الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
كتاب المناسك اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل سعی میں صفا مروہ کے درمیان دوڑنے کا بیان
شیبہ کی ام ولد رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ وہ صفا و مروہ کے درمیان سعی کر رہی تھیں تو انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے: ”ابطح (وادی) کو دوڑ کر ہی عبور کیا جا سکتا ہے۔“
تخریج الحدیث: «سنن ابن ماجه، كتاب المناسك، باب السعي بين الصفاء والمروة، رقم: 2987. قال الشيخ الالباني صحيح. مسند احمد: 404/6.»
|