🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الفاظ وضاحت و مترادفات
أ ب ت ث ج ح خ د ذ ر ز س ش ص ض ط ظ ع غ ف ق ك ل م ن ه و ي
حروف تہجی س سے شروع ہونے والے الفاظ وضاحت و مترادفات
نمبر
لفظ
روٹ
وضاحت
مترادف
1
سجّر
اس بھڑک میں شدت پیدا کرنا۔
2
سعّر
آگ کا بھڑکانا۔
3
سماء
سماء سے مراد محض بلندی بھی ہے اور وہ مخصوص اجسام بھی جن کا قرآن و احادیث میں ذکر ہے۔
4
سمک
اور اگر بلندی اور پھیلاؤ میں کوئی ترتیب اور تناسب نہ ہو تو یہ اَمْت ہے۔
5
سواء ، سوي ، استوي
سوا حالت اور مقدار میں برابری اور مساوات کو کہتے ہیں۔
6
سَ ، سَوْفَ
مضارع پر داخل ہو کر اس میں جلدی کا بمعنی پیدا کر دیتے ہیں۔ جیسے «سَيَقُولُ»
7
سَاءَ
ظاہری اور معنوی بدصورتی کے لیے آتا ہے اور اس کی ضد «حَسُنَ» ہے۔
8
سَائِبَة
بَحِيْرَة ، وَصِيْلَة ، سَائِبَة ، حَام جاہلیت میں مختلف شرطوں کے مختلف شرطوں کے تخت بتوں کی نذر و نیاز اور قربانی کے جانور۔
9
سَافَحَ
غیر مرد اور غیر عورت کا بدکاری کے تعلقات اعلانیہ استوار رکھنا ، داشتہ رکھنا۔
10
سَبَتَ
آرام اور اس کے بعد راحت کے لیے۔
11
سَبَقَ
سَبَقَ میں دوسروں سے مقابلتاً آگے بڑھنے ۔
12
سَبَّ
فحش مغلظات بکنا ۔
13
سَحَاب
بادل کے لئے عام لفظ اور اس کی ابتدائی شکل۔
14
سَرِعَ
کام کو مناسب وقت سے ذرا پہلے سرانجام دینا۔
15
سَطَحَ
پھیلانا یا بچھانا اور پھر اسے ہموار کرنا۔
16
سَفَحَ
شہوت رانی کے لیے عام استعمال ہے۔
17
سَفَکَ
خون بہانا کے لیے عام استعمال ہے ۔
18
سَقِیْم
صرف جسمانی عوراض اور معمولی بیماری کے لیے۔
19
سَكَنَ
کسی دوسرے مقام سے آ کر آباد ہونے کے لیے۔
20
سَكَنَ
جسمانی اور ذہنی آرام کے لیے۔
21
سَمَّاع
وہ شخص جو جاسوسی کرنے کے لئے کسی بات پر کان لگائے اور دوسرے کو خبر پہنچائے۔
22
سَکَبَ
کسی بہنے والی چیز کا بکثرت گرانا کہ وہ بہہ نکلے ۔
23
سَکَرَ
عموماً شراب یا نشہ آور چیزوں سے بے ہوشی۔
24
سَکَرَ
ایسی فوری بدمستی جس کی وجہ شراب ہو۔ تاہم یہ لفظ غلبہ عشق، دہشت کے موقعہ پر بھی استعمال ہوتا ہے۔
25
سَھَا
غفلت کی وجہ سے بھولنا، توجہ کا دوسری طرف پھر جانا اور اصل کام کی بجائے کوئی دوسرا کام کرنا۔
26
سُحْقًا
بددعا کے لیے عام اور جامع لفظ اس کے مفہوم میں «بُعْدًا» سے زیادہ شدت پائی جاتی ہے ۔
27
سُدٰي
شتر بے مہار۔
28
سُلْطَان
جب اقتدار اور شان و شوکت کا اظہار مقصود ہو تو «سُلْطَان» کا لفظ آئے گا۔
29
سِنَةٌ
ایسی غنودگی جس سے سر میں گرانی محسوس ہونے لگے اور سر جھکنے لگے۔