الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 

مسند الشهاب کل احادیث 1499 :حدیث نمبر
مسند الشهاب
احادیث 1 سے 200
66. الصَّدَقَةُ عَلَى الْقَرَابَةِ صَدَقَةٌ وَصِلَةٌ
قرابت داروں پر صدقہ کرنا صدقہ بھی ہے اور صلہ رحمی بھی
حدیث نمبر: 96
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
96 - اخبر عبد الرحمن بن عمر الصفار، ثنا احمد بن إبراهيم بن جامع، ثنا علي بن عبد العزيز، ثنا حجاج بن منهال، ثنا حماد، عن ايوب وهشام وحبيب، عن محمد بن سيرين، عن سلمان بن عامر، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: «الصدقة على القرابة صدقة وصلة» 96 - أَخْبَرَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ الصَّفَّارُ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ جَامِعٍ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ، ثنا حَمَّادٌ، عَنْ أَيُّوبَ وَهِشَامٍ وَحَبِيبٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، عَنْ سَلْمَانَ بْنِ عَامِرٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «الصَّدَقَةُ عَلَى الْقَرَابَةِ صَدَقَةٌ وَصِلَةٌ»
سیدنا سلمان بن عامر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ بے شک رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قرابت داروں پر صدقہ کرنا صدقہ بھی ہے اور صلہ رحمی بھی۔

تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وأخرجه ابن ماجه: 1844، وأحمد: 17/4، و المعجم الكبير: 6204»

وضاحت:
تشریح:
اللہ کی راہ میں صدقہ و خیرات کرنا اور اپنے قرابت داروں سے صلہ رحمی کرنا دونوں عظیم نیکیاں ہیں، مذکورہ بالا حدیث میں ان دونوں نیکیوں کے بیک وقت حصول کا طریقہ بتایا گیا ہے کہ صدقہ و خیرات اگر عام غریب و مسکین کو دیا جائے تو اس سے صدقہ کا ثواب ملتا ہے لیکن اگر یہی صدقہ کسی مستحق رشتے دار کو دیا جائے تو دہرا اجر ہے، ایک صدقہ کرنے اور دوسرا صلہ رحمی کرنے کا، یوں اہل قرابت پر صدقہ کرنے سے بیک وقت دونوں نیکیاں مل جاتی ہیں کہ صدقہ بھی ہو گیا اور صلہ رحمی بھی۔ اور حدیث میں بھی اسی طرح ہے کہ مسکین کو صدقہ دینا صدقہ ہے اور قرابت دار کو (صدقہ دینا) دو نیکیوں کا باعث ہے: صدقہ اور صلہ رحمی۔ [ابن ماجه: 1844]

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.