كِتَاب الْفَضَائِلِ انبیائے کرام علیہم السلام کے فضائل 44. باب مِنْ فَضَائِلِ يُوسُفَ عَلَيْهِ السَّلاَمُ: باب: سیدنا یوسف علیہ السلام کی بزرگی کا بیان۔
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، لوگوں نے کہا: یا رسول اللہ! سب لوگوں میں بزرگی کس کو ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو اللہ تعالیٰ سے زیادہ ڈرتا ہے۔ انہوں نے کہا: ہم یہ نہیں پوچھتے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو سب میں بزرگ یوسف علیہ السلام ہیں، اللہ کے نبی اور نبی کے بیٹے، خلیل اللہ کے پوتے۔“ انہوں نے کہا: ہم یہ نہیں پوچھتے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو تم عرب کے قبیلوں کو پوچھتے ہو بہتر وہ لوگ ہیں عرب کے اسلام کے زمانہ میں جو بہتر تھے جاہلیت کے زمانہ میں جب دین میں سمجھ حاصل کریں۔“
|