الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔
كتاب المناسك اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل وہ جانور جنہیں حرم میں قتل کرنا جائز ہے
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پانچ جانور ہیں وہ فاسق ہیں، انہیں حرم میں بھی قتل کیا جا سکتا ہے، اور محرم شخص بھی انہیں قتل کر سکتا ہے: چوہا، بچھو، کاٹنے والا کتا، چیل اور کوا۔“
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب بدء الخلق، باب خمس من الدواب فواسق يقتلن فى الحرم، رقم: 3314. مسلم، كتاب الحج، باب يا يندب للمحرم وغيره الخ، رقم: 1200. سنن ابوداود، رقم: 1846. 1847. سنن ترمذي، رقم: 837. سنن نسائي، رقم: 2828. سنن ابن ماجه، رقم: 3086. 3088»
|