكر البيان بأن دعاء المصطفى صلى الله عليه وسلم باللحوق بالرفيق الأعلى كان في علته تلك وهو بين سحر عائشة ونحرها-
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال (وفات) کا بیان - ذکر بیان کہ مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم کی رفیق اعلیٰ سے ملنے کی دعا اس بیماری میں تھی جب وہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے سینے اور گردن کے درمیان تھے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6618
أَخْبَرَنَا ابْنُ قُتَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ مَوْهَبٍ ، حَدَّثَنَا الْمُفَضَّلُ بْنُ فَضَالَةَ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، أَنَّ عَائِشَةَ أَخْبَرَتْهُ، أَنَّهَا سَمِعَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَصْغَتْ إِِلَيْهِ قَبْلَ أَنْ يَمُوتَ، وَهِيَ مُسْنِدَتُهُ إِِلَى صَدْرِهَا، يَقُولُ: " اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي، وَارْحَمْنِي، وَأَلْحِقْنِي بِالرَّفِيقِ الأَعْلَى" .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال سے پہلے انہوں نے کان لگا کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے سینے کے ساتھ ٹیک لگائی ہوئی تھی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ فرما رہے تھے: «اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي وَارْحَمْنِي وَأَلْحِقْنِي بِالرَّفِيقِ الْأَعْلَى» ”اے اللہ! تو میری مغفرت کر دے، مجھ پر رحم فرما اور مجھے رفیقِ اعلیٰ کے ساتھ ملا دے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6618]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 198، 664، 665، 679، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 418، وابن الجارود فى "المنتقى"، 13، 359، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 123، 1621، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2116، 2117، 2118، 2119، 2120، 2121، 2124، 6588، 6591، 6596، 6599، 6600، 6601، 6602، 6614، 6616، 6617، 6618، 6873، 6874، 7116، والترمذي فى (جامعه) برقم: 362، 3496، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1232، 1233، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1483، وأحمد فى (مسنده) برقم: 2083» «رقم طبعة با وزير 6584»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط Null
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
462. باب وفاته صلى الله عليه وسلم - ذكر زجر المصطفى صلى الله عليه وسلم عن اتخاذ قبره مسجدا بعده-
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال (وفات) کا بیان - ذکر کہ مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی قبر کو ان کے بعد مسجد بنانے سے منع کیا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6619
أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى بْنِ مُجَاشِعٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْعَصَّارُ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ ، وَعَائِشَةَ أخبراه، أن رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا حَضَرَتْهُ الْوَفَاةُ، جَعَلَ يُلْقِي عَلَى وَجْهِهِ طَرَفَ خَمِيصَةٍ، فَإِِذَا اغْتَمَّ بِهَا، كَشَفَهَا عَنْ وَجْهِهِ، وَهُوَ يَقُولُ: " لَعْنَةُ اللَّهِ عَلَى الْيَهُودِ وَالنَّصَارَى، اتَّخَذُوا قُبُورَ أَنْبِيَائِهِمْ مَسَاجِدَ" ، قَالَ: تَقُولُ عَائِشَةُ: يُحَذِّرُهُمْ مِثْلَ الَّذِي صَنَعُوا.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتے ہیں کہ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کا وقت قریب آیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے چادر کا کنارہ اپنے چہرے پر ڈال لیا، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس سے گھٹن محسوس ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اپنے چہرے سے ہٹا دیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ یہودیوں اور عیسائیوں پر لعنت کرے جنہوں نے اپنے انبیاء کی قبروں کو مساجد بنا لیا۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کو ان لوگوں کا سا طرزِ عمل اختیار کرنے سے منع کرنا چاہ رہے تھے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6619]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 435، 1330، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 529، وابن الجارود فى "المنتقى"، 194، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2327، 3182، 6619، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 702، وأحمد فى (مسنده) برقم: 1909» «رقم طبعة با وزير 6585»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «تخريج فقه السيرة» (468): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط Null
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
463. باب وفاته صلى الله عليه وسلم - ذكر البيان بأن المصطفى صلى الله عليه وسلم أراد في اليوم الذي توفي فيه الخروج إلى أمته-
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال (وفات) کا بیان - ذکر بیان کہ مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس دن جب وہ وفات پا گئے اپنی امت کے پاس جانے کا ارادہ کیا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6620
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ جَمِيلٍ الْمَرْوَزِيُّ ، حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، وَيُونُسُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، قَالَ: وَأَخْبَرَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ ، أَنَّ الْمُسْلِمِينَ بَيْنَا هُمْ فِي صَلاةِ الْفَجْرِ يَوْمَ الاثْنَيْنِ وَأَبُو بَكْرٍ يُصَلِّي بِهِمْ، لَمْ يَفْجَأْهُمْ إِِلا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَدْ كَشَفَ سِتْرَ حُجْرَةَ عَائِشَةَ، " فَنَظَرَ إِِلَيْهِمْ وَهُمْ صُفُوفٌ فِي صَلاتِهِمْ، ثُمَّ تَبَسَّمَ فَضَحِكَ، فَنَكَصَ أَبُو بَكْرٍ عَلَى عَقِبِهِ لِيَصِلَ الصَّفَّ، وَظَنَّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُرِيدُ أَنْ يَخْرُجَ إِِلَى الصَّلاةِ، قَالَ أَنَسٌ: وَهَمَّ الْمُسْلِمُونَ أَنْ يَفْتَتِنُوا فِي صَلاتِهِمْ فَرَحًا بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ رَأَوْهُ، فَأَشَارَ إِِلَيْهِمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنِ اقْضُوا صَلاتَكُمْ، ثُمَّ دَخَلَ الْحُجْرَةَ، وَأَرْخَى السِّتْرَ بَيْنَهُ وَبَيْنَهُمْ، وَتُوُفِّيَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَلِكَ الْيَوْمَ" . قَالَ قَالَ الزُّهْرِيُّ، وَأَخْبَرَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ ، أَنَّهُ لَمَّا تُوُفِّيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَامَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ فِي النَّاسِ خَطِيبًا، فَقَالَ: " لا أَسْمَعَنَّ أَحَدًا يَقُولُ: إِِنَّ مُحَمَّدًا صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ مَاتَ، إِِنَّ مُحَمَّدًا صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَمُتْ، وَلَكِنْ أَرْسَلَ إِِلَيْهِ رَبُّهُ كَمَا أَرْسَلَ إِِلَى مُوسَى، فَلَبِثَ عَنْ قَوْمِهِ أَرْبَعِينَ لَيْلَةً" . قَالَ قَالَ الزُّهْرِيُّ، وَأَخْبَرَنِي سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيِّبِ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ ، قَالَ فِي خُطْبَتِهِ: " إِِنِّي لأَرْجُو أَنْ يُقَطِّعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيْدِي رِجَالٍ وَأَرْجُلَهُمْ يَزْعُمُونَ أَنَّهُ مَاتَ" . قَالَ قَالَ الزُّهْرِيُّ، أَخْبَرَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ، أَنَّ عَائِشَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخْبَرَتْهُ:" أَنَّ أَبَا بَكْرٍ أَقْبَلَ عَلَى فَرَسٍ مِنْ مَسْكَنِ بِالسُّنْحِ حَتَّى نَزَلَ، فَدَخَلَ الْمَسْجِدَ، فَلَمْ يُكَلِّمِ النَّاسَ حَتَّى دَخَلَ عَلَى عَائِشَةَ، فَتَيَمَّمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ مُسَجًّى بِبُرْدَةَ حِبَرَةٍ، فَكَشَفَ عَنْ وَجْهِهِ، فَأَكَبَّ عَلَيْهِ فَقَبَّلَهُ وَبَكَى، ثُمَّ قَالَ: بِأَبِي أَنْتَ،" وَاللَّهِ لا يَجْمَعُ اللَّهُ عَلَيْكَ مَوْتَتَيْنِ أَبَدًا، أَمَّا الْمُوتَةُ الَّتِي كُتِبَتْ عَلَيْكَ فَقَدْ مُتَّهَا" . قَالَ قَالَ الزُّهْرِيُّ: قَالَ أَبُو سَلَمَةَ، أَخْبَرَنِي ابْنُ عَبَّاسٍ ، أَنَّ أَبَا بَكْرٍ خَرَجَ وَعُمَرُ يُكَلِّمُ النَّاسَ، فَقَالَ: اجْلِسْ، فَأَبَى عُمَرُ أَنْ يَجْلِسَ، فَقَالَ: اجْلِسْ، فَأَبَى أَنْ يَجْلِسَ، فَتَشَهَّدَ أَبُو بَكْرٍ، فَمَالَ النَّاسُ إِِلَيْهِ، وَتَرَكُوا عُمَرَ، فَقَالَ:" أَيُّهَا النَّاسُ، مَنْ كَانَ مِنْكُمْ يَعْبُدُ مُحَمَّدًا، فَإِِنَّ مُحَمَّدًا صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ مَاتَ، وَمَنْ كَانَ يَعْبُدُ اللَّهَ، فَإِِنَّ اللَّهَ حَيٌّ لا يَمُوتُ، قَالَ اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى: وَمَا مُحَمَّدٌ إِلا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ أَفَإِنْ مَاتَ أَوْ قُتِلَ انْقَلَبْتُمْ عَلَى أَعْقَابِكُمْ وَمَنْ يَنْقَلِبْ عَلَى عَقِبَيْهِ فَلَنْ يَضُرَّ اللَّهَ شَيْئًا وَسَيَجْزِي اللَّهُ الشَّاكِرِينَ سورة آل عمران آية 144"، قَالَ: وَاللَّهِ لَكَأَنَّ النَّاسَ لَمْ يَكُونُوا يَعْلَمُونَ أَنَّ اللَّهَ جَلَّ وَعَلا أَنْزَلَ هَذِهِ الآيَةَ إِِلا حِينَ تَلاهَا أَبُو بَكْرٍ، فَتَلَقَّاهَا مِنْهُ النَّاسُ كُلُّهُمْ، فَلَمْ تَسْمَعْ بَشَرًا إِِلا يَتْلُوهَا . قَالَ قَالَ الزُّهْرِيُّ: وَأَخْبَرَنِي سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيِّبِ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ ، قَالَ:" وَاللَّهِ مَا هُوَ إِِلا أَنْ سَمِعْتُ أَبَا بَكْرٍ تَلاهَا عُقِرْتُ حَتَّى مَا تُقِلُّنِي رِجْلايَ، وَأَهْوَيْتُ إِِلَى الأَرْضِ، وَعَرَفْتُ حِينَ سَمِعْتُهُ تَلاهَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ مَاتَ" . قَالَ قَالَ الزُّهْرِيُّ: وَأَخْبَرَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ، أَنَّهُ سَمِعَ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ مِنَ الْغَدِ حِينَ بُويِعَ أَبُو بَكْرٍ فِي مَسْجِدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَاسْتَوَى أَبُو بَكْرٍ عَلَى مِنْبَرِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَامَ عُمَرُ، فَتَشَهَّدَ قَبْلَ أَبِي بَكْرٍ، ثُمَّ قَالَ:" أَمَّا بَعْدُ، فَإِِنِّي قَدْ قُلْتُ لَكُمْ أَمْسِ مَقَالَةً لَمْ تَكُنْ كَمَا قُلْتُ، وَإِِنِّي وَاللَّهِ مَا وَجَدْتُهَا فِي كِتَابٍ أَنْزَلَهُ اللَّهُ، وَلا فِي عَهْدٍ عَهِدَهُ إِِلَيَّ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَلَكِنْ كُنْتُ أَرْجُو أَنْ يَعِيشَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى يَدْبُرَنَا، يَقُولُ: حَتَّى يَكُونَ آخِرَنَا، فَاخْتَارَ اللَّهُ جَلَّ وَعَلا لِرَسُولِهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الَّذِي عِنْدَهُ عَلَى الَّذِي عِنْدَكُمْ، وَهَذَا كِتَابُ اللَّهِ هَدَى اللَّهُ بِهِ رَسُولَهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَخُذُوا بِهِ تَهْتَدُوا بِمَا هَدَى اللَّهُ بِهِ رَسُولَهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ لوگ پیر کے دن فجر کی نماز ادا کر رہے تھے۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ انہیں نماز پڑھا رہے تھے، اچانک نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے حجرے کے پردے کو ہٹایا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کی طرف دیکھا، وہ نماز میں صفیں بنائے ہوئے تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مسکرا دیے پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہنس پڑے، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ الٹے قدموں پیچھے ہٹ کر صف میں شامل ہونے لگے۔ انہوں نے یہ گمان کیا کہ شاید نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے لیے تشریف لائیں گے۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: لوگوں نے ارادہ کیا کہ وہ اپنی نماز کے بارے میں آزمائش کا شکار ہو جائیں، یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کی خوشی میں (اپنی نماز کو توڑ دیں) تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کو اشارہ کیا: ”تم لوگ اپنی نماز کو مکمل کر لو“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم حجرے کے اندر تشریف لے گئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اور لوگوں کے درمیان پردے کو گرا دیا۔ اسی دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہو گیا۔ زہری رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے مجھے یہ بتایا: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہو گیا تو سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ لوگوں کے درمیان خطبہ دینے کے لیے کھڑے ہوئے اور انہوں نے فرمایا: ”میں کسی بھی شخص کو یہ کہتے ہوئے ہرگز نہ سنوں کہ سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا انتقال ہو گیا ہے۔ سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا انتقال نہیں ہوا بلکہ ان کے پروردگار نے ان کو بلایا ہے جس طرح اس نے سیدنا موسیٰ علیہ السلام کو بلایا تھا، تو وہ چالیس دن تک اپنی قوم سے دور رہے تھے۔“ زہری رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سعید بن مسیب رحمہ اللہ نے مجھے یہ بتایا: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے اپنے خطبے میں یہ بھی کہا: ”مجھے یہ امید ہے کہ اللہ کے رسول ان لوگوں کے ہاتھ اور پاؤں کٹوا دیں گے جو یہ گمان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہو گیا ہے۔“ زہری رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ابوسلمہ بن عبدالرحمن رحمہ اللہ نے مجھے یہ بات بتائی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے انہیں یہ بتایا: سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ «السُّنْحِ» ”سُنح“ میں موجود اپنے گھر سے گھوڑے پر سوار ہو کر تشریف لائے، وہ اس سے نیچے اترے اور مسجد میں داخل ہوئے۔ انہوں نے کسی کے ساتھ کوئی بات نہیں کی یہاں تک کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے گھر کے اندر آئے، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف بڑھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس وقت یمنی چادر کے ذریعے ڈھانپ دیا گیا تھا۔ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے سے کپڑے کو ہٹایا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر جھکے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا بوسہ لیا اور رونے لگے، پھر انہوں نے کہا: ”میرے والد آپ پر قربان ہوں۔ اللہ کی قسم! اللہ تعالیٰ آپ پر کبھی دو موتیں جمع نہیں کرے گا، جہاں تک اس موت کا تعلق تھا جو آپ پر لازم کی گئی تھی وہ موت آپ کو آ گئی ہے۔“ زہری رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ابوسلمہ رحمہ اللہ نے یہ بات بیان کی کہ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے مجھے یہ بتایا: سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ باہر آئے۔ اس وقت سیدنا عمر رضی اللہ عنہ لوگوں کے ساتھ بات چیت کر رہے تھے۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: ”بیٹھ جاؤ۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے بیٹھنے سے انکار کر دیا۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے (دوبارہ) کہا: ”بیٹھ جاؤ۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے بیٹھنے سے انکار کر دیا۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کلمہ شہادت پڑھا تو لوگ ان کی طرف متوجہ ہو گئے اور انہوں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو چھوڑ دیا۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اے لوگو! تم میں جو شخص سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی عبادت کرتا تھا تو (جان لے کہ) سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا انتقال ہو گیا ہے اور جو شخص اللہ تعالیٰ کی عبادت کرتا ہے تو بے شک اللہ تعالیٰ زندہ ہے، اسے موت نہیں آئے گی۔“ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے: ﴿وَمَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ أَفَإِنْ مَاتَ أَوْ قُتِلَ انْقَلَبْتُمْ عَلَى أَعْقَابِكُمْ وَمَنْ يَنْقَلِبْ عَلَى عَقِبَيْهِ فَلَنْ يَضُرَّ اللَّهَ شَيْئًا وَسَيَجْزِي اللَّهُ الشَّاكِرِينَ﴾ [سورة آل عمران: 144] ”محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) رسول ہیں ان سے پہلے بھی رسول گزر چکے ہیں تو کیا اگر وہ انتقال کر جائیں یا انہیں شہید کر دیا جائے تو تم اپنی ایڑیوں کے بل پلٹ جاؤ گے؟ جو شخص اپنی ایڑیوں کے بل پلٹ جائے گا وہ اللہ تعالیٰ کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچائے گا اور اللہ تعالیٰ شکر کرنے والوں کو عنقریب جزا عطا کرے گا۔“ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: اللہ کی قسم! یوں لگتا تھا جیسے لوگوں کو اس بات کا علم ہی نہیں تھا کہ اللہ تعالیٰ نے یہ آیت بھی نازل کی ہے۔ انہیں اس بات کا علم اس وقت ہوا جب سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے ان کے سامنے یہ آیت تلاوت کی تو سب لوگوں نے ان سے یہ آیت سیکھ لی اور ہر شخص اس کی تلاوت کر رہا تھا۔ زہری رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: سعید بن مسیب رحمہ اللہ نے مجھے بتایا کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے (بعد میں) بتایا: ”اللہ کی قسم! جب میں نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو یہ آیت تلاوت کرتے ہوئے سنا تو میرے پاؤں کاٹ دیے گئے یہاں تک کہ میری ٹانگیں میرا وزن برداشت نہیں کر رہی تھیں، یہاں تک کہ میں زمین کی طرف جھک گیا جب میں نے انہیں یہ آیت تلاوت کرتے ہوئے سنا تو مجھے یقین ہو گیا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہو چکا ہے۔“ زہری رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے مجھے بتایا: اگلے دن جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مسجد میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی بیعت کی جانے لگی تو انہوں نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے ہوئے سنا، اس وقت سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے منبر پر بیٹھ چکے تھے۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے، انہوں نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے پہلے کلمہ شہادت پڑھا اور پھر یہ کہا: ”امابعد! کل میں نے آپ لوگوں سے جو بات کہی تھی ویسا نہیں تھا جس طرح میں نے کہا تھا، اللہ کی قسم! میں نے نہ تو یہ بات اللہ کی کتاب میں پائی ہے جسے اللہ نے نازل کیا ہے اور نہ ہی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بارے میں ہمیں کوئی ہدایت کی تھی، لیکن مجھے یہ امید تھی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اتنے عرصے تک زندہ رہیں گے کہ آپ کا وصال ہم سب کے بعد ہو گا (یہاں الفاظ میں راوی کو شک ہے) لیکن اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول کے لیے اپنی بارگاہ کو اختیار کیا، اس چیز کے مقابلے میں جو تمہارے پاس ہے، تو یہ اللہ کی کتاب ہے، اس کے مطابق اللہ نے اپنے رسول کو ہدایت دی تم اسے حاصل کر لو اور تم اس چیز کے ذریعے ہدایت حاصل کر لو جس کے ذریعے اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول کو ہدایت دی تھی۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6620]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 680، 681، 754، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 419، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 867، 1488، 1650، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2065، 6620، 6875، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1830، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1624، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12255، والحميدي فى (مسنده) برقم: 1222» «رقم طبعة با وزير 6586»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «تخريج فقه السيرة» (470): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط Null
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
464. باب وفاته صلى الله عليه وسلم - ذكر ما كانت تبكي فاطمة رضي الله عنها أباها حين قبضه الله جل وعلا إلى جنته-
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال (وفات) کا بیان - ذکر کہ فاطمہ رضی اللہ عنہا اپنے والد کو رو رہی تھیں جب اللہ جل وعلا نے انہیں اپنی جنت کی طرف اٹھایا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6621
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ الصُّوفِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الرُّومِيِّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ فَاطِمَةَ بَكَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ: " يَا أَبَتَاهُ مِنْ رَبِّهِ مَا أَدْنَاهُ، يَا أَبَتَاهُ إِِلَى جِبْرِيلَ أَنْعَاهُ، يَا أَبَتَاهُ جُنَّةُ الْفِرْدَوْسِ مَأْوَاهُ" .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم (کے وصال) پر رونے لگیں، انہوں نے کہا: «يَا أَبَتَاهْ، أَجَابَ رَبًّا دَعَاهُ» ”اے ابا جان! آپ کو اپنے پروردگار کی بارگاہ میں کتنا قرب حاصل ہے“، «يَا أَبَتَاهْ، إِلَى جِبْرِيلَ نَنْعَاهُ» ”اے ابا جان! ہم سیدنا جبرائیل کو آپ کے وصال کی اطلاع دیتے ہیں“، «يَا أَبَتَاهْ، جَنَّةُ الْفِرْدَوْسِ مَأْوَاهُ» ”اے ابا جان! جنت الفردوس آپ کا ٹھکانہ ہے“۔ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6621]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 4462، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6613، 6621، 6622، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1412، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1629، 1630، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 6829، 7262، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12629» «رقم طبعة با وزير 6587»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - وهو مختصر الذي بعده. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط Null
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
465. باب وفاته صلى الله عليه وسلم - ذكر الخبر المدحض قول من زعم أن هذا الخبر تفرد به عبد الرزاق عن معمر-
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال (وفات) کا بیان - ذکر خبر جو اس دعوے کو رد کرتی ہے کہ یہ خبر صرف عبد الرزاق نے معمر سے روایت کی
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6622
أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى بْنِ مُجَاشِعٍ ، حَدَّثَنَا إِِسْمَاعِيلُ بْنُ يُونُسَ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: لَمَّا تَغَشَّى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْكَرْبُ كَانَ رَأْسُهُ فِي حِجْرِ فَاطِمَةَ، فَقَالَتْ فَاطِمَةُ: وَا كَرْبَاهُ لِكَرْبِكَ الْيَوْمَ يَا أَبَتَاهُ، فَرَفَعَ رَأْسَهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ: " لا كَرْبَ عَلَى أَبِيكِ بَعْدَ الْيَوْمِ يَا فَاطِمَةُ" ، فَلَمَّا تُوُفِّيَ قَالَتْ فَاطِمَةُ: وَا أَبَتَاهُ أَجَابَ رَبًّا دَعَاهُ، وَا أَبَتَاهُ مِنْ رَبِّهِ مَا أَدْنَاهُ، وَا أَبَتَاهُ إِِلَى جَنَّةِ الْفِرْدَوْسِ مَأْوَاهُ، وَا أَبَتَاهُ إِِلَى جِبْرِيلَ أَنْعَاهُ، قَالَ أَنَسٌ: فَلَمَّا دَفَنَّاهُ، مَرَرْتُ بِمَنْزِلِ فَاطِمَةَ، فَقَالَتْ: يَا أَنَسُ، أَطَابَتْ أَنْفُسُكُمْ أَنْ تَحْثُوا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ التُّرَابَ؟.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تکلیف زیادہ ہو گئی تو آپ کا سر اس وقت سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کی گود میں تھا، سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی: ابا جان! آپ کو آج کتنی تکلیف ہو رہی ہے؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا سر مبارک اٹھایا اور فرمایا: ”اے فاطمہ! آج کے بعد تمہارے باپ کو کبھی کوئی تکلیف نہیں ہو گی۔“ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہو گیا تو سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے کہا: ہائے ابا جان! آپ نے اپنے پروردگار کی پکار پر لبیک کہا؛ ہائے ابا جان! آپ کو اپنے پروردگار کی بارگاہ میں کتنا قرب حاصل تھا؛ ہائے ابا جان! جنت الفردوس آپ کا ٹھکانہ ہے؛ ہائے ابا جان! سیدنا جبرائیل علیہ السلام کو ہم آپ کے وصال کی اطلاع دیتے ہیں۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دفن کر دیا تو میرا گزر سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے گھر کے پاس سے ہوا، انہوں نے فرمایا: اے انس! تم نے کیسے یہ برداشت کیا کہ تم اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر مٹی ڈالو؟ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6622]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 4462، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6613، 6621، 6622، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1412، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1629، 1630، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 6829، 7262، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12629» «رقم طبعة با وزير 6588»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «تخريج فقه السيرة» (466)، «مختصر الشمائل» (334): خ. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط Null
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
466. باب وفاته صلى الله عليه وسلم - ذكر وصف الثياب التي قبض المصطفى صلى الله عليه وسلم فيها-
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال (وفات) کا بیان - ذکر وصف کہ وہ کپڑے جن میں مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6623
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحُسَيْنِ ، حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ ، حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ هِلالٍ ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ ، قَالَ:" دَخَلْتُ عَلَى عَائِشَةَ فَأَخْرَجَتْ إِِلَيْنَا إِِزَارًا غَلِيظًا مِمَّا يُصْنَعُ ظَاهِرًا بِالْيَمَنِ، وَكِسَاءً مِمَّا يُسَمُّونَهَا الْمُلَبَّدَةَ، فَأَقْسَمَتْ بِاللَّهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قُبِضَ فِي هَذَيْنِ الثَّوْبَيْنِ" .
ابوبردہ بیان کرتے ہیں کہ میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوا تو انہوں نے ایک موٹا تہبند نکالا جو یمن میں بنایا جاتا تھا اور ایک چادر نکالی جسے «الْمُلَبَّدَةُ» ”ملبدہ“ کہا جاتا تھا، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے اللہ کی قسم اٹھا کر یہ کہا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ان دو کپڑوں میں ہوا تھا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6623]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3108، 5818، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2080، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6623، 6624، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 4228، وأبو داود فى (سننه) برقم: 4036، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1733، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3551، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24671» «رقم طبعة با وزير 6589»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «أحكام الجنائز» (ص 63): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط Null
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
467. باب وفاته صلى الله عليه وسلم - ذكر الخبر المدحض قول من زعم أن هذا الخبر تفرد به حميد بن هلال عن أبي بردة-
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال (وفات) کا بیان - ذکر خبر جو اس دعوے کو رد کرتی ہے کہ یہ خبر صرف حمید بن ہلال نے ابو بردہ سے روایت کی
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6624
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي عَوْنٍ الرَّيَّانِيُّ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ ، حَدَّثَنَا إِِسْمَاعِيلُ بْنُ إِِبْرَاهِيمَ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ أَبِي الْخَلِيلِ ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ ، قَالَ:" أَخْرَجَتْ إِِلَيْنَا عَائِشَةُ إِِزَارًا مُلَبَّدًا، وَكِسَاءً غَلِيظًا، فَقَالَتْ: فِي هَذَا قُبِضَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" .
ابوبردہ بیان کرتے ہیں کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے ہمارے سامنے ایک ملبد تہبند اور ایک موٹی چادر نکالی اور یہ بات بتائی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ان کپڑوں میں ہوا تھا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6624]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3108، 5818، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2080، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6623، 6624، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 4228، وأبو داود فى (سننه) برقم: 4036، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1733، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3551، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24671» «رقم طبعة با وزير 6590»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الأحكام» -أيضا-: ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط Null
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
468. باب وفاته صلى الله عليه وسلم - ذكر وصف الثوب الذي سجي صلى الله عليه وسلم حيث قبضه الله جل وعلا إلى جنته-
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال (وفات) کا بیان - ذکر وصف کہ اس کپڑے کی جو مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم پر ڈالا گیا جب اللہ جل وعلا نے انہیں اپنی جنت کی طرف اٹھایا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6625
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ قُتَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي السَّرِيِّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " سُجِّيَ فِي ثَوْبٍ حِبَرَةٍ" .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یمنی چادر میں ڈھانپ دیا گیا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6625]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 5814، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 942، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6625، 6626، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 6076، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 7075، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3120، 3149، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 6708، وأحمد فى (مسنده) برقم: 25220» «رقم طبعة با وزير 6591»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (2733): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط Null
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
469. باب وفاته صلى الله عليه وسلم - ذكر البيان بأن الثوب الذي سجي به صلى الله عليه وسلم لم يكفن فيه-
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال (وفات) کا بیان - ذکر بیان کہ اس کپڑے سے جو صلی اللہ علیہ وسلم پر ڈالا گیا انہیں کفن نہیں کیا گیا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6626
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَمَّارٍ الْحُسَيْنُ بْنُ حُرَيْثٍ ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِيُّ ، حَدَّثَنِي الزُّهْرِيُّ ، حَدَّثَنِي الْقَاسِمُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: " أُدْرِجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي ثَوْبٍ حِبَرَةٍ، ثُمَّ أُخِّرَ عَنْهُ" ، قَالَ الْقَاسِمُ: إِِنَّ بَقَايَا ذَلِكَ الثَّوْبِ لَعِنْدَنَا بَعْدُ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یمنی چادر میں لپیٹ دیا گیا، پھر اسے آپ سے الگ کر دیا گیا۔ قاسم بیان کرتے ہیں: اس کپڑے کا باقی حصہ بعد میں بھی ہمارے پاس موجود رہا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6626]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 5814، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 942، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6625، 6626، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 6076، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 7075، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3120، 3149، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 6708، وأحمد فى (مسنده) برقم: 25220» «رقم طبعة با وزير 6592»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «أحكام الجنائز» (ص 64). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط Null
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
470. باب وفاته صلى الله عليه وسلم - ذكر وصف القوم الذين غسلوا رسول الله صلى الله عليه وسلم-
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال (وفات) کا بیان - ذکر وصف کہ وہ لوگ جنہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو غسل دیا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6627
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، حَدَّثَنَا إِِسْحَاقُ بْنُ إِِبْرَاهِيمَ ، أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ وَاضِحٍ أَبُو تُمَيْلَةَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ إِِسْحَاقَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبَّادِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ:" لَمَّا تُوُفِّيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَحْدَقَ بِهِ أَصْحَابُهُ، وَشَكُّوا فِي غُسْلِهِ، وَقَالُوا: نُجَرِّدُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَمَا نُجَرِّدُ مَوْتَانَا أَمْ كَيْفَ نَصْنَعُ؟! فَأَرْسَلَ اللَّهُ جَلَّ وَعَلا عَلَيْهِمْ سِنَةً، فَمَا مِنْهُمْ رَجُلٌ رَفَعَ رَأْسَهُ، فَإِِذَا مُنَادٍ يُنَادِي مِنَ الْبَيْتِ لا يَدْرُونَ مَنْ هُوَ: أَنِ اغْسِلُوا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَلَيْهِ ثِيَابَهُ، قَالَتْ: فَغَسَّلُوا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَلَيْهِ قَمِيصُهُ ، قَالَتْ عَائِشَةُ: لَوِ اسْتَقْبَلْتُ مِنْ أَمْرِي مَا اسْتَدْبَرْتُ مَا غَسَّلَهُ غَيْرُ نِسَائِهِ".
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہوا تو آپ کے اصحاب کو غم نے گھیر لیا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو غسل دینے کے بارے میں ان کے درمیان سوچ پیدا ہوئی، انہوں نے کہا: کیا ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے کپڑے بھی اسی طرح اتاریں گے جس طرح ہم اپنے مرحومین کے کپڑے اتارتے ہیں یا پھر ہمیں کیا کرنا چاہیے؟ تو اللہ تعالیٰ نے ان پر نیند طاری کی، ان میں سے کوئی شخص ایسا باقی نہیں رہا جس نے اپنا سر اٹھایا ہوا ہو (یعنی ہر شخص اونگھ رہا تھا)، اسی دوران گھر میں سے کسی منادی نے یہ پکار کر کہا، لوگوں کو یہ پتا نہیں چل سکا کہ وہ کون تھا (اس نے یہ کہا): تم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو آپ کے کپڑوں سمیت غسل دو۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: تو لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو غسل دیا جبکہ آپ کی قمیص آپ کے جسم پر موجود تھی۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں مجھے بعد میں جس بات کا خیال آیا اگر وہ پہلے آ جاتا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو غسل صرف آپ کی ازواج دیتیں۔ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6627]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 566، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6627، 6628، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 4423، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3141، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1464، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 6717، 6718، 6766، وأحمد فى (مسنده) برقم: 26947» «رقم طبعة با وزير 6593»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن صحيح - «الأحكام» (ص 49). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط Null
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں