الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند الشهاب
احادیث 1 سے 200 17. الْقُرْآنُ هُوَ الدَّوَاءُ قرآن دواء ہے
سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قرآن دواء ہے۔“
تخریج الحدیث: إسناده ضعيف جدا، حارث سخت ضعیف ہے اس میں اور بھی علتیں ہیں۔
وضاحت:
فائدہ: روایت مذکوره اگر چه ضعیف ہے تاہم یہ بات برحق ہے کہ قرآن مجید دواء ہے اور ہر طرح کی بیماریوں کے لیے شفا ہے۔ اللہ تعالی کا فرمان ہے: ”اور ہم قرآن میں سے تھوڑا تھوڑا نازل کرتے ہیں جو مومنوں کے لیے سراسر شفا اور رحمت ہے۔“ (بنی اسرائیل: (92) دوسری جگہ ارشاد ہے: ”فرمادیجیے: یہ (قرآن): مومنوں کے لیے ہدایت اور شفاء ہے۔“ (حم السجده: 44) لیکن یہ یادر ہے کہ یہ شفا آیات لٹکانے یا انہیں دھو کر پینے میں نہیں۔ |
http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.