كتاب الزكاة کتاب: زکاۃ و صدقات کے احکام و مسائل 32. بَابُ: فَرْضِ زَكَاةِ رَمَضَانَ عَلَى الصَّغِيرِ 32. باب: چھوٹے بچے پر صدقہ فطر کی فرضیت کا بیان۔ 49. بَابُ: جَهْدِ الْمُقِلِّ 49. باب: کم مال والے کا اپنی محنت کی کمائی سے صدقہ کرنے کے ثواب کا بیان۔ |
سنن نسائي
كتاب الزكاة کتاب: زکاۃ و صدقات کے احکام و مسائل The Book of Zakah 71. بَابُ: مَنْ يُسْأَلُ وَلاَ يُعْطِي باب: جس سے مانگا جائے اور وہ نہ دے۔ Chapter: One Who Asks And Is Not Given
بہز بن حکیم اپنے دادا معاویہ بن حیدہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”آدمی اپنے مالک کے پاس اس کی ضرورت سے زائد و فاضل چیز مانگنے آئے، اور وہ اسے نہ دے تو اس کے لیے قیامت کے دن ایک گنجا (زہریلا) سانپ بلایا جائے گا، جو اس کے فاضل مال کو جسے اس نے دینے سے انکار کر دیا تھا چاٹتا پھرے گا“ ۱؎۔
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: 2438 (حسن)»
وضاحت: ۱؎: وہ فاضل و زائد مال اس کے کچھ کام نہ آئے گا الٹا اس کے لیے وبال بن جائے گا۔ قال الشيخ الألباني: حسن
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.