الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔
كتاب المناسك اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل احرام باندھنے کے بعد خوشبو لگانا جائز نہیں
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: وہ (حج کے لیے) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ روانہ ہوا کرتی تھیں، ان پر احرام باندھنے سے پہلے خوشبودار کستوری کی لیپ ہوتی تھی، پھر انہیں پسینہ آتا، اس کا اثر ان کے چہروں پر نظر آیا کرتا تھا، پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم انہیں دیکھتے اور آپ انہیں منع نہیں کیا کرتے تھے۔
تخریج الحدیث: «سنن ابوداود، كتاب المناسك، باب يا يلبس المحرم، رقم: 1830. قال الشيخ الالباني: صحيح. مسند احمد: 79/6»
|