المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
1053. تُوُفِّيَتْ مَيْمُونَةُ حَيْثُ بَنَى بِهَا النَّبِيُّ
سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کا اسی مقام پر انتقال جہاں نبی کریم ﷺ نے ان سے نکاح کیا تھا
حدیث نمبر: 6963
حدثنا أبو العبّاس محمد بن يعقوب حدثنا أحمد بن عبد الجبار، حدثنا يونس بن بكير، عن ابن إسحاق، حدثني ابن أبي نجيح، عن عطاء ومجاهد، عن ابن عباس: أنَّ رسول الله ﷺ تزوّج ميمونة بنت الحارث وأقام بمكة ثلاثًا، فأتاه حُويطِب بن عبد العُزَّى في نَفَرٍ من قريش في اليوم الثالث، فقالوا له: إنه قد انقضي أجلك فاخرج عنا، قال:"وما عليكم لو تركتموني فأعرَستُ بين أظهركم فصنعتُ لكم طعامًا فحضرتموه"، قالوا: لا حاجة لنا في طعامك، فاخرُجْ عنَّا، فخرج بميمونة بنت الحارث حتى أعرَسَ بها بسَرِفَ (1) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه. وممّا يُتعَجَّب من قضاء الله وقدره أنَّ رسول الله ﷺ بَنَى بميمونة بنت الحارث بسَرِفَ، وردَّها إلى المدينة عند مُنصَرَفه من عُمرة القضاء، وبقيت عنده إلى أن خرج رسول الله ﷺ لفتح مكة، وقد أخرجها معه إلى أن فتح الطائف وانصرف راجعًا إلى المدينة، فماتت ميمونة بسَرِفَ في الموضع الذي بَنَى بها رسول الله ﷺ عند تزويجها.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6796 - على شرط مسلم
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه. وممّا يُتعَجَّب من قضاء الله وقدره أنَّ رسول الله ﷺ بَنَى بميمونة بنت الحارث بسَرِفَ، وردَّها إلى المدينة عند مُنصَرَفه من عُمرة القضاء، وبقيت عنده إلى أن خرج رسول الله ﷺ لفتح مكة، وقد أخرجها معه إلى أن فتح الطائف وانصرف راجعًا إلى المدينة، فماتت ميمونة بسَرِفَ في الموضع الذي بَنَى بها رسول الله ﷺ عند تزويجها.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6796 - على شرط مسلم
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ میمونہ بنت حارث سے نکاح فرمایا اور مکہ میں تین دن قیام کیا، تیسرے دن حویطب بن عبدالعزیٰ قریش کے چند افراد کے ساتھ حاضر ہوئے اور کہنے لگے: ”آپ کی مہلت ختم ہو گئی ہے لہٰذا اب ہمارے شہر سے نکل جائیے“، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارا کیا حرج ہے اگر تم مجھے یہاں رہنے دو تاکہ میں تمہارے درمیان ہی رخصتی کی تقریب کروں اور تمہارے لیے کھانا تیار کروں جس میں تم بھی شریک ہو؟“ انہوں نے کہا: ”ہمیں آپ کے کھانے کی کوئی ضرورت نہیں، آپ یہاں سے نکل جائیے“، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کو لے کر نکلے یہاں تک کہ مقامِ سرف پر ان کی رخصتی فرمائی۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا، اور اللہ کی قضا و قدر سے یہ بات تعجب خیز ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ مقامِ سرف پر خلوت فرمائی اور عمرہ قضا سے واپسی پر انہیں مدینہ لے گئے، وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے نکاح میں رہیں یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فتح مکہ کے لیے نکلے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم انہیں ساتھ لے کر گئے یہاں تک کہ طائف فتح ہوا اور آپ مدینہ واپس آئے، پھر بعد میں سیدہ میمونہ کی وفات اسی مقامِ سرف پر ہوئی جہاں نکاح کے وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے پہلی شب گزاری تھی۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 6963]
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا، اور اللہ کی قضا و قدر سے یہ بات تعجب خیز ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ مقامِ سرف پر خلوت فرمائی اور عمرہ قضا سے واپسی پر انہیں مدینہ لے گئے، وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے نکاح میں رہیں یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فتح مکہ کے لیے نکلے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم انہیں ساتھ لے کر گئے یہاں تک کہ طائف فتح ہوا اور آپ مدینہ واپس آئے، پھر بعد میں سیدہ میمونہ کی وفات اسی مقامِ سرف پر ہوئی جہاں نکاح کے وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے پہلی شب گزاری تھی۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 6963]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن. ابن أبي نجيح: هو عبد الله.» [ترقيم الرساله 6963] [ترقيم الشركة 6884] [ترقيم العلميه 6796]
الحكم على الحديث:
إسناده حسن.
1054. الِاخْتِلَافُ فِي نِكَاحِ النَّبِيِّ بِمَيْمُونَةَ هَلْ وَقَعَ حَلَالًا أَوْ مُحْرِمًا
اس بات میں اختلاف کہ نبی کریم ﷺ کا سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا سے نکاح احلال کی حالت میں ہوا یا احرام میں
حدیث نمبر: 6964
حدثنا بصحة ما ذكرتُه أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا محمد بن إسحاق الصَّغَاني، حدثنا وهب بن جرير بن حازم، حدثنا أبي، قال: سمعت أبا فَزَارة يُحدِّث عن يزيد بن الأصم، عن ميمونة: أن رسول الله ﷺ تزوجها حلالًا، وبَنَى بها حلالًا بنى بها بسَرِفَ. وماتت بسَرِفَ في الليلة التي بَنَى بها فيها، وكانت خالتي، فنزلتُ في قبرها أنا وابن عبّاس، فلما وضعناها في اللحد مال رأسها، فأخذتُ رِدائي فجمعته فوضعته عند رأسها، فأخذه ابن عباس فرمى به، ووضع عند رأسها كَذَّانَةٌ، قال: وكانت حَلَقَت في الحج، وكان رأسُها مُجمَّمًا، وبين سَرِفَ ومكةَ اثنا عشر ميلًا (1) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم ولم يخرجاه. وقد نَطَقَ هذا الإسناد الصحيح بأن رسول الله ﷺ تزوجها حلالًا، فأما أخبار عكرمة عن ابن عبّاس فإنها ناطقةٌ أنه ﷺ تزوجها وهو مُحرِمٌ.
هذا حديث صحيح على شرط مسلم ولم يخرجاه. وقد نَطَقَ هذا الإسناد الصحيح بأن رسول الله ﷺ تزوجها حلالًا، فأما أخبار عكرمة عن ابن عبّاس فإنها ناطقةٌ أنه ﷺ تزوجها وهو مُحرِمٌ.
یزید بن اصم سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے اس حال میں نکاح فرمایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم احرام میں نہیں تھے اور جب سرف کے مقام پر رخصتی ہوئی تب بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم حلال تھے، اور ان کی وفات بھی مقامِ سرف پر اسی رات میں ہوئی جس رات برسوں پہلے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے پہلی شب گزاری تھی، وہ میمونہ رضی اللہ عنہا میری خالہ تھیں، میں اور ابن عباس رضی اللہ عنہما ان کی قبر میں اترے، جب ہم نے انہیں لحد میں رکھا تو ان کا سر ایک طرف ڈھلک گیا، میں نے اپنی چادر تہہ کر کے ان کے سر کے نیچے رکھنا چاہی تو ابن عباس رضی اللہ عنہما نے اسے لے کر پھینک دیا اور ان کے سر کے نیچے ایک پتھر «كذانه» رکھ دیا اور فرمایا: انہوں نے حج کے موقع پر سر منڈوایا تھا اس لیے ان کا سر چھوٹے بالوں والا تھا، مقامِ سرف اور مکہ کے درمیان بارہ میل کا فاصلہ ہے۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا، اور یہ صحیح سند اس بات کی گواہی دیتی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے حالتِ حلال میں نکاح فرمایا تھا، جہاں تک ابن عباس سے عکرمہ کی روایات کا تعلق ہے وہ کہتی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حالتِ احرام میں نکاح فرمایا تھا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 6964]
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا، اور یہ صحیح سند اس بات کی گواہی دیتی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے حالتِ حلال میں نکاح فرمایا تھا، جہاں تک ابن عباس سے عکرمہ کی روایات کا تعلق ہے وہ کہتی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حالتِ احرام میں نکاح فرمایا تھا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 6964]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح أبو فزارة: هو راشد بن كيسان العبسي.» [ترقيم الرساله 6964] [ترقيم الشركة 6885]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 6965
أخبرنا أبو بكر بن إسحاق الفقيه وعلي بن حَمْشَاذ العدل، قالا: أخبرنا بشر بن موسى، حدثنا الحميدي، حدثنا سفيان، عن عمرو بن دينار، أخبرني أبو الشعثاء، عن ابن عباس: أنَّ النبيَّ ﷺ نَكَحَ وهو مُحرم. قال عمرو: قد ذكرتُه للزهري، ثم قال: يا عمرو، مَن تُراها؟ قلتُ: يقولون: ميمونة، فقال ابن شهاب: أخبرني يزيد بن الأصم: أنَّ النبيَّ ﷺ تزوجها وهو حلال، فقال عمرٌو لابن شهاب: تجعل أعرابيًّا يبولُ على عَقِبه مثل ابن عبّاس؟ فقال ابن شهاب: هي خالته، فقال عمرو: هي خالة ابن عباس أيضًا (1)
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6798 - صحيح على شرط البخاري ومسلم
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6798 - صحيح على شرط البخاري ومسلم
ابوالشعثاء سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے (سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا سے) نکاح فرمایا جب کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم حالتِ احرام میں تھے۔ عمرو بن دینار کہتے ہیں: میں نے اس کا ذکر امام زہری سے کیا تو انہوں نے پوچھا: اے عمرو! تم کیا سمجھتے ہو وہ کون خاتون تھیں؟ میں نے کہا: لوگ کہتے ہیں کہ وہ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا تھیں۔ ابن شہاب زہری نے کہا: مجھے یزید بن اصم نے بتایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے اس حال میں نکاح فرمایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم حلال (احرام کے بغیر) تھے۔ عمرو نے ابن شہاب زہری سے کہا: کیا تم ایک دیہاتی شخص کو، جو اپنی ایڑیوں پر پیشاب کر لیتا ہو، ابن عباس جیسے (عظیم فقیہ) کے برابر قرار دیتے ہو؟ ابن شہاب زہری نے جواب دیا: وہ (میمونہ) ان کی (یزید بن اصم کی) خالہ تھیں، تو عمرو نے کہا: وہ ابن عباس کی بھی تو خالہ تھیں۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 6965]
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 6965]
تخریج الحدیث: «إسناده الأول صحيح، وإسناده الثاني لم يذكر يزيد بن الأصم من حدثه بالخبر، فهو مرسل، لكن تقدم في الرواية أنه رواه عن ميمونة صاحبة القصة، وهي خالته، وصرّح عند مسلم وغيره بتحديثها إياه. سفيان: هو ابن عيينة، وأبو الشعثاء: اسمه جابر بن زيد اليحمدي.» [ترقيم الرساله 6965] [ترقيم الشركة 6886] [ترقيم العلميه 6798]
الحكم على الحديث:
إسناده الأول صحيح
1055. كَانَتْ مَيْمُونَةُ أَتْقَانَا لِلَّهِ وَأَوْصَلَنَا لِلرَّحِمِ
سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا سب سے زیادہ اللہ سے ڈرنے والی اور صلہ رحمی کرنے والی تھیں
حدیث نمبر: 6966
أخبرنا عبد الله بن الحسين القاضي بمَرْوٍ، حدثنا الحارث بن أبي أسامة، حدثنا كثير بن هشام قال: جعفر بن بُرْقان: حدثنا يزيد بن الأصم ابن أخت ميمونة قال: تلقيتُ عائشة ﵂ وهي مُقبلةٌ من مكة أنا وابن الطلحة بن عبيد الله، وهو ابن أختها، وقد كنَّا وَقَعْنا في حائط من حيطان المدينة، فأصبنا منه، فبلغها ذلك، فأقبلت على ابن أختها تلومُه وتَعدُلُه، وأقبلت عليّ فوعظتني موعظة بليغة، ثم قالت: أما علمت أن الله تعالى ساقك حتى جعلك في أهل بيت نبيه؟! ذهبَتْ والله ميمونةٌ ورُميَ برَسَنِكَ على غاربكَ، أما إنها كانت من أتقانا الله ﷿ وأوصلنا للرَّحِم (1) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6799 - على شرط مسلم
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6799 - على شرط مسلم
سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے بھانجے یزید بن اصم سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں اور طلحہ بن عبید اللہ کے صاحبزادے (جو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے بھانجے تھے) مکہ سے آتی ہوئی سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے ملے، ہم مدینہ کے باغات میں سے ایک باغ میں داخل ہو گئے تھے اور وہاں سے کچھ پھل وغیرہ کھا لیے تھے، جب انہیں یہ بات پہنچی تو وہ اپنے بھانجے کو ملامت کرنے اور ڈانٹنے لگیں، پھر میری طرف متوجہ ہو کر مجھے بڑی بلیغ نصیحت فرمائی اور کہا: ”کیا تمہیں معلوم نہیں کہ اللہ تعالیٰ تمہیں کھینچ کر اپنے نبی کے اہل بیت میں لے آیا ہے؟ اللہ کی قسم! میمونہ تو رخصت ہو گئیں اور اب تمہاری رسی تمہاری پیٹھ پر ڈال دی گئی ہے (یعنی اب تمہارا کوئی نگران نہیں رہا)، خبردار! وہ ہم سب میں اللہ سے سب سے زیادہ ڈرنے والی اور صلہ رحمی (رشتہ داروں سے اچھا سلوک) کرنے والی تھیں۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 6966]
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 6966]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، كما قال الحافظ ابن حجر في الإصابة" 8/ 128. وقال الذهبي في "التلخيص": فيه دليل على أن ميمونة ماتت قبل عائشة ﵂، فبطل قول من قال: ماتت سنة إحدى وستين.» [ترقيم الرساله 6966] [ترقيم الشركة 6887] [ترقيم العلميه 6799]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 6967
حدثنا أبو عبد الله الأصبهاني، حدثنا الحسن بن الجهم، حدثنا الحسين بن الفَرَج، حدثنا محمد بن عمر حدثني إبراهيم بن محمد مولى خُزاعة، عن صالح بن محمد، عن أمّ ذَرَّةَ، عن ميمونة قالت: خرج رسول الله ﷺ ذات ليلة من عندي، فأغلقتُ دونَه الباب، فجاء يستفتح فأبيتُ أن أفتح، فقال:"أقسمتُ إِلَّا فتحت لي"، فقلتُ له: تذهب إلى أزواجِك في ليلتي؟ فقال:"ما فعلتُ، ولكن وجدتُ حَقْنًا من بول" (2) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6800 - حذفه الذهبي من التلخيص
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6800 - حذفه الذهبي من التلخيص
ام المؤمنین سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک رات میرے پاس سے باہر تشریف لے گئے تو میں نے پیچھے سے دروازہ بند کر لیا، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم واپس تشریف لائے اور دروازہ کھلوانا چاہا تو میں نے کھولنے سے انکار کر دیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں تمہیں قسم دیتا ہوں کہ میرے لیے دروازہ کھول دو“، میں نے عرض کی: کیا آپ میری باری والی رات میں اپنی دوسری ازواج کے پاس تشریف لے گئے تھے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے ایسا نہیں کیا، بلکہ مجھے پیشاب کی حاجت (شدت) «حَقْنًا من بول» محسوس ہوئی تھی گئی تھی (اس لیے باہر گیا تھا)۔“ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 6967]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جدًّا، تفرد به الواقدي، وفيه كلام معروف، وإبراهيم مولى خزاعة لم نعرفه، وصالح بن محمد - وهو ابن زائدة المدني - ضعيف، وأم ذرة - وهي مولاة عائشة ﵂ روى عنها ثلاثة، ووثقها العجلي في "الثقات"، وذكرها ابن حبان في "الثقات"، فإن لم تكن هي، فلم نعرفها.» [ترقيم الرساله 6967] [ترقيم الشركة 6888] [ترقيم العلميه 6800]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدًّا
حدیث نمبر: 6968
حدثنا أبو جعفر محمد بن صالح بن هانئ حدثنا يحيى بن محمد بن يحيى الشهيد ﵀، حدثنا عبد الله بن عبد الوهاب الحَجَبي، حدثنا عبد العزيز الدَّرَاوَرْدي، أخبرني إبراهيم بن عُقبة، عن كريب، عن ابن عباس قال: قال رسول الله ﷺ:"الأخوات مؤمنات: ميمونة زوج النَّبيِّ ﷺ وأختها أم الفضل بنت الحارث، وأختها سلمى بنت الحارث امرأة حمزة، وأسماء بنت عُميس أختُهنَّ لأُمِّهنَّ" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6801 - على شرط مسلم
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6801 - على شرط مسلم
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ بہنیں سچی مومنہ ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ سیدہ میمونہ، ان کی بہن ام الفضل بنت حارث، ان کی دوسری بہن سلمیٰ بنت حارث جو سیدنا حمزہ کی اہلیہ تھیں، اور ان کی مادری بہن اسماء بنت عمیس۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 6968]
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 6968]
تخریج الحدیث: «إسناده قوي، من أجل عبد العزيز الدراوردي. ويغلب على ظننا أنه موقوف من قول ابن عباس، وهمَ الدراوردي في رفعه.» [ترقيم الرساله 6968] [ترقيم الشركة 6889] [ترقيم العلميه 6801]
الحكم على الحديث:
إسناده قوي
حدیث نمبر: 6969
حدثنا أبو عبد الله محمد بن يعقوب الشَّيباني، حدثنا محمد بن عبد الوهاب العَبْدي، أخبرنا جعفر بن عون، أخبرنا ابن جُرَيج، عن عطاء قال: حضرنا مع ابن عباس جنازة ميمونة بسَرِفَ، فقال ابن عباس: هذه ميمونة، إذا رفعتم نَعْشَها فلا تُزَعزعوها ولا تُزلزِلُوها، فإنَّ رسول الله ﷺ كان عنده تسع نسوة، كان يَقسِمُ لثمانٍ، وواحدة لم يكن يَقسِمُ لها. قال عطاء: هي صفية (2) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يخرجاه!
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يخرجاه!
عطاء سے روایت ہے کہ ہم سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے ہمراہ مقامِ سرف پر سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے جنازے میں شریک تھے، تو ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”یہ میمونہ رضی اللہ عنہا ہیں، جب تم ان کا جنازہ اٹھاؤ تو اسے زیادہ حرکت نہ دینا اور نہ ہی جھٹکے دینا، کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نکاح میں نو ازواج تھیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم آٹھ کے درمیان باری تقسیم فرماتے تھے اور ایک کے لیے باری مقرر نہ تھی۔“ عطاء کہتے ہیں: وہ (جن کی باری مقرر نہ تھی) سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا تھیں۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن ان دونوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 6969]
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن ان دونوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 6969]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وابن جريج صرَّح بالتحديث عند البخاري وغيره فانتفت شبهة تدليسه.» [ترقيم الرساله 6969] [ترقيم الشركة 6890]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 6970
حدثنا محمد بن يعقوب، حدثنا محمد بن إسحاق الثقفي، حدثنا أحمد ابن المقدام، حدثنا زهير بن العلاء العبدي، حدثنا سعيد بن أبي عروبة، عن قتادة ابن دِعامة قال: تزوّج رسول الله ﷺ ميمونة بنت الحارث بن فروة - وهي أختُ أمِّ الفضل امرأةِ العبّاس بن عبد المطّلب - حين اعتمر بمكة، ووَهَبَت نفسها للنبي، وفيها نزل: ﴿وَامْرَأَةً مُؤْمِنَةً إِنْ وَهَبَتْ نَفْسَهَا لِلنَّبِيِّ إِنْ أَرَادَ النَّبِيُّ أَنْ يَسْتَنْكِحَهَا خَالِصَةً لَكَ مِنْ دُونِ الْمُؤْمِنِينَ﴾ [الأحزاب: 50] ، ثم صَدَرَت معه إلى المدينة، وكانت قبله عند فَرْوة بن عبد العُزَّى بن أسد من بني غَنْم بن دُودَان (1) . [ذكر أم المؤمنين زينب بنت خزيمة العامرية]
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6803 - حذفه الذهبي من التلخيص
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6803 - حذفه الذهبي من التلخيص
قتادہ بن دعامہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ میمونہ بنت حارث بن فروہ سے نکاح فرمایا، جو سیدنا عباس بن عبدالمطلب کی اہلیہ ام الفضل کی بہن تھیں، یہ نکاح اس وقت ہوا جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ میں عمرہ ادا فرمایا، انہوں نے اپنا آپ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ہبہ کر دیا تھا (تحفے کے طور پر پیش کیا تھا)، اور انہی کے بارے میں یہ آیت نازل ہوئی: ﴿وَامْرَأَةً مُّؤْمِنَةً إِن وَهَبَتْ نَفْسَهَا لِلنَّبِيِّ إِنْ أَرَادَ النَّبِيُّ أَن يَسْتَنكِحَهَا خَالِصَةً لَّكَ مِن دُونِ الْمُؤْمِنِينَ﴾ ”اور وہ مومن عورت جو اپنا آپ نبی کو ہبہ کر دے، بشرطیکہ نبی اس سے نکاح کرنا چاہے، یہ رعایت خاص طور پر آپ کے لیے ہے نہ کہ دوسرے مومنوں کے لیے۔“ [سورة الأحزاب: 50] پھر وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مدینہ تشریف لائیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے قبل وہ بنو غنم بن دودان کے فروہ بن عبدالعزیٰ بن اسد کے نکاح میں تھیں۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 6970]
تخریج الحدیث: «قلنا: والإسناد إلى قتادة ضعيف لضعف زهير بن العلاء.» [ترقيم الرساله 6970] [ترقيم الشركة 6891] [ترقيم العلميه 6803]
الحكم على الحديث:
والإسناد إلى قتادة ضعيف لضعف زهير بن العلاء.
1056. ذِكْرُ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ زَيْنَبَ بِنْتَ خُزَيْمَةَ الْعَامِرِيَّةَ
سیدہ ام المؤمنین زینب بنت خزیمہ العامریہ رضی اللہ عنہا کے مناقب کا ذکر
حدیث نمبر: 6971
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب (2) ، حدثنا أبو أسامة الحلبي، حدثنا حجاج بن أبي منيع، عن جده، عن الزهري قال: تزوّج رسول الله ﷺ زينب بنت خُزيمة أحد بني هلال بن عامر: وكانت قبله عند عبد الله بن جَحْش، فقُتل عنها يومَ أحد (3) .
امام زہری سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بنو ہلال بن عامر کی سیدہ زینب بنت خزیمہ رضی اللہ عنہا سے نکاح فرمایا، وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے قبل سیدنا عبداللہ بن جحش رضی اللہ عنہ کے نکاح میں تھیں جو غزوہ احد کے دن شہید ہو گئے تھے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 6971]
تخریج الحدیث: «رجاله لا بأس بهم. أبو أسامة: الله أبو أسامة: هو عبد بن محمد بن أبي أسامة، وجد حجاج: هو عبيد الله بن أبي زياد.» [ترقيم الرساله 6971] [ترقيم الشركة 6892]
الحكم على الحديث:
رجاله لا بأس بهم. أبو أسامة: الله أبو أسامة: هو عبد بن محمد بن أبي أسامة
حدیث نمبر: 6972
أخبرناه أبو سعيد أحمد بن يعقوب الثقفي، حدثنا موسى بن هارون، حدثنا أبو همام، حدثني ابن وهب، عن يونس، عن ابن شهاب قال: تُوفِّيَت زينب بنت خزيمة ورسول الله ﷺ حيٌّ. قال ابنُ شِهاب: وهي زينبُ بنت خُزيمة بن الحارث بن عبد الله بن عمرو بن عبد مناف بن هلال بن عامر بن صعصعة، وهي أُمُّ المساكين، كانت تُسمَّى به في الجاهلية، تُوفِّيت بالمدينة بعد الهجرة في حياة رسول الله ﷺ (1) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6805 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6805 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
ابن شہاب زہری سے روایت ہے کہ سیدہ زینب بنت خزیمہ رضی اللہ عنہا کی وفات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حیاتِ مبارکہ ہی میں ہو گئی تھی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وہ زینب بنت خزیمہ بن حارث بن عبداللہ بن عمرو بن عبدمناف بن ہلال بن عامر بن صعصہ ہیں، اور وہ «أُمُّ الْمَسَاكِينِ» (مسکینوں کی ماں) کے لقب سے مشہور تھیں، جاہلیت کے دور میں بھی انہیں اسی نام سے پکارا جاتا تھا، ان کی وفات ہجرت کے بعد مدینہ منورہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی ہی میں ہوئی۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 6972]
تخریج الحدیث: «رجاله ثقات. أبو همام: هو الوليد بن شجاع بن الوليد بن قيس السكوني. وانظر ما قبله.» [ترقيم الرساله 6972] [ترقيم الشركة 6893] [ترقيم العلميه 6805]
الحكم على الحديث:
رجاله ثقات.