🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الفاظ وضاحت و مترادفات
أ ب ت ث ج ح خ د ذ ر ز س ش ص ض ط ظ ع غ ف ق ك ل م ن ه و ي
حروف تہجی ك سے شروع ہونے والے الفاظ وضاحت و مترادفات
نمبر
لفظ
روٹ
وضاحت
مترادف
1
كَلَّمَ
گفتگو کے لیے عام لفظ ، عموماً مختصر اور فوری گفتگو کے لیے۔
2
كرُبَ
جس بے قراری میں غم کا عنصر بھی شامل ہو ۔
3
كعب
ابھار کا اگر پھیلاؤ اور بلندی تقریبا برابر ہو تو یہ كعب اور نجد ہے۔ صرف کمیت کا فرق ہے۔
4
كَبُرَ ،كَبِيْرَةٌ
کسی کام کو مشکل اور بھاری سمجھنے کی وجہ سے طبیعت بوجھل ہونا۔
5
كَبِيْر
بڑائی کے لئے عام لفظ ہے عموماً اجسام اور ظاہری صفات میں بڑائی کے لئے آتا ہے۔
6
كَبَّ
اوندھے منہ گرانا۔
7
كَبْكَبَ
لڑھکا کر اوندھے منہ گڑہے میں گرا دینا۔
8
كَثُرَ ، كَثَّرَ
تعداد اور مقدار میں اضافہ کے لیے آتا ہے۔
9
كَسَلَ
سستی کی وجہ سے طبیعت کا بوجھل ہونا۔
10
كَظَمَ
غم اور غصہ خواہ کتنا ہی زیادہ ہو کو دبائے رکھنا اور اس کا اظہار نہ ہونے دینا۔
11
كَفَتَ
بمعنی جمع کرنا اور قبضہ میں لینا ، سمیٹ لینا۔
12
كَفَرَ
حق بات پر پردہ ڈالتے ہوئے انکار کر دینا۔
13
كَفَّارَة
گناہ کے دور کرنے کے لیے عوض یا بدلہ ۔
14
كَلَحَ
کسی عارضہ، تکلیف یا جذبات کی وجہ سے عارضی شکل پر شکل کے خراب ہونے کے لیے آتا ہے۔
15
كَلِمَةٌ
صرف بامعنی بات ، خدا کے احکام اور عجائبات قدرت وغیرہ۔
16
كَلَّ
کسی بے اختیار و ناتوان کی تربیت کے بوجھ کے لیے آتا ہے ۔
17
كَهْل
چالیس سے ساٹھ سال کی درمیانی عمر۔
18
كُلَّمَا
کئی امور کا احاطہ کرنے کے لئے۔
19
كِبَر
عمر میں بڑائی کے لیے یا اپنی شان کے اظہار کے لیے۔
20
كِتَاب
اعمال کے لکھے ہونے کی وجہ سے کتاب کہا گیا ہے۔