الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند الشهاب
احادیث 1 سے 200 120. طَلَبُ الْعِلْمِ فَرِيضَةٌ عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ علم کی طلب ہر مسلمان پر فرض ہے
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”علم کی طلب ہر مسلمان پر فرض ہے۔“
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه شعب الايمان: 1547» ۔ عطیہ عوفی ضعیف و مدلس ہے۔
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”علم کی طلب ہر مسلمان پر فرض ہے۔“
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الضعفاء للعقيلي: 1391/4» ۔ مثنی بن دینار کی سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث محل نظر ہے۔
وضاحت:
فائدہ: ہمارے شیخ حافظ زبیر علی زئی رحمتہ اللہ نے فرمایا: اس (طلب العلم والی) حدیث کے پچاس کے قریب طرق ہیں اور وہ سب کے سب ضعیف ہیں۔ (تعليقات على المشكاة: 1/ 109)۔ |
http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.