كِتَاب الْجِهَادِ وَالسِّيَرِ کتاب: جہاد کا بیان 1. بَابُ فَضْلُ الْجِهَادِ وَالسِّيَرِ: 1. باب: جہاد کی فضیلت اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حالات کے بیان میں۔ 2. بَابُ أَفْضَلُ النَّاسِ مُؤْمِنٌ يُجَاهِدُ بِنَفْسِهِ وَمَالِهِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ: 2. باب: سب لوگوں میں افضل وہ شخص ہے جو اللہ کی راہ میں اپنی جان اور مال سے جہاد کرے۔ 3. بَابُ الدُّعَاءِ بِالْجِهَادِ وَالشَّهَادَةِ لِلرِّجَالِ وَالنِّسَاءِ: 3. باب: جہاد اور شہادت کے لیے مرد اور عورت دونوں کا دعا کرنا۔ 4. بَابُ دَرَجَاتِ الْمُجَاهِدِينَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ: 4. باب: مجاہدین فی سبیل اللہ کے درجات کا بیان۔ 5. بَابُ الْغَدْوَةِ وَالرَّوْحَةِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، وَقَابُ قَوْسِ أَحَدِكُمْ مِنَ الْجَنَّةِ: 5. باب: اللہ کے راستے میں صبح و شام چلنے کی اور جنت میں ایک کمان برابر جگہ کی فضیلت۔ 6. بَابُ الْحُورُ الْعِينُ وَصِفَتُهُنَّ: 6. باب: بڑی آنکھ والی حوروں کا بیان، ان کی صفات جن کو دیکھ کر آنکھ حیران ہو گی۔ 7. بَابُ تَمَنِّي الشَّهَادَةِ: 7. باب: شہادت کی آرزو کرنا۔ 8. بَابُ فَضْلِ مَنْ يُصْرَعُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَمَاتَ فَهُوَ مِنْهُمْ: 8. باب: اگر کوئی شخص جہاد میں سواری سے گر کر مر جائے تو اس کا شمار بھی مجاہدین میں ہو گا، اس کی فضیلت۔ 9. بَابُ مَنْ يُنْكَبُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ: 9. باب: جس کو اللہ کی راہ میں تکلیف پہنچے (یعنی اس کے کسی عضو کو صدمہ ہو)۔ 10. بَابُ مَنْ يُجْرَحُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ: 10. باب: جو اللہ کے راستے میں زخمی ہوا؟ اس کی فضیلت کا بیان۔ 11. بَابُ قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى: {هَلْ تَرَبَّصُونَ بِنَا إِلاَّ إِحْدَى الْحُسْنَيَيْنِ} وَالْحَرْبُ سِجَالٌ: 11. باب: اللہ تعالیٰ کا فرمان کہ ”اے پیغمبر! ان کافروں سے کہہ دو تم ہمارے لیے کیا انتظار کرتے ہو، ہمارے لیے تو دونوں میں سے (شہادت یا فتح) کوئی بھی ہو اچھا ہی ہے اور لڑائی ڈول ہے کبھی ادھر کبھی ادھر“۔ 12. بَابُ قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى: {مِنَ الْمُؤْمِنِينَ رِجَالٌ صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا اللَّهَ عَلَيْهِ فَمِنْهُمْ مَنْ قَضَى نَحْبَهُ وَمِنْهُمْ مَنْ يَنْتَظِرُ وَمَا بَدَّلُوا تَبْدِيلاً}: 12. باب: اللہ تعالیٰ کا ارشاد کہ ”مومنوں میں کچھ وہ لوگ بھی ہیں جنہوں نے اس وعدہ کو سچ کر دکھایا جو انہوں نے اللہ تعالیٰ سے کیا تھا، پس ان میں کچھ تو ایسے ہیں جو (اللہ کے راستے میں شہید ہو کر) اپنا عہد پورا کر چکے اور کچھ ایسے ہیں جو انتظار کر رہے ہیں اور اپنے عہد سے وہ پھرے نہیں ہیں“۔ 13. بَابُ عَمَلٌ صَالِحٌ قَبْلَ الْقِتَالِ: 13. باب: جنگ سے پہلے کوئی نیک عمل کرنا۔ 14. بَابُ مَنْ أَتَاهُ سَهْمٌ غَرْبٌ فَقَتَلَهُ: 14. باب: کسی کو اچانک نامعلوم تیر لگا اور اس تیر نے اسے مار دیا، اس کی فضیلت کا بیان۔ 15. بَابُ مَنْ قَاتَلَ لِتَكُونَ كَلِمَةُ اللَّهِ هِيَ الْعُلْيَا: 15. باب: جس شخص نے اس ارادہ سے جنگ کی کہ اللہ تعالیٰ ہی کا کلمہ بلند رہے، اس کی فضیلت۔ 16. بَابُ مَنِ اغْبَرَّتْ قَدَمَاهُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ: 16. باب: جس کے قدم اللہ کے راستے میں غبار آلود ہوئے اس کا ثواب۔ 17. بَابُ مَسْحِ الْغُبَارِ عَنِ النَّاسِ فِي السَّبِيلِ: 17. باب: اللہ کے راستے میں جن لوگوں پر گرد پڑی ہو ان کی گرد پونچھنا۔ 18. بَابُ الْغَسْلِ بَعْدَ الْحَرْبِ وَالْغُبَارِ: 18. باب: جنگ اور گرد غبار کے بعد غسل کرنا۔ 19. بَابُ فَضْلِ قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى: {وَلاَ تَحْسِبَنَّ الَّذِينَ قُتِلُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَمْوَاتًا بَلْ أَحْيَاءٌ عِنْدَ رَبِّهِمْ يُرْزَقُونَ فَرِحِينَ بِمَا آتَاهُمُ اللَّهُ مِنْ فَضْلِهِ وَيَسْتَبْشِرُونَ بِالَّذِينَ لَمْ يَلْحَقُوا بِهِمْ مِنْ خَلْفِهِمْ أَنْ لاَ خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلاَ هُمْ يَحْزَنُونَ يَسْتَبْشِرُونَ بِنِعْمَةٍ مِنَ اللَّهِ وَفَضْلٍ وَأَنَّ اللَّهَ لاَ يُضِيعُ أَجْرَ الْمُؤْمِنِينَ}: 19. باب: ان شہیدوں کی فضیلت جن کے بارے میں ان آیات کا نزول ہوا ”وہ لوگ جو اللہ کے راستے میں قتل کر دئیے گئے انہیں ہرگز مردہ مت خیال کرو بلکہ وہ اپنے رب کے پاس زندہ ہیں (وہ جنت میں) رزق پاتے رہتے ہیں، ان (نعمتوں) سے بےحد خوش ہیں جو اللہ نے انہیں اپنے فضل سے عطا کی ہیں اور جو لوگ ان کے بعد والوں میں سے ابھی ان سے نہیں جا ملے ان کی خوشیاں منا رہے ہیں کہ وہ بھی (شہید ہوتے ہی) بے ڈر اور بے غم ہو جائیں گے۔ وہ لوگ خوش ہو رہے ہیں اللہ کے انعام اور فضل پر اور اس پر کہ اللہ ایمان والوں کا اجر ضائع نہیں کرتا“۔ 20. بَابُ ظِلِّ الْمَلاَئِكَةِ عَلَى الشَّهِيدِ: 20. باب: شہیدوں پر فرشتوں کا سایہ کرنا۔ 21. بَابُ تَمَنِّي الْمُجَاهِدِ أَنْ يَرْجِعَ إِلَى الدُّنْيَا: 21. باب: شہید کا دوبارہ دنیا میں واپس آنے کی آرزو کرنا۔ 22. بَابُ الْجَنَّةُ تَحْتَ بَارِقَةِ السُّيُوفِ: 22. باب: جنت کا تلواروں کی چمک کے نیچے ہونا۔ 23. بَابُ مَنْ طَلَبَ الْوَلَدَ لِلْجِهَادِ: 23. باب: جو جہاد کرنے کے لیے اللہ سے اولاد مانگے اس کی فضیلت۔ 24. بَابُ الشَّجَاعَةِ فِي الْحَرْبِ وَالْجُبْنِ: 24. باب: جنگ کے موقع پر بہادری اور بزدلی کا بیان۔ 25. بَابُ مَا يُتَعَوَّذُ مِنَ الْجُبْنِ: 25. باب: بزدلی سے اللہ کی پناہ مانگنا۔ 26. بَابُ مَنْ حَدَّثَ بِمَشَاهِدِهِ فِي الْحَرْبِ: 26. باب: جو شخص اپنی لڑائی کے کارنامے بیان کرے، اس کا بیان۔ 27. بَابُ وُجُوبِ النَّفِيرِ وَمَا يَجِبُ مِنَ الْجِهَادِ وَالنِّيَّةِ: 27. باب: جہاد کے لیے نکل کھڑا ہونا واجب ہے اور جہاد کی نیت رکھنے کا واجب ہونا۔ 28. بَابُ الْكَافِرِ يَقْتُلُ الْمُسْلِمَ ثُمَّ يُسْلِمُ فَيُسَدِّدُ بَعْدُ وَيُقْتَلُ: 28. باب: کافر اگر کفر کی حالت میں مسلمان کو مارے پھر مسلمان ہو جائے، اسلام پر مضبوط رہے اور اللہ کی راہ میں مارا جائے تو اس کی فضیلت کا بیان۔ 29. بَابُ مَنِ اخْتَارَ الْغَزْوَ عَلَى الصَّوْمِ: 29. باب: جہاد کو (نفلی روزوں پر) مقدم رکھنا۔ 30. بَابُ الشَّهَادَةُ سَبْعٌ سِوَى الْقَتْلِ: 30. باب: اللہ کی راہ میں مارے جانے کے سوا شہادت کی اور بھی سات قسمیں ہیں۔ 31. بَابُ قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى: {لاَ يَسْتَوِي الْقَاعِدُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ غَيْرُ أُولِي الضَّرَرِ وَالْمُجَاهِدُونَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ بِأَمْوَالِهِمْ وَأَنْفُسِهِمْ فَضَّلَ اللَّهُ الْمُجَاهِدِينَ بِأَمْوَالِهِمْ وَأَنْفُسِهِمْ عَلَى الْقَاعِدِينَ دَرَجَةً وَكُلاًّ وَعَدَ اللَّهُ الْحُسْنَى وَفَضَّلَ اللَّهُ الْمُجَاهِدِينَ عَلَى الْقَاعِدِينَ} إِلَى قَوْلِهِ: {غَفُورًا رَحِيمًا}: 31. باب: اللہ تعالیٰ کا (سورۃ نساء میں) یہ فرمانا کہ ”مسلمانوں میں جو لوگ معذور نہیں ہیں اور جہاد سے بیٹھ رہیں وہ اور اللہ کی راہ میں اپنے مال اور جان سے جہاد کرنے والے برابر نہیں ہو سکتے، اللہ نے ان لوگوں کو جو اپنے مال اور جان سے جہاد کریں، بیٹھے رہنے والوں پر ایک درجہ فضیلت دی ہے۔ یوں اللہ تعالیٰ کا اچھا وعدہ سب کے لیے ہے اور اللہ تعالیٰ نے مجاہدوں کو بیٹھنے والوں پر بہت بڑی فضیلت دی ہے۔“ اللہ کے فرمان «غفوراً رحيما» تک۔ 32. بَابُ الصَّبْرِ عِنْدَ الْقِتَالِ: 32. باب: کافروں سے لڑتے وقت صبر کرنا۔ 33. بَابُ التَّحْرِيضِ عَلَى الْقِتَالِ: 33. باب: مسلمانوں کو (محارب) کافروں سے لڑنے کی رغبت دلانا۔ 34. بَابُ حَفْرِ الْخَنْدَقِ: 34. باب: خندق کھودنے کا بیان۔ 35. بَابُ مَنْ حَبَسَهُ الْعُذْرُ عَنِ الْغَزْوِ: 35. باب: جو شخص کسی معقول عذر کی وجہ سے جہاد میں شریک نہ ہو سکا۔ 36. بَابُ فَضْلِ الصَّوْمِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ: 36. باب: جہاد میں روزے رکھنے کی فضیلت۔ 37. بَابُ فَضْلِ النَّفَقَةِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ: 37. باب: اللہ کی راہ (جہاد) میں خرچ کرنے کی فضیلت کا بیان۔ 38. بَابُ فَضْلِ مَنْ جَهَّزَ غَازِيًا أَوْ خَلَفَهُ بِخَيْرٍ: 38. باب: جو شخص غازی کا سامان تیار کر دے یا اس کے پیچھے اس کے گھر والوں کی خبرگیری کرے، اس کی فضیلت۔ 39. بَابُ التَّحَنُّطِ عِنْدَ الْقِتَالِ: 39. باب: جنگ کے موقع پر خوشبو ملنا۔ 40. بَابُ فَضْلِ الطَّلِيعَةِ: 40. باب: دشمنوں کی خبر لانے والے دستہ کی فضیلت۔ 41. بَابُ هَلْ يُبْعَثُ الطَّلِيعَةُ وَحْدَهُ: 41. باب: کیا جاسوسی کے لیے کسی ایک شخص کو بھیجا جا سکتا ہے؟ 42. بَابُ سَفَرِ الاِثْنَيْنِ: 42. باب: دو آدمیوں کا مل کر سفر کرنا۔ 43. بَابُ الْخَيْلُ مَعْقُودٌ فِي نَوَاصِيهَا الْخَيْرُ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ: 43. باب: قیامت تک گھوڑے کی پیشانی کے ساتھ خیر و برکت بندھی ہوئی ہے۔ 44. بَابُ الْجِهَادُ مَاضٍ مَعَ الْبَرِّ وَالْفَاجِرِ: 44. باب: مسلمانوں کا امیر عادل ہو یا ظالم اس کی قیادت میں جہاد ہمیشہ ہوتا رہے گا۔ 45. بَابُ مَنِ احْتَبَسَ فَرَسًا لِقَوْلِهِ تَعَالَى: {وَمِنْ رِبَاطِ الْخَيْلِ}: 45. باب: جو شخص جہاد کی نیت سے (گھوڑا پالے) اللہ تعالیٰ کے ارشاد «ومن رباط الخيل» کی تعمیل میں۔ 46. بَابُ اسْمِ الْفَرَسِ وَالْحِمَارِ: 46. باب: گھوڑوں اور گدھوں کا نام رکھنا۔ 47. بَابُ مَا يُذْكَرُ مِنْ شُؤْمِ الْفَرَسِ: 47. باب: اس بیان میں کہ بعض گھوڑے منحوس ہوتے ہیں۔ 48. بَابُ الْخَيْلُ لِثَلاَثَةٍ: 48. باب: گھوڑے کے رکھنے والے تین طرح کے ہوتے ہیں۔ 49. بَابُ مَنْ ضَرَبَ دَابَّةَ غَيْرِهِ فِي الْغَزْوِ: 49. باب: جہاد میں دوسرے کے جانور کو مارنا۔ 50. بَابُ الرُّكُوبِ عَلَى الدَّابَّةِ الصَّعْبَةِ وَالْفُحُولَةِ مِنَ الْخَيْلِ: 50. باب: سخت سرکش جانور اور نر گھوڑے کی سواری کرنا۔ 51. بَابُ سِهَامِ الْفَرَسِ: 51. باب: (غنیمت کے مال سے) گھوڑے کا حصہ کیا ملے گا۔ 52. بَابُ مَنْ قَادَ دَابَّةَ غَيْرِهِ فِي الْحَرْبِ: 52. باب: اگر کوئی لڑائی میں دوسرے کے جانور کو کھینچ کر چلائے۔ 53. بَابُ الرِّكَابِ وَالْغَرْزِ لِلدَّابَّةِ: 53. باب: جانور پر رکاب یا غرز لگانا۔ 54. بَابُ رُكُوبِ الْفَرَسِ الْعُرْيِ: 54. باب: گھوڑے کی ننگی پیٹھ پر سوار ہونا۔ 55. بَابُ الْفَرَسِ الْقَطُوفِ: 55. باب: سست رفتار گھوڑے پر سوار ہونا۔ 56. بَابُ السَّبْقِ بَيْنَ الْخَيْلِ: 56. باب: گھوڑ دوڑ کا بیان۔ 57. بَابُ إِضْمَارِ الْخَيْلِ لِلسَّبْقِ: 57. باب: گھوڑ دوڑ کے لیے گھوڑوں کو تیار کرنا۔ 58. بَابُ غَايَةِ السَّبْقِ لِلْخَيْلِ الْمُضَمَّرَةِ: 58. باب: تیار کئے ہوئے گھوڑوں کی دوڑ کی حد کہاں تک ہو۔ 59. بَابُ نَاقَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: 59. باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنی کا بیان۔ 60. بَابُ الْغَزْوِ عَلَى الْحَمِيرِ: 60. باب: گدھے پر بیٹھ کر جنگ کرنا۔ 61. بَابُ بَغْلَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْبَيْضَاءِ: 61. باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سفید خچر کا بیان۔ 62. بَابُ جِهَادِ النِّسَاءِ: 62. باب: عورتوں کا جہاد کیا ہے۔ 63. بَابُ غَزْوِ الْمَرْأَةِ فِي الْبَحْرِ: 63. باب: دریا میں سوار ہو کر عورت کا جہاد کرنا۔ 64. بَابُ حَمْلِ الرَّجُلِ امْرَأَتَهُ فِي الْغَزْوِ دُونَ بَعْضِ نِسَائِهِ: 64. باب: آدمی جہاد میں اپنی ایک بیوی کو لے جائے ایک کو نہ لے جائے (یہ درست ہے)۔ 65. بَابُ غَزْوِ النِّسَاءِ وَقِتَالِهِنَّ مَعَ الرِّجَالِ: 65. باب: عورتوں کا جنگ کرنا اور مردوں کے ساتھ لڑائی میں شرکت کرنا۔ 66. بَابُ حَمْلِ النِّسَاءِ الْقِرَبَ إِلَى النَّاسِ فِي الْغَزْوِ: 66. باب: جہاد میں عورتوں کا مردوں کے پاس مشکیزہ اٹھا کر لے جانا۔ 67. بَابُ مُدَاوَاةِ النِّسَاءِ الْجَرْحَى فِي الْغَزْوِ: 67. باب: جہاد میں عورتیں زخمیوں کی مرہم پٹی کر سکتی ہیں۔ 68. بَابُ رَدِّ النِّسَاءِ الْجَرْحَى وَالْقَتْلَى: 68. باب: زخمیوں اور شہیدوں کو عورتیں لے کر جا سکتی ہیں۔ 69. بَابُ نَزْعِ السَّهْمِ مِنَ الْبَدَنِ: 69. باب: (مجاہدین کے) جسم سے تیر کا کھینچ کر نکالنا۔ 70. بَابُ الْحِرَاسَةِ فِي الْغَزْوِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ: 70. باب: اللہ کے راستے میں جہاد میں پہرہ دینا کیسا ہے؟ 71. بَابُ فَضْلِ الْخِدْمَةِ فِي الْغَزْوِ: 71. باب: جہاد میں خدمت کرنے کی فضیلت کا بیان۔ 72. بَابُ فَضْلِ مَنْ حَمَلَ مَتَاعَ صَاحِبِهِ فِي السَّفَرِ: 72. باب: اس شخص کی فضیلت جس نے سفر میں اپنے ساتھی کا سامان اٹھا دیا۔ 73. بَابُ فَضْلِ رِبَاطِ يَوْمٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ: 73. باب: اللہ کے راستے میں سرحد پر ایک دن پہرہ دینا کتنا بڑا ثواب ہے۔ 74. بَابُ مَنْ غَزَا بِصَبِيٍّ لِلْخِدْمَةِ: 74. باب: اگر کسی بچے کو خدمت کے لیے جہاد میں ساتھ لے جائے۔ 75. بَابُ رُكُوبِ الْبَحْرِ: 75. باب: جہاد کے لیے سمندر میں سفر کرنا۔ 76. بَابُ مَنِ اسْتَعَانَ بِالضُّعَفَاءِ وَالصَّالِحِينَ فِي الْحَرْبِ: 76. باب: لڑائی میں کمزور ناتواں (جیسے عورتیں، بچے، اندھے، معذور اور مساکین) اور نیک لوگوں سے مدد چاہنا۔ 77. بَابُ لاَ يَقُولُ فُلاَنٌ شَهِيدٌ: 77. باب: قطعی طور پر یہ نہ کہا جائے کہ فلاں شخص شہید ہے۔ 78. بَابُ التَّحْرِيضِ عَلَى الرَّمْيِ: 78. باب: تیر اندازی کی ترغیب دلانے کے بیان میں۔ 79. بَابُ اللَّهْوِ بِالْحِرَابِ وَنَحْوِهَا: 79. باب: برچھے سے (مشق کرنے کے لیے) کھیلنا۔ 80. بَابُ الْمِجَنِّ وَمَنْ يَتَتَرَّسُ بِتُرْسِ صَاحِبِهِ: 80. باب: ڈھال کا بیان اور جو اپنے ساتھی کی ڈھال کو استعمال کرے اس کا بیان۔ 81. بَابُ الدَّرَقِ: 81. باب: ڈھال کے بیان میں۔ 82. بَابُ الْحَمَائِلِ وَتَعْلِيقِ السَّيْفِ بِالْعُنُقِ: 82. باب: تلواروں کی حمائل اور تلوار کا گلے میں لٹکانا۔ 83. بَابُ حِلْيَةِ السُّيُوفِ: 83. باب: تلوار کی آرائش کرنا۔ 84. بَابُ مَنْ عَلَّقَ سَيْفَهُ بِالشَّجَرِ فِي السَّفَرِ عِنْدَ الْقَائِلَةِ: 84. باب: جس نے سفر میں دوپہر کے آرام کے وقت اپنی تلوار درخت سے لٹکائی۔ 85. بَابُ لُبْسِ الْبَيْضَةِ: 85. باب: خود پہننا (لوہے کا ٹوپ جس سے میدان جنگ میں سر کا بچاؤ کیا جاتا تھا)۔ 86. بَابُ مَنْ لَمْ يَرَ كَسْرَ السِّلاَحِ عِنْدَ الْمَوْتِ: 86. باب: کسی کی موت پر اس کے ہتھیار وغیرہ توڑنے درست نہیں۔ 87. بَابُ تَفَرُّقِ النَّاسِ عَنِ الإِمَامِ عِنْدَ الْقَائِلَةِ، وَالاِسْتِظْلاَلِ بِالشَّجَرِ: 87. باب: دوپہر کے وقت درختوں کا سایہ حاصل کرنے کے لیے فوجی لوگ امام سے جدا ہو کر (متفرق درختوں کے سائے تلے) پھیل سکتے ہیں۔ 88. بَابُ مَا قِيلَ فِي الرِّمَاحِ: 88. باب: بھالوں (نیزوں) کا بیان۔ 89. بَابُ مَا قِيلَ فِي دِرْعِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالْقَمِيصِ فِي الْحَرْبِ: 89. باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا لڑائی میں زرہ پہننا۔ 90. بَابُ الْجُبَّةِ فِي السَّفَرِ وَالْحَرْبِ: 90. باب: سفر میں اور لڑائی میں چغہ پہننے کا بیان۔ 91. بَابُ الْحَرِيرِ فِي الْحَرْبِ: 91. باب: لڑائی میں حریر یعنی خالص ریشمی کپڑا پہننا۔ 92. بَابُ مَا يُذْكَرُ فِي السِّكِّينِ: 92. باب: چھری کا استعمال کرنا درست ہے۔ 93. بَابُ مَا قِيلَ فِي قِتَالِ الرُّومِ: 93. باب: نصاریٰ سے لڑنے کی فضیلت کا بیان۔ 94. بَابُ قِتَالِ الْيَهُودِ: 94. باب: یہودیوں سے لڑائی ہونے کا بیان۔ 95. بَابُ قِتَالِ التُّرْكِ: 95. باب: ترکوں سے جنگ کا میدان۔ 96. بَابُ قِتَالِ الَّذِينَ يَنْتَعِلُونَ الشَّعَرَ: 96. باب: ان لوگوں سے لڑائی کا بیان جو بالوں کی جوتیاں پہنتے ہوں گے۔ 97. بَابُ مَنْ صَفَّ أَصْحَابَهُ عِنْدَ الْهَزِيمَةِ، وَنَزَلَ عَنْ دَابَّتِهِ، وَاسْتَنْصَرَ: 97. باب: ہار جانے کے بعد امام کا سواری سے اترنا اور بچے کھچے لوگوں کی صف باندھ کر اللہ سے مدد مانگنا۔ 98. بَابُ الدُّعَاءِ عَلَى الْمُشْرِكِينَ بِالْهَزِيمَةِ وَالزَّلْزَلَةِ: 98. باب: مشرکین کے لیے شکست اور زلزلے کی بددعا کرنا۔ 99. بَابُ هَلْ يُرْشِدُ الْمُسْلِمُ أَهْلَ الْكِتَابِ أَوْ يُعَلِّمُهُمُ الْكِتَابَ: 99. باب: مسلمان اہل کتاب کو دین کی بات بتلائے یا ان کو قرآن سکھائے؟ 100. بَابُ الدُّعَاءِ لِلْمُشْرِكِينَ بِالْهُدَى لِيَتَأَلَّفَهُمْ: 100. باب: مشرکین کا دل ملانے کے لیے ان کی ہدایت کی دعا کرنا۔ 101. بَابُ دَعْوَةِ الْيَهُودِيِّ وَالنَّصْرَانِيِّ، وَعَلَى مَا يُقَاتَلُونَ عَلَيْهِ: 101. باب: یہود اور نصاریٰ کو کیوں کر دعوت دی جائے اور کس بات پر ان سے لڑائی کی جائے۔ 102. بَابُ دُعَاءِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الإِسْلاَمِ وَالنُّبُوَّةِ، وَأَنْ لاَ يَتَّخِذَ بَعْضُهُمْ بَعْضًا أَرْبَابًا مِنْ دُونِ اللَّهِ: 102. باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا (غیر مسلموں کو) اسلام کی طرف دعوت دینا اور اس بات کی دعوت کہ وہ اللہ کو چھوڑ کر باہم ایک دوسرے کو اپنا رب نہ بنائیں۔ 103. بَابُ مَنْ أَرَادَ غَزْوَةً فَوَرَّى بِغَيْرِهَا، وَمَنْ أَحَبَّ الْخُرُوجَ يَوْمَ الْخَمِيسِ: 103. باب: لڑائی کا مقام چھپانا (دوسرا مقام بیان کرنا) اور جمعرات کے دن سفر کرنا۔ 104. بَابُ الْخُرُوجِ بَعْدَ الظُّهْرِ: 104. باب: ظہر کی نماز کے بعد سفر کرنا۔ 105. بَابُ الْخُرُوجِ آخِرَ الشَّهْرِ: 105. باب: مہینہ کے آخری دنوں میں سفر کرنا۔ 106. بَابُ الْخُرُوجِ فِي رَمَضَانَ: 106. باب: رمضان کے مہینے میں سفر کرنا۔ 107. بَابُ التَّوْدِيعِ: 107. باب: سفر شروع کرتے وقت مسافر کو رخصت کرنا۔ 108. بَابُ السَّمْعِ وَالطَّاعَةِ لِلإِمَامِ: 108. باب: امام (بادشاہ یا حاکم) کی اطاعت کرنا۔ 109. بَابُ يُقَاتَلُ مِنْ وَرَاءِ الإِمَامِ وَيُتَّقَى بِهِ: 109. باب: امام (بادشاہ اسلام) کے ساتھ ہو کر لڑنا اور اس کے زیر سایہ اپنا (دشمن کے حملوں سے) بچاؤ کرنا۔ 110. بَابُ الْبَيْعَةِ فِي الْحَرْبِ أَنْ لاَ يَفِرُّوا: 110. باب: لڑائی سے نہ بھاگنے پر اور بعضوں نے کہا مر جانے پر بیعت کرنا۔ 111. بَابُ عَزْمِ الإِمَامِ عَلَى النَّاسِ فِيمَا يُطِيقُونَ: 111. باب: بادشاہ اسلامی کی اطاعت لوگوں پر واجب ہے جہاں تک وہ طاقت رکھیں۔ 112. بَابُ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا لَمْ يُقَاتِلْ أَوَّلَ النَّهَارِ أَخَّرَ الْقِتَالَ حَتَّى تَزُولَ الشَّمْسُ: 112. باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم دن ہوتے ہی اگر جنگ نہ شروع کر دیتے تو سورج کے ڈھلنے تک لڑائی ملتوی رکھتے۔ 113. بَابُ اسْتِئْذَانِ الرَّجُلِ الإِمَامَ: 113. باب: اگر کوئی جہاد میں سے لوٹنا چاہے یا جہاد میں نہ جانا چاہے تو امام سے اجازت لے۔ 114. بَابُ مَنْ غَزَا وَهُوَ حَدِيثُ عَهْدٍ بِعُرْسِهِ: 114. باب: نئی نئی شادی ہونے کے باوجود جنہوں نے جہاد کیا۔ 115. بَابُ مَنِ اخْتَارَ الْغَزْوَ بَعْدَ الْبِنَاءِ: 115. باب: شب زفاف کے بعد ہی جس نے فوراً جہاد میں شرکت کو پسند کیا۔ 116. بَابُ مُبَادَرَةِ الإِمَامِ عِنْدَ الْفَزَعِ: 116. باب: خوف اور دہشت کے وقت (حالات معلوم کرنے کے لیے) امام کا آگے بڑھنا۔ 117. بَابُ السُّرْعَةِ وَالرَّكْضِ فِي الْفَزَعِ: 117. باب: خوف کے موقع پر جلدی سے گھوڑے کو ایڑ لگانا۔ 118. بَابُ الْخُرُوجِ فِي الْفَزَعِ وَحْدَهُ: 118. باب: خوف کے وقت اکیلے نکلنا۔ 119. بَابُ الْجَعَائِلِ وَالْحُمْلاَنِ فِي السَّبِيلِ: 119. باب: کسی کو اجرت دے کر اپنے طرف سے جہاد کرانا اور اللہ کی راہ میں سواری دینا۔ 120. بَابُ الأَجِيرِ: 120. باب: جو شخص مزدوری لے کر جہاد میں شریک ہو۔ 121. بَابُ مَا قِيلَ فِي لِوَاءِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: 121. باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے کا بیان۔ 122. بَابُ قَوْلِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «نُصِرْتُ بِالرُّعْبِ مَسِيرَةَ شَهْرٍ» : 122. باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمانا کہ ایک مہینے کی راہ سے اللہ نے میرا رعب (کافروں کے دلوں میں) ڈال کر میری مدد کی ہے۔ 123. بَابُ حَمْلِ الزَّادِ فِي الْغَزْوِ: 123. باب: سفر جہاد میں توشہ (خرچ وغیرہ) ساتھ رکھنا۔ 124. بَابُ حَمْلِ الزَّادِ عَلَى الرِّقَابِ: 124. باب: توشہ اپنے کندھوں پر لاد کر خود لے جانا۔ 125. بَابُ إِرْدَافِ الْمَرْأَةِ خَلْفَ أَخِيهَا: 125. باب: عورت کا اپنے بھائی کے پیچھے ایک ہی اونٹ پر سوار ہونا۔ 126. بَابُ الاِرْتِدَافِ فِي الْغَزْوِ وَالْحَجِّ: 126. باب: جہاد اور حج کے سفر میں دو آدمیوں کا ایک سواری پر بیٹھنا۔ 127. بَابُ الرِّدْفِ عَلَى الْحِمَارِ: 127. باب: ایک گدھے پر دو آدمیوں کا سوار ہونا۔ 128. بَابُ مَنْ أَخَذَ بِالرِّكَابِ وَنَحْوِهِ: 128. باب: جو رکاب پکڑ کر کسی کو سواری پر چڑھا دے یا کچھ ایسی ہی مدد کرے اس کا ثواب۔ 129. بَابُ السَّفَرِ بِالْمَصَاحِفِ إِلَى أَرْضِ الْعَدُوِّ: 129. باب: مصحف یعنی لکھا ہوا قرآن شریف لے کر دشمن کے ملک میں جانا منع ہے۔ 130. بَابُ التَّكْبِيرِ عِنْدَ الْحَرْبِ: 130. باب: جنگ کے وقت نعرہ تکبیر بلند کرنا۔ 131. بَابُ مَا يُكْرَهُ مِنْ رَفْعِ الصَّوْتِ فِي التَّكْبِيرِ: 131. باب: بہت چلا کر تکبیر کہنا منع ہے۔ 132. بَابُ التَّسْبِيحِ إِذَا هَبَطَ وَادِيًا: 132. باب: کسی نشیب کی جگہ میں اترتے وقت سبحان اللہ کہنا۔ 133. بَابُ التَّكْبِيرِ إِذَا عَلاَ شَرَفًا: 133. باب: جب بلندی پر چڑھے تو اللہ اکبر کہنا۔ 134. بَابُ يُكْتَبُ لِلْمُسَافِرِ مِثْلُ مَا كَانَ يَعْمَلُ فِي الإِقَامَةِ: 134. باب: مسافر کو اس عبادت کا جو وہ گھر میں رہ کر کیا کرتا تھا ثواب ملنا (گو وہ سفر میں نہ کر سکے)۔ 135. بَابُ السَّيْرِ وَحْدَهُ: 135. باب: اکیلے سفر کرنا۔ 136. بَابُ السُّرْعَةِ فِي السَّيْرِ: 136. باب: سفر میں تیز چلنا۔ 137. بَابُ إِذَا حَمَلَ عَلَى فَرَسٍ فَرَآهَا تُبَاعُ: 137. باب: اگر اللہ کی راہ میں سواری کے لیے گھوڑا دے پھر اس کو بکتا پائے؟ 138. بَابُ الْجِهَادِ بِإِذْنِ الأَبَوَيْنِ: 138. باب: ماں باپ کی اجازت لے کر جہاد میں جانا۔ 139. بَابُ مَا قِيلَ فِي الْجَرَسِ وَنَحْوِهِ فِي أَعْنَاقِ الإِبِلِ: 139. باب: اونٹوں کی گردن میں گھنٹی وغیرہ جس سے آواز نکلے لٹکانا کیسا ہے؟ 140. بَابُ مَنِ اكْتُتِبَ فِي جَيْشٍ فَخَرَجَتِ امْرَأَتُهُ حَاجَّةً، وَكَانَ لَهُ عُذْرٌ، هَلْ يُؤْذَنُ لَهُ: 140. باب: ایک شخص اپنا نام مجاہدین میں لکھوا دے پھر اس کی عورت حج کو جانے لگے یا اور کوئی عذر پیش آئے تو اس کو اجازت دی جا سکتی ہے (کہ جہاد میں نہ جائے)۔ 141. بَابُ الْجَاسُوسِ: 141. باب: جاسوسی کا بیان۔ 142. بَابُ الْكِسْوَةِ لِلأُسَارَى: 142. باب: قیدیوں کو کپڑے پہنانا۔ 143. بَابُ فَضْلِ مَنْ أَسْلَمَ عَلَى يَدَيْهِ رَجُلٌ: 143. باب: اس شخص کی فضیلت جس کے ہاتھ پر کوئی شخص اسلام لائے۔ 144. بَابُ الأُسَارَى فِي السَّلاَسِلِ: 144. باب: قیدیوں کو زنجیروں میں باندھنا۔ 145. بَابُ فَضْلِ مَنْ أَسْلَمَ مِنْ أَهْلِ الْكِتَابَيْنِ: 145. باب: یہود یا نصاریٰ مسلمان ہو جائیں تو ان کے ثواب کا بیان۔ 146. بَابُ أَهْلِ الدَّارِ يُبَيَّتُونَ فَيُصَابُ الْوِلْدَانُ وَالذَّرَارِيُّ: 146. باب: اگر (لڑنے والے) کافروں پر رات کو چھاپہ ماریں اور بغیر ارادہ کے عورتیں، بچے بھی زخمی ہو جائیں تو پھر کچھ قباحت نہیں ہے۔ 147. بَابُ قَتْلِ الصِّبْيَانِ فِي الْحَرْبِ: 147. باب: جنگ میں بچوں کا قتل کرنا کیسا ہے؟ 148. بَابُ قَتْلِ النِّسَاءِ فِي الْحَرْبِ: 148. باب: جنگ میں عورتوں کا قتل کرنا کیسا ہے؟ 149. بَابُ لاَ يُعَذَّبُ بِعَذَابِ اللَّهِ: 149. باب: اللہ کے عذاب (آگ) سے کسی کو عذاب نہ کرنا۔ 150. بَابُ: {فَإِمَّا مَنًّا بَعْدُ وَإِمَّا فِدَاءً}: 150. باب: قیدیوں کو مفت احسان رکھ کر چھوڑ دو یا فدیہ لے کر۔ 151. بَابُ هَلْ لِلأَسِيرِ أَنْ يَقْتُلَ وَيَخْدَعَ الَّذِينَ أَسَرُوهُ حَتَّى يَنْجُوَ مِنَ الْكَفَرَةِ: 151. باب: اگر کوئی مسلمان کافر کی قید میں ہو تو اس کا خون کرنا یا کافروں سے دغا اور فریب کر کے اپنے تئیں چھڑا لینا جائز ہے۔ 152. بَابُ إِذَا حَرَّقَ الْمُشْرِكُ الْمُسْلِمَ هَلْ يُحَرَّقُ: 152. باب: اگر کوئی مشرک کسی مسلمان کو آگ سے جلا دے تو کیا اسے بھی بدلہ میں جلایا جا سکتا ہے؟ 153. بَابٌ: 153. باب:۔۔۔ 154. بَابُ حَرْقِ الدُّورِ وَالنَّخِيلِ: 154. باب: (حربی کافروں کے) گھروں اور باغوں کو جلانا۔ 155. بَابُ قَتْلِ النَّائِمِ الْمُشْرِكِ: 155. باب: (حربی) مشرک سو رہا ہو تو اس کا مار ڈالنا درست ہے۔ 156. بَابُ لاَ تَمَنَّوْا لِقَاءَ الْعَدُوِّ: 156. باب: دشمن سے مڈبھیڑ ہونے کی آرزو نہ کرنا۔ 157. بَابُ الْحَرْبُ خَدْعَةٌ: 157. باب: لڑائی مکر و فریب کا نام ہے۔ 158. بَابُ الْكَذِبِ فِي الْحَرْبِ: 158. باب: جنگ میں جھوٹ بولنا (مصلحت کیلئے) درست ہے۔ 159. بَابُ الْفَتْكِ بِأَهْلِ الْحَرْبِ: 159. باب: جنگ میں حربی کافر کو اچانک دھوکے سے مار ڈالنا۔ 160. بَابُ مَا يَجُوزُ مِنَ الاِحْتِيَالِ وَالْحَذَرِ مَعَ مَنْ يَخْشَى مَعَرَّتَهُ: 160. باب: اگر کسی سے فساد یا شرارت کا اندیشہ ہو تو اس سے مکر و فریب کر سکتے ہیں۔ 161. بَابُ الرَّجَزِ فِي الْحَرْبِ وَرَفْعِ الصَّوْتِ فِي حَفْرِ الْخَنْدَقِ: 161. باب: جنگ میں شعر پڑھنا اور کھائی کھودتے وقت آواز بلند کرنا۔ 162. بَابُ مَنْ لاَ يَثْبُتُ عَلَى الْخَيْلِ: 162. باب: جو گھوڑے پر اچھی طرح نہ جم سکتا ہو (اس کے لیے دعا کرنا)۔ 163. بَابُ دَوَاءِ الْجُرْحِ بِإِحْرَاقِ الْحَصِيرِ: 163. باب: بوریا جلا کر زخم کی دوا کرنا اور عورت کا اپنے باپ کے چہرے سے خون دھونا اور ڈھال میں پانی بھربھر کر لانا۔ 164. بَابُ مَا يُكْرَهُ مِنَ التَّنَازُعِ وَالاِخْتِلاَفِ فِي الْحَرْبِ وَعُقُوبَةِ مَنْ عَصَى إِمَامَهُ: 164. باب: جنگ میں جھگڑا اور اختلاف کرنا مکروہ ہے اور جو سردار لشکر کی نافرمانی کرے، اس کی سزا کا بیان۔ 165. بَابُ إِذَا فَزِعُوا بِاللَّيْلِ: 165. باب: اگر رات کے وقت دشمن کا ڈر پیدا ہو (تو چاہئے کہ حاکم اس کی خبر لے)۔ 166. بَابُ مَنْ رَأَى الْعَدُوَّ فَنَادَى بِأَعْلَى صَوْتِهِ يَا صَبَاحَاهْ. حَتَّى يُسْمِعَ النَّاسَ: 166. باب: دشمن کو دیکھ کر بلند آواز سے یا صباحاہ پکارنا تاکہ لوگ سن لیں اور مدد کو آئیں۔ 167. بَابُ مَنْ قَالَ خُذْهَا وَأَنَا ابْنُ فُلاَنٍ: 167. باب: حملہ کرتے وقت یوں کہنا اچھا لے میں فلاں کا بیٹا ہوں۔ 168. بَابُ إِذَا نَزَلَ الْعَدُوُّ عَلَى حُكْمِ رَجُلٍ: 168. باب: اگر کافر لوگ ایک مسلمان کے فیصلے پر راضی ہو کر اپنے قلعے سے اتر آئیں؟ 169. بَابُ قَتْلِ الأَسِيرِ وَقَتْلِ الصَّبْرِ: 169. باب: قیدی کو قتل کرنا اور کسی کو کھڑا کر کے نشانہ بنانا۔ 170. بَابُ هَلْ يَسْتَأْسِرُ الرَّجُلُ وَمَنْ لَمْ يَسْتَأْسِرْ، وَمَنْ رَكَعَ رَكْعَتَيْنِ عِنْدَ الْقَتْلِ: 170. باب: اپنے تئیں قید کرا دینا اور جو شخص قید نہ کرائے اس کا حکم اور قتل کے وقت دو رکعت نماز پڑھنا۔ 171. بَابُ فَكَاكِ الأَسِيرِ: 171. باب: (مسلمان) قیدیوں کو آزاد کرانا۔ 172. بَابُ فِدَاءِ الْمُشْرِكِينَ: 172. باب: مشرکین سے فدیہ لینا۔ 173. بَابُ الْحَرْبِيِّ إِذَا دَخَلَ دَارَ الإِسْلاَمِ بِغَيْرِ أَمَانٍ: 173. باب: اگر حربی کافر مسلمانوں کے ملک میں بے امان چلا آئے تو اس کا مار ڈالنا درست ہے۔ 174. بَابُ يُقَاتَلُ عَنْ أَهْلِ الذِّمَّةِ وَلاَ يُسْتَرَقُّونَ: 174. باب: ذمی کافروں کو بچانے کے لیے لڑنا، ان کا غلام لونڈی نہ بنانا۔ 175. بَابُ جَوَائِزِ الْوَفْدِ: 175. باب: جو کافر دوسرے ملکوں سے ایلچی بن کر آئیں ان سے اچھا سلوک کرنا۔ 176. بَابُ هَلْ يُسْتَشْفَعُ إِلَى أَهْلِ الذِّمَّةِ وَمُعَامَلَتِهِمْ: 176. باب: ذمیوں کی سفارش اور ان سے کیسا معاملہ کیا جائے۔ 177. بَابُ التَّجَمُّلِ لِلْوُفُودِ: 177. باب: وفود سے ملاقات کے لیے اپنے آپ کو آراستہ کرنا۔ 178. بَابُ كَيْفَ يُعْرَضُ الإِسْلاَمُ عَلَى الصَّبِيِّ: 178. باب: بچے پر اسلام کس طرح پیش کیا جائے۔ 179. بَابُ قَوْلِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلْيَهُودِ: «أَسْلِمُوا تَسْلَمُوا» : 179. باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہود سے یوں فرمانا کہ اسلام لاؤ تو (دنیا اور آخرت میں) سلامتی پاؤ گے۔ 180. بَابُ إِذَا أَسْلَمَ قَوْمٌ فِي دَارِ الْحَرْبِ، وَلَهُمْ مَالٌ وَأَرَضُونَ، فَهْيَ لَهُمْ: 180. باب: اگر کچھ لوگ جو دارالحرب میں مقیم ہیں اسلام لے آئیں اور وہ مال و جائیداد منقولہ و غیر منقولہ کے مالک ہیں تو وہ ان ہی کی ہو گی۔ 181. بَابُ كِتَابَةِ الإِمَامِ النَّاسَ: 181. باب: خلیفہ اسلام کی طرف سے مردم شماری کرانا۔ 182. بَابُ إِنَّ اللَّهَ يُؤَيِّدُ الدِّينَ بِالرَّجُلِ الْفَاجِرِ: 182. باب: اللہ تعالیٰ کبھی اپنے دین کی مدد ایک فاجر شخص سے بھی کرا لیتا ہے۔ 183. بَابُ مَنْ تَأَمَّرَ فِي الْحَرْبِ مِنْ غَيْرِ إِمْرَةٍ إِذَا خَافَ الْعَدُوَّ: 183. باب: جو شخص میدان جنگ میں جبکہ دشمن کا خوف ہو امام کے کسی نئے حکم کے بغیر امیر لشکر بن جائے۔ 184. بَابُ الْعَوْنِ بِالْمَدَدِ: 184. باب: مدد کے لیے فوج روانہ کرنا۔ 185. بَابُ مَنْ غَلَبَ الْعَدُوَّ فَأَقَامَ عَلَى عَرْصَتِهِمْ ثَلاَثًا: 185. باب: جس نے دشمن پر فتح پائی اور پھر تین دن تک ان کے ملک میں ٹھہرا رہا۔ 186. بَابُ مَنْ قَسَمَ الْغَنِيمَةَ فِي غَزْوِهِ وَسَفَرِهِ: 186. باب: سفر میں اور جہاد میں مال غنیمت کو تقسیم کرنا۔ 187. بَابُ إِذَا غَنِمَ الْمُشْرِكُونَ مَالَ الْمُسْلِمِ ثُمَّ وَجَدَهُ الْمُسْلِمُ: 187. باب: کسی مسلمان کا مال مشرکین لوٹ کر لے جائیں پھر (مسلمانوں کے غلبہ کے بعد) وہ مال اس مسلمان کو مل گیا۔ 188. بَابُ مَنْ تَكَلَّمَ بِالْفَارِسِيَّةِ وَالرَّطَانَةِ: 188. باب: فارسی یا اور کسی بھی عجمی زبان میں بولنا۔ 189. بَابُ الْغُلُولِ: 189. باب: مال غنیمت میں سے تقسیم سے پہلے کچھ چرا لینا۔ 190. بَابُ الْقَلِيلِ مِنَ الْغُلُولِ: 190. باب: مال غنیمت میں سے ذرا سی چوری کر لینا۔ 191. بَابُ مَا يُكْرَهُ مِنْ ذَبْحِ الإِبِلِ وَالْغَنَمِ فِي الْمَغَانِمِ: 191. باب: مال غنیمت کے اونٹ بکریوں کو تقسیم سے پہلے ذبح کرنا مکروہ ہے۔ 192. بَابُ الْبِشَارَةِ فِي الْفُتُوحِ: 192. باب: فتح کی خوشخبری دینا۔ 193. بَابُ مَا يُعْطَى الْبَشِيرُ: 193. باب: (فتح اسلام کی) خوشخبری دینے والے کو انعام دینا۔ 194. بَابُ لاَ هِجْرَةَ بَعْدَ الْفَتْحِ: 194. باب: فتح مکہ کے بعد وہاں سے ہجرت کرنے کی ضرورت نہیں رہی۔ 195. بَابُ إِذَا اضْطَرَّ الرَّجُلُ إِلَى النَّظَرِ فِي شُعُورِ أَهْلِ الذِّمَّةِ وَالْمُؤْمِنَاتِ إِذَا عَصَيْنَ اللَّهَ وَتَجْرِيدِهِنَّ: 195. باب: ذمی یا مسلمان عورتوں کے ضرورت کے وقت بال دیکھنا درست ہے اس طرح ان کا ننگا کرنا بھی جب وہ اللہ کی نافرمانی کریں۔ 196. بَابُ اسْتِقْبَالِ الْغُزَاةِ: 196. باب: غازیوں کے استقبال کو جانا (جب وہ جہاد سے لوٹ کر آئیں)۔ 197. بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا رَجَعَ مِنَ الْغَزْوِ: 197. باب: جہاد سے واپس ہوتے ہوئے کیا کہے۔ 198. بَابُ الصَّلاَةِ إِذَا قَدِمَ مِنْ سَفَرٍ: 198. باب: سفر سے واپسی پر نفل نماز (بطور نماز شکر ادا کرنا)۔ 199. بَابُ الطَّعَامِ عِنْدَ الْقُدُومِ: 199. باب: مسافر جب سفر سے لوٹ کر آئے تو لوگوں کو کھانا کھلائے (دعوت کرے)۔ |
صحيح البخاري
كِتَاب الْجِهَادِ وَالسِّيَرِ کتاب: جہاد کا بیان The Book of Jihad (Fighting For Allah’S Cause) 23. بَابُ مَنْ طَلَبَ الْوَلَدَ لِلْجِهَادِ: باب: جو جہاد کرنے کے لیے اللہ سے اولاد مانگے اس کی فضیلت۔ (23) Chapter. (The reward of him) who wishes to beget a son to send for Jihad.
لیث نے بیان کیا کہ مجھ سے جعفر بن ربیعہ نے بیان کیا ‘ ان سے عبداللہ بن ہرمز نے بیان کیا انہوں نے کہا کہ میں نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے سنا ‘ ان سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ سلیمان بن داؤد علیہما السلام نے فرمایا آج رات اپنی سو یا (راوی کو شک تھا) ننانوے بیویوں کے پاس جاؤں گا اور ہر بیوی ایک ایک شہسوار جنے گی جو اللہ تعالیٰ کے راستے میں جہاد کریں گے۔ ان کے ساتھی نے کہا کہ ان شاءاللہ بھی کہہ لیجئے لیکن انہوں نے ان شاءاللہ نہیں کہا۔ چنانچہ صرف ایک بیوی حاملہ ہوئیں اور ان کے بھی آدھا بچہ پیدا ہوا۔ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی جان ہے اگر سلیمان علیہ السلام اس وقت ان شاءاللہ کہہ لیتے تو (تمام بیویاں حاملہ ہوتیں اور) سب کے یہاں ایسے شہسوار بچے پیدا ہوتے جو اللہ کے راستے میں جہاد کرتے۔
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
Narrated Abu Huraira: Allah's Apostle said, "Once Solomon, son of David said, '(By Allah) Tonight I will have sexual intercourse with one hundred (or ninety-nine) women each of whom will give birth to a knight who will fight in Allah's Cause.' On that a (i.e. if Allah wills) but he did not say, 'Allah willing.' Therefore only one of those women conceived and gave birth to a half-man. By Him in Whose Hands Muhammad's life is, if he had said, "Allah willing', (he would have begotten sons) all of whom would have been knights striving in Allah's Cause." USC-MSA web (English) Reference: Volume 4, Book 52, Number 74 حكم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
![]() |
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.