🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الفاظ وضاحت و مترادفات
أ ب ت ث ج ح خ د ذ ر ز س ش ص ض ط ظ ع غ ف ق ك ل م ن ه و ي
حروف تہجی ن سے شروع ہونے والے الفاظ وضاحت و مترادفات
نمبر
لفظ
روٹ
وضاحت
مترادف
1
نجد
ابھار کا اگر پھیلاؤ اور بلندی تقریبا برابر ہو تو یہ كعب اور نجد ہے۔ صرف کمیت کا فرق ہے۔
2
نزف
ان بہکی باتوں کو کہتے ہیں جو نشہ میں بدمست آدمی کیا کرتے ہیں۔
3
نسف
اور نسف بڑی چیزوں کو پہلے ریزہ ریزہ بنانے پھر ہوا میں اڑا کر بکھیرنے کے لیے آتا ہے۔
4
نَاء
زیادہ بوجھ جو بہ مشقت اٹھایا جا سکے۔ بوجھ کو بہ مشقت اٹھانا۔
5
نَارَ
آگ چاہے بھڑک رہی ہو، تیزی میں ہو یا بجھنے والی ہو۔
6
نَافِلَةً
واجبات پر زیادتی کے لیے آتا ہے۔
7
نَاقَّة
ایسی اونٹنی جو جفتی کے قابل ہو چکی ہو۔
8
نَحُوْسَة
کسی کے متعلق بدبختی کے فال لینا ، بدشگونی۔
9
نَخِرَ
ہڈی کا بوسیدگی کی وجہ سے اندر سے کھوکھلی ہو جانا۔
10
نَزَف
بتدریج عقل کا زائل ہونا ، وجہ خواہ کچھ بھی ہو ، لیکن معلوم ہو۔
11
نَزَلَ
نزل کا لفظ عام ہے ۔ تنزل ، وحی و احکامات الہی اور شیطانی القاء وغیرہ کے آتا ہے۔
12
نَسِیَ
عام استعمال ہوتا ہے، وجہ خواہ کچھ ہو۔
13
نَسْل
کسی شخص کی تمام پچھلی پشتیں اس کی نسل ہے۔
14
نَشَرَ
اٹھنا اور پھیل جانا۔
15
نَشَزَ
کسی تحریک کی بنا پر اٹھ جانے کے لیے
16
نَضَجَ
آگ کا بھڑکانا۔
17
نَضَخَ
کثرت آب اور دباؤ کی وجہ سے پانی کا جوش مارنا۔
18
نَطَقَ
قابل فہم بات کہنا ۔
19
نَفٰي
بمعنی کسی کو ذلت اور رسوائی سے نکالنا ہے۔
20
نَقَمَ
جو کسی خاص شخص کو بری لگے اور وہ اسے برداشت نہ کر سکے اگرچہ فی الواقعہ بات بری نہ ہو۔
21
نَكَسَ ، نَكَّسَ
سر کو ندامت سے جھکا نا بیماری کا پہلے شدید حملہ ہونا جس سے بیمار سنبھل نہ سکے، بڑھاپے کا آدبانا جس سے عقل و حواس زائل ہونے لگے۔
22
نَکِر
اجنبیت کے ساتھ اگر ناگواری شامل ہو تو نَکِرَ اور اگر خوشگواری شامل ہو تو عجب اور جب ناگواری یا خوشگواری کچھ نہ ہو تو جُنب آتا ہے۔
23
نَکِرَ
ہر وہ بات جو عام لوگوں کی نظروں میں ناگوار ہو اور اچھنپا بھی ہو ۔
24
نَکَّر
روپ بدل لینا۔
25
نُصُب
کسی جگہ گاڑے ہوئے مجسمے۔
26
نُعَاس
نیند کی ابتدائی کیفیت ہے بمعنی غنودگی۔
27
نِسَاءٌ
عام عورتیں۔ یہ لفظ بھی بیویوں کے لیے استعمال ہوا ہے ۔
28
نِعْمَ
کلمہ تحسین ہے جو کسی اچھی بات پر تعریف کے طور پر کہا جاتا ہے۔