🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
6. ما ذكر في الغضب مما يقوله (الرجل)
ان روایات کا بیان جو غصہ کے بارے میں ہیں، اور آدمی غصہ میں کیا کہے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25892 ترقیم الشثری: -- 27024
٢٧٠٢٤ - حدثنا حسين بن علي عن (زائدة) (١) عن عبد الملك بن عمير عن عبد الرحمن بن ابي ليلى عن معاذ قال: استب رجلان عند رسول الله ﷺ فغضب احدهما غضبا شديدا، حتى انه (ليخيل) (٢) إلي ان انفه (يتمزع) (٣) ، فقال رسول الله ﷺ:"إني لاعرف كلمة لو قالها هذا الغضبان (ذهب) (٤) غضبة، اعوذ بالله العظيم من الشيطان (الرجيم) (٥) " (٦) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (زاة).
(٢) في [ز]: (يخيل).
(٣) في [أ، ح، ط]: (يتمرع).
(٤) في [هـ]: (لذهب).
(٥) سقط من: [جـ].
(٦) منقطع؛ عبد الرحمن بن أبي ليلى لم يسمع من معاذ، أخرجه أحمد (٢٢٠٨٦)، وأبو داود (٤٧٨٠)، والترمذي (٣٤٥٢)، والنسائي في عمل اليوم والليلة (٣٩١)، والطيالسي (٥٧٠)، وعبد بن حميد (١١١)، والطبراني ٢٠/ (٢٨٩)، وهناد (١٣٠٧).

حضرت معاذ فرماتے ہیں کہ دو آدمیوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ایک دوسرے کو گالیاں دیں، پس ان میں سے ایک کو بہت سخت غصہ آگیا یہاں تک کہ مجھے خیال آنے لگا کہ کہیں غصہ سے اس کی ناک ہی نہ پھٹ پڑے اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں ایک ایسا کلمہ جانتا ہوں اگر یہ غصہ میں مبتلا شخص اس کلمہ کو پڑھ لے تو اس کا غصہ ختم ہوجائے، وہ کلمہ یہ ہے: میں اللہ کی پناہ لیتا ہوں جو عظیم ذات ہے، شیطان مردود سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27024]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27024، ترقيم محمد عوامة 25892)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25893 ترقیم الشثری: -- 27025
٢٧٠٢٥ - حدثنا حسين بن علي (عن) (١) زائدة عن علي بن زيد عن ابي نضرة عن ابي سعيد قال: سمعت رسول الله ﷺ يقول:"اتقوا الغضب، فإنها جمرة توقد في قلب بن آدم، الم (تر) (٢) (إلى) (٣) انتفاخ اوداجه وحمرة عينيه، فمن (احس) (٤) من ذلك شيئا فليلزق بالارض" (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: سقط.
(٢) في [هـ]: (تروا).
(٣) سقط من: [جـ].
(٤) في [أ، هـ]: (أحسن).
(٥) ضعيف؛ لضعف علي بن زيد بن جدعان، أخرجه أحمد (١١١٤٣)، والترمذي (٢١٩١)، والحاكم ٤/ ٥٠٥، وعبد الرزاق (٢٠٧٢٠)، والحميدي (٧٥٢)، والطيالسي (٢١٥٦)، وعبد ابن حميد (٨٦٤)، وأبو يعلى (١١٠١)، والطبراني في الأوسط (٣٨١٧)، والبيهقي في شعب الإيمان (٨٢٨٩)، والبغوي في شرح السنة (٤٠٣٩)، والخطيب ١٠/ ٢٣٧.

حضرت ابو سعید خدری فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یوں ارشاد فرماتے ہوئے سُنا: تم لوگ غصہ سے بچو۔ بیشک یہ انگارہ ہے جو ابن آدم کے دل میں سلگتا ہے۔ کیا تم غصہ میں مبتلا شخص کی پھولی ہوئی رگیں اور اس کی سرخ آنکھیں نہیں دیکھتے؟ پس جو شخص تھوڑا سا بھی غصہ محسوس کرے تو اس کو چاہیے کہ وہ زمین پر لیٹ جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27025]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27025، ترقيم محمد عوامة 25893)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25894 ترقیم الشثری: -- 27026
٢٧٠٢٦ - حدثنا داود بن عبد الله قال: اخبرنا مالك (بن) (١) انس عن ابن شهاب عن سعيد بن (المسيب) (٢) عن ابي هريرة قال: قال رسول الله ﷺ:"ليس الشديد بالصرعة إنما الشديد الذي يملك نفسه عند الغضب" (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (عن).
(٢) في [ط]: (سواء).
(٣) صحيح؛ أخرجه أحمد (٣٦٢٦)، ومسلم (٢٦٠٨)، وبنحوه البخاري (٦١١٤).

حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: نہیں ہے طاقت ور پہلوان جو لوگوں کو پچھاڑ دے بلکہ طاقت ور پہلوان تو وہ ہے جو اپنے نفس کو غصہ کے وقت میں قابو رکھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27026]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27026، ترقيم محمد عوامة 25894)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25895 ترقیم الشثری: -- 27027
٢٧٠٢٧ - حدثنا ابن عيينة عن الزهري عن حميد بن عبد الرحمن عن رجل من اصحاب رسول الله ﷺ انه اتى النبي ﷺ (١) (رجل) (٢) فقال: اوصني (بكلمات) (٣) (و) (٤) لا تكثر علي، قال:"اجتنب الغضب"، فاعاد عليه فقال:"اجتنب الغضب"، فاعاد عليه فقال:"اجتنب الغضب" (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ح، ز]: ﵇.
(٢) سقط من: [ط، هـ].
(٣) في [أ، ب، ط، هـ]: (بكلمة).
(٤) سقط من: [ز].
(٥) صحيح؛ أخرجه أحمد (٢٣٤٦٨)، ومالك ٢/ ٩٠٥، وعبد الرزاق (٢٠٢٨٦)، والبيهقي ١٠/ ١٠٥.

حضرت حمید بن عبد الرحمن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ایک صحابی سے نقل کرتے ہیں کہ ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا۔ مجھے چند کلمات کی وصیت فرما دیجئے اور مجھ پر کثرت مت کیجئے گا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: غصہ سے اجتناب کرو، اس نے پھر اپنا سوال دہرایا: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: غصہ سے اجتناب کرو، اس شخص نے پھر اپنا سوال دہرایا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: غصہ سے اجتناب کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27027]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27027، ترقيم محمد عوامة 25895)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
7. ما قالوا: في البر وصلة الرحم
بعض لوگوں نے نیکی اور صلہ رحمی کے بارے میں یوں فرمایا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25896 ترقیم الشثری: -- 27028
٢٧٠٢٨ - حدثنا ابن عيينة عن (الزهري عن) (١) ابي سلمة بن عبد الرحمن ان عبد الرحمن عاد ابا (الرداد) (٢) فقال خيرهم واوصلهم ابو محمد -يعني ابن عون-: ⦗١٤٦⦘ سمعت رسول الله ﷺ يقول:"قال الله: انا الله وانا الرحمن، وهي الرحم، شققت لها اسما من اسمي، فمن وصلها وصلته ومن قطعها بتته" (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: سقطة (عن الزهري).
(٢) في [جـ، ح، ز]: (الدرداء).
(٣) منقطع؛ أبو سلمة بن عبد الرحمن لم يسمع من أبيه، أخرجه أحمد (١٦٨٦)، وأبو داود (١٦٩٤)، والترمذي (١٩٠٧)، والبزار (٩٩٢)، وأبو يلعى (٨٤٠)، والحاكم ٤/ ١٥٨، والحميدي (٦٥)، والبغوي (٣٤٣٢)، وابن حبان (٤٤٣)، وعبد الرزاق (٢٠٢٣٤).

حضرت ابو سلمہ بن عبدالرحمن فرماتے ہیں کہ حضرت عبد الرحمن بن عوف نے حضرت ابو الرداد کی عیادت کی تو انہوں نے فرمایا: ان میں سب سے بہتر اور سب سے زیادہ صلہ رحمی کرنے والے ابو محمد یعنی حضرت عبد الرحمن بن عوف ہیں۔ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یوں ارشاد فرماتے ہوئے سنا: اللہ نے فرمایا! میں اللہ ہوں اور میں رحمن ہوں اور یہی رحم ہے میں نے اس کے لیے اپنے نام میں سے ایک نام مشتق کیا ہے۔ پس جو شخص صلہ رحمی کرے گا تو میں اس کو جوڑ دوں گا اور جو شخص قطع تعلقی کرے گا تو میں اس کو کاٹ دوں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27028]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27028، ترقيم محمد عوامة 25896)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25897 ترقیم الشثری: -- 27029
٢٧٠٢٩ - حدثنا وكيع عن معاوية بن ابي (مزرد) (١) عن يزيد بن رومان عن عروة عن عائشة قالت: قال رسول الله ﷺ:"الرحم معلقة بالعرش تقول: من وصلني وصله الله ومن قطعني قطعه الله" (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط]: (مرزد).
(٢) صحيح؛ أخرجه البخاري (٥٩٨٩)، ومسلم (٢٥٥٥).

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: رشتہ داری اللہ کے عرش سے معلق ہے اور یوں کہتی ہے: جو شخص اپنے رشتہ داروں سے صلہ رحمی کا معاملہ کرے گا تو اللہ اس پر مہربانی کرے گا، اور جو قطع تعلقی کرے گا تو اللہ اس سے رحمت کو منقطع کر دے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27029]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27029، ترقيم محمد عوامة 25897)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25898 ترقیم الشثری: -- 27030
٢٧٠٣٠ - حدثنا ابو اسامة عن عوف عن زرارة بن اوفى عن عبد الله بن سلام قال: لما قدم رسول الله ﷺ المدينة انجفل الناس نحوه فاتيته، فلما نظرت إليه عرفت ان وجهه ليس (بوجه) (١) كذاب، فكان اول شيء سمعته يقول:"يا ايها الناس افشوا السلام وصلوا الارحام واطعموا الطعام وصلوا بالليل والناس نيام" (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (وجه).
(٢) صحيح؛ أخرجه أحمد (٢٣٧٨٤)، وابن ماجه (١٣٣٤)، والحاكم (٣/ ١٣)، وعبد بن حميد (٤٩٦)، والدارمي (١٤٦٠)، ويعقوب في المعرفة (١/ ٢٦٤)، وابن أبي عاصم في الأوائل (٨٠)، ومحمد بن نصر في قيام الليل (٢٠)، وابن قانع ٢/ ١٣٢، والطبراني ١٣/ (٣٨٥)، وابن السني (٢١٥)، وتمام (١١٧٤)، والبيهقي ٢/ ٥٠٢، والبغوي (٩٢٦).

حضرت عبد اللہ بن سلام فرماتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مدینہ تشریف لائے، تو لوگ جلدی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس حاضر ہوئے، آپ کہتے ہیں کہ میں بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا جب میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف دیکھا تو میں نے پہچان لیا کہ بیشک آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا چہرہ کسی جھوٹے کا چہرہ نہیں ہے اور سب سے پہلی بات جو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنی وہ یہ تھی کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے لوگو! سلام کو پھیلاؤ، اور صلہ رحمی کرو اور کھانا کھلاؤ، اور رات کو نماز پڑھو، اس حال میں کہ لوگ سو رہے ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27030]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27030، ترقيم محمد عوامة 25898)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25899 ترقیم الشثری: -- 27031
٢٧٠٣١ - حدثنا جرير عن منصور عن عطاء بن ابي مروان عن ابيه عن كعب قال: والذي فلق (البحر) (١) لبني إسرائيل ان في التوراة مكتوب: يا ابن آدم اتق ربك ⦗١٤٧⦘ وابرر والديك وصل رحمك امد لك في عمرك وايسر لك يسرك واصرف عنك عسرك.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط، هـ]: (الحبة والنوى).
حضرت ابو مروان فرماتے ہیں کہ حضرت کعب نے فرمایا: قسم ہے اس ذات کی جس نے بنی اسرائیل کے لیے سمندر کو پھاڑا، تورات میں لکھا ہوا ہے، اے ابن آدم! اپنے رب سے ڈر، اپنے والدین سے نیکی کا معاملہ کر، اور پنے رشتہ داروں سے صلہ رحمی کا معاملہ کر، میں تیری عمر میں اضافہ کر دوں گا، اور میں تیرے لیے آسانیاں پیدا کر دوں گا اور میں تیری مشکلوں کو تجھ سے پھیر دوں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27031]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27031، ترقيم محمد عوامة 25899)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25900 ترقیم الشثری: -- 27032
٢٧٠٣٢ - حدثنا جرير عن منصور عن ابي إسحاق عن (مغراء) (١) عن ابن عمر قال: من (اتقى) (٢) ربه ووصل رحمه نسئ له في عمره، وثرا ماله، واحبه اهله (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط]: (معن).
(٢) في [ط]: (اتق).
(٣) حسن؛ مغراء صدوق، أخرجه الدولابي (١/ ٣٨٧)، وابن معين في تاريخه (٣/ ٥٢٥).

حضرت مغرائ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا: جو شخص اپنے رب سے ڈرتا ہو اور اپنے رشتہ داروں سے صلہ رحمی کا معاملہ کرتا ہو، تو اس کی عمر دراز کر د ی جاتی ہے اور اس کے مال میں اضافہ ہوتا ہے اور اس کے گھر والے اس سے محبت کرتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27032]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27032، ترقيم محمد عوامة 25900)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25901 ترقیم الشثری: -- 27033
٢٧٠٣٣ - حدثنا وكيع عن ابي عاصم الثقفي عن محمد بن عبد الله بن قارب قال: سمعت عبد الله بن عمرو يقول بلسان له ذلق: إن الرحم معلقة بالعرش تنادي بلسان (لها) (١) ذلق: اللهم صل من وصلني واقطع من قطعني (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (له).
(٢) حسن؛ محمد بن عبد اللَّه بن قارب صدوق، أخرجه الخرائطي في مساوئ الأخلاق (٢٦٨)، وأخرجه مرفوعًا البخاري في الأدب المفرد (٥٤)، والطيالسي (٢٢٥٠)، ووكيع في الزهد (٤٠٢)، وهناد (١٠٠٠)، والمزي ٣٤/ ١٤٥، وانظر: ما قبله.

حضرت محمد بن عبد اللہ بن قارب فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کو ان کی فصیح زبان سے یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا کہ رشتہ داری اللہ کے عرش سے معلق ہے اور اپنی فصیح زبان سے یوں دعا کرتی ہے۔ اے اللہ! تو مہربانی فرما اس شخص پر جو صلہ رحمی کا معاملہ کرے، اور تو بھی رحمت کو منقطع کر دے اس شخص سے جو قطع تعلقی کا معاملہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27033]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27033، ترقيم محمد عوامة 25901)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں