كِتَاب الصَّلَاةِ کتاب: نماز کے احکام و مسائل 37. باب مَا يَقُولُ إِذَا سَمِعَ الإِقَامَةَ باب: آدمی جب اقامت (تکبیر) سنے تو کیا کہے؟
ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے یا بعض صحابہ کرام سے روایت ہے کہ بلال رضی اللہ عنہ نے اقامت شروع کی، جب انہوں نے «قد قامت الصلاة» کہا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «أقامها الله وأدامها» اللہ اسے قائم رکھے اور اس کو دوام عطا فرمائے اور باقی اقامت کے جواب میں وہی کہا جو اذان کے سلسلے میں عمر رضی اللہ عنہ کی حدیث میں ہے۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 4888) (ضعیف)» (اس کے راوی محمد بن ثابت اور شہر ضعیف ہیں اور دونوں کے درمیان ایک مبہم راوی ہے)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف
إسناده ضعيف قال النووي: ”فھو حديث ضعيف،لأن الرجل مجهول و محمد بن ثابت العبدي ضعيف بالإتفاق‘‘ إلخ (مجموع شرح المھذب 3/ 122) انوار الصحيفه، صفحه نمبر 32 َدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْعَتَكِيُّ |