🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الفاظ وضاحت و مترادفات
أ ب ت ث ج ح خ د ذ ر ز س ش ص ض ط ظ ع غ ف ق ك ل م ن ه و ي
حروف تہجی و سے شروع ہونے والے الفاظ وضاحت و مترادفات
نمبر
لفظ
روٹ
وضاحت
مترادف
1
وزن ، موازین
وہ بوجھ جو تلنے کے لیے ترازو میں رکھ دیا جائے۔
2
ولد ، ولید ، مولود
ہر وہ بچہ جسے ماں نے جنا وہ ولد بھی ہے ، ولید بھی اور مولود بھی۔
3
وَابِل
ایسی شدید بارش جو خس و خاشا ک بہا لے جائے۔
4
وَالِدٌ
والد کا لفظ صرف باپ کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
5
وَبَال
مکافات عمل کی صورت میں شدید گرفت ۔
6
وَبْر
اونٹ اور پرندوں کے بال ، پشم
7
وَحِیْد
لاثانی بے مثل ، ان معنوں میں مخلوقات کے لیے اور یہ احد سے عام ہے۔
8
وَدَّ
کسی بھی چیز کی محبت اور آرزؤں کو کہتے ہیں نیز دیکھئے ”خواہش“۔
9
وَدْق
دھیمی اور لگاتار بارش۔
10
وَزَرَ
ہواؤں کا بادلوں کو اٹھانے کے لیے۔
11
وَسَط
یہ زیادہ وسیع مفہوم میں استعمال ہوتا ہے بہت سی اشیاء کا درمیان بھی وسط ہے اور اعمال کے بھی اوساط ہیں۔ یہ لفظ سب پر حاوی ہے۔
12
وَسَقَ ، اِتَّسَقَ
ایک ہی چیز سے متعلقہ اجزا کو اکٹھا کرنے کے لیے ۔
13
وَصَدَ
کسی چیز کو یوں بند کرنا کہ کوئی چیز باہر نہ نکل سکے۔
14
وَصَفَ
کسی چیز کا حلیہ بیان کرنا۔
15
وَصِيْلَة
بَحِيْرَة ، وَصِيْلَة ، سَائِبَة ، حَام جاہلیت میں مختلف شرطوں کے مختلف شرطوں کے تخت بتوں کی نذر و نیاز اور قربانی کے جانور۔
16
وَضَعَ
وَضَعَ کسی چیز کو اتار کر نیچے رکھنے کے لیے ۔
17
وَضَنَ
زر بافی یا جواہرات کے جوڑوں کے لیے «وضن» کا لفظ آتا ہے۔
18
وَقَر ، وِقْر
عموماً معنوی بوجھ کے لیے آتا ہے ۔
19
وَقُوْد
ہر وہ ایندھن ہے جو شعلہ پیدا کر کے جلے
20
وَقٰی
کسی برے کام کی عقوبت سے ڈرا کر اس برے کام اور سزا سے بچانا۔
21
وَلَايَة
کسی چیز کے جملہ اختیارات کا کسی شخص کے قبضہ میں ہونا۔
22
وَلِیْدٌ ، مَوْلُوْدٌ ، وَلَدٌ
آٹھ دس سال کی عمر تک کا بچہ والد کی طرف نسبت کے لحاظ سے ہر عمر کا آدمی۔
23
وَهِيَ
کہنگی کی وجہ سے کسی چیز کے بند ڈھیلے پڑ جانا اور پھٹنے لگنا۔
24
وَیْلَ
ویل کا لفظ اظہار افسوس کا کلمہ ہے جو کسی پریشانی اور مصیبت میں انسان کے منہ سے نکل جاتا ہے۔
25
وِجْھَة
مخصوص مقام اور سمت جدھر منہ کرکے عبادت کی جائے۔
26
وِزْر
عموماً گناہوں کے لیے ، گناہوں کا بار ، پاپ کی گٹھری۔