الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 

مسند اسحاق بن راهويه کل احادیث 981 :حدیث نمبر
مسند اسحاق بن راهويه
كتاب المناسك
اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل
حج اور عمرہ میں سر منڈوانے کی فضیلت
حدیث نمبر: 314
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
اخبرنا النضر، نا شعبة، عن يحيى بن ام الحصين قال: سمعت جدتي تقول: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم دعا للمحلقين ثلاثا كل ذلك يقال له والمقصرين، فقال عند الثالثة: ((والمقصرين)).أَخْبَرَنَا النَّضْرُ، نا شُعْبَةُ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أُمِّ الْحُصَيْنِ قَالَ: سَمِعْتُ جَدَّتِي تَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَعَا لِلْمُحَلِّقِينَ ثَلَاثًا كُلُّ ذَلِكَ يُقَالُ لَهُ وَالْمُقَصِّرِينَ، فَقَالَ عِنْدَ الثَّالِثَةِ: ((وَالْمُقَصِّرِينَ)).
سیدہ ام الحصین رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (حج و عمرہ کے موقع پر) سر منڈوانے والوں کے لیے تین بار دعا فرمائی، ہر بار آپ سے عرض کیا گیا: اور بال کترانے والے، (ان کے لیے بھی دعا فرمائیں) تو تیسری بار فرمایا: بال کترانے والوں کے لیے بھی۔

تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب الحج، باب الحلق والتقصير عند الاحلال، رقم: 1727. مسلم، كتاب الحج، باب تفضيل الحلق الخ، رقم: 1301. سنن ابودواد، رقم: 1979. سنن ترمذي، رقم: 913. سنن ابن ماجه، رقم: 3044. مسند احمد: 402/6. سنن كبري بيهقي: 134/5»
حدیث نمبر: 315
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
اخبرنا وكيع، نا شعبة، عن يحيى بن ام الحصين، عن جدته قالت: سمعت النبي صلى الله عليه وسلم يقول بمثله.أَخْبَرَنَا وَكِيعٌ، نا شُعْبَةُ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أُمِّ الْحُصَيْنِ، عَنْ جَدَّتِهِ قَالَتْ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ بِمِثْلِهِ.
سیدہ ام الحصین رضی اللہ عنہا نے بیان کیا، میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو اسی مثل فرماتے ہوئے سنا۔

تخریج الحدیث: «انظر ما قبله»

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.