الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند الشهاب
احادیث 1 سے 200 87. الْمُؤْمِنُ أَخُو الْمُؤْمِنِ مؤمن مؤمن کا بھائی ہے
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ ”مؤمن مؤمن کا بھائی ہے۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه الادب المفرد:3464»
وضاحت:
تشریح: اس حدیث مبارک میں ایک مومن کو دوسرے مومن کا بھائی کہا: گیا ہے اور اللہ تعالیٰ ٰ کا بھی یہی فرمان ہے: ﴿إِنَّمَا ٱلْمُؤْمِنُونَ إِخْوَةٌۭ﴾ (الحجرات: ۱۰) ”در حقیقت سب مؤمن بھائی بھائی ہیں۔“ پتا چلا کہ دنیا بھر کے مومنین خواہ کوئی گورا ہو یا کالا، عربی ہو یا عجمی، آقا ہو یا غلام، تمام مومنین آپس میں بھائی ہیں، ہر مومن دوسرے مومن کو اپنا بھائی سمجھے، اس کے دکھ درد میں شریک ہو اور جہاں تک ممکن ہو اپنے بھائی کی مدد کرے۔ حدیث میں آتا ہے: ”تم باہم حسد نہ کرو ایک دوسرے کو دھوکا نہ دو، آپس میں بغض نہ رکھو، ایک دوسرے کی غیبت نہ کرو اور نہ تم میں سے کوئی کسی کی بیع پر بیع کرے اور اللہ کے بندو! آپس میں بھائی بھائی بن جاؤ، مسلمان مسلمان کا بھائی ہے، وہ (اپنے) اس (بھائی) پر ظلم نہیں کرتا، اسے ذلیل ورسوا نہیں کرتا اور نہ ہی اسے حقیر سمجھتا ہے، تقویٰ یہاں ہے۔“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے سینے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تین مرتبہ فرمایا کہ تقوی ٰیہاں ہے، آدمی کے شر کے لیے یہی بات کافی ہے کہ وہ اپنے مسلمان بھائی کو حقیر سمجھے، ہر ایک مسلمان پر دوسرے مسلمان کا خون، مال اور آبرو حرام ہے۔“ (مسلم: 2564) |
http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.