الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند الشهاب
احادیث 1 سے 200 2. الْمَجَالِسُ بِالْأَمَانَةِ مجلسلیں امانت ہیں
3- سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجلسیں امانت ہوتی ہیں۔“ اور نصیبی کی روایت میں ہے کہ میں (سیدنا علی رضی اللہ عنہ) نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا ہے۔
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جدا، تاريخ مدينة السلام: 468/12 - مكارم الاخلاق للخرائطي: 817» حسین بن عبداللہ بن ضمیرہ کذاب ہے۔
وضاحت:
فائدہ: سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب آدمی بات کہہ کر ادھر ادھر دیکھے تو وہ امانت ہے۔“ امام ترمذی نے اس حدیث پر یہ بات باندھا ہے: ”مجلسیں امانت ہیں“ [أخرجه الترمذي: 1959 وسنده حسن] |
http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.