🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
29. في الشرب في آنية الذهب والفضة
سونے اور چاندی کے برتن میں پینے کا بیان
شواہد الحدیث — مصنف ابن ابي شيبه حدیث نمبر 25708 (کل: 301 مقامات، 1 کتب)
مصنف ابن ابی شیبہ: 25708، 3608، 12520، 18637، 20053، 20086، 20253، 20404، 20450، 20468، 20474، 20479، 20503، 20529، 20534، 20542، 20544، 20551، 20576، 20624، 20640، 20641، 20672، 20684، 20685، 20701، 20725، 20938، 20941، 21044، 21178، 21235، 21302، 21310، 21517، 21613، 21747، 21782، 21800، 21880، 21927، 21979، 22069، 22112، 22120، 22221، 22267، 22271، 22273، 22279، 22399، 22497، 22580، 22590، 22722، 22796، 22921، 23009، 23192، 23214، 23230، 23319، 23402، 23499، 23660، 24078، 24167، 24278، 24342، 24396، 24521، 24531، 24550، 24924، 24932، 24959، 24962، 24980، 25024، 25058، 25065، 25099، 25117، 25306، 25370، 25517، 25565، 25570، 25589، 25597، 25641، 25659، 25673، 25694، 25827، 25988، 26054، 26057، 26136، 26221، 26255، 26422، 26518، 26530، 26609، 26673، 26702، 26829، 26876، 26957، 26962، 27019، 27122، 27188، 27243، 27536، 27624، 27676، 27746، 27751، 27885، 27905، 27925، 27946، 27980، 28085، 28098، 28197، 28222، 28248، 28312، 28354، 28425، 28465، 28581، 28645، 29018، 29310، 29314، 29360، 29545، 29687، 29770، 29816، 29935، 30252، 30513، 30545، 30568، 30745، 30791، 30860، 30869، 30991، 31037، 31057، 31079، 31085، 31113، 31128، 31169، 31206، 31241، 31266، 31274، 31304، 31340، 31408، 31425، 31433، 31469، 31502، 31509، 31539، 31544، 31549، 31552، 31561، 31563، 31606، 31678، 31689، 31716، 31731، 31749، 31763، 31788، 31839، 31890، 32001، 32019، 32022، 32057، 32076، 32213، 32218، 32312، 32321، 32333، 32343، 32352، 32359، 32405، 32430، 32448، 32469، 32471، 32474، 32477، 32508، 32517، 32522، 32532، 32566، 32607، 32635، 32748، 32771، 33130، 33227، 33378، 33587، 33654، 33825، 33835، 33844، 33861، 33976، 34017، 34031، 34090، 34114، 34126، 34220، 34231، 34248، 34392، 34440، 34443، 34476، 34492، 34526، 34590، 34620، 34711، 34908، 34930، 34931، 35056، 35064، 35073، 35133، 35245، 35263، 35330، 35365، 35552، 35566، 35624، 35648، 35845، 35857، 35878، 35881، 35900، 35973، 35980، 35989، 36063، 36091، 36103، 36128، 36179، 36208، 36213، 36570، 36695، 36707، 36724، 36816، 36828، 36852، 36913، 36928، 37116، 37131، 37416، 37766، 37778، 38750، 38837، 39446، 39550، 39739، 39842، 39845، 40309، 40431، 40486، 40531، 40725
291 تا 300
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37238 ترقیم الشثری: -- 38837
حدثنا ابن علية عن ايوب عن ابي قلابة عن ابي المهلب عن عمران بن حصين ان رجلا كان له ستة اعبد، فاعتقهم عند موته، فاقرع النبي صلى الله عليه وسلم بينهم، فاعتق اثنين وارق اربعا.
ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه مسلم (١٦٦٨)، وأحمد (١٩٨٢٦).
حضرت عمران بن حصین روایت کرتے ہیں کہ ایک آدمی کے پاس چھ غلام تھے، اس نے انہیں اپنی موت کے وقت آزاد کردیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان میں قرعہ اندازی کی اور ان میں سے دو کو آزاد ‘ اور چار کو غلام قرار دے دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38837]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال ابن عبد البر: أثر صحيح . قال سعد الشثري: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 1668، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 1020، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4320، 4542، 5075، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 1957 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 2096، 4955، 4956، 4957، 4958، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3958، 3961، (4/50) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1364، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2345، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 408، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 12674، 12673، 12675، 12716، 21413، 21434، 21433، 21432، 21435، 21439، 21436، 21437، 21438، 21440، 21448، والدارقطني فى «سننه» برقم: 4561، 4562، وأحمد فى «مسنده» برقم: 20140، 20160، 20183، 20251، 20257، 20270، 20320، 20328، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 884، 885، والحميدي فى «مسنده» برقم: 852، والبزار فى «مسنده» برقم: 3528، 3529، 3530، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 16749، 16763، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 24926، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 7387، 7384، 7385، 7386، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 741، 742، 743، والطبراني فى «الكبير» برقم: 6943، 302، 301، 304، 303، 334، 335، 342، 351، 358، 357، 359، 361، 365، 368، 393، 405، 403، 404، 406، 408، 412، 428، 429، 430، 431، 447، 458، 457، 459، 561، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 768، 769، 964، 7861، 8564، ترقيم محمد عوامة: 37238»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37839 ترقیم الشثری: -- 39446
حدثنا قراد ابو نوح قال: حدثنا عكرمة بن عمار العجلي قال: حدثنا سماك الحنفي ابو زميل قال: حدثنا ابن عباس قال حدثني عمر بن الخطاب قال: لما كان يوم بدر نظر رسول الله صلى الله عليه وسلم إلى اصحابه، وهم ثلاث مائة ونيف، ونظر إلى المشركين فإذا هم الف وزيادة، فاستقبل النبي صلى الله عليه وسلم القبلة ثم مد يديه وعليه رداؤه وإزاره، ثم قال: اللهم اين ما وعدتني؟ اللهم إن تهلك هذه العصابة من اهل الإسلام ؛ لا تعبد في الارض ابدا، قال: فما زال يستغيث ربه ويدعوه حتى سقط رداؤه، فاتاه ابو بكر، قال: فاخذ رداءه فرداه ثم التزمه من ورائه، ثم قال: يا نبي الله، كفاك مناشدتك ربك ؛ فإنه سينجز لك ما وعدك! فانزل الله: إذ تستغيثون ربكم فاستجاب لكم اني ممدكم بالف من الملائكة مردفين.
[2] - فلما كان يومئذ والتقوا هزم الله المشركين، فقتل منهم سبعون رجلا، واسر منهم سبعون رجلا، فاستشار رسول الله صلى الله عليه وسلم ابا بكر وعمر وعليا، فقال ابو بكر: يا نبي الله، هؤلاء بنو العم والعشيرة والإخوان، فإني ارى ان تاخذ منهم الفدية، فيكون ما اخذنا منهم قوة على الكفار، وعسى الله ان يهديهم فيكونوا لنا عضدا.
[3] - فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ما ترى يا ابن الخطاب؟ قلت: والله ما ارى الذي راى ابو بكر، ولكن ارى ان تمكنني من فلان - قريبا لعمر - فاضرب عنقه، وتمكن عليا من عقيل فيضرب عنقه، وتمكن حمزة من اخيه فلان فيضرب عنقه، حتى يعلم الله انه ليس في قلوبنا هوادة للمشركين، هؤلاء صناديدهم وائمتهم وقادتهم.
[4] - فهوي نبي الله صلى الله عليه وسلم ما قال ابو بكر، ولم يهو ما قلت، فاخذ منهم الفداء.
[5] - فلما كان من الغد قال عمر: غدوت إلى النبي صلى الله عليه وسلم فإذا هو قاعد وابو بكر يبكيان، قال: قلت: يا رسول الله: اخبرني ماذا يبكيك انت وصاحبك؟ فإن وجدت بكاء بكيت، وإن لم اجد بكاء تباكيت لبكائكما، فقال النبي صلى الله عليه وسلم: الذي عرض علي اصحابكم من الفداء ؛ لقد عرض علي عذابكم ادنى من هذه الشجرة - لشجرة قريبة - وانزل الله: ما كان لنبي ان يكون له اسرى حتى يثخن في الارض تريدون عرض الدنيا إلى قوله: لولا كتاب من الله سبق لمسكم فيما اخذتم [من الفداء] عذاب عظيم ثم احل لهم الغنائم.
[6] - فلما كان يوم احد من العام المقبل عوقبوا بما صنعوا يوم بدر من اخذهم الفداء فقتل منهم سبعون، وفر اصحاب النبي صلى الله عليه وسلم وكسرت رباعيته وهشمت البيضة على راسه، وسال الدم على وجهه، وانزل الله اولما اصابتكم مصيبة قد اصبتم مثليها قلتم انى هذا قل هو من عند انفسكم إن الله على كل شيء قدير باخذكم الفداء.
ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ق، هـ]: (أنجز لي).
(٢) سقط من: [أ، ب].
(٣) في [أ]: (فلعد).
(٤) في [جـ]: (برسول اللَّه).
(٥) في [هـ]: زيادة ﷺ.
(٦) سقط من: [هـ].
(٧) سقط من: [ب].
(٨) في [ق، هـ]: (عوقبوا).
(٩) في [س]: ﵊.
(١٠) سقط من: [ق، هـ].
(١١) صحيح؛ أخرجه مسلم (١٧٦٣)، وأحمد (٢٠٨)، وسبق بعضه ١٠/ ٣٥٠ برقم [٣١٥٦٢].

حضرت عمر بن خطاب سے روایت ہے وہ بیان کرتے ہیں کہ جب بدر کا دن تھا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے صحابہ کی طرف دیکھا۔ تو وہ تین سو سے کچھ زیادہ تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مشرکین کو دیکھا تو وہ ایک ہزار سے کچھ زیادہ تھے۔ پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنا رُخ مبارک قبلہ کی جانب کرلیا پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے دونوں ہاتھ پھیلا دیے۔ اور (اس وقت) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی چادر اور ازار بند تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عرض کیا۔ اے اللہ! آپ نے جو مجھ سے وعدہ کیا ہے وہ کہاں ہے؟ اے اللہ! اگر اہل اسلام میں سے یہ جماعت ہلاک ہوگئی تو (پھر) آپ کی اس دھرتی پر کبھی عبادت نہیں کی جائے گی۔ راوی کہتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسلسل اپنے رب سے مدد طلب کرتے رہے اور اللہ سے دعا کرتے رہے یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی چادر مبارک گرگئی۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس حضرت ابوبکر حاضر ہوئے۔ راوی کہتے ہیں: حضرت ابوبکر نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی چادر پکڑ لی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو (دوبارہ) چادر پہنائی۔ پھر حضرت ابوبکر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے سے ساتھ لگ گئے پھر کہا: اے پیغمبر خدا! آپ نے اپنے پروردگار سے جو مطالبہ کرلیا ہے کافی ہے۔ آپ کا پروردگار عنقریب آپ کے ساتھ کئے ہوئے وعدہ کو پورا کر دے گا۔ پس اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی {إِذْ تَسْتَغِیثُونَ رَبَّکُمْ فَاسْتَجَابَ لَکُمْ أَنِّی مُمِدُّکُمْ بِأَلْفٍ مِنَ الْمَلاَئِکَۃِ مُرْدِفِینَ }۔ ٢۔ پھر جب یہ دن (بدر کا) آیا اور باہم آمنا سامنا ہوا تو اللہ تعالیٰ نے مشرکین کو شکست دی پس ان میں سے ستر آدمیوں کو قتل کیا گیا اور ستر آدمیوں کو ان میں سے قیدی بنایا گیا۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت ابوبکر حضرت عمر اور حضرت علی رضی اللہ عنہ سے مشورہ کیا۔ تو حضرت ابوبکر نے عرض کیا۔ اے پیغمبر خدا (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! یہ (قیدی) لوگ (ہمارے) چچا زاد، قوم اور بھائیوں میں سے ہیں۔ میری رائے یہ ہے کہ آپ ان سے فدیہ لے لیں۔ پس ان سے ہم جو (فدیہ) لیں گے وہ کفار پر قوت ہوگا اور ہوسکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کو ہدایت دے دے تو یہ لوگ ہمارے لئے دست وبازو بن جائیں گے۔ ٣۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے خطاب کے بیٹے! تمہاری کیا رائے ہے؟ میں نے عرض کیا۔ بخدا! میری رائے وہ نہیں ہے جو حضرت ابوبکر کی رائے ہے۔ لیکن میری رائے یہ ہے کہ آپ فلاں شخص، عمر کا رشتہ دار، کو میرے حوالہ کریں تاکہ میں اس کی گردن مار ڈالوں۔ اور حضرت علی رضی اللہ عنہ کے حوالہ عقیل کو کریں تاکہ وہ اس کی گردن اڑا دیں۔ اور حضرت حمزہ کے حوالہ ان کے بھائی فلاں کو کریں تاکہ وہ اس کی گردن اڑا دیں۔ تاکہ اللہ تعالیٰ کو معلوم ہوجائے کہ ہمارے دلوں میں مشرکین کے لئے کوئی رحمدلی نہیں ہے۔ یہ لوگ مشرکین کے سرغنہ، لیڈر اور راہنما ہیں۔ ٤۔ جو بات حضرت ابوبکر نے پیش فرمائی تھی وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو پسند آگئی اور جو بات میں نے عرض کی تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو وہ پسند نہ آئی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مشرکین سے فدیہ وصول کرلیا۔ ٥۔ پھر اگلا دن ہوا تو حضرت عمر فرماتے ہیں۔ تو میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں صبح کے وقت حاضر ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضرت ابوبکر دونوں بیٹھے ہوئے رو رہے تھے۔ فرماتے ہیں: میں نے عرض کیا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! مجھے بتائیے! آپ کو اور آپ کے ساتھی کو کیا چیز رلا رہی ہے؟ اگر مجھے رونے کی بات معلوم ہوئی تو میں بھی روؤں گا وگرنہ آپ دونوں کے رونے کی وجہ سے میں بتکلف ہی رو لوں گا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (میں اس وجہ سے رو رہا ہوں کہ) تمہارے ساتھیوں پر فدیہ پیش کیا گیا، تحقیق مجھے اس درخت (قریب میں موجود درخت کی طرف اشارہ فرمایا) سے بھی قریب تمہارا عذاب پیش کیا گیا۔ اور اللہ تعالیٰ نے یہ آیات نازل فرمائیں۔ { مَا کَانَ لِنَبِیٍّ أَنْ یَکُونَ لَہُ أَسْرَی حَتَّی یُثْخِنَ فِی الأَرْضِ، تُرِیدُونَ عَرَضَ الدُّنْیَا } سے لے کر { لَوْلاَ کِتَابٌ مِنَ اللہِ سَبَقَ لَمَسَّکُمْ فِیمَا أَخَذْتُمْ } یعنی فدیہ { عَذَابٌ عَظِیمٌ} پھر صحابہ کے لئے غنیمتوں کو حلال کردیا گیا۔ ٦۔ پھر جب اگلے سال احد کا دن آیا تو صحابہ کرام نے بدر کے دن جو فدیہ لیا تھا اس کا صحابہ کو بدلہ دیا گیا۔ پس صحابہ میں ستر شہید ہوئے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ بھاگ گئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے والی رباعی ٹوٹ گئی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سر مبارک پر موجود خود ٹوٹ گئی اور خون آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے رُخ مبارک پر بہنے لگا۔ اور اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی۔ { أَوَلَمَّا أَصَابَتْکُمْ مُصِیبَۃٌ قَدْ أَصَبْتُمْ مِثْلَیْہَا قُلْتُمْ أَنَّی ہَذَا قُلْ ہُوَ مِنْ عِنْدِ أَنْفُسِکُمْ إِنَّ اللَّہَ عَلَی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیرٌ } یعنی تمہارے فدیہ لینے کی وجہ سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39446]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 1763، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4793، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 170، 171، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2690، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3081، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 12966، 18113، 20361، وأحمد فى «مسنده» برقم: 213، 226، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 31، والبزار فى «مسنده» برقم: 196، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 31562، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 3309، ترقيم محمد عوامة: 37839»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37941 ترقیم الشثری: -- 39550
حدثنا احمد بن عبد الله قال: حدثنا ابو بكر [عن] يزيد عن مقسم عن ابن عباس قال: لما قتل حمزة يوم احد اقبلت صفية تطلبه لا تدري ما صنع، قال: فلقيت عليا والزبير، فقال علي للزبير، اذكره لامك، وقال الزبير: لا، بل اذكره انت لعمتك، قالت: ما فعل حمزة؟ قال: فارياها انهما لا يدريان، قال: فجاء النبي صلى الله عليه وسلم فقال: إني لاخاف على عقلها، قال: فوضع يده على صدرها ودعا لها، قال: فاسترجعت وبكت، قال: ثم جاء فقام عليه وقد مثل به، فقال: لولا جزع النساء لتركته حتى يحشر من حواصل الطير وبطون السباع، قال: ثم امر بالقتلى فجعل يصلي عليهم، قال: فيضع تسعة وحمزة فيكبر عليهم سبع تكبيرات ثم يرفعون ويترك حمزة، ثم يجاء بتسعة فيكبر عليهم سبعا حتى فرغ منهم.
ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (ابن).
(٢) في [جـ]: (ابن).
(٣) في [أ، ب، ط، هـ]: (اذكر).
(٤) في [ع]: زيادة (قل).
(٥) في [أ، ب، ط، هـ]: (اذكر).
(٦) في [أ، ب]: (فأراهما).
(٧) في [أ، ب]: (يدها).
(٨) في [أ]: (لولى).
(٩) في [جـ]: بياض.
(١٠) في [ي]: (فنضع).
(١١) ضعيف؛ لضعف يزيد بن أبي زياد، أخرجه الحاكم ٣/ ١٩٧، وابن ماجه (١٥١٣)، وابن سعد ٣/ ١٤، والطحاوي ١/ ٥٠٣، والطبراني ٣/ (٢٩٣٥)، والبيهقي ٤/ ١٢.

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ جب احد کے دن حضرت حمزہ قتل ہوگئے تو حضرت صفیہ انہیں تلاش کرنے کو آئیں۔ انہیں خبر نہیں تھی کہ کیا ہوا ہے۔ راوی کہتے ہیں: ان کی ملاقات حضرت علی رضی اللہ عنہ اور زبیر سے ہوئی۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے حضرت زبیر سے کہا۔ اپنی والدہ کو حضرت حمزہ کے بارے میں بتاؤ۔ حضرت زبیر نے کہا۔ نہیں! بلکہ آپ اپنی پھوپھی کو ان کے بارے میں بتاؤ۔ حضرت صفیہ کہنے لگی۔ حمزہ کے ساتھ کیا ہوا ہے؟ راوی کہتے ہیں: ان دونوں (علی رضی اللہ عنہ، زبیر) نے اسے یہ ظاہر کیا کہ انہیں خبر نہیں ہے۔ راوی کہتے ہیں: پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے اور فرمایا: مجھے اس کی عقل پر خوف ہے۔ راوی کہتے ہیں: پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنا دست مبارک ان کے سینہ پر رکھا اور ان کے لئے دُعا کی۔ راوی کہتے ہیں۔ پھر حضرت صفیہ نے اناللہ پڑھا اور رو پڑیں۔ راوی کہتے ہیں: پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے اور حضرت حمزہ کے پاس کھڑے ہوئے۔ درآنحالیکہ ان کا مثلہ کیا گیا تھا۔ اور فرمایا: اگر عورتوں کا رونا دھونا نہ ہوتا تو میں ان (حمزہ) کو یونہی چھوڑ دیتا تاکہ یہ میدان محشر میں پرندوں کے پوٹوں اور درندوں کے پیٹوں سے جمع ہو کر آتے۔ راوی کہتے ہیں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شہداء کے بارے میں حکم دیا: اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان پر نماز جنازہ پڑھنی شروع کی۔ راوی کہتے ہیں: پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نو افراد کو اور ساتھ حضرت حمزہ کو رکھا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان پر سات تکبیرات میں جنازہ پڑھا۔ پھر باقی میتیں اٹھا دی گئیں اور حمزہ کو چھوڑ دیا گیا پھر نو افراد کو لایا گیا اور ان پر سات تکبیرات کے ساتھ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جنازہ پڑھا یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان سے فارغ ہوگئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39550]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال ابن الملقن: فيه يزيد بن أبي زياد قال خ منكر الحديث . قال ابن الجوزي: يزيد بن أبي زيادراو الحديث منكر الحديث . قال سعد الشثري: ضعيف؛ لضعف يزيد بن أبي زياد .» ‏‏‏‏
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 4923، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1513، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 6907، 6909، والدارقطني فى «سننه» برقم: 4204، 4209، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 6194، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 2885، 2886، 5023، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 4910، 4909، والطبراني فى «الكبير» برقم: 2936، 2935، 2942، 11051، 11403، 12152، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1599، 3009، ترقيم محمد عوامة: 37941»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38121 ترقیم الشثری: -- 39739
حدثنا سليمان بن حرب قال: حدثنا الاسود بن شيبان عن خالد بن سمير قال: قدم علينا عبد الله بن رباح الانصاري ، قال: وكانت الانصار تفقهه، قال: حدثنا ابو قتادة فارس رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: بعث رسول الله صلى الله عليه وسلم جيش الامراء وقال: عليكم زيد بن حارثة، فإن اصيب زيد فجعفر بن ابي طالب، فإن اصيب جعفر فعبد الله بن رواحة، فوثب جعفر فقال: يا رسول الله، ما كنت ارهب ان تستعمل علي زيدا، فقال: امض، فإنك لا تدري اي ذلك خير.
[2] - فانطلقوا فلبثوا ما شاء الله، ثم إن رسول الله صلى الله عليه وسلم صعد المنبر وامر فنودي: الصلاة جامعة، فاجتمع الناس إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم فقال: ثاب خير، ثاب خير ثلاثا ; اخبركم عن جيشكم هذا الغازي، انطلقوا فلقوا العدو فقتل زيد شهيدا فاستغفروا له، ثم اخذ اللواء جعفر بن ابي طالب فشد على القوم حتى قتل شهيدا، اشهدوا له بالشهادة واستغفروا له، ثم اخذ اللواء عبد الله بن رواحة فاثبت قدميه حتى قتل شهيدا فاستغفروا له، ثم اخذ اللواء خالد بن الوليد ولم يكن من الامراء، هو امر نفسه، ثم قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: اللهم إنه سيف من سيوفك فانت تنصره، فمن يومئذ سمي سيف الله [المسلول] ، وقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: انفروا فامدوا إخوانكم، ولا يتخلفن منكم احد، فنفروا مشاة وركبانا، وذلك في حر شديد.
[3] - فبينما هم ليلة ممايلين عن الطريق إذ نعس رسول الله صلى الله عليه وسلم حتى مال عن الرحل، فاتيته فدعمته بيدي، فلما وجد مس يد رجل اعتدل فقال: من هذا؟ فقلت: ابو قتادة، فسار ايضا ثم نعس حتى مال عن الرحل فاتيته فدعمته بيدي، فلما وجد مس يد رجل اعتدل فقال: من هذا؟ فقلت: ابو قتادة قال في الثانية او [في] الثالثة، قال: ما اراني إلا قد شققت عليك منذ الليلة، قال: قلت: كلا بابي انت وامي، ولكن ارى الكرى او النعاس قد شق عليك، فلو عدلت فنزلت حتى يذهب كراك، قال: إني اخاف ان يخذل الناس، قال: قلت: كلا بابي وامي.
[4] - قال: فابغنا مكانا خمرا، قال: فعدلت عن الطريق، فإذا انا بعقدة من شجر، فجئت فقلت: يا رسول الله، هذه عقدة من شجر قد اصبتها، قال: فعدل رسول الله صلى الله عليه وسلم وعدل معه من يليه من اهل الطريق، فنزلوا واستتروا بالعقدة من الطريق، فما استيقظنا إلا بالشمس طالعة علينا فقمنا ونحن وهلين، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: رويدا رويدا، حتى تعالت الشمس ; ثم قال: من كان يصلي هاتين الركعتين قبل صلاة الغداة فليصلهما. فصلاهما من كان يصليهما، ومن كان لا يصليهما.
[5] - ثم امر فنودي بالصلاة، ثم تقدم رسول الله صلى الله عليه وسلم فصلى بنا، فلما سلم قال: إنا نحمد الله، انا لم نكن في شيء من امر الدنيا يشغلنا عن صلاتنا، ولكن ارواحنا كانت بيد الله، ارسلها انى شاء، الا فمن ادركته هذه الصلاة من عبد صالح فليقض معها مثلها.
[6] - قالوا: يا رسول الله، العطش، قال: لا عطش يا ابا قتادة، ارني الميضاة، قال: فاتيته بها، فجعلها في ضبنه، ثم التقم فمها، فالله اعلم انفث فيها ام لا؟ ثم قال: يا ابا قتادة، ارني الغمر على الراحلة، فاتيته بقدح بين القدحين فصب فيه فقال: اسق القوم، ونادى رسول الله صلى الله عليه وسلم ورفع صوته: الا من اتاه إناؤه فليشربه، فاتيت رجلا فسقيته، ثم رجعت إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم بفضلة القدح، فذهبت فسقيت الذي يليه حتى سقيت اهل تلك الحلقة، ثم رجعت إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم بفضلة القدح فذهبت فسقيت حلقة اخرى حتى سقيت سبعة رفق.
[7] - وجعلت اتطاول انظر هل بقي فيها شيء، فصب رسول الله صلى الله عليه وسلم في القدح فقال لي: اشرب، قال: قلت: بابي انت وامي، إني لا اجد بي كثير عطش، قال إليك عني، فإني ساقي القوم منذ اليوم، قال: فصب رسول الله صلى الله عليه وسلم في القدح فشرب ثم صب في القدح فشرب ثم صب في القدح فشرب، ثم ركب وركبنا.
[8] - ثم قال: كيف ترى القوم صنعوا حين فقدوا نبيهم وارهقتهم صلاتهم، قلنا: الله ورسوله اعلم، قال: اليس فيهم ابو بكر وعمر؟ إن يطيعوهما فقد رشدوا ورشدت امتهم وإن يعصوهما فقد غووا وغوت امتهم قالها ثلاثا.
[9] - ثم سار وسرنا حتى إذا كنا في نحر الظهيرة إذا ناس يتبعون ظلال الشجر فاتيناهم فإذا ناس من المهاجرين فيهم عمر بن الخطاب، قال: فقلنا لهم: كيف صنعتم حين فقدتم نبيكم وارهقتكم صلاتكم؟ قالوا: نحن والله نخبركم، وثب عمر فقال لابي بكر: إن الله قال في كتابه إنك ميت وإنهم ميتون وإني والله ما ادري لعل الله قد توفى نبيه فقم فصل وانطلق، إني ناظر بعدك ومتلوم، فإن رايت شيئا وإلا لحقت بك، قال: واقيمت الصلاة، وانقطع الحديث.
ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (أخبرنا).
(٢) في [أ، ب، س]: (عبد الرحمن).
(٣) في [ع]: (أخبرنا).
(٤) في [هـ]: (فانطلقوا)، وفي [ع]: (ثم انطلقوا).
(٥) في [س]: (فقيل).
(٦) سقط من: [ب].
(٧) سقط من: [ع].
(٨) في [ع]: زيادة (المسلول).
(٩) في [ق]: (وأنت).
(١٠) في [ع]: زيادة (المسلول).
(١١) سقط من ما بين المعكوفين من: [ع].
(١٢) في [ع]: (فأمروا).
(١٣) في [ي]: زيادة كلمة غير واضحة.
(١٤) في [س]: (يخلفن).
(١٥) في [أ، ب، جـ، س، ي]: (ممائلين).
(١٦) في [ق]: (من).
(١٧) في [أ، ب]: (أن).
(١٨) في [س]: (الرجل).
(١٩) في [س]: (الرجل).
(٢٠) سقط من: [أ، ب، هـ].
(٢١) في [أ]: (كنزلت).
(٢٢) في [أ، ب]: (ينزل).
(٢٣) سقط من: [ع].
(٢٤) سقط من: [هـ].
(٢٥) أي: ساترًا، وفي [هـ]: (خميرًا).
(٢٦) سقط من: [ي].
(٢٧) في [أ، ب]: (فعدلوا).
(٢٨) في [أ، ب]: (فنحن).
(٢٩) في [ع]: (ذهلين).
(٣٠) سقط من: [أ، ب، جـ، س، ط، هـ، ي].
(٣١) سقط من: [أ، ب، جـ، س، هـ].
(٣٢) سقط من: [ي].
(٣٣) في [ي]: (خبنة).
(٣٤) في [أ، ب]: (الغمز)، وفي [ع]: (العمد).
(٣٥) في [جـ، ع]: (إناء).
(٣٦) في [أ، ب]: (فذهب).
(٣٧) سقط من: [س].
(٣٨) في [ق، هـ]: (سبعة).
(٣٩) سقط من: [ع].
(٤٠) سقط من: [أ، ب، جـ، س، ي].
(٤١) في [جـ، ي]: (لأجد).
(٤٢) في [ع]: نقاط، وفي [ي]: (ني).
(٤٣) سقط من: [أ].
(٤٤) سقط من: [ع].
(٤٥) سقط من: [جـ].
(٤٦) في [جـ]: (وأهقهم)، وفي [ع]: (وأرهفتهم)، وفي [س]: (وأرهقهم)، وفي [ق]: (وأهمتهم).
(٤٧) سقط ما بين المعكوفين من: [أ، ب].
(٤٨) في [ق]: (أمتهم).
(٤٩) في [ق]: (أمتهم).
(٥٠) في [س]: (جين).
(٥١) في [ب]: (ميت).
(٥٢) سقط من: [ع].
(٥٣) في [جـ، ق، ي]: زيادة ﷺ.
(٥٤) في [أ، ب، جـ، س]: (قم).
(٥٥) أي: منتظر، وفي [هـ]: (مقاوم).
(٥٦) في [أ، ب]: (فأقيمت).
(٥٧) صحيح؛ خالد بن سمير ثقة، أجره أحمد (٢٢٥٥١)، والنسائي في الكبرى (٨١٥٩)، وابن حبان (٧٠٤٨)، وابن سعد ٣/ ٤٦، وابن جرير في التاريخ ٣٠/ ٤١، والدارمي (٥١٧٠)، والبيهقي في دلائل النبوة ٤/ ٣٦٧، وأصله عند مسلم (٦٨١).

حضرت خالد بن سمیر روایت کرتے ہیں کہ ہمارے پاس حضرت عبد اللہ بن رباح انصاری تشریف لائے (اور انصار صحابہ ان کو فقیہ سمجھتے تھے) تو انہوں نے فرمایا: ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے گھڑ سوار ابو قتادہ نے بیان کیا۔ کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جیش الامراء (غزوہ مؤتہ کا لشکر) کو روانہ فرمایا تو ارشاد فرمایا: ”تم پر زید بن حارثہ حاکم ہیں۔ پس اگر یہ قتل ہوجائیں تو پھر جعفر بن ابی طالب ہیں اور اگر یہ بھی قتل ہوجائیں تو پھر عبد اللہ بن رواحہ ہیں۔“ حضرت جعفر اچھل پڑے اور عرض کیا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! مجھے اس بات کا اندیشہ نہیں تھا کہ آپ مجھ پر زید کو حاکم بنائیں گے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جانے دو! تم نہیں جانتے کہ ان میں کیا چیز خیر ہے۔ ٢۔ پھر یہ لوگ چل پڑے اور جتنی دیر اللہ کو منظور تھا یہ لوگ وہاں رہے۔ پھر (ایک دن) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منبر پر تشریف فرما ہوئے اور حکم دیا اور یہ منادی کی گئی کہ الصلاۃ جامعۃ۔ چناچہ لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں جمع ہوگئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”خیر کی بات پہنچی ہے، خیر کی بات پہنچی ہے۔ یہ بات تین مرتبہ ارشاد فرمائی۔ میں تمہیں اس لڑنے والے لشکر کے بارے میں خبر دیتا ہوں۔ یہ لوگ (یہاں سے) چلے تو ان کی دشمن سے ملاقات (اور لڑائی) ہوئی چناچہ حضرت زید شہادت کی حالت میں قتل کردیئے گئے۔ تم لوگ ان کے لئے استغفار کرو، پھر جھنڈا حضرت جعفر بن ابی طالب نے سنبھال لیا اور انہوں نے دشمن پر خوب حملہ کیا یہاں تک کہ وہ بھی شہادت کی حالت میں قتل ہوگئے۔ تم ان کی شہادت پر گواہ بن جاؤ اور ان کے لئے استغفار کرو۔ پھر جھنڈا، حضرت عبد اللہ بن رواحہ نے سنبھال لیا اور اپنے قدم خوب جما لئے (لیکن) آخر کار وہ شہید کردیئے گئے۔ تم ان کے لئے استغفار کرو پھر (ان کے بعد) جھنڈا حضرت خالد بن الولید نے سنبھال لیا ہے حالانکہ وہ (پہلے سے متعین) امیروں میں سے نہیں تھے (بلکہ) انہوں نے خود اپنے آپ کو امیر بنا لیا ہے۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دعا مانگی ”اے اللہ! یہ خالد تو تیری تلواروں میں سے ایک تلوار ہیں تو ہی ان کی مدد فرما۔“ اس دن سے حضرت خالد بن الولید کا نام سیف اللہ المسلول پڑگیا۔ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”نکل جاؤ اور اپنے بھائیوں کی مدد کرو۔ کوئی بھی تم میں سے پیچھے نہ رہے۔“ چناچہ صحابہ کرام پیدل اور سوار ہو کر نکل پڑے اور یہ سخت گرمی کا وقت تھا۔ ٣۔ ایک رات صحابہ راستہ سے ہٹے ہوئے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اونگھ آگئی یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کجاوہ سے ایک طرف جھک گئے۔ چناچہ میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس پہنچا اور میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اپنے ہاتھ سے سہارا دیا۔ پس جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سیدھا کرنے والے آدمی کے ہاتھ کا چھونا محسوس فرمایا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا: یہ کون شخص ہے؟ میں نے عرض کیا: ابو قتادہ ہے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چل پڑے پھر (دوبارہ) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اونگھ آئی یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے کجاوہ سے ایک طرف جھک گئے۔ میں (دوبارہ) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس حاضر ہوا اور میں نے اپنے ہاتھ سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سہارا دیا۔ پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کسی سیدھا کرنے والے آدمی کے ہاتھ کا چھونا محسوس کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا۔ یہ کون شخص ہے؟ میں نے عرض کیا۔ ابو قتادہ ہے۔ راوی کہتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دوسری مرتبہ یا تیسری مرتبہ میں ارشاد فرمایا: میرا خیال تو اپنے بارے میں یہ ہے کہ میں نے تمہیں آج کی رات مشقت میں ڈال دیا ہے۔ راوی کہتے ہیں: میں نے عرض کیا۔ ہرگز نہیں! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں۔ میں تو دیکھ رہا ہوں کہ نیند یا اونگھ نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو مشقت میں ڈالا ہوا ہے۔ لہٰذا اگر آپ ایک طرف ہوجائیں اور پڑاؤ ڈال لیں تاکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نیند ختم ہوجائے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مجھے اس بات کا خوف ہے کہ لوگ بے یار و مددگار رہ جائیں گے۔ راوی کہتے ہیں: میں نے عرض کیا: ہرگز نہیں! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں۔ ٤۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”پھر تم ہمارے واسطے پردے والی جگہ تلاش کرو۔“ راوی کہتے ہیں: میں راستہ سے اترا تو اچانک مجھے درختوں کا ایک جھُنڈ نظر آیا۔ چناچہ میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور میں نے عرض کیا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! یہ درختوں کا جُھنڈ ہے جو مجھے ملا ہے۔ راوی کہتے ہیں: پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم راستہ سے ہٹ گئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ راستہ میں آپ کے قریب والے لوگ بھی ہٹ گئے۔ چناچہ انہوں نے پڑاؤ ڈالا اور درختوں کے اس جھُنڈ کے ذریعہ راستہ سے اوٹ میں ہوگئے۔ پھر ہماری آنکھ اسی وقت کھلی جب سورج ہم پر طلوع ہوچکا تھا۔ ہم گھبرائے ہوئے اٹھے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: آرام سے، آرام سے۔ یہاں تک کہ سورج بلند ہوگیا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص فجر کی نماز سے پہلے یہ دو رکعتیں پڑھا کرتا تھا وہ انہیں پڑھ لے۔ چناچہ جو انہیں پڑھا کرتا تھا اور جو نہیں پڑھا کرتا تھا سب نے انہیں پڑھ لیا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حکم دیا تو نماز کا اعلان کیا گیا۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آگے بڑھے اور ہمیں نماز پڑھائی۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سلام پھیرا تو فرمایا: ہم اللہ کی حمد کرتے ہیں کہ ہم دنیا کے کسی ایسے کام میں نہیں تھے جو ہمیں ہماری نماز سے غافل کردیتا، بلکہ ہماری روحیں اللہ کے ہاتھ میں تھیں، اس نے جب چاہا انہیں چھوڑا۔ خبردار! جس نیک بندے کو یہ نماز پا لے وہ اس کے ساتھ اس جیسی ایک نماز قضا کرے۔ لوگوں نے عرض کیا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! پیاس! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے ابو قتادہ! کوئی پیاس نہیں۔ مجھے وضو کا برتن دکھاؤ۔ فرماتے ہیں: میں وہ لے کر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے اپنی بغل میں رکھا پھر اس کا منہ اپنے منہ میں لیا۔ پس اللہ ہی بہتر جانتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس میں پھونک ماری یا نہیں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے ابو قتادہ! مجھے سواری پر رکھا ہوا چھوٹا پیالہ دکھاؤ۔ چناچہ میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ایک درمیانے سائز کا پیالہ لے کر آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس میں پانی انڈیلا اور فرمایا: لوگوں کو پلاؤ۔ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بلند آواز سے پکار کر فرمایا: خبردار! جس کے پاس اس کا برتن پہنچے وہ اسے پی لے۔ میں نے ایک آدمی کے پاس جا کر اسے پلایا۔ پھر میں پیالے کا بچا ہوا پانی لے کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس واپس آیا۔ پھر میں گیا اور اس کے ساتھ والے کو پلایا یہاں تک کہ میں نے اس حلقہ والوں کو پلا دیا۔ پھر میں پیالے کا بچا ہوا پانی لے کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس واپس آیا۔ پھر میں گیا اور ایک دوسرے حلقہ کو پلایا یہاں تک کہ میں نے سات جماعتوں کو پلا دیا۔ اور میں اونچا ہو کر دیکھنے لگا کہ کیا اس میں کچھ باقی ہے؟ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پیالے میں پانی انڈیلا اور مجھ سے فرمایا: پیو۔ میں نے عرض کیا: میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں۔ مجھے زیادہ پیاس محسوس نہیں ہو رہی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: مجھ سے پرے ہو جاؤ، کیونکہ میں آج سے لوگوں کو پلانے والا ہوں۔ راوی کہتے ہیں: پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پیالے میں انڈیلا تو میں نے پیا، پھر پیالے میں انڈیلا تو میں نے پیا، پھر پیالے میں انڈیلا تو میں نے پیا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سوار ہوئے اور ہم بھی سوار ہوگئے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تمہارا کیا خیال ہے کہ جب لوگوں نے اپنے نبی کو نہ پایا اور ان کی نماز کا وقت ان پر آ پہنچا تو انہوں نے کیا کیا؟ ہم نے عرض کیا: اللہ اور اس کا رسول بہتر جانتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کیا ان میں ابوبکر اور عمر نہیں ہیں؟ اگر وہ ان دونوں کی اطاعت کریں گے تو وہ ہدایت پا جائیں گے اور ان کی ماں بھی ہدایت پا جائے گی، اور اگر وہ ان دونوں کی نافرمانی کریں گے تو وہ گمراہ ہو جائیں گے اور ان کی ماں بھی گمراہ ہو جائے گی۔ یہ بات تین مرتبہ ارشاد فرمائی۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چلے اور ہم بھی چلے یہاں تک کہ جب دوپہر کی شدید گرمی کا وقت ہوا تو اچانک کچھ لوگ درختوں کے سایوں کے پیچھے چلتے نظر آئے۔ ہم ان کے پاس پہنچے تو وہ مہاجرین میں سے کچھ لوگ تھے جن میں حضرت عمر بن خطاب بھی تھے۔ فرماتے ہیں: ہم نے ان سے کہا: جب تم نے اپنے نبی کو نہ پایا اور تمہاری نماز کا وقت تم پر آ پہنچا تو تم نے کیا کیا؟ انہوں نے کہا: اللہ کی قسم! ہم تمہیں بتاتے ہیں۔ حضرت عمر اچھل پڑے اور حضرت ابوبکر سے کہا: اللہ نے اپنی کتاب میں فرمایا ہے: بے شک آپ بھی مرنے والے ہیں اور وہ بھی مرنے والے ہیں۔ [الزمر: 30] اور اللہ کی قسم! میں نہیں جانتا، شاید اللہ نے اپنے نبی کو وفات دے دی ہو۔ لہٰذا آپ اٹھیں، نماز پڑھیں اور چل پڑیں، میں آپ کے بعد دیکھوں گا اور انتظار کروں گا۔ اگر میں نے کچھ دیکھ لیا (تو ٹھہروں گا) ورنہ آپ سے آ ملوں گا۔ فرماتے ہیں: پھر نماز کھڑی ہوگئی اور حدیث منقطع ہوگئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39739]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 7048، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 8103، 8192، 8224، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2492، وأحمد فى «مسنده» برقم: 22989، 23005، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 5170، ترقيم محمد عوامة: 38121»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38214 ترقیم الشثری: -- 39842
حدثنا ابن فضيل عن حصين عن عمرو بن ميمون قال: جئت وإذا عمر واقف على حذيفة وعثمان بن حنيف ، فقال: تخافان ان تكونا حملتما الارض ما لا تطيق؟ فقال حذيفة: لو شئت لاضعفت ارضي، وقال عثمان: لقد حملت ارضي امرا هي له مطيقة، وما فيها كثير فضل، فقال: انظرا ما لديكما ان تكونا حملتما الارض ما لا تطيق، ثم قال: والله لئن سلمني الله لادعن ارامل اهل العراق لا يحتجن بعدي إلى احد ابدا، قال: فما اتت عليه إلا اربعة حتى اصيب.
[2] - [قال] : وكان إذا دخل المسجد قام بين الصفوف فقال: استووا، فإذا استووا تقدم فكبر، قال: فلما كبر طعن مكانه، قال فسمعته يقول: قتلني الكلب او اكلني الكلب، قال عمرو: ما ادري ايهما قال؟ وما بيني وبينه غير ابن عباس، فاخذ عمر بيد عبد الرحمن بن عوف فقدمه وطار العلج وبيده سكين ذات طرفين، ما يمر برجل يمينا ولا شمالا إلا طعنه حتى اصاب منهم ثلاثة عشر رجلا، فمات منهم تسعة، قال: فلما راى ذلك رجل من المسلمين طرح عليه برنسا لياخذه، فلما ظن انه ماخوذ نحر نفسه.
[3] - قال فصلينا الفجر صلاة خفيفة، قال: فاما نواحي المسجد فلا يدرون ما الامر إلا انهم حيث فقدوا صوت عمر جعلوا يقولون: سبحان الله مرتين، فلما انصرفوا كان اول من دخل عليه ابن عباس فقال: انظر من قتلني؟ قال: فجال ساعة، ثم جاء فقال: غلام المغيرة الصناع، وكان نجارا، قال: فقال عمر: الحمد لله الذي لم يجعل منيتي بيد رجل يدعي الإسلام، قاتله الله، لقد امرت به معروفا، قال: ثم قال لابن عباس: لقد كنت انت وابوك تحبان ان تكثر العلوج بالمدينة، قال: فقال ابن عباس: إن شئت فعلنا، فقال: بعدما تكلموا بكلامكم وصلوا صلاتكم ونسكوا نسككم؟
[4] - قال: فقال له الناس: ليس عليك باس، قال: فدعا بنبيذ فشرب فخرج من جرحه، ثم دعا بلبن فشربه فخرج من جرحه، فظن انه الموت، فقال لعبد الله بن عمر: انظر ما علي من الدين فاحسبه، فقال: ستة وثمانين الفا، فقال: إن وفى بها مال آل عمر فادها عني من اموالهم، وإلا فسل بني عدي بن كعب، فإن تف من اموالهم وإلا فسل قريشا ولا تعدهم إلى غيرهم، فادها عني.
[5] - اذهب إلى عائشة ام المؤمنين فسلم وقل: يستاذن عمر بن الخطاب - ولا تقل: امير المؤمنين، فإني لست لهم اليوم بامير - ان يدفن مع صاحبيه؟ قال: فاتاها عبد الله بن عمر فوجدها قاعدة تبكي، فسلم، ثم قال: يستاذن عمر بن الخطاب ان يدفن مع صاحبيه، قالت: قد والله كنت اريده لنفسي، ولاوثرنه اليوم على نفسي، فلما جاء قيل: هذا عبد الله بن عمر، قال: فقال: ارفعاني، فاسنده رجل إليه فقال: ما لديك؟ قال: اذنت لك، قال: فقال عمر: ما كان شيء اهم عندي من ذلك، ثم قال: إذا انا مت فاحملوني على سريري، ثم استاذن فقل: يستاذن عمر بن الخطاب، فإن اذنت لك فادخلني، وإن لم تاذن فردني إلى مقابر المسلمين، قال: فلما حمل كان الناس لم تصبهم مصيبة إلا يومئذ، قال: فسلم عبد الله بن عمر وقال: يستاذن عمر بن الخطاب؟ فاذنت له حيث اكرمه الله مع رسول الله صلى الله عليه وسلم ومع ابي بكر.
[6] - فقالوا له حين حضره الموت: استخلف، فقال: لا اجد احدا احق بهذا الامر من هؤلاء النفر الذين توفي رسول الله صلى الله عليه وسلم وهو عنهم راض، فايهم استخلفوا فهو الخليفة بعدي، فسمى عليا وعثمان وطلحة والزبير وعبد الرحمن بن عوف وسعدا، فإن اصابت سعدا فذلك، وإلا فايهم استخلف فليستعن به، فإني لم انزعه عن عجز ولا خيانة. قال: وجعل عبد الله بن عمر يشاور معهم وليس له من الامر شيء.
[7] - قال: فلما اجتمعوا قال عبد الرحمن بن عوف : اجعلوا امركم إلى ثلاثة نفر، قال: فجعل الزبير امره إلى علي، وجعل طلحة امره إلى عثمان، وجعل سعد امره إلى عبد الرحمن، قال: فاتمر اولئك الثلاثة حين جعل الامر إليهم، قال: فقال عبد الرحمن: ايكم يتبرؤ من الامر؟ ويجعل الامر إلي، ولكم الله علي ان لا آلو عن افضلكم وخيركم للمسلمين؟ [فاسكت الشيخان: علي وعثمان ، فقال عبد الرحمن: تجعلانه إلي وانا اخرج منها فوالله لا آلوكم عن افضلكم وخيركم للمسلمين] ، قالوا: نعم، فخلا بعلي فقال: إن لك من القرابة من رسول الله صلى الله عليه وسلم والقدم، ولي الله عليك لئن استخلفت لتعدلن، ولئن استخلف عثمان لتسمعن ولتطيعن؟ قال: فقال: نعم، قال: وخلا بعثمان فقال مثل ذلك، فقال له عثمان: نعم، ثم قال: يا عثمان، ابسط يدك، فبسط يده فبايعه وبايعه علي والناس.
[8] - ثم قال عمر: اوصي الخليفة من بعدي بتقوى الله والمهاجرين الاولين ان يعرف لهم حقهم، ويعرف لهم حرمتهم، واوصيه باهل الامصار خيرا، فإنهم ردء الإسلام وغيظ العدو، وجباة الاموال ان لا يؤخذ منهم فيؤهم إلا عن رضا منهم، واوصيه بالانصار خيرا: الذين تبوءوا الدار والإيمان ان يقبل من محسنهم، [ويتجاوز عن مسيئهم] واوصيه بالاعراب خيرا فإنهم اصل العرب ومادة الإسلام، ان يؤخذ من حواشي اموالهم فترد على فقرائهم، واوصيه بذمة الله وذمة رسوله ان يوفي لهم بعهدهم وان لا يكلفوا إلا طاقتهم [وان يقاتل من وراءهم] .
ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (حسين).
(٢) في [أ، ب]: زيادة (إذا).
(٣) في [أ، ب]: (كبير).
(٤) سقط من: [ي].
(٥) سقط من: [هـ].
(٦) في [ع]: (قال).
(٧) في [ع]: (كلمني).
(٨) في [ع]: (فما).
(٩) في [ع]: (إلا غير).
(١٠) سقط من: [ع].
(١١) في [أ، ب، س، ط]: (وكان).
(١٢) في [أ، ب]: (الصبح).
(١٣) سقط من: [أ، ب].
(١٤) في [أ، ب]: زيادة (طرح).
(١٥) سقط من: [ع].
(١٦) في [ب]: (جال).
(١٧) سقط من: [أ، ب].
(١٨) في [س، ق]: (يكثر).
(١٩) في [ي]: بياض.
(٢٠) في [ع]: (بصلاتكم)، وفي [ي]: بياض.
(٢١) في [ي]: بياض.
(٢٢) سقط من: [أ، ب].
(٢٣) في [ي]: بياض.
(٢٤) في [ب]: (بلب).
(٢٥) في [ي]: بياض.
(٢٦) في [أ]: (فاحسبيه).
(٢٧) في [س]: (سنة).
(٢٨) في [ع]: (ألف).
(٢٩) في [ع]: (أوفاتها)، وفي [جـ]: (وفا بها).
(٣٠) سقط من: [أ، ب].
(٣١) في [س]: (بقي)، وفي [أ، ط، هـ]: (تفي).
(٣٢) في [ع]: (قودها).
(٣٣) في [هـ]: (تقتل).
(٣٤) في [ق، هـ]: زيادة (ثم قف بي على الباب).
(٣٥) سقط من: [س].
(٣٦) في [ع]: (فقال).
(٣٧) في [أ، ب]: (إستأذن).
(٣٨) في [ع]: (رسوله).
(٣٩) سقط من: [ع].
(٤٠) في [ع]: (بأيهم).
(٤١) سقط من: [ع].
(٤٢) في [أ، ب، س]: (يشاورونه)، وفي [ق، ي]: (يشاور).
(٤٣) في [ع]: (لهم).
(٤٤) في [س]: بياض.
(٤٥) في [ع]: (وأخيركم).
(٤٦) في [هـ]: زيادة (فاسكت الشيخان علي وعثمان، فقال عبد الرحمن: تجعلانه إليّ، وأنا أخرج منها، فواللَّه لا ألو عن أفضلكم وخيركم للمسلمين).
(٤٧) في [ع]: تكررت.
(٤٨) سقط من: [ع].
(٤٩) في [ع]: (هم).
(٥٠) في [ع]: (هم).
(٥١) في [ع]: (خير).
(٥٢) في [ق، هـ]: زيادة (ويتجاوز عن مسيئهم).
(٥٣) في [ق، هـ]: زيادة (وأن يقاتل من وارءهم).
(٥٤) صحيح؛ أخرجه البخاري (٣٧٠٠)، وابن حبان (٦٩١٧).

حضرت عمرو بن میمون سے روایت ہے کہ میں آیا تو میں نے دیکھا کہ حضرت عمر، حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ اور عثمان بن حنیف کے پاس کھڑے ہوئے ہیں اور فرما رہے ہیں۔ تم خوف کرو کہ تم نے زمین کو اس قدر عوض پر دیا ہے جو وسعت سے زیادہ ہے۔ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے کہا۔ اگر میں چاہوں تو اپنی زمین کو دو چند (عوض پر) کر دوں اور حضرت عثمان نے کہا۔ میں نے اپنی زمین کو ایسے معاملہ کے عوض میں رکھا جو اس کے مطابق ہے اور اس میں بہت زیادہ اضافہ نہیں ہے۔ حضرت عمر نے فرمایا۔ تم دونوں دیکھ لو کہ تمہارے پاس کیا ہے، کہیں تم نے زمین پر اس کی طاقت سے زیادہ بوجھ تو نہیں ڈال دیا۔ پھر فرمایا۔ اگر اللہ تعالیٰ نے مجھے سلامت رکھا تو میں اہل عراق کی بیواؤں کو ایسی حالت میں چھوڑوں گا کہ میرے بعد وہ کسی اور کی محتاج نہیں ہوں گی۔ راوی کہتے ہیں: پھر حضرت عمر چار دن ہی گزرے تھے کہ انہیں شہید کردیا گیا۔ 2۔ راوی کہتے ہیں: حضرت عمر جب مسجد میں داخل ہوتے تو آپ صفوں کے درمیان کھڑے ہوجاتے اور فرماتے۔ (صفوں میں) سیدھے ہو جاؤ۔ پس جب لوگ سیدھے ہوجاتے تو آپ آگے بڑھتے اور تکبیر کہتے۔ راوی کہتے ہیں۔ پھر (جب ایک صبح) آپ نے نماز شروع کی تو آپ کی جگہ وار کیا گیا۔ راوی کہتے ہیں: پس میں نے آپ کو کہتے سُنا۔ مجھے کتے نے قتل کر ڈالا - یا - مجھے کُتّے نے کھالیا۔ راوی عمروکہتے ہیں۔ مجھے معلوم نہیں کہ کیا کہا؟ میرے اور ان کے درمیان حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے علاوہ کوئی نہ تھا۔ پھر حضرت عمر نے عبد الرحمان بن عوف کو ہاتھ سے پکڑا اور آگے کر دیا - وہ قاتل دوڑنے لگا جبکہ اس کے ہاتھ میں دو دھاری چھری تھی وہ دائیں بائیں جس آدمی کے پاس سے گزرتا اس کو مارتا جاتا یہاں تک کہ اس نے تیرہ لوگوں کو زخمی کردیا۔ پھر ان زخمیوں میں سے نو افراد وفات بھی پا گئے۔ راوی کہتے ہیں۔ پس جب یہ منظر ایک مسلمان نے دیکھا تو اس نے اس کو پکڑنے کے لئے اس پر ایک بڑی چادر ڈال دی۔ پھر جب اس قاتل کو یہ یقین ہوگیا کہ وہ پکڑا جائے گا تو اس نے خود کو ذبح کرلیا۔ 3۔ راوی کہتے ہیں: پس ہم نے فجر کی ہلکی سی نماز ادا کی۔ راوی کہتے ہیں: مسجد کے کناروں والے لوگوں کو پتہ ہی نہیں لگا کہ کیا معاملہ ہوا ہے۔ ہاں جب انہوں نے حضرت عمر (کی آواز) کو نہ پایا تو یہ کہنا شروع کیا۔ سبحان اللہ! سبحان اللہ! پھر جب لوگ چلے گئے تو پہلا شخص جو حضرت عمر کے پاس آیا وہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما تھے۔ حضرت عمر نے (ان سے) کہا۔ دیکھو (معلوم کرو) مجھے کس نے قتل کیا ہے؟ راوی کہتے ہیں: حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما تھوڑا سا گھوم کر واپس آئے اور بتایا۔ حضرت مغیرۃ کے کاریگر غلام نے۔ اور یہ غلام بڑھئی تھا۔ راوی کہتے ہیں۔ اس پر حضرت عمر نے فرمایا: تمام تعریفیں اس ذات کے لئے ہیں جس نے میری موت کسی ایسے آدمی کے ہاتھ سے واقع نہیں کی جو اسلام کا دعویدار ہو۔ اللہ تعالیٰ اس کو ہلاک کرے۔ یقینا میں نے اس کو بھلائی کا حکم دیا تھا۔ راوی کہتے ہیں: پھر حضرت عمر نے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے کہا۔ تحقیق تم اور تمہارے والد اس بات کو پسند کرتے تھے کہ مدینہ منورہ میں علوج زیادہ ہوں۔ راوی کہتے ہیں۔ ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا۔ اگر آپ چاہتے ہیں تو ہم یہ کرتے۔”انہوں نے کہا کہ بعد اس کے کہ وہ تمہاری زبان بولنے لگے، تمہاری نماز پڑھنے لگے اور تمہارے نسک ادا کرنے لگے۔“ 4۔ راوی کہتے ہیں: لوگوں نے حضرت عمر سے کہا۔ آپ کو کوئی (بڑا) مسئلہ نہیں ہے۔ راوی کہتے ہیں: پھر حضرت عمر نے نبیذ منگوائی اور اس کو پیا لیکن وہ آپ کے زخموں سے باہر نکل گئی۔ پھر حضرت عمر نے دودھ منگوایا اور اس کو پیا لیکن وہ بھی آپ کے زخموں سے باہر نکل گیا۔ چناچہ آپ کو موت کا یقین ہوگیا۔ تو آپ نے عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے کہا۔ مجھ پر جو قرض ہے اس کو دیکھو اور اس کا حساب کرو۔ ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا۔ چھیاسی ہزار ہے۔ حضرت عمر نے فرمایا۔ اگر یہ قرض آلِ عمر کے مال سے پورا ہوجائے تو میری طرف سے ان کے اموال میں سے اس قرض کو ادا کردو۔ وگرنہ بنو عدی بن کعب سے مانگ لینا۔ پھر اگر یہ قرض ان کے اموال سے پورا ہوجائے تو ٹھیک وگرنہ قریش سے مانگ لینا اور ان کے سوا اور کسی سے نہ مانگنا۔ اور یہ میری طرف سے قرضہ ادا کردینا۔ 5۔ ام المؤمنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی طرف جاؤ اور (انہیں) سلام کرو اور کہو۔ عمر بن خطاب - امیر المؤمنین کا لفظ نہ کہنا کیونکہ میں اس وقت لوگوں کا امیر نہیں ہوں - اپنے دونوں ساتھیوں (آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ابوبکر) کے ساتھ دفن کئے جانے کی اجازت مانگتا ہے۔ راوی کہتے ہیں: پس حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس عبداللہ بن عمر آئے تو انہوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو بیٹھے روتے پایا۔ ابن عمر رضی اللہ عنہما نے سلام کیا پھر کہا۔ عمر بن خطاب اپنے ساتھیوں کے ہمراہ فن کئے جانے کی اجازت مانگتے ہیں۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا۔ خدا کی قسم! میں تو اس بات کو اپنے لئے چاہتی تھی (یعنی حجرہ میں دفن ہونا) لیکن میں آج اس رات (حجر ہ میں دفن ہونا) میں عمر فاروق کو اپنے اوپر ترجحب دیتی ہوں۔ پھر جب حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما واپس آئے تو کہا گیا۔ یہ عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما (واپس آگئے) ہیں۔ راوی کہتے ہیں: حضرت عمر نے فرمایا: مجھے اٹھاؤ۔ چناچہ ایک آدمی نے آپ کو اپنے ساتھ سہارا دیا۔ آپ نے پوچھا: تمہارے پاس کیا (خبر) ہے؟ انہوں نے کہا: انہوں نے آپ کو اجازت دے دی ہے۔ راوی کہتے ہیں: حضرت عمر نے فرمایا: میرے نزدیک اس سے زیادہ اہم کوئی چیز نہیں تھی۔ پھر فرمایا: جب میں مر جاؤں تو مجھے میری چارپائی پر اٹھا لینا، پھر اجازت مانگنا اور کہنا: عمر بن خطاب اجازت مانگتے ہیں۔ پس اگر وہ تمہیں اجازت دے دیں تو مجھے اندر لے جانا اور اگر اجازت نہ دیں تو مجھے مسلمانوں کے قبرستان کی طرف لوٹا دینا۔ راوی کہتے ہیں: جب آپ کو اٹھایا گیا تو یوں لگتا تھا کہ لوگوں پر اس دن سے پہلے کوئی مصیبت نہیں آئی۔ راوی کہتے ہیں: حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے سلام کیا اور کہا: عمر بن خطاب اجازت مانگتے ہیں۔ پس انہوں نے اجازت دے دی، وہاں جہاں اللہ تعالیٰ نے آپ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضرت ابوبکر کے ساتھ اعزاز بخشا۔ 6۔ جب آپ کی موت کا وقت آیا تو لوگوں نے آپ سے کہا: خلیفہ مقرر کردیں۔ آپ نے فرمایا: میں اس معاملہ کا ان لوگوں سے زیادہ کسی کو حق دار نہیں پاتا جن سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس حال میں وفات پا گئے کہ آپ ان سے راضی تھے۔ پس وہ جس کو بھی خلیفہ بنا لیں وہی میرے بعد خلیفہ ہوگا۔ چناچہ آپ نے حضرت علی رضی اللہ عنہ، حضرت عثمان، حضرت طلحہ، حضرت زبیر، حضرت عبد الرحمان بن عوف اور حضرت سعد کا نام لیا۔ پس اگر خلافت سعد کو مل جائے تو ٹھیک، ورنہ جو بھی خلیفہ بنایا جائے وہ ان سے مدد لے، کیونکہ میں نے انہیں کسی عاجزی یا خیانت کی وجہ سے معزول نہیں کیا تھا۔ راوی کہتے ہیں: اور حضرت عبد اللہ بن عمر کو ان کے ساتھ مشورہ میں شامل کیا گیا مگر اس معاملہ میں ان کا کوئی حصہ نہیں تھا۔ 7۔ راوی کہتے ہیں: جب یہ حضرات جمع ہوئے تو حضرت عبد الرحمان بن عوف نے کہا: اپنا معاملہ تین آدمیوں کے سپرد کردو۔ چناچہ حضرت زبیر نے اپنا معاملہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے سپرد کیا، حضرت طلحہ نے اپنا معاملہ حضرت عثمان کے سپرد کیا اور حضرت سعد نے اپنا معاملہ حضرت عبد الرحمان کے سپرد کیا۔ جب معاملہ ان تینوں کے سپرد ہوگیا تو انہوں نے باہم مشورہ کیا۔ حضرت عبد الرحمان نے کہا: تم میں سے کون اس معاملہ سے دستبردار ہو کر اسے میرے سپرد کرتا ہے؟ اور میں تمہیں اللہ کا عہد دیتا ہوں کہ میں مسلمانوں کے لئے تم میں سے افضل اور بہتر کو چننے میں کوئی کوتاہی نہیں کروں گا۔ انہوں نے کہا: ہاں۔ پھر وہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ تنہائی میں گئے اور کہا: آپ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے قرابت اور (اسلام میں) سبقت حاصل ہے۔ میرے لئے آپ پر اللہ کا عہد ہے کہ اگر آپ کو خلیفہ بنایا گیا تو آپ ضرور عدل کریں گے اور اگر عثمان کو خلیفہ بنایا گیا تو آپ ضرور سنیں گے اور اطاعت کریں گے۔ انہوں نے کہا: ہاں۔ پھر وہ حضرت عثمان کے ساتھ تنہائی میں گئے اور ان سے بھی یہی کہا تو حضرت عثمان نے کہا: ہاں۔ پھر انہوں نے کہا: اے عثمان! اپنا ہاتھ پھیلائیں۔ چناچہ انہوں نے اپنا ہاتھ پھیلایا تو انہوں نے ان کی بیعت کی اور حضرت علی رضی اللہ عنہ اور لوگوں نے بھی ان کی بیعت کی۔ 8۔ پھر حضرت عمر نے فرمایا: میں اپنے بعد والے خلیفہ کو اللہ سے ڈرنے کی وصیت کرتا ہوں اور مہاجرین اولین کے بارے میں کہ وہ ان کا حق پہچانے اور ان کی حرمت پہچانے۔ اور میں اسے شہروں والوں کے ساتھ بھلائی کی وصیت کرتا ہوں کیونکہ وہ اسلام کا سہارا، دشمن کے لئے باعث غیظ اور مال جمع کرنے والے ہیں، اور یہ کہ ان سے ان کا فئی ان کی رضا مندی کے بغیر نہ لیا جائے۔ اور میں اسے انصار کے ساتھ بھلائی کی وصیت کرتا ہوں جنہوں نے دار ہجرت اور ایمان میں ٹھکانہ بنایا، کہ ان کے نیک لوگوں سے قبول کرے۔ اور میں اسے دیہاتیوں کے ساتھ بھلائی کی وصیت کرتا ہوں کیونکہ وہ عرب کی اصل اور اسلام کا مادہ ہیں، کہ ان کے کم تر اموال میں سے لیا جائے اور ان کے فقراء پر لوٹا دیا جائے۔ اور میں اسے اللہ کے ذمہ اور اس کے رسول کے ذمہ کی وصیت کرتا ہوں کہ ان کے عہد کو پورا کیا جائے اور انہیں ان کی طاقت سے زیادہ مکلف نہ کیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39842]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1392، 3052، 3700، 4888، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6917، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 11517، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 4093، 5339، 5338، 7182، 12542، 12779، 12804، 16113، 16676، 18809، 20285، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 205، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 3900، 3898، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 2740، 10135، 19404، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 4743، 12221، 34909، 39846، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 4957، والطبراني فى «الكبير» برقم: 77، 320، ترقيم محمد عوامة: 38214»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38217 ترقیم الشثری: -- 39845
حدثنا ابن علية عن سعيد عن قتادة عن سالم بن ابي الجعد الغطفاني عن معدان بن ابي طلحة اليعمري ان عمر بن الخطاب قام خطيبا يوم جمعة - او خطب يوم جمعة - فحمد الله واثنى عليه، ثم ذكر نبي الله صلى الله عليه وسلم وابا بكر ثم قال: ايها الناس، إني قد رايت رؤيا كان ديكا احمر نقرني نقرتين، ولا ارى ذلك إلا لحضور اجلي، وإن الناس يامرونني ان استخلف، وإن الله لم يكن ليضيع دينه وخلافته، والذي بعث به نبيه [صلى الله عليه وسلم] فإن عجل بي امر فالخلافة شورى بين هؤلاء الرهط الستة الذين توفي رسول الله صلى الله عليه وسلم وهو عنهم راض، فايهم بايعتم له فاسمعوا له واطيعوا، وقد عرفت ان رجالا سيطعنون في هذا الامر، وإني قاتلتهم بيدي هذه على الإسلام، فإن فعلوا ذلك فاولئك اعداء الله الكفرة الضلال.
[2] - إني والله ما ادع بعدي اهم إلي من امر الكلالة، وقد سالت رسول الله صلى الله عليه وسلم، فما اغلظ لي في شيء ما اغلظ لي فيها حتى طعن بإصبعه في جنبي او صدري، ثم قال: يا عمر، تكفيك آية الصيف التي انزلت في آخر النساء، وإن اعش فساقضي فيها قضية لا يختلف فيها احد يقرا القرآن او لا يقرا القرآن.
[3] - ثم قال: اللهم إني اشهدك على امراء الامصار، فإني إنما بعثتهم ليعلموا الناس دينهم وسنة نبيهم [صلى الله عليه وسلم] ، ويقسموا فيهم فياهم، ويعدلوا فيهم، فمن اشكل عليه شيء رفعه إلي.
[4] - ثم قال: ايها الناس، إنكم تاكلون شجرتين لا اراهما إلا خبيثتين: هذا الثوم وهذا البصل، لقد كنت ارى الرجل على عهد رسول الله صلى الله عليه وسلم يوجد ريحه منه، فيؤخذ بيده حتى يخرج به إلى البقيع، فمن كان آكلهما لا بد فليمتهما طبخا.
[5] - قال: فخطب بها عمر يوم الجمعة، واصيب يوم الاربعاء لاربع بقين لذي الحجة.
ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (شعبة).
(٢) ما بين المعكوفين في [ي]: بياض.
(٣) في [ي]: بياض.
(٤) في [ب]: (قال).
(٥) في [ع]: (لا حضور).
(٦) في [ع]: (جلي).
(٧) في [ع]: (يأمروني).
(٨) سقط من: [ب].
(٩) في [جـ، ق، ي]: زيادة ﷺ.
(١٠) في [ب]: (لي).
(١١) في [ع]: (ستة).
(١٢) في [ع]: (الذي).
(١٣) هكذا في: [ق، هـ]، وفي [جـ]: (يطيعون)، وفي الباقي: (سيطيعون).
(١٤) سقط من: [ع].
(١٥) في [ي]: (حين).
(١٦) في [أ، ب]: (جبيني).
(١٧) سقط من: [هـ].
(١٨) في [ع، ي]: (يكفيك).
(١٩) سقط من: [جـ، ي].
(٢٠) في [جـ، ق، ي]: زيادة ﷺ.
(٢١) في [أ، ب]: زيادة (إلا).
(٢٢) في [أ، ب]: (يخرجه).
(٢٣) في [أ، ب]: (فإن).
(٢٤) في [س]: (فلا بد).
(٢٥) في [جـ]: (فليمتهما).
(٢٦) في [هـ]: (طنجًا).
(٢٧) صحيح؛ أخرجه مسلم (٥٦٧)، وأحمد (٨٩).

حضرت معدان بن ابی طلحہ یعمری سے روایت ہے کہ حضرت عمر بن خطاب جمعہ کے دن خطبہ دینے کے لئے کھڑے ہوئے یا آپ نے جمعہ کا خطبہ دیا، پس اللہ تعالیٰ کی حمدو ثنا بیان کی پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اور حضرت ابوبکر کا ذکر کیا۔ پھر حضرت عمر نے کہا۔ اے لوگو! میں نے ایک خواب دیکھا ہے۔ گویا کہ ایک سرخ مرغ تھا اس نے مجھے دو مرتبہ ٹھونگ ماری اور میں اس خواب کو اپنی عمر کے پورا ہونے سے ہی کنایہ دیکھ رہا ہوں اور لوگ مجھے کہہ رہے ہیں کہ میں خلیفہ مقرر کر دوں۔ یقین کرو کہ اللہ تعالیٰ اپنے دین کو اور خلافت کو ضائع نہیں کرے گا اور اس چیز کو بھی ضائع نہیں کرے گا جس کے ساتھ اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو مبعوث کیا ہے۔ پس اگر مجھے جلد ہی موت نے آلیا تو پھر خلافت ان چھ لوگوں کے درمیان مشاورت کے ساتھ (طے) ہوگی جن سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رضا مندی کے ساتھ رخصت ہوئے۔ ان میں سے جس کی بھی تم بیعت کرلو تو پھر اس کی بات سنو اور مانو۔ یقینا مجھے معلوم ہے کہ عنقریب کچھ لوگ اس معاملہ میں طعن کریں گے۔ حالانکہ میں نے اپنے اس ہاتھ سے ان سے اسلام پر قتال کیا ہے۔ اگر یہ لوگ ایسا کریں گے تو یہ اللہ کے دشمن، کافر اور گمراہ ہوں گے۔ 2۔ میں نے اپنے بعد کلالۃ کے معاملہ سے زیادہ اہم بحث نہیں چھوڑی اور تحقیق میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بھی یہ سوال کیا تھا۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے کسی چیز میں اتنی سختی نہیں کی جو سختی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میرے ساتھ اس (کلالہ) میں فرمائی۔ یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی انگلی میرے پہلو یا میرے سینے میں چبھوئی۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے عمر! تمہیں سورة نساء کے آخر میں نازل ہونے والی آیۃ الصیف کافی ہے۔“ اور اگر میں مزید زندہ رہا تو عنقریب میں کلالہ کے بارے میں ایسا فیصلہ کر جاؤں گا کہ پھر کوئی اس مسئلہ میں اختلاف نہیں کرے گا۔ چاہے وہ قرآن پڑھا ہو یا نہ پڑھا ہو۔ 3۔ پھرحضرت عمر نے کہا، اے اللہ! میں تجھے شہروں کے امراء پر گواہ بناتا ہوں۔ کیونکہ میں نے انہیں صرف اس لئے بھیجا تھا تاکہ وہ لوگوں کو ان کا دین اور ان کے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سُنَّت سکھائیں۔ اور ان کی فئی ان ہی میں تقسیم کریں اور ان میں انصاف کریں اور انہیں جس بات کا اشکال ہو وہ بات مجھ تک لائیں۔ 4۔ پھر حضرت عمر نے کہا۔ اے لوگو! تم دو درخت (پیداوار) ایسے کھاتے ہو کہ جن کو میں خبیث (ناپسندیدہ) ہی خیال کرتا ہوں۔ یہ تھوم اور یہ پیاز ہے یقینا میں ایک آدمی کو عہد پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں دیکھتا کہ اس سے یہ بو آتی تو اس کو ہاتھ سے پکڑ کر باہر لے جایا جاتا یہاں تک کہ اس کو بقیع کی طرف نکال دیا جاتا۔ پس جو شخص ان کو ضرور کھانا چاہے تو پکا کر ان کی بو کو مار ڈالے۔ 5۔ راوی کہتے ہیں: پس یہ خطبہ حضرت عمر نے جمعہ کے دن ارشاد فرمایا اور بدھ کے روز آپ کو زخمی کردیا گیا۔ ابھی ذی الحجہ میں چار دن باقی تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39845]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 567، 1617، ومالك فى «الموطأ» برقم: 1878 / 491، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1666، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2091، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 4537، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 707 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 789، 6648، 6649، 6650، 11070، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1014، 2726، 3363، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 5144، 12399، 16675، 18808، وأحمد فى «مسنده» برقم: 90، 181، 191، 268، 347، 368، 369، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 53، والحميدي فى «مسنده» برقم: 10، 11، 29، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 184، 256، والبزار فى «مسنده» برقم: 314، 315، 322، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 1537، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 8897، 26070، 26083، 32522، 32523، 32524، 39856، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 6613، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 4958، 4956، 4959، 5225، 5224، ترقيم محمد عوامة: 38217»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38677 ترقیم الشثری: -- 40309
حدثنا يزيد بن هارون قال: اخبرنا ابو مالك الاشجعي ، عن ابي حازم ، عن ابي هريرة قال: يسلط الدجال على رجل من المسلمين فيقتله ثم يحييه ثم يقول: الست بربكم؟ الا ترون اني احيي واميت؟! والرجل ينادي: يا اهل الإسلام! بل [هو] عدو الله الكافر الخبيث، إنه والله لا يسلط على احد بعدي.
قالوا: وكنا نمر مع ابي هريرة على معلم الكتاب فيقول: يا معلم الكتاب! اجمع لي غلمانك، فيجمعهم فيقول: قل لهم: فلينصتوا، اي بني اخي افهموا ما اقول لكم، إما يدركن احد منكم عيسى ابن مريم فإنه شاب وضيء احمر، فليقرا عليه من ابي هريرة السلام، فلا يمر على معلم كتاب إلا قال لغلمانه مثل ذلك.
ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ]: (سلط).
(٢) في [ب]: (حتى).
(٣) في [ب]: (عبدو للَّه).
(٤) سقط من: [أ، ب].
(٥) في [أ، ب]: (فلينصفوا).
(٦) سقط من: [أ، ب].
(٧) في [ع]: (أدركن).
(٨) في [أ، ب]: (قضى).
(٩) في [س]: (الكتاب).
(١٠) صحيح.

حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ دجال کو مسلمانوں میں سے ایک آدمی پر مسلط کیا جائے گا وہ اسے قتل کردے گا پھر وہ اسے زندہ کرے گا اور کہے گا کیا میں تمہارا رب نہیں ہوں کیا تم دیکھتے نہیں ہو میں زندہ کرتا ہوں اور مارتا ہوں اور وہ آدمی پکار رہا ہوگا اے اہل اسلام بلکہ یہ خبیث کافر اللہ کا دشمن ہے اور بلاشبہ اللہ کی قسم اسے میرے بعد کسی ایک پر بھی مسلط نہیں کیا جائے گا حضرت ابوہریرہ کے ساتھیوں نے کہا کہ ہم حضرت ابوہریرہ کے ساتھ کتابت سکھانے والوں کے پاس سے گزرتے تھے تو حضرت ابوہریرہ فرماتے اے کتابت سکھانے والے میرے لیے اپنے لڑکوں کو جمع کرو وہ ان کو جمع کرتا تو فرماتے ان سے کہو کہ خاموش ہوجائیں اے بھتیجو! وہ بات سمجھو جو میں تم سے کہہ رہا ہوں اگر تم میں سے کوئی عیسیٰ ابن مریم کو پالے تو وہ جوان روشن چہرے والے سرخ رنگ والے ہیں تو وہ ابوہریرہ کی جانب سے ان کو سلام پہنچا دے حضرت ابوہریرہ کسی بھی کتابت سکھانے والے کے پاس سے نہیں گزرتے تھے مگر اس کے بچوں سے یہی ارشاد فرماتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40309]
تخریج الحدیث: «ترقيم محمد عوامة: 38677»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 40431
حدثنا عبد الله بن نمير قال: حدثنا سفيان قال: حدثنا سلمة بن كهيل ، عن ابي الزعراء ، عن عبد الله انه ذكر عنده الدجال فقال عبد الله: تفترقون ايها الناس لخروجه ثلاث فرق: فرقة تتبعه، وفرقة تلحق بارض آبائها بمنابت الشيح، وفرقة تاخذ شط هذا الفرات، فيقاتلهم ويقاتلونه حتى يجتمع المؤمنون بغربي الشام، فيبعثون إليه طليعة فيهم فارس على فرس اشقر، او فرس ابلق، فيقتلون لا يرجع منهم بشر.
[2 ] - قال سلمة: فحدثني ابو صادق، عن ربيعة بن ناجد: ان عبد الله قال: فرس اشقر.
[3 ] - ثم قال عبد الله: ويزعم اهل الكتاب ان المسيح عيسى ابن مريم ينزل فيقتله. قال ابو الزعراء: ما سمعت عبد الله يذكر عن اهل الكتاب حديثا غير هذا.
[4 ] - قال: ثم يخرج ياجوج وماجوج فيمرحون في الارض، فيفسدون فيها، ثم قرا [عبد الله] : وهم من كل حدب ينسلون قال: ثم يبعث الله عليهم دابة مثل هذا النغف فتلج في اسماعهم ومناخرهم فيموتون منها، قال: فتنتن الارض منهم، فيجار إلى الله، فيرسل عليهم ماء فيطهر [الله] الارض منهم، ثم قال: يرسل الله ريحا زمهريرا باردة، فلا تذر على الارض مؤمنا إلا كفته تلك الريح، قال: ثم تقوم الساعة على شرار الناس.
[5 ] - قال: ثم يقوم ملك بين السماء والارض بالصور فينفخ فيه - قال: والصور قرن - قال: فلا يبقى خلق لله في السماء ولا في الارض إلا مات إلا ما شاء ربك، قال: ثم يكون بين النفختين ما شاء الله ان يكون، قال: فيرش الله ماء من تحت العرش كمني الرجال، قال: فليس من [ابن] آدم خلق [إلا] في الارض إلا منه شيء، قال: فتنبت اجسادهم ولحمانهم من ذلك الماء كما تنبت الارض من الثرى، ثم قرا عبد الله: والله الذي ارسل الرياح فتثير سحابا فسقناه إلى بلد ميت فاحيينا به الارض بعد موتها كذلك النشور.
[6 ] - قال: ثم يقوم ملك بين السماء والارض بالصور فينفخ فيه، قال: فتنطلق كل نفس إلى جسدها فتدخل فيه، قال: ثم يقومون فيحيون حياة رجل واحد، قياما لرب العالمين.
[7 ] - ثم يتمثل الله للخلق فيلقاهم، فليس احد من الخلق ممن يعبد من دون الله شيئا إلا وهو مرفوع له يتبعه، فيلقى اليهود فيقول: من تعبدون؟ فيقولون: نعبد عزيرا، فيقول: هل يسركم الماء؟ قالوا: نعم، قال: فيريهم جهنم وهي كهيئة السراب، ثم قرا عبد الله: وعرضنا جهنم يومئذ للكافرين عرضا.
[8 ] - ثم يلقى النصارى فيقول: من تعبدون؟ قالوا: نعبد المسيح، قال: يقول: هل يسركم الماء؟ قالوا: نعم، فيريهم جهنم، وهي كهيئة السراب، قال: ثم كذلك لمن كان يعبد من دون الله شيئا، ثم قرا عبد الله: وقفوهم إنهم مسئولون.
[9 ] - حتى يمر المسلمون فيقول: من تعبدون؟ فيقولون: نعبد الله ولا نشرك به شيئا، قال: فيقول: هل تعرفون ربكم؟ فيقولون: سبحانه، إذا اعترف لنا عرفناه، قال: فعند ذلك يكشف عن ساق، فلا يبقى احد إلا خر لله ساجدا، ويبقى المنافقون ظهورهم طبق واحد، كانما فيها السفافيد، قال: فيقولون: قد كنتم تدعون إلى السجود وانتم سالمون.
[10 ] - ويامر الله بالصراط فيضرب على جهنم، قال: فيمر الناس زمرا على قدر اعمالهم، اولهم كلمح البرق، ثم كمر الريح، ثم كمر الطير، ثم كاسرع البهائم، ثم كذلك حتى يمر الرجل سعيا، وحتى يمر الرجل ماشيا، وحتى يكون آخرهم رجل يتلبط على بطنه، فيقول: ابطات بي، فيقول: لم ابطئ، إنما ابطا بك عملك.
[11 ] - قال: ثم ياذن الله بالشفاعة، فيكون اول شافع يوم القيامة روح القدس جبريل، ثم إبراهيم خليل الرحمن، ثم موسى او عيسى - لا ادري موسى او عيسى - ثم يقوم نبيكم [صلى الله عليه وسلم] رابعا لا يشفع احد بعده فيما شفع فيه، وهو المقام المحمود الذي ذكر الله عسى ان يبعثك ربك مقاما محمودا، فليس من نفس إلا تنظر إلى بيت في النار او بيت في الجنة، وهو يوم الحسرة، فيرى اهل النار البيت الذي في الجنة فيقال: لو عملتم، فتاخذهم الحسرة، ويرى اهل الجنة البيت الذي في النار فيقولون: لولا ان من الله علينا [لخسف بنا] .
[12 ] - قال: ثم يشفع الملائكة، والنبيون، والشهداء، والصالحون، والمؤمنون، فيشفعهم الله، قال: ثم يقول: انا ارحم الراحمين. قال: فيخرج من النار اكثر مما اخرج جميع الخلق برحمته، حتى ما يترك فيها احدا فيه خير، ثم قرا عبد الله: ما سلككم في سقر قال: وجعل يعقد حتى عد اربعا، قالوا لم نك من المصلين ولم نك نطعم المسكين وكنا نخوض مع الخائضين وكنا نكذب بيوم الدين حتى اتانا اليقين فما تنفعهم شفاعة الشافعين.
[13 ] - ثم قال عبد الله: اترون في هؤلاء خيرا؟ ما ترك فيها احد فيه خير، فإذا اراد الله ان لا يخرج منها احدا غير وجوههم والوانهم، فيجيء الرجل من المؤمنين فيقول: يا رب، فيقول: من عرف احدا فليخرجه، قال: فيجيء فينظر فلا يعرف احدا، قال: فيناديه الرجل: يا فلان، انا فلان، فيقول: ما اعرفك، قال: فعند ذلك يقولون: ربنا اخرجنا منها فإن عدنا فإنا ظالمون قال: فيقول عند ذلك: اخسئوا فيها ولا تكلمون قال: فإذا قال ذلك اطبقت عليهم فلا يخرج منهم بشر.
ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
(٢) في [ع]: (فيلج).
(٣) سقط من: [س].
(٤) في [س]: (فتظهر).
(٥) في [س]: (كفأته)، وفي [ط]: (كفنته).
(٦) في [ع]: (بتلك).
(٧) في [أ، س، ط]: (اللَّه).
(٨) في [ع]: زيادة (مني).
(٩) في [أ، ب]: زيادة (في).
(١٠) سقط من: [أ، ب، جـ، س، ع].
(١١) في [هـ]: (إلا في الأرض).
(١٢) في [أ، ب، س، ع]: (لحماتهم).
(١٣) في [هـ]: (نبت).
(١٤) سقط من: [هـ].
(١٥) في [ب]: (فتحيون).
(١٦) كذا في النسخ، وفي المراجع: (حياة).
(١٧) في [ع]: (فيقام).
(١٨) في [ع]: (تتبعه).
(١٩) في [ع]: (فيلقاه).
(٢٠) سقط من: [ع]، وفي [أ، ب]: (اليهودي).
(٢١) في [ع]: (بشركم).
(٢٢) سقط من: [ط، هـ].
(٢٣) في [ع]: زيادة (قال).
(٢٤) في [ع]: (يسر لكم).
(٢٥) سقط ما بين المعكوفين من: [س].
(٢٦) في [ع]: (قال).
(٢٧) في [س]: (يمير).
(٢٨) في [ع]: (تعرف إلينا).
(٢٩) في [ب، جـ، س]: (خر اللَّه).
(٣٠) سقط من: [جـ].
(٣١) في [ع]: (طبقًا واحدًا).
(٣٢) هي الحديد الذي يشوي به، وفي [ع]: (السفاقيد).
(٣٣) في [أ]: (الصراب)، وفي [ب]: (الضراب).
(٣٤) في [ع]: (فتمر).
(٣٥) في [ع]: (تمر).
(٣٦) سقط من: [أ، ب].
(٣٧) سقط من: [ع].
(٣٨) في [أ]: (بينكم).
(٣٩) في [جـ]: زيادة ﷺ.
(٤٠) في [أ، ب، س]: (عيسى).
(٤١) في [س]: (ينظر).
(٤٢) في [هـ]: (من).
(٤٣) سقط من: [ع].
(٤٤) في [جـ]: (الحشر).
(٤٥) في [أ، ب]: (علمتم)، وفي [جـ]: (عمتم).
(٤٦) في [ط، هـ]: (فتأخذكم).
(٤٧) في [ع]: (ترا).
(٤٨) في [ع]: زيادة (من).
(٤٩) في [س، ع]: (أن اللَّه من علينا).
(٥٠) سقط من: [جـ، س، ع].
(٥١) في [ع]: (تشفع).
(٥٢) في [هـ]: زيادة (من).
(٥٣) في [ع]: (ترك).
(٥٤) سقط من: [ع].
(٥٥) في [ط، هـ]: (فيها).
(٥٦) في [أ، ب، جـ، س، ع]: (ترك).
(٥٧) في [ط، هـ]: (فيها).
(٥٨) في [ع]: (أحد).
(٥٩) سقط من: [أ، ب].
(٦٠) سقط من: [س].
(٦١) سقط من: [أ، ب].
(٦٢) صحيح؛ أخرجه النسائي (١١٢٩٦)، وابن خزيمة في التوحيد (٢٥٢)، والحاكم ٢/ ٥٠٧، والطيالسي (٣٨٩)، وابن جرير ١٥/ ١٤٤، والعقيلي ٢/ ٣١٤، وابن أبي حاتم في التفسير (١٨٩٥٧)، والطبراني (٩٧٦١)، والطحاوي في شرح المشكل ١٤/ ٨٠، وحنبل في الفتن (٤٤)، ونعيم (١٥١٥).

پھر حضرت عبداللہ نے فرمایا کہ پھر یاجوج ماجوج نکلیں گے وہ زمین میں اتراتے پھریں گے اور زمین میں فساد پھلائیں گے پھر حضرت عبداللہ نے پڑھا { وَہُمْ مِنْ کُلِّ حَدَبٍ یَنْسِلُونَ } اور وہ ہر اونچی جگہ سے بھاگتے ہوئے آئیں گے حضرت عبداللہ نے فرمایا اللہ تعالیٰ ان پر ایک کیڑابھیجیں گے اونٹ کے ناک میں پیدا ہونے والے کیڑے کی طرح وہ ان کے کانوں اور ان کے نتھنوں میں داخل ہوجائے گا وہ اس سے مرجائیں گے ارشاد فرمایا کہ ان سے زمین متعفن ہوجائے گی اللہ تعالیٰ سے فریاد کی جائے گی پس اللہ تعالیٰ ان پر بارش اتاریں گے جو زمین کو ان سے پاک کر دے گی پھر ارشاد فرمایا اللہ تعالیٰ سخت ٹھنڈی ہوا چھوڑیں گے پس وہ زمین پر کوئی مومن نہیں چھوڑے گی مگر اسے یہ ہوا الٹ پلٹ کر دے گی ارشاد فرمایا پھر شریر لوگوں پر قیامت قائم ہوگی۔ ارشاد فرمایا پھر زمین و آسمان کے درمیان فرشتہ صور لے کر کھڑا ہوگا اور اس صور میں پھونکے گا راوی نے کہا کہ صور سینگ ہے ارشاد فرمایا کہ آسمانوں اور زمینوں میں اللہ کی مخلوق نہیں باقی رہے گی مگر وہ مرجائے گی مگر جس کے بارے میں اللہ چاہے فرمایا کہ پھر دونوں نفخوں کے درمیان اتنا وقت ہوگا جتنا کہ وقت ہونا اللہ چاہیں گے (راوی نے فرمایا) کہ اللہ تعالیٰ عرش کے نیچے سے پانی پھینکیں گے مردوں کی منی کی طرح ارشاد فرمایا کہ آدمی کی اولاد مں ی سے کوئی مخلوق نہیں بچے گی مگر اس سے (پانی سے) کچھ اسے پہنچے گا پس ان کے جسم اور ان کا گوشت اس پانی سے دوبارہ حیات یافتہ ہوگا جیسا کہ زمین نم مٹی سے سبزہ اگاتی ہے۔ پھر حضرت عبداللہ نے یہ آیت تلاوت کی ترجمہ اور اللہ وہ ذات ہے جو ہواؤں کو بھیجتی ہے وہ ہوائیں بادلوں کو اٹھاتی ہیں پس ہم اس کو ہانکتے ہیں مردہ شہر کی طرف پس ہم اس سے زمین کو زندہ کرتے ہیں اس کے مرے پیچھے اس طرح دوبارہ زندہ کیا جائے گا پھر ارشاد فرمایا پھر زمین و آسمان کے درمیان فرشتہ صور لے کر کھڑا ہوگا اس کو پھونکے گا پھر ہر روح اپنے جسم کی طرف چلے گی اور اس میں داخل ہوجائے گی فرمایا پھر کھڑے ہوں گے اور رب العالمین کے سامنے کھڑے ہو کر ایک آدمی کی طرح سلام کریں گے۔ پھر اللہ تعالیٰ مخلوق کے لیے ایک صورت میں ظاہر ہوں گے اور ان لوگوں کو ملیں گے پس مخلوق میں سے جو کوئی اللہ کے علاوہ کسی اور چیز کی عبادت کرتا ہوگا ان میں سے کوئی بھی نہیں رہے گا مگر وہ چیز اس کے لیے بلند کی جائے گی وہ اس کے پیچھے چلے گا پس یہود سے ملیں گے اور کہیں گے تم کن کی عبادت کرتے ہو وہ کہیں گے ہم عزیر کی عبادت کرتے ہیں پس اللہ تعالیٰ فرمائیں گے کیا تمہیں پانی پسند ہے وہ کہیں گے جی ہاں (ارشاد فرمایا) اللہ تعالیٰ ان کو جہنم دکھائیں گے اور وہ سراب کی طرح ہوگی (سراب سے مراد ریت جو دھوپ میں پانی دکھائی دیتی ہے) پھر حضرت عبداللہ نے آیت تلاوت کی ترجمہ اور ہم اس دن کفار کے سامنے جہنم کو لائیں گے۔ پھر نصاریٰ سے ملیں گے اور پوچھیں گے تم کس کی عبادت کرتے ہو وہ کہیں گے حضرت مسیح (عیسیٰ) کی فرمایا کہ اللہ تعالیٰ فرمائیں گے کہ کیا تمہیں پانی پسند ہے وہ کہیں گے جی ہاں اللہ تعالیٰ انہیں جہنم دکھائیں گے اور وہ سراب (وہ چمکیلی ریت جو دھوپ کی روشنی سے پانی دکھائی دے) ہوگی۔ پھر فرمایا کہ پھر تمام وہ لوگ جو اللہ تعالیٰ کے علاوہ کسی اور کی عبادت کیا کرتے تھے ان کے ساتھ یہی معاملہ ہوگا۔ پھر حضرت عبداللہ نے آیت پڑھی ترجمہ:۔ ان کو ٹھہراؤ کیونکہ ان سے پوچھا جائے گا یہاں تک کہ مسلمانوں کی جماعت سامنے آئے گی اللہ تعالیٰ پوچھیں گے کہ تم کس کی عبادت کرتے ہو؟ وہ کہیں گے کہ ہم اللہ تعالیٰ کی عبادت کرتے ہیں اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہراتے؟ راوی کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ فرمائیں گے کہ کیا تم اپنے رب کو پہچانتے ہو؟ وہ کہیں گے وہ پاک ہے جب وہ ہمارے سامنے اپنی پہچان کرائے گا تو ہم اسے پہچان لیں گے ارشاد فرمایا اس وقت پنڈلی کھولی جائے گی پس کوئی باقی نہیں رہے گا مگر وہ اللہ کے لیے سجدے میں گر پڑے گا اور منافق باقی رہ جائیں گے ان کی پیٹھیں ایک ہی تختہ ہوں گی گویا ان میں سیخیں ہیں ارشاد فرمایا وہ کہیں گے تمہیں سجدے کی طرف بلایا جاتا تھا جبکہ تم صحیح سالم تھے اور اللہ تعالیٰ پل صراط کا حکم دیں گے تو اسے جہنم پر رکھ دیا جائے گا ارشاد فرمایا پس لوگ اپنے اعمال کے مطابق گروہ در گروہ گزریں گے ان میں سے پہلے بجلی کی چمک کی طرح پھر ہوا کے گزرنے کی طرح پھر پرندے کے گزرنے کی طرح پھر تیز ترین چوپایوں کی طرح پھر اسی طرح یہاں تک کہ آدمی دوڑتا ہوا گزرے گا اور یہاں تک کہ آدمی چلتا ہوا گزرے گا اور یہاں تک کہ ان میں آخری ایک آدمی ہوگا جو اپنے پیٹ کے بل گھسٹ رہا ہوگا وہ کہے گا تو نے مجھے دیر کرا دی وہ کہے گا میں نے دیر نہیں کرائی تجھے تو تیرے عمل نے دیر کرائی ہے۔ ارشاد فرمایا پھر اللہ تعالیٰ شفاعت کی اجازت دیں گے پس قیامت کے دن سب سے پہلے شفاعت کرنے والے روح القدس جبریل ہوں گے پھر رحمان کے خلیل ابراہیم پھر موسیٰ یا عیسیٰ (میں نہیں جانتا موسیٰ یا عیسیٰ) پھر تمہارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم چوتھے نمبر پر کھڑے ہوں گے جس معاملے میں وہ شفاعت کریں گے اس میں ان کے بعد کوئی شفاعت نہیں کرے گا اور یہی وہ مقام محمود ہے جس کا اللہ نے ذکر فرمایا { عَسَى أَنْ يَبْعَثَكَ رَبُّكَ مَقَامًا مَحْمُودًا } قریب ہے کہ تمہارا رب تمہیں مقام محمود پر فائز کرے۔ پس کوئی جان نہیں ہوگی مگر وہ جہنم میں ایک گھر یا جنت میں ایک گھر کو دیکھے گی اور یہی حسرت کا دن ہے جہنم والے اس گھر کو دیکھیں گے جو جنت میں ہے تو ان سے کہا جائے گا اگر تم عمل کرتے پس انہیں حسرت پکڑ لے گی اور جنت والے اس گھر کو دیکھیں گے جو جہنم میں ہے تو وہ کہیں گے { لَوْلَا أَنْ مَنَّ اللَّهُ عَلَيْنَا لَخَسَفَ بِنَا } اگر اللہ ہم پر احسان نہ کرتا تو ہمیں بھی دھنسا دیتا۔ ارشاد فرمایا پھر فرشتے انبیاء شہداء صالحین اور مومنین شفاعت کریں گے اور اللہ تعالیٰ ان کی شفاعت قبول فرمائیں گے ارشاد فرمایا پھر اللہ تعالیٰ فرمائیں گے میں سب رحم کرنے والوں سے زیادہ رحم کرنے والا ہوں ارشاد فرمایا پس اللہ تعالیٰ اپنی رحمت سے جہنم سے اس سے زیادہ نکالیں گے جتنے ساری مخلوق نے نکالے یہاں تک کہ اس میں کسی ایسے شخص کو نہیں چھوڑیں گے جس میں کوئی بھلائی ہو۔ پھر حضرت عبداللہ نے پڑھا { مَا سَلَكَكُمْ فِي سَقَرَ } تمہیں جہنم میں کس چیز نے ڈالا راوی نے کہا اور وہ گرہ لگانے لگے یہاں تک کہ چار شمار کیے { قَالُوا لَمْ نَكُ مِنَ الْمُصَلِّينَ وَلَمْ نَكُ نُطْعِمُ الْمِسْكِينَ وَكُنَّا نَخُوضُ مَعَ الْخَائِضِينَ وَكُنَّا نُكَذِّبُ بِيَوْمِ الدِّينِ حَتَّى أَتَانَا الْيَقِينُ فَمَا تَنْفَعُهُمْ شَفَاعَةُ الشَّافِعِينَ } وہ کہیں گے ہم نماز پڑھنے والوں میں سے نہ تھے اور ہم مسکین کو کھانا نہیں کھلاتے تھے اور ہم بے ہودہ باتوں میں پڑنے والوں کے ساتھ پڑے رہتے تھے اور ہم جزا کے دن کو جھٹلاتے تھے یہاں تک کہ ہمیں یقینی چیز (موت) آ پہنچی پس انہیں سفارش کرنے والوں کی سفارش نفع نہیں دے گی۔ پھر حضرت عبداللہ نے فرمایا کیا تم ان میں کوئی بھلائی دیکھتے ہو؟ اس میں کسی ایسے شخص کو نہیں چھوڑا جائے گا جس میں کوئی بھلائی ہو پھر جب اللہ تعالیٰ ارادہ فرمائیں گے کہ اس میں سے کسی کو نہ نکالیں تو ان کے چہرے اور رنگ بدل دیں گے پس مومنوں میں سے ایک آدمی آئے گا اور کہے گا اے میرے رب تو اللہ تعالیٰ فرمائیں گے جو کسی کو پہچانتا ہو وہ اسے نکال لے ارشاد فرمایا پس وہ آئے گا اور دیکھے گا لیکن کسی کو نہیں پہچانے گا ارشاد فرمایا پھر وہ آدمی اسے پکارے گا اے فلاں میں فلاں ہوں وہ کہے گا میں تجھے نہیں پہچانتا ارشاد فرمایا اس وقت وہ کہیں گے { رَبَّنَا أَخْرِجْنَا مِنْهَا فَإِنْ عُدْنَا فَإِنَّا ظَالِمُونَ } اے ہمارے رب ہمیں اس سے نکال دے پھر اگر ہم دوبارہ ایسا کریں تو بے شک ہم ظالم ہوں گے ارشاد فرمایا پھر اللہ تعالیٰ اس وقت فرمائیں گے { اخْسَئُوا فِيهَا وَلَا تُكَلِّمُونِ } اسی میں دھتکارے ہوئے پڑے رہو اور مجھ سے بات نہ کرو ارشاد فرمایا جب اللہ تعالیٰ یہ فرما دیں گے تو جہنم ان پر بند کر دی جائے گی پس ان میں سے کوئی انسان نہیں نکلے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40431]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 3896، 8614، 8870، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 11232، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 389، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 4540، 4565، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 38749، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» (14/180)، (14/179) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والطبراني فى «الكبير» برقم: 9754، 9760، 9761، 10509»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38845 ترقیم الشثری: -- 40486
حدثنا عفان قال: حدثني معتمر بن سليمان التيمي قال: سمعت ابي قال: حدثنا ابو نضرة ، عن ابي سعيد مولى ابي اسيد الانصاري قال: سمع عثمان ان وفد اهل مصر قد اقبلوا، فاستقبلهم فكان في قرية خارجا من المدينة، او كما قال، قال: فلما سمعوا به اقبلوا نحوه إلى المكان الذي هو فيه، قال: اراه قال: وكره ان يقدموا عليه المدينة، او نحوا من ذلك فاتوه فقالوا: ادع بالمصحف، فدعا بالمصحف فقالوا: افتح السابعة، وكانوا يسمون سورة يونس السابعة، فقراها حتى إذا اتى على هذه الآية: قل ارايتم ما انـزل الله لكم من رزق فجعلتم منه حراما وحلالا قل آلله اذن لكم ام على الله تفترون قالوا: ارايت ما حميت من الحمى: آلله اذن لك به ام على الله تفتري؟ فقال: امضه، انزلت في كذا وكذا، واما الحمى فإن عمر حمى الحمى قبلي لإبل الصدقة، فلما وليت زادت إبل الصدقة، فزدت في الحمى لما زاد من إبل الصدقة، فجعلوا ياخذونه بالآية فيقول: امضه، نزلت في كذا وكذا.
[2 ] - والذي يلي كلام عثمان يومئذ في سنك، يقول ابو نضرة: يقول لي ذلك ابو سعيد، قال ابو نضرة: وانا في سنك يومئذ، قال: ولم يخرج وجهي - او لم يستو وجهي - يومئذ، لا ادري لعله قال مرة اخرى: وانا يومئذ في ثلاثين سنة.
[3 ] - ثم اخذوه باشياء لم يكن عنده منها مخرج، فعرفها فقال: استغفر الله واتوب إليه، فقال لهم: ما تريدون؟ فاخذوا ميثاقه، قال: واحسبه قال: وكتبوا عليه شرطا، قال: واخذ عليهم ان لا يشقوا عصا، ولا يفارقوا جماعة ما اقام لهم بشرطهم، او كما اخذوا عليه.
[4 ] - فقال لهم: ما تريدون؟ فقالوا: نريد ان لا ياخذ اهل المدينة عطاء، فإنما هذا المال لمن قاتل عليه، ولهذه الشيوخ من اصحاب محمد صلى الله عليه وسلم، فرضوا، واقبلوا معه إلى المدينة راضين، فقام فخطب فقال: والله إني ما رايت وفدا هم خير لحوباتي من هذا الوفد الذين قدموا علي، وقال مرة اخرى: حسبت انه قال: من هذا الوفد من اهل مصر، الا من كان له زرع فليلحق بزرعه، ومن كان له ضرع ؛ فليحتلب، الا إنه لا مال لكم عندنا، إنما هذا المال لمن قاتل عليه، ولهذه الشيوخ من اصحاب محمد صلى الله عليه وسلم، فغضب الناس وقالوا: مكر بني امية!
[5 ] - ثم رجع الوفد المصريون راضين، فبينما هم في الطريق إذا هم براكب يتعرض لهم ثم يفارقهم، ثم يرجع إليهم ثم يفارقهم، ويسبهم، فقالوا له: إن لك لامرا! ما شانك؟ قال: انا رسول امير المؤمنين إلى عامله بمصر ففتشوه، فإذا بالكتاب على لسان عثمان، عليه خاتمه إلى عامل مصر: ان يقتلهم، او يقطع ايديهم وارجلهم!
[6 ] - فاقبلوا حتى قدموا المدينة، فاتوا عليا، فقالوا: الم تر إلى عدو الله، امر فينا بكذا وكذا، والله قد احل دمه، قم معنا إليه، فقال: لا والله، لا اقوم معكم، قالوا: فلم كتبت إلينا؟ قال: لا والله ما كتبت إليكم كتابا قط، قال: فنظر بعضهم إلى بعض، ثم قال بعضهم لبعض: الهذا تقاتلون، او لهذا تغضبون؟! وانطلق علي، فخرج من المدينة إلى قرية - او قرية له -.
[7 ] - فانطلقوا حتى دخلوا على عثمان فقالوا: كتبت فينا بكذا وكذا، فقال: إنما هما اثنتان: ان تقيموا علي رجلين من المسلمين، او يمينا بالله الذي لا إله إلا هو ما كتبت ولا امليت، وقد تعلمون ان الكتاب يكتب على لسان الرجل، وينقش الخاتم على الخاتم، فقالوا له: قد والله احل الله دمك، ونقض العهد والميثاق.
[8 ] - قال: فحصروه في القصر، فاشرف عليهم فقال: السلام عليكم، قال: فما اسمع احدا رد السلام إلا ان يرد رجل في نفسه، فقال: انشدكم بالله، هل علمتم اني اشتريت رومة بمالي لاستعذب بها، فجعلت رشائي فيها كرشاء رجل من المسلمين؟ فقيل: نعم، فقال: فعلام تمنعوني ان اشرب منها حتى افطر على ماء البحر؟!
[9 ] - قال: انشدكم بالله، هل علمتم اني اشتريت كذا وكذا من الارض فزدته في المسجد؟ قيل: نعم، قال: فهل علمتم [ان] احدا من الناس منع ان يصلي فيه [قبلي] ؟ قال: وانشدكم بالله هل سمعتم نبي الله [صلى الله عليه وسلم] يذكر كذا وكذا - شيئا من شانه - وذكر: ارى كتابة المفصل.
[10 ] - قال: ففشا النهي، وجعل الناس يقولون: مهلا عن امير المؤمنين، وفشا النهي، وقام الاشتر، فلا ادري يومئذ ام يوما آخر، فقال: لعله قد مكر به وبكم؟ قال: فوطئه الناس حتى القي كذا وكذا.
[11 ] - ثم إنه اشرف عليهم مرة اخرى، فوعظهم وذكرهم، فلم تاخذ فيهم الموعظة، وكان الناس تاخذ فيهم الموعظة اول ما يسمعونها، فإذا اعيدت عليهم لم تاخذ فيهم الموعظة.
[12 ] - ثم فتح الباب ووضع المصحف بين يديه، قال: فحدثنا الحسن : ان محمد بن ابي بكر دخل عليه فاخذ بلحيته، فقال له عثمان: لقد اخذت مني ماخذا - او قعدت مني مقعدا - ما كان ابو بكر لياخذه - او ليقعده - قال: فخرج وتركه.
[13 ] - قال: وفي حديث ابي سعيد: فدخل عليه رجل فقال: بيني وبينك كتاب الله، فخرج وتركه، ودخل عليه رجل يقال له: الموت الاسود فخنقه وخنقه ثم خرج، فقال: والله ما رايت شيئا قط هو الين من حلقه! والله لقد خنقته حتى رايت نفسه مثل نفس الجان تردد في جسده!!
[14 ] - ثم دخل عليه آخر، فقال: بيني وبينك كتاب الله - والمصحف بين يديه - فاهوى إليه بالسيف فاتقاه بيده فقطعها، فلا ادري ابانها، او قطعها فلم يبنها؟ فقال: اما والله إنها لاول كف قد خطت المفصل.
[15 ] - وحدثت في غير حديث ابي سعيد: فدخل عليه التجيبي فاشعره بمشقص، فانتضح الدم على هذه الآية: فسيكفيكهم الله وهو السميع العليم وإنها في المصحف ما حكت.
[16 ] - واخذت بنت الفرافصة - في حديث ابي سعيد - حليها فوضعته في حجرها، وذلك قبل ان يقتل، فلما اشعر او قتل تجافت - او تفاجت - عليه، فقال بعضهم: قاتلها الله، ما اعظم عجيزتها! فعرفت ان اعداء الله لم يريدوا إلا الدنيا.
ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (عثمان).
(٢) في [أ]: (إليه).
(٣) في [س]: (ذكره).
(٤) في [أ، ب]: (وقالوا)، وفي [جـ]: (فقال).
(٥) في [أ، ب]: (فقال).
(٦) في [أ، ب]: (افتتح).
(٧) في [أ، ب]: (يسمعون).
(٨) في [ب]: (يفتري).
(٩) في [أ، ب]: (نزلت).
(١٠) في [جـ، س]: (قبل).
(١١) سقط من: [جـ، س].
(١٢) في [أ، ب]: (يسبق).
(١٣) في [س]: (ما يريدون).
(١٤) في [أ، ب]: (غصًا).
(١٥) في [ب، جـ، س]: (وافد)، وفي [هـ]: (وفد أهم).
(١٦) في [ب]: (لحواباتي)، وفي [ع]: (لحبواتي).
(١٧) في [ب]: (الذي).
(١٨) في [ب]: (فلتحتلب).
(١٩) سقط ما بين المعكوفين من: [أ].
(٢٠) في [جـ]: (وقال).
(٢١) سقط من: [أ، ب، جـ، س].
(٢٢) سقط من: [ط، هـ].
(٢٣) في [ب]: (ليفارفهم).
(٢٤) في [أ، ب، جـ، س]: (بالكتاب).
(٢٥) في [جـ، س]: (قلبه)، وسقط من: [أ].
(٢٦) في [هـ]: زيادة (يصلبهم أو).
(٢٧) في [أ، ب]: (أجل).
(٢٨) في [أ، ب، جـ، س]: (فرجعنا).
(٢٩) في [أ، ب، س]: (تعصبون).
(٣٠) في [ب]: (اكتبت).
(٣١) في [أ، ب]: (اثنتين).
(٣٢) في [ط، هـ]: (يميني).
(٣٣) في [هـ]: زيادة (وقد).
(٣٤) في [ع]: (دمه).
(٣٥) في [أ، ب، جـ، س]: (حصروه).
(٣٦) في [ب]: (استمع).
(٣٧) في [س]: (بماتي).
(٣٨) في [أ، ب]: (لأسعدت).
(٣٩) في [أ، ب]: (علام).
(٤٠) في [أ، ب]: (شرب).
(٤١) في [جـ]: (حتى).
(٤٢) في [س]: (كذا كذا).
(٤٣) في [أ، ب]: (فرددته).
(٤٤) في المراجع: (قبلي).
(٤٥) في [أ، ب، جـ]: ﷺ.
(٤٦) في [أ، ب، جـ، س]: (يذكر).
(٤٧) في [أ]: (كذا أو كذا).
(٤٨) في [جـ]: (كتاه).
(٤٩) في [أ، ب]: (المفضل)، وفي [جـ]: (الفضل).
(٥٠) في [أ، ب]: (له).
(٥١) في [أ، ب، جـ]: (بقى).
(٥٢) سقط من: [س]، وفي [أ، ب]: (شرف).
(٥٣) في [أ، ب]: (فيهما).
(٥٤) صحيح؛ أبو سعيد وثقه الهيثمي في مجمع الزوائد ٧/ ٢٢٩، وابن حجر في المطالب العالية ١٨/ ٤٧، وقال ابن منده في فتح الباب ١/ ٣٦٢: "له صحبة"، أخرج بعضه أحمد في فضائل الصحابة (٧٦٦)، وابن خزيمة (٢٤٩٣)، وابن حبان (٦٩١٩)، والبزار (٣٨٩)، وإسحاق (٨٥٩)، وكما في المطالب العالية (٤٣٧٢)، وابن جرير في التاريخ ٢/ ٦٥٥، في كتاب المصاحف (١) والآجري (١٤٧٣)، والبيهقي ٦/ ١٤٧، وابن عساكر ٣٩/ ٢٥٧، وأبو الشيخ في طبقات أصفهان (١٦٢)، وابن شبه (١٩٧١) و (١٩٨٠)، والطحاوي في شرح المشكل (٥٠١٨)، واللالكائي (٢٥٩٥).

ابو سعید سے منقول ہے کہ حضرت عثمان نے سنا کہ مصر کا وفد آیا ہے پس حضر ت عثمان نے ان کا استقبال کیا وہ مدینہ سے باہر ایک بستی میں تھے راوی کہتے ہیں کہ میرا خیال ہے کہ حضرت عثمان اس بات کو ناپسند کرتے تھے کہ وہ مدینہ میں ان کے پاس حاضر ہوں یا اس طرح کا کوئی امر تھا۔ پس اہل مصر ان کے پاس آئے اور کہنے لگے کہ آپ صحیفہ منگوائیے تو انہوں نے صحیفہ منگوا لیا پھر کہنے لگے اس کو کھولیے اور سابعہ نکالیے وہ سور یونس کو سابعہ کا نام دیتے تھے پس حضرت عثمان نے پڑھنا شروع کیا اس آیت پر پہنچے: { قُلْ أَرَأَیْتُمْ مَا أَنْزَلَ اللَّہُ لَکُمْ مِنْ رِزْقٍ فَجَعَلْتُمْ مِنْہُ حَرَامًا وَحَلاَلاً قُلْ آللَّہُ أَذِنَ لَکُمْ أَمْ عَلَی اللہِ تَفْتَرُونَ } (آپ کہہ دیجیے تم بتاؤ کہ اللہ تعالیٰ نے جو رزق اتارا پھر اس میں سے تم نے حرام اور حلال بنا لیا آپ کہہ دیں کیا تمہیں اللہ نے اجازت دی یا اللہ پر تم بہتان باندھتے ہو) اہل مصر نے کہا آپ بتائیں کہ جو چراگاہ آپ نے مقرر کی ہے کیا اللہ نے آپ کو اس کی اجازت دی ہے یا آپ اللہ پر بہتان باندھتے ہیں؟ حضرت عثمان نے فرمایا پس اسے چھوڑو یہ آیت فلاں فلاں امر میں اتری ہے بہر حال آپ چراگاہ کی جو بات کر رہے ہیں تو مجھ سے پہلے حضرت عمر نے صدقہ کے اونٹوں کے لیے چراگاہ مقرر کی تھی۔ پھر جب مجھے والی بنایا گیا تو صدقہ کے اونٹ بڑھ گئے، میں نے چراگاہ کو بھی وسعت دیدی اونٹوں کی کثرت کے پیش نظر۔ پس اہل مصر آیتوں سے دلیل پکڑتے رہے اور حضرت عثمان فرماتے رہے کہ اسے چھوڑو اور کہتے رہے یہ آیت فلاں فلاں واقعہ میں اتری ہے۔ جو حضرت عثمان سے کلام کررہا تھا وہ آپ کی عمر کا تھا، ابو نضرہ فرماتے ہیں کہ یہ بات مجھے ابو سعیدنے بتائی، ابو نضرہ فرماتے ہیں کہ میں اس دن تمہاری عمر کا تھا کہتے ہیں میرے چہرے پر مکمل جوانی کے اثرات ظاہر نہ ہوئے تھے یا یوں فرمایا کہ میں اچھی طرح جوان نہ ہوا تھا۔ میں نہیں جانتا کہ انہوں نے دوسری دفعہ فرمایا ہو میں اس دن تیس سال کا تھا۔ پھر انہوں نے حضرت عثمان سے ایسے اعتراضات کیے جن سے وہ چھٹکارا نہ پا سکے اور حضرت عثمان نے ان چیزوں کی حقیقت کو اچھی طرح پہچان لیا پھر فرمایا میں اللہ سے مغفرت طلب کرتا ہوں اور اسی کی طرف رجوع کرتا ہوں۔ پھر ان سے فرمایا تم کیا چاہتے ہو؟ پھر انہوں نے حضرت عثمان سے ایک عہد لیا راوی کہتے ہیں میرا خیال ہے انہوں نے کچھ شرائط بھی طے کیں اور حضرت عثمان نے ان سے عہد لیا کہ وہ مسلمانوں کی قوت کو فرو نہ کریں گے اور نہ ہی مسلمانوں میں تفرقہ پھلائیں گے جب تک کہ میں شرائط پر قائم رہوں گا۔ پھر حضر ت عثمان نے فرمایا تم اور کیا چاہتے ہو تو انہوں نے کہا ہم یہ چاہتے ہیں کہ اہل مدینہ عطا یا نہ لیں کیونکہ یہ مال تو صرف قتال کرنے والوں اور اصحاب محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ہے پس وہ راضی ہوگئے اور حضرت عثمان کے ساتھ مدینہ آئے پس حضرت عثمان کھڑے ہوئے اور خطبہ دیا اور فرمایا اللہ کی قسم میں نے اس وفد سے بہتر کوئی وفد نہیں دیکھا جو میری حاجت کے لیے اس سے بہتر ہو۔ اور پھر دوسری مرتبہ یہی فرمایا۔ راوی کہتے ہیں کہ میرا خیال ہے کہ اس کے شرکاء اہل مصر ہیں سنو جس کے پاس کھیتی ہے وہ اپنی کھیتی باڑی کرے اور جس کے پاس دودھ والا جانور ہے وہ اس کا دودھ نکال کر گزارا کرے میرے پاس تمہارے لیے کوئی مال نہیں۔ اور مال مجاہدین اور اصحاب محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے ہے پس لوگ غصے ہوئے اور کہنے لگے یہ بنوامیہ کا فریب ہے۔ پھر مصری وفد بخوشی واپس لوٹ گیا۔ راستے میں تھے کہ ایک سوار ان کے پاس آیا پھر ان سے جدا ہوگیا پھر ان کی طرف لوٹا اور جدا ہوگیا اور ان کو برا بھلا کہا۔ تو انہوں نے ا س سے کہا تمہارا کیا معاملہ ہے؟ اس نے کہا امیر المؤ منین کی طرف سے مصر کے گورنر کی طرف سفیر ہوں پس اس وفد نے تحقیق کی تو اس کے پاس سے ایک خط نکلا جو حضرت عثمان کی طرف سے تھا اس پر مہر بھی حضرت عثمان کی تھی اور مصر کے گورنر کو یہ پیغام لکھا تھا کہ وہ اس وفد کو قتل کردے یا ان کے ہاتھ پاؤں کاٹ دیے جائیں۔ پس وہ وفد واپس لوٹا اور مدینہ پہنچا اور حضرت علی رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا اور ان سے کہا تم اللہ کے دشمن کی طرف نہیں دیکھتے جس نے ہمارے بارے میں اس طرح کا حکم جاری کیا ہے، اللہ نے اس کا خون حلال کردیا ہے آپ ہمارے ساتھ چلیے مگر حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا اللہ کی قسم میں تمہارے ساتھ ہرگز نہیں جاؤنگا، اہل وفد نے کہا پھر آپ نے ہماری طرف خط کیوں لکھا تھا؟ تو حضرت علی رضی اللہ عنہ نے جواب دیا اللہ کی قسم میں نے تمہاری طرف کبھی کوئی خط نہیں لکھا، پس وہ ایک دوسرے کی طرف دیکھنے لگے، اور ایک دوسرے کو کہنے لگے کیا اس وجہ سے تم قتال کروگے؟ کیا اس وجہ سے تم غیظ و غضب میں مبتلا ہو؟ حضرت علی رضی اللہ عنہ مدینہ سے نکل کر ایک بستی کی طرف چلے گئے۔ پس وہ چلے اور حضرت عثمان کے پاس پہنچے اور کہنے لگے کہ آپ نے ہمارے بارے میں اس طرح کیوں لکھا۔ حضرت عثمان نے فرمایا کہ تب دو ہی چیزیں ہیں ایک یہ کہ آپ لوگ میرے خلاف مسلمانوں میں سے دو گواہ پیش کریں، اور دوسری یہ کہ میں اس اللہ کی قسم کھاتا ہوں جس کے سوا کوئی معبود نہیں کہ نہ میں نے یہ خط لکھا اور نہ لکھوایا، اور تم جانتے ہو کہ کسی آدمی کے نام سے خط لکھ لیا جاتا ہے اور ایک مہر کے نمونے پر دوسری مہر کندہ کرلی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا اللہ کی قسم اللہ نے آپ کا خون حلال کردیا ہے، اور عہد و میثاق ٹوٹ گیا۔ راوی کہتے ہیں پھر انہوں نے محل میں حضرت عثمان کا محاصرہ کرلیا۔ حضرت عثمان نے ان کی طرف جھانکا اور فرمایا السلام علیکم۔ راوی کہتے ہیں میں نے کسی کو سلام کا جواب دیتے نہیں سنا سوائے اس کے کہ کوئی آدمی اپنے دل میں جواب دے دے۔ پھر حضرت عثمان نے فرمایا میں تمہیں اللہ کی قسم دیتا ہوں، کیا تم جانتے ہو کہ میں نے رومہ (کے کنویں) کو اپنے مال سے خریدا تا کہ اس سے میٹھا پانی حاصل کروں اور میں نے اس میں اپنا ڈول مسلمانوں میں سے ایک آدمی کے ڈول کی طرح رکھا؟ کہا گیا جی ہاں۔ فرمایا پھر تم مجھے اس سے پانی پینے سے کیوں روکتے ہو یہاں تک کہ میں سمندر کے پانی سے افطار کروں۔ فرمایا میں تمہیں اللہ کی قسم دیتا ہوں، کیا تم جانتے ہو کہ میں نے اتنی اتنی زمین خریدی اور اسے مسجد میں شامل کردیا؟ کہا گیا جی ہاں۔ فرمایا کیا تم جانتے ہو کہ لوگوں میں سے کسی کو اس میں نماز پڑھنے سے روکا گیا ہو؟ کہا گیا جی ہاں۔ فرمایا پھر میں تمہیں اللہ کی قسم دیتا ہوں، کیا تم نے اللہ کے نبی علیہ السلام سے سنا؟ پھر انہوں نے اپنے بارے میں فلاں فلاں بات ذکر کی، اور میرا خیال ہے کہ مفصل کی کتابت کا بھی ذکر کیا۔ راوی کہتے ہیں پھر ناپسندیدگی پھیل گئی، اور لوگ کہنے لگے امیر المؤمنین سے رک جاؤ۔ ناپسندیدگی پھیل گئی اور اشتر کھڑا ہوا، مجھے معلوم نہیں کہ اسی دن یا کسی اور دن، اس نے کہا شاید ان کے ساتھ اور تمہارے ساتھ فریب کیا گیا ہے۔ راوی کہتے ہیں پس لوگوں نے اسے روند ڈالا یہاں تک کہ اس کو ایسا ایسا پیش آیا۔ پھر حضرت عثمان نے ایک اور مرتبہ ان کی طرف جھانکا، ان کو نصیحت کی اور یاد دہانی کرائی، مگر نصیحت نے ان پر اثر نہ کیا۔ لوگوں پر نصیحت کا اثر پہلی بار سننے پر ہوتا ہے، اور جب وہ دوبارہ کی جائے تو ان پر اثر نہیں کرتی۔ پھر انہوں نے دروازہ کھول دیا اور مصحف اپنے سامنے رکھ لیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40486]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2493، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6919، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 3319، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 11928، والبزار فى «مسنده» برقم: 389، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 4372، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 5018، ترقيم محمد عوامة: 38845»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38885 ترقیم الشثری: -- 40531
حدثنا ابو اسامة ، عن الاعمش ، عن ابي وائل قال: دخلت على عبيد الله بن زياد بالبصرة وقد اتي بجزية اصبهان ثلاثة آلاف الف، فهي موضوعة بين يديه، فقال: يا ابا وائل! ما تقول فيمن مات وترك مثل هذه؟ قال: فقلت - اعرض به -: كيف إن كانت من غلول؟ قال: ذاك شر على شر، ثم قال: يا ابا وائل! إذا انا قدمت الكوفة فاتني لعلي اصيبك بخير، قال: فقدم الكوفة، قال: فاتيت علقمة فاخبرته فقال: اما إنك لو اتيته قبل ان تستشيرني لم اقل لك شيئا، فاما إذ استشرتني فإنه يحق علي ان انصحك، فقال: ما احب ان لي الفين من الفيء واني اعز الجند عليه، وذلك اني لا اصيب من دنياهم شيئا إلا اصابوا من ديني [ما هو] اكثر منه.
ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (فكيف).
(٢) في [ب]: (أتيتم).
(٣) في [س، ع]: (إذ).
(٤) في [ع]: (لحق).
(٥) في [ب]: (نصحه).
(٦) في [هـ]: (ألفين).
(٧) سقط من: [أ، ب]، وفي [ع]: (لو أصبنا)، وفي [جـ]: (أصابوا).

ابو وائل سے منقول ہے کہتے ہیں کہ میں عبید اللہ بن زیاد کے پاس بصرہ گیا جب کہ اس کے سامنے اصبہان کا تیس لاکھ جزیہ پڑا تھا۔ ابن زیاد نے کہا اے ابو وائل اس شخص کے بارے میں کیا خیال ہے جو اتنا ترکہ چھوڑ کر مرا ہو۔ میں نے تعریض کرتے ہوئے کہا کیا حال ہو اگر یہ خیانت کا مال ہو۔ ابن زیاد نے کہا یہ تو شرپر شر ہوا، پھر کہا اے ابو وائل جب میں کوفہ آؤں تو میرے پاس آنا ممکن ہے کہ میں تمہیں خیر پہنچاؤں، ابو وائل کہتے ہیں: پھر وہ کوفہ آیا تو میں علقمہ کے پاس گیا اور انہیں یہ بات بتائی تو انہوں نے فرمایا: اگر آپ مجھ سے مشورہ کرنے سے پہلے اسکے پاس چلے جاتے تو میں کچھ نہ کہتا، اور اب اگر مجھ سے مشورہ کر ہی بیٹھے ہو تو مجھ پر یہ حق ہے آپ کا کہ آپ کو نصیحت کروں، پس علقمہ نے فرمایا: میں پسند نہیں کرتا کہ میرے لیے مال فیء میں سے دو ہزار ہوں اور میں اس کے نزدیک لشکر میں سب سے زیادہ معزز ہوں۔ اور یہ اس وجہ سے کہ میں ان کی دنیا تک اتنا نہیں پہنچ سکتا جتنا وہ میرے دین کو نقصان پہنچائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40531]
تخریج الحدیث: «ترقيم محمد عوامة: 38885»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں