مسند احمد
مسنَد الشَّامِیِّینَ 464. حَدِيثُ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
مذکورہ صحابی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اپنے کسی کام سے آیا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے دیکھا کہ میں نے ”خلوق“ نامی خوشبو لگا رکھی ہے، تو فرمایا کہ جاؤ، اسے دھو کر آؤ، چنانچہ میں سے دھو کر حاضر ہوا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے دوبارہ فرمایا: جاؤ، اسے دھو کر آؤ، چنانچہ میں نے اس مرتبہ کنوئیں میں چھلانگ لگا دی اور ایک کنگھے سے اسے کھرچنے لگا، اس مرتبہ جب دوبارہ حاضر ہوا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اب اپنا کام بتاؤ۔
حكم دارالسلام: إسناده ضعيف
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.