روٹ ورڈز - الفاظ وضاحت - سورہ فہرست

الفاظ فہرست


نتائج: ب
نمبر لفظ روٹ وضاحت مترادف
1
برزخ ب ر ز خ
دو چیزوں کے درمیان ایک تیسری چیز جس میں دونوں کے کم و بیش یا برابر برابر خواص پائے جائیں اور روک کا کام کر دے۔
2
بشر ب ش ر
جب اس کے طبعی اور فطری حوائج کا ذکر مقصود ہو تو بشر کا لفظ استعمال ہوتا ہے۔
3
بين ايدي ب ي ن
بين يدي خوا زمانی ہو یا مکانی میں چیزوں کا آمنے سامنے ہونا ضروری نہیں ہوتا۔
4
بَاطِنْ ب ط ن
کسی چیز کا اندر یا اندرونی حصہ یا جانب۔
5
بَحِيْرَة ب ح ر
بَحِيْرَة ، وَصِيْلَة ، سَائِبَة ، حَام جاہلیت میں مختلف شرطوں کے مختلف شرطوں کے تخت بتوں کی نذر و نیاز اور قربانی کے جانور۔
6
بَخِلَ ب خ ل
جائز ضرورت سے کم خرچ کرنا اپنی ذات یا دوسروں کے لئے، نیز یہ لفظ بخل کے لیے عام ہے۔
7
بَدَا ب د و
کسی دیہات یا جنگل میں رہنے کے لیے۔
8
بَدَل ب د ل
بدلہ کے لیے عام لفظ ، کم ہو یا زیادہ اچھا ہو یا برا ۔
9
بَدَّل ب د ل
ایک چیز کو مفقود کرنا اور اس کی جگہ دوسری لانا۔
10
بَدْو ب د و
بدو: دیہات دور افتادہ مقامات کے لیے
11
بَرْق ب ر ق
بَرْق چمکنے والی بجلی کو کہتے ہیں۔
12
بَسَقَ ب س ق
بلند درختوں اور خصوصا کھجور کی بلندی کے لیے «بسق» آئے گا۔
13
بَصَر ب ص ر
بصر کا لفظ ظاہری عضو کے علاوہ آنکھ کہ عمل یعنی نگاہ اور پھر اس دیکھی ہوئی چیز پر غور کرنے کے معنوں میں آتا ہے۔
14
بَطَائِنْ ب ط ن
کسی چیز کا اندر یا اندرونی حصہ یا جانب۔
15
بَطَرَ ب ط ر
کفران نعمت اور ان کے غلط استعمال کرنے لگنا اور دوسروں کو خاطر میں نہ لانا۔
16
بَطَلَ ، اَبْطَلَ ب ط ل
کسی عمل کے مخالف کوئی ایسا عمل جو پہلے عمل کو بے کار کر دے۔
17
بَعَثَ ب ع ث
مردوں کو اٹھانے کے لیے
18
بَعَثَ ب ع ث
کسی کو کسی مقصد کی تکمیل کے لیے تنہا روانہ کرنا۔
19
بَعِدَ ب ع د
رحمت سے دوری اور ہلاکت کی بددعا۔
20
بَعِیْر ب ع ر
اسم جنس ، چار سال کا باربردار نر اور مادہ دونوں کے لیے۔
21
بَغَآء ب غ ي
لونڈی کا بدکاری کرنا یا پیشہ ور عورت کا زنا کا پیشہ ۔
22
بَغْتَةً ب غ ت
اچانک کسی چیز کا ظہور میں آنا جس کا گمان بھی نہ ہو
23
بَليٰ ب ل و
یہ آزمائش سخت قسم کی ہوتی ہے اور بالعموم ایسے واقعات سے ہوتی ہے جس سے دوسرے بھی دیکھ سکے یعنی حوادث سے ہوتی ہے۔
24
بَلَيَ (يَبْلٰي) ب ل و
کسی چیز کا بوسیدہ اور پرانا ہونا۔
25
بَنٰی ب ن ي
عمارت وغیرہ بنانا ۔
26
بَوَّا ب و أ
مناسب ماحول میں آباد کرنے کے لیےاستعمال ہوتا ہے۔
27
بَیَّنَ ب ي ن
بات کو دلائل کے ساتھ بیان کرنا ۔
28
بُدْن ب د ن
قربانی کے اونٹ جو حرم کعبہ میں لے جا کر ذبح کیے جائیں۔
29
بُھْتَان ب ه ت
بے بنیاد الزامات ، اصل بات کو توڑ موڑ کر بنایا ہوا قصہ۔
30
بِئْسَ ب أ س
کلمہ ذم ہے اور اس کی ضد «نِعْمَ» ہے۔
نوٹ:
الفاظ کی یہ فہرست ہر ہفتہ آپڈیٹ ہوتی ہے ، نئے الفاظ شامل کیے جاتے ہیں لہذا دوبارہ وزٹ کیجئے ، اگر کوئی غلطی نظر آئے یا تجاویز دینا چاہیں تو اطلاع دیجیے۔

Abu Talha
Whatsapp: +92 0331-5902482

Email: islamicurdubooks@gmail.com