روٹ ورڈز - الفاظ وضاحت - سورہ فہرست

الفاظ فہرست


نتائج: ص
نمبر لفظ روٹ وضاحت مترادف
1
صرخ ص ر خ
فریاد کی صورت چلانے کی آواز۔
2
صوت ص و ت
عام ہے ، ہلکی ہے ، بلند جاندار کی ہو ، بے جان کی ہو ، بے معنی ہو یا بامعنی ہو۔
3
صَاحِبَة ص ح ب
ساتھی اور دوست اور اس سے مونث صاحبۃ ہے جو بیوی کے معنوں میں استعمال ہوا ہے۔
4
صَاخّة ص خ خ
کان پکڑنے والی کرخت اور بلند آواز۔
5
صَارَ ص ي ر
کسی کام کا انجام اور اس کے ختم ہونے کا رخ اور طور طریق۔
6
صَاعِقَة ص ع ق
صَاعِقَة ، شدید کڑک کے ساتھ گرنے والی بجلی کو کہتے ہیں۔
7
صَبَرَ ح ل م
ہر قسم کی سختی اور مصیبت کے وقت بے قراری سے پرہیز اور اسے برداشت کرنا۔
8
صَبِيٌّ ص ب و
بچپن کی عادات اور کھیل کود میں رہنے والا نادان بچہ۔
9
صَدَّ ص د د
چیخنا ، چلانا یا کراہنا۔
10
صَرَعَ ص ر ع
بے ہوشی کی وجہ سے پٹاخ زمین پر گر پڑنے کے لیے۔
11
صَرَّفَ ص ر ف
کسی بات کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالنا۔
12
صَعِقَ ص ع ق
کسی آسمانی حادثہ سے بیہوش ہونے کے لیے۔
13
صَلْصَال ص ل ص ل
پختہ مٹی کے کھنکنے کی آواز۔
14
صَمَد ص م د
ایسی ذات جو خود تو کسی کی محتاج نہ ہو مگر دوسرے سب اس کے محتاج ہوں۔
15
صَنَمْ ص ن م
تراشدہ اور قابل انتقال خرید و فروخت بت۔
16
صَهَرَ ص ه ر
آگ سے آگ جلانا۔
17
صَيْحَة ص ي ح
بلند اور بے معنی آواز۔
18
صَیِّب ص و ب
زور دار بڑے بڑے قطروں والی بارش، پھانڈا، بوچھاڑ۔
19
صَیِّب ص و ب
بعض کے نزدیک سخت گرجدار بادل۔
20
صُحُف ص ح ف
بڑے بڑے صفحات میں لکھا ہونے کی وجہ سے صحف کہا گیا ہے۔
21
صُوْف ص و ف
بھیڑ اور مینڈھے وغیرہ کے جسم سے اتاری ہوئی اون
22
صُوْف ص و ف
بھیڑ بکری وغیرہ کے بال اون
نوٹ:
الفاظ کی یہ فہرست ہر ہفتہ آپڈیٹ ہوتی ہے ، نئے الفاظ شامل کیے جاتے ہیں لہذا دوبارہ وزٹ کیجئے ، اگر کوئی غلطی نظر آئے یا تجاویز دینا چاہیں تو اطلاع دیجیے۔

Abu Talha
Whatsapp: +92 0331-5902482

Email: islamicurdubooks@gmail.com