الفاظ وضاحت و مترادفات
حروف تہجی
ط
سے شروع ہونے والے الفاظ وضاحت و مترادفات
|
نمبر
|
لفظ
|
روٹ
|
وضاحت
|
مترادف
|
|---|---|---|---|---|
|
1
|
طفأ
|
آگ کا بالکل بجھ جانا۔
|
||
|
2
|
طلاق
|
الطلاق اور تسریح دونوں لفظ عورت کی جدائی یا عام مفہوم میں طلاق کے لیے استعمال ہوئے ہیں۔ الطلاق میں تخلیہ ضروری اور ارسال جزوی شرط ہے جب کے تسریخ میں لازمی جز ارسال ہے اور وہ بھی آسانی وسہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے۔
|
||
|
3
|
طوبٰي
|
ایسی خوشحالی اور خیر و برکت جو دل کو لبھاتی ہو۔
|
||
|
4
|
طَائِر
|
اعمال کے نتیجہ میں متوقع بدبختی۔
|
||
|
5
|
طَائِر
|
اعمال کے نتیجہ پر اختیار نہ رہنے کی وجہ سے اعمال نامہ کو طائرکہا گیا ہے۔
|
||
|
6
|
طَارَ ، اِسْتَطَار
|
پرندہ کا اڑنا
|
||
|
7
|
طَاغُوْت
|
اللہ کے سوا ہر وہ باطل اور سرکش طاقت، نظام، یا اقتدار جسے خدائی احکام کے علی الرغم تسلیم کر لیا جائے۔
|
||
|
8
|
طَحٰي
|
کسی چیز کو اپنی جگہ سے دور دور تک لے جا کر پھیلا دینا۔
|
||
|
9
|
طَرْف
|
عربی میں جانب یذ سمت کے لیے نہیں آتا البتہ اردو میں غلط العام ہے اس کے معنی کنارہ یا حد کے ہیں۔
|
||
|
10
|
طَلَّ
|
شبنم، یا پھو ہار۔
|
||
|
11
|
طِفْلٌ
|
بلوغت کی عمر تک کا بچہ۔
|
||
|
12
|
طیّب
|
پاکیزہ اور حلال چیز۔
|