🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الفاظ وضاحت و مترادفات
أ ب ت ث ج ح خ د ذ ر ز س ش ص ض ط ظ ع غ ف ق ك ل م ن ه و ي
حروف تہجی ت سے شروع ہونے والے الفاظ وضاحت و مترادفات
نمبر
لفظ
روٹ
وضاحت
مترادف
1
تاه
حیرانگی و سراسمیگی میں گمراہی کے راستوں پر سرگردان پھرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
2
تحرير
تحریر کا لفظ صرف غلام کو آزاد کرنے کے لئے مخصوص ہے۔
3
تسريح
تحریر کا لفظ صرف غلام کو آزاد کرنے کے لئے مخصوص ہے۔
4
تصدية
تالی کی قسم کی آواز۔
5
تعال
کسی بلند مقصد کے لیے یا تعظیم سے بلانے کے لئے استعمال ہوتا ہے۔
6
تقول
جھوٹ خود تراشنا پھر اسے کسی دوسرے پر تھوپ دینا۔
7
تَارَةً
کبھی پھر وہ کام یا اس جیسا کام کرنا۔
8
تَاۃہ
حیرت و سراسمیگی میں بھٹکتے رہنے کے لیے آتا ہے۔
9
تَبَارَك
اللہ تعالیٰ کی ذات بابرکات۔
10
تَبَرَّأَ
کسی مکروہ بات یا تکلیف دہ امر سے بیزار ہونا ۔
11
تَبَعَ
بمعنی کسی کے پیچھے چلنا ۔ یہ اطاعت سے عام اور ابلغ ہے ۔
12
تَبَوَّاَ
موافق اور سازگار ماحول میں آباد ہونے کے لیے۔
13
تَجَافي
بے قراری کی وجہ سے کسی چیز سے الگ ہونا۔
14
تَجَنَّبَ
کسی چیز سے الگ ہو کر دور چلے جانا تا کہ مصیبت سے نجات ہو۔
15
تَحَرَّي
خواب ترراہ کا قصد کرنا۔
16
تَحَرّٰي
اس چیز کو اختیار کرنا جو فی الواقعہ مناسب اور لائق تر ہو تو یہ تَحَرّٰي ہے۔
17
تَحَصَّنَ
نگہداشت اور حفاظت کر کے بچنا۔
18
تَخَبَّطَ
عارضہ اگر عقل سے تعلق رکھتا ہو تو تخبط کا لفظ استعمال ہوگا۔
19
تَرَبَّصَ
زیادہ فائدہ حاصل کرنے کی مدت یا معینہ مدت کا انتظار۔
20
تَزَیَّلَ
اپنی جگہ چھوڑ دینا اور ہٹ کر علیحدہ ہونا۔
21
تَطَوَّعَ
فرائض پر اپنے شوق سے زیادتی کے لیے آتا ہے۔
22
تَعَفُّف
غیر مستحسن اور حرام کاموں سے بے تکلف بچنا، پاکدامن رہنا۔
23
تَغَامَزَ
آنکھوں پلکوں یا ابروؤں سے اشارہ کرنے کے لیے غمر آتا ہے۔
24
تَغَيُّظ
غیظ و غضب میں جھنجھلاہٹ۔
25
تَفَرَّقَ
جماعت سے الگ اور متفرق ہو جانا۔
26
تَقْوِیْم
تقویم ایک ہی چیز میں ہر پہلو سے اعتدال کو ملحوظ رکھنا۔
27
تَلَظَّى
جب آگ میں بھڑک ہی بھڑک ہو شعلہ نہ ہو۔
28
تَمَطّٰی
گھمنڈ کی وجہ سے بازو پھیلا کر تیز تیز چلنا۔
29
تَکَبَّرَ
گھمنڈ کا آخری درجہ، حق بات کو رد کر دینا اور لوگوں کو حقیر جاننا۔
30
تَکَلَّمَ
کسی بامعنی بات کا زبان پر لانا جسے دوسرا سن رہا ہو۔
31
تَیَمَّمَ
کسی شرعی حکم کی تعمیل کا ارادہ کرنا۔