الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔
كتاب المناسك اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل حج میں تجارت کرنے کی اجازت
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: وہ اپنے حج میں تجارت کو داخل کرنا ناپسند کرتے تھے حتیٰ کہ یہ آیت نازل ہوئی: «لَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ أَن تَبْتَغُوا فَضْلًا مِّن رَّبِّكُمْ» ”تم پر اس میں کوئی گناہ نہیں کہ تم اپنے رب کا فضل تلاش کرو۔“
تخریج الحدیث: «سنن ابوداود، كتاب المناسك، باب التجارة فى الحج، رقم: 1731. قال الشيخ الالباني: صحيح»
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: وہ ایام حج میں بیوع اور تجارت سے بچتے تھے، وہ کہتے تھے (یہ) ایام ذکر ہیں، تو اللہ عزوجل نے یہ آیت نازل فرمائی: «لَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ أَن تَبْتَغُوا فَضْلًا مِّن رَّبِّكُمْ» ”اس میں تم پر کوئی گناہ نہیں کہ تم اپنے رب کا فضل تلاش کرو۔“
تخریج الحدیث: «سنن ابوداود، كتاب المناسك، باب الكبري، رقم: 1734. قال الشيخ الالباني: صحيح»
|